نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دیدی اور فیصلہ حکومت کو بھجوادیا، بجلی کی قیمت میں62 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق صارفین کے نرخوں کی سالانہ نظرِثانی یکم جنوری سے موثر ہونی ہے، جنوری 2025 سے دسمبر2025 تک صارفین کے نرخوں پر نظر ثانی کی، ٹیرف حکومت کو یکساں نرخ کی درخواست دائرکرنے کیلئے ارسال کردیئے گئے۔سال 2026 کیلئے قومی اوسط نرخِ بجلی 33 روپے 38پیسے فی یونٹ مقررکیا گیا، جو پہلے سیمقررہ 34 روپے فی یونٹ کے مقابلے میں 62 پیسے فی یونٹ کم ہے۔ 2026 کیلئے بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی مجموعی مالی ضرورت کا تخمینہ 3379 ارب روپے لگایا گیا۔دوسری جانب نومبر کے ایف سی اے کی مد میں بجلی 93 پیسے سستی کردی گئی، نیپرا نے نومبرکے ایف سی اے کا فیصلہ جاری کردیا۔ صارفین ایف سی ایکی مد میں کمی کا فائدہ جنوری کے بلز میں ملے گا۔یکساں ٹیرف کے تحت کمی کا فائدہ کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز صارفین کو ہوگا، پروٹیکٹڈ،لائف لائن صارفین اورالیکڑک وہیکل چارجنگ اسٹیشنزپرفیصلہ لاگو نہیں ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فی یونٹ

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے