مستفیض کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے پر بنگلادیش کا ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز کی منتقلی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمیئر لیگ سے ریلیز کیے جانے کے معاملے پر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آئی سی سی سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کی منتقلی کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اس واقعے کے بعد بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان سیاسی کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسی تناظر میں بی سی بی نے گزشتہ شب بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی ورچوئل اجلاس منعقد کیا، جس میں میڈیا کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ہمارے تین میچز کولکتہ میں شیڈول ہیں اور حالیہ صورتحال پر آئی سی سی کو باضابطہ خط لکھا جائے گا۔
بنگلا دیش کے مشیر کھیل آصف نزرل نے کہا کہ بھارت میں ٹیم کی سکیورٹی سے متعلق سنجیدہ خدشات موجود ہیں، اور وہ بی سی بی کو مشورہ دیں گے کہ میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست آئی سی سی کو ارسال کی جائے۔
یاد رہے کہ بھارتی بورڈ نے انتہا پسند عناصر کے دباؤ میں آکر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے کی ہدایت دی، جس کے بعد شاہ رخ خان کی ملکیت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلا دیشی فاسٹ بولر کو ٹیم سے فارغ کر دیا۔
بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان موجودہ سیاسی تناؤ کے پیش نظر بعض انتہا پسند مذہبی رہنماؤں اور سیاستدانوں کی جانب سے بنگلا دیشی کرکٹرز سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ بھارت میں کرکٹ نہ کھیلیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بنگلا دیش کے
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔