اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیردفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ مذاکرات کے حق میں ہوں۔ اس میں پی ٹی آئی ہونی چاہئے۔ پی ٹی آئی والے محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس کے ذریعے مذاکرات چاہتے ہیں۔ میرے علم میں مائنس ون سے متعلق کوئی چیز نہیں۔ خیبر پی کے حکومت وکٹ کے دونوں سائیڈ پر کھیل رہی ہے۔ دہشتگردوں کو بھی ناراض نہیں کرنا چاہتی اور حکومتی مزے بھی لینا چاہتی ہے۔ اگر خیبر پی کے حکومت دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں فوج کے ساتھ کھڑی ہو توآپریشن کے اچھے نتائج نکلیں گے۔ یہ شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی اور جنازوں میں شرکت سے گریز کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی مستقبل میں مذاکرات کو ڈس اون کر سکتی ہے۔ معاملات طے کرنے والے بانی پی ٹی آئی سے ہی معاملات طے کریں گے۔ خیبر پی کے حکومت کو ٹی ٹی پی کیخلاف فوج اور دفاعی حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونا چاہئے۔ آئین میں گورنر راج کی گنجائش ہے، اس کے استعمال پر تحفظات ہیں۔ وینزویلا جیسے واقعے دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش