اسلام آباد کو بھی شنگھائی کی طرز پر ڈویلپ کرنا چاہتے ہیں: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
اسلام آباد کو بھی شنگھائی کی طرز پر ڈویلپ کرنا چاہتے ہیں: محسن نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز
شنگھائی: (آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے کہا کہ شنگھائی کی ترقی ہر شہر کیلئے قابل تقلید ہے، اسلام آباد کو بھی شنگھائی کی طرز پر ڈویلپ کرنا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے شنگھائی کے اربن پلاننگ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، شنگھائی اربن پلاننگ کی ہیڈ میڈم چن نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا اور شنگھائی شہر کی ماسٹر پلاننگ ڈویلپمنٹ اور سہولتوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کو شنگھائی میں شہری سہولیات کے ساتھ ترقی کے تیز رفتار نظام کے بارے بریف کیا گیا، وڈیوز اور ماڈلز کے ذریعے شنگھائی کے ترقی کے سفراور ماسٹر پلان کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
محسن نقوی نے شنگھائی کے جدید سہولتوں سے آراستہ سٹیڈیم کا ماڈل بھی دیکھا اور شنگھائی اربن پلاننگ کے تحت تمام معلومات کو جدید طرز پر یکجا کرنے کے نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کی تعریف کی۔
انہوں نے شنگھائی اربن پلاننگ کے تحت شہر کے نظام کو مربوط اور فول پروف بنانے کے اقدام کو بھی سراہا۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شنگھائی شہر تیز ترین ترقی میں اپنی مثال آپ ہے، شنگھائی کی ترقی ہر شہر کیلئے قابل تقلید ہے، اسلام آباد کو بھی شنگھائی کی طرز پر ڈویلپ کرنا چاہتے ہیں، شنگھائی کی تیز رفتار ترقی سے استفادہ کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیٹرز بک میں تاثرات بھی درج کئے۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
شنگھائی سپیشل پولیس فورس بیورو کا دورہ
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین کے شہر شنگھائی میں شنگھائی سپیشل پولیس فورس بیورو کا دورہ کیا، چیف آف کمانڈنگ سینٹر سپیشل پولیس فورس بیورو نے ان کا خیر مقدم کیا۔
وزیر داخلہ نے سپیشل فورس کی پیشہ وارانہ مہارت، تربیت اور مارشل آرٹ کا مظاہرہ دیکھا۔
محسن نقوی نے کہا کہ شنگھائی سپیشل پولیس فورس اور اسلام آباد پولیس فورس کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا، شنگھائی سپیشل پولیس فورس کی تربیت کا اعلیٰ معیار قابل تحسین ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفساد پھیلانے والوں کیلئےکوئی رعایت نہیں، قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی: چیف جسٹس ایران فساد پھیلانے والوں کیلئےکوئی رعایت نہیں، قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی: چیف جسٹس ایران بس بہت ہو چکا، مزید دباؤ برداشت نہیں کریں گے: ٹرمپ کی دھمکی پر گرین لینڈ کے وزیراعظم کا رد عمل پاکستان نے وینزویلا میں کارروائیوں کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا چین اور جنوبی کوریا قریبی پڑوسی ہیں، اہلیہ چینی صدر پیسہ ہر صوبے کے پاس ہے، صرف کام کرنیکی نیت اور ارادے کی کمی ہے: مریم نواز سپریم لیڈر سے متعلق جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات کو مسترد کرتے ہیں: ایرانی سفیرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی محسن نقوی نے اربن پلاننگ وفاقی وزیر
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں، اس لیے انہیں قابلِ سماعت قرار نہ دیا جائے۔
این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی متفرق درخواست کو سنا جائے، اگر دوسری متفرق درخواست پہلے سنی گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔
دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس متفرق درخواست پر دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے۔
جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وکیل پہلے مکمل تیاری کر لیں، یہ ان کے مؤکل کے حقوق کے لیے بہتر ہوگا، جس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے حقوق چھوڑتے ہوئے دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔