آپریشن مسئلہ کا حل نہیں، وکلا تحریک کا اعلان کریں: سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
اسلام آباد (وقائع نگار) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے اسلام آباد بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت ایک فیصلہ کن دور سے گزر رہا ہے جہاں آئین و قانون کی بالادستی، آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کے تحفظ کے لیے اجتماعی مزاحمت ناگزیر ہو چکی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اسلام آباد بار کے عہدیداروں، وکلاءبرادری اور میڈیا نمائندگان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وکلاءہمیشہ آمریت، جبر اور غیر آئینی اقدامات کے خلاف صفِ اول میں رہے ہیں۔ انہوں نے ایمان مزاری کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کے اس دور میں انہوں نے بہادری، استقامت اور جرات کی نئی مثال قائم کی ہے، جس سے ملک بھر کے نوجوانوں کو حوصلہ اور جرات ملی ہے۔ تحریک انصاف کا ہر کارکن صرف انصاف، آئین اور قانون کی بالادستی چاہتا ہے۔ خیبر پی کے میں گرینڈ امن جرگے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مکاتب فکر نے متفقہ طور پر واضح کیا کہ فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور صوبائی حکومت اس ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے زیرِ اہتمام تقریب میں وکلاءرہنماو ں اور سیاسی شخصیات نے آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور شہری حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرنے والوں نے کہا کہ وکلاءنے ہمیشہ حق، سچ اور قانون کی حکمرانی کا ساتھ دیا ہے اور کسی بھی قسم کے دباو یا جبر کے سامنے سر نہیں جھکایا جائے گا۔ گزشتہ روز انصاف لائرز فورم کی جامب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے کہا کہ موجودہ حالات میں نوجوانوں اور خواتین کی مزاحمت حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی ارشد شریف کو سچ بولنے کی قیمت جان کی صورت میں ادا کرنا پڑی، جبکہ دیگر صحافیوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ اگر آئین کی بالادستی کے لیے کھڑا نہ ہوا گیا تو آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔ انہوں نے وکلاءسے اپیل کی کہ وہ تحریک کا اعلان کریں، کیونکہ پاکستان کا نوجوان ان کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ تقریب کے دوران وکلاء کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی، جبکہ مقررین نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف آواز اٹھانے پر زور دیا۔ شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئین، عدلیہ اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی بالادستی اسلام آباد کرتے ہوئے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ