سہیل آفریدی کا دورہ کراچی، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت طلب کرلی
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ کراچی کے دوران مزار قائد پر جلسے کی اجازت طلب کرلی۔
اس سلسلے میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر نے ڈپٹی کمشنر شرقی کو مزار قائد پر جلسے کے لیے خط لکھا۔
کراچی جلسہ کی اجازت ؟؟؟
پی ٹی آئی کراچی نے ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی کو مزار قائد پر جلسہ کی اجازت کے لیے درخواست جمع کرائی۔۔۔#سٹریٹ_موومنٹ_کی_تیاری_پکڑیں#اڈیالہ_کے_باہر_دس_ہزار#اڈیالہ_پہنچو_خان_کی_خاطر pic.
— PTI کراچی والا (@imshoaibpti) January 6, 2026
خط میں راجا اظہر نے بتایا کہ 11 جنوری کو سہیل آفریدی جلسہ خطاب کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے اجازت دی جائے۔
راجا اظہر نے خط میں یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی کا جلسہ مکمل طور پر پرامن ہوگا اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے مثبت فیصلے کا انتظار ہے تاکہ جلسے کا انعقاد ممکن ہو سکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے لاہور کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں سیاسی سرگومیوں سے روکا گیا جو جمہوری روایات کے خلاف ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اجازت طلب سہیل آفریدی کراچی جلسہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی کراچی جلسہ وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز پی ٹی آئی کی اجازت کے لیے
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔