وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ کراچی، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ کراچی، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز
کراچی (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے کراچی دورے پر پی ٹی آئی نے جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی نے عوامی جلسے کی اجازت مانگ لی ہے، اس بارے میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر اور سیکرٹری جنرل ارسلان خالد نے ڈی سی ایسٹ کو خط ارسال کر دیا ہے۔
خط میں کراچی میں عوامی جلسے کے انعقاد کی اجازت طلب کی گئی، پاکستان تحریک انصاف نے مزار قائد سے متصل باغ جناح میں عوامی جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے عوامی جلسے کی اجازت 11جنوری بروز اتوار کے لئے طلب کی گئی، تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جلسہ پرامن ہوگا اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔خط میں کہا گیا کہ جلسے سے متعلق ضلعی انتظامیہ کے مثبت فیصلے کا انتظار ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا رمضان سے پہلے امپورٹس پر منحصر اشیا کی نگرانی کا حکم نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا رمضان سے پہلے امپورٹس پر منحصر اشیا کی نگرانی کا حکم پاکستان میں 5فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان پنجاب ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے مختلف ادویات کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ”ہر شخص اہم ہے” ازبکستان کی ریاستی پالیسی کا مرکزی اصول ہے،سیدا مرزا یوف وینزویلا میں امریکی تیل کمپنیاں 18ماہ کے اندر کام شروع کردیں گی، ٹرمپ کا دعوی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایران سے تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جلسے کی اجازت پی ٹی آئی نے
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔