اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے چین کے دورے کے پہلے مرحلے میں شنگھائی کے سپشل پولیس فورس بیورو کا دورہ کیا۔ چیف آف کمانڈنگ سنٹر سپشل پولیس فورس بیورو ڑیاو نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کو شنگھائی سپشل پولیس فورس بیورو کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے فورس کے زیر استعمال اے پی سی، بم ڈسپوزل یونٹ کے آلات اور جدید اسلحہ دیکھا۔ انہوں نے جدید ترین واٹر کنین اور دیگر آلات کا بھی معائنہ کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے سپشل فورس کی پیشہ وارانہ مہارت اور تربیت کے عملی مظاہرے دیکھے۔ انہوں نے شنگھائی سپشل پولیس فورس کی جانب سے مارشل آرٹ کا مظاہرہ دیکھا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شنگھائی سپشل پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے نظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ شنگھائی سپشل پولیس فورس اور اسلام آباد پولیس فورس کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا، شنگھائی سپشل پولیس فورس کی تربیت کا اعلیٰ معیار قابل تحسین ہے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اورچیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا بھی ہمراہ تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شنگھائی سپشل پولیس فورس وزیرداخلہ محسن نقوی پولیس فورس بیورو محسن نقوی نے اسلام آباد

پڑھیں:

نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی

راولپنڈی:

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔

قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔

متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار