ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سہولت کیلئے خصوصی ڈیسک قائم کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سہولت کیلئے خصوصی ڈیسک قائم کر دیئے۔
اپنے ٹوئٹ میں وزیرداخلہ نے کہا کہ اسلام آباد:ایف آئی اے نے تمام زونل دفاتر میں فوری طور پر ’پری ڈیپارچر فیسلی ٹیشن ڈیسک‘ قائم کر دیئے، ڈیسک کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کو امیگریشن کے طریقہ کار اور کلیئرنس سے متعلق رہنمائی اور معاونت فراہم کرنا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ مسافر ان ڈیسکس سے ذاتی طور پر، ہیلپ لائنز اور ای میل کے ذریعے رجوع کر سکتے ہیں، سہولت کی تفصیلات ہوائی اڈوں، سرحدی مقامات اور ایف آئی اے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل ایف آئی اے
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔