بانی کی رہائی کے بغیر مذاکرات ممکن نہیں، سیاسی کشیدگی کا خاتمہ صرف رہائی سے ہوگا، رہنما پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن الائنس نے مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی ہے لیکن انہوں نے واضح کیا کہ اگر مذاکرات میں عمران خان کی رہائی شامل نہ ہوئی تو وہ اس کو قبول نہیں کریں گے۔
علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہمارا اولین نکتہ ہے، احتجاج کی کال پی ٹی آئی کی طرف سے ہے اور اپوزیشن الائنس نے مذاکرات کی پیشکش قبول کی ہے،آئین کی حکمرانی اور سول سپریمیسی پر ہم بات کرنا چاہتے ہیں، لیکن سن لیں کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہی تمام چیزوں کی کنجی ہے۔
علی محمد خان نے دو ٹوک الفاظ میں اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذاکرات کے حامی ہیں لیکن اگر ان میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا نکتہ شامل نہیں کیا گیا تو وہ مذاکرات کو بھی قبول نہیں کریں گے،مذاکرات میں ہم اصل مسئلے پر بات کریں گے، موسم کا حال پوچھنے کے لیے نہیں آ رہے ہیں۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں طرف غیر سنجیدگی ہے اور اسی وجہ سے بات آگے نہیں بڑھ رہی، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ڈائیلاگ کی پیشکش کے بعد حکومت نے اس معاملے میں مزید کوئی قدم نہیں اٹھایا،کیا حکومت نے صرف پانچ سال پورے کرنے ہیں؟” انہوں نے سوال کیا۔
علی محمد خان نے کہا کہ اپوزیشن الائنس نے بال حکومت کے کورٹ میں ڈال دی ہے اور اب فیصلہ شہباز شریف کی طرف ہے،بال شہباز شریف کی کورٹ میں ہے، وہ کہاں ہیں؟ نیک نیتی ہو تو راستہ نکل ہی آتا ہے،ملک کو آگے لے جانے کے لیے یکسوئی کی ضرورت ہے اور جب تک بانی پی ٹی آئی باہر نہیں آئیں گے، سیاسی کشیدگی کم نہیں ہو گی، جب بانی باہر آئیں گے تو پھر گفتگو پرفارمنس پر شروع ہو گی، اداروں پر تنقید ختم ہو گی۔
علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک شخص نہیں بلکہ ایک خیال اور نظریہ ہے جس کے ساتھ کروڑوں لوگ ہیں، جب بات سنی جاتی ہے تو پھر مذاکرات کی ٹیبل پر آنا پڑتا ہے اور اگر مذاکرات میں کوئی گڑبڑ ہوتی ہے تو پھر احتجاج کی طرف جانا پڑتا ہے۔
علی محمد خان نے پانچ بڑوں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت پہلے سے یہ کہہ چکے ہیں کہ بڑے لوگوں کو آگے آنا چاہیے۔ “شکر ہے رانا صاحب نے 5 بڑوں کی بات کی، اللہ کرے کہ یہ 5 بڑے بن کر دکھائیں۔
ویب ڈیسک
وہاج فاروقی
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علی محمد خان نے کہا بانی پی ٹی آئی پی ٹی آئی کی کی رہائی ہے اور کہا کہ
پڑھیں:
ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات معطلی کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جعلی خبریں کہ ایران اور امریکا کے درمیان چند روز قبل بات چیت بند ہوئی ہے، یہ سب غلط اور بے بنیاد خبریں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان بات چیت مسلسل جاری ہے جو چار دن پہلے، تین دن پہلے، دو دن پہلے، ایک دن پہلے اور آج بھی جاری رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ یہ کہاں تک پہنچتے ہیں کوئی نہیں جانتا لیکن میں نے ایران کو کہا ہے کہ کسی نہ کسی صورت آپ معاہدہ کریں، آپ گزشتہ 47 سال سے یہی کر رہے ہیں اور اس کو کسی صورت مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/116681581361115247قبل ازیں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں چند ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس کے لیے ماہرین کی ٹیم درکار ہوگی جو معاملات طے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے بغیر ٹول کے آبنائے ہرمز بحال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ امریکا نے آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے ایران کو پابندیوں میں نرمی کی پیش کش نہیں کی ہے۔