2025-10-05@12:47:34 GMT
تلاش کی گنتی: 146
«بچوں کے دودھ کے پاؤڈر پر»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کےجواب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کیلیے ترسیلات زر کا ہدف 36 ارب ڈالر ہے، رواں مالی سال کیلیے ترسیلات زر کا ہدف بڑھایا گیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف...
سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز پر ٹیکس چوری کے الزام میں برطانوی حکام نے 52 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز پر برطانیہ میں 52 لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ برطانوی حکومت نے تازہ فہرست میں حسن نواز کو ٹیکس نادہندہ قرار دیدیا۔ حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک قریباً 94 لاکھ پاؤنڈز کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔ جس کے نتیجے میں برطانوی حکام نے حسن نواز پر جرمانہ عائد کیا۔ برطانوی حکومت نے ویب سائٹ پر تفصیلات شیئر کردیں۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل حسن نواز کو بینک کرپٹ بھی ہوئے...
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں امداد کی آمد پر 2 ہفتے سے جاری پابندی کے باعث خوراک سمیت ضروری اشیا کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی غزہ میں شدید بمباری، 300 سے زائد فلسطینی شہید عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کے سرحدی راستے بند کیے جانے سے علاقے میں خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کھانا تیار کرنے کے لیے استعمال ہونے والی گیس کی قیمتیں رواں مہینے 200 فیصد تک بڑھ گئی ہیں اور اب یہ بلیک مارکیٹ میں ہی دستیاب ہے۔ اقوام متحدہ کے شراکت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مارچ 2025ء) ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے متعدد طلبہ و طالبات نے بتایا کہ ان کے لیے امریکہ سے آنے والی سفری پابندیوں کی اطلاعات کافی پریشان کن ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ امریکی ویزے کے حصول میں مزید سختی ان کے تعلیمی کیرئر کو متاثر کر سکتی ہے۔ نیشنل کالج آف آرٹس سے فارغ التحصیل اسما نامی ایک طالبہ کا امریکہ کی ایک ممتاز یونیورسٹی میں داخلہ ہو گیا ہے۔ اس کا مسئلہ یہ ہے کہ اگر وہ اس داخلے کو کنفرم کرنے کے لیے فیس کی بھاری رقم ادا کردے اور بعد میں اسے ویزہ نہ مل سکے تو اس کے پیسے ضائع ہوجانے کا خدشہ ہے۔ انجینئرنگ...
فائل فوٹو چونیاں میں پارک سے دسویں جماعت کے طالب علم کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق قتل کیے گئے طالب علم کے والد نے بتایا کہ 2 نامعلوم نوجوان رات 11 بجے گھر سے بیٹے کو لے کر گئے تھے۔والد نے موقف اختیار کیا کہ صبح اطلاع ملی کہ بیٹے کی لاش پارک میں پڑی ہے، خودکشی کا ڈرامہ رچانے کےلیے بیٹے کے ہاتھ میں پستول تھمایا گیا۔قتل کیے گئے نوجوان کے والد نے پولیس اور حکام سے انصاف کا مطالبہ کردیا۔
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ بلاک ہونا انتہائی نازک مسئلہ ہے، معاملے کی فوری انکوائری کی جائے، سمندر پار پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں ناجائز تنگ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چودھری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک ہونے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔پاکستان بزنس فورم فرانس نے اوور سیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کے سامنے اٹھایا تھا جس کا وفاقی وزیر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ چودھری سالک حسین نے کہا کہ یہ انتہائی نازک...
اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے پر وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کا نوٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ کو باقاعدہ خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس فورم فرانس نے اس مسئلے کو وفاقی وزیر کے سامنے اٹھایا تھا۔ چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی نازک مسئلہ ہے لہٰذا معاملے کی فوری انکوائری کی جائے، سمندر پار پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں انہیں ناجائز تنگ نہ کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، وزارت ایئرپورٹس پر سمندر پار پاکستانیوں...
کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) نے ناظم آباد انڈر پاس میں 25 فروری کو لگائی گئیں نئی ٹنل لائٹس کی چوری کا مقدمہ درج کرادیا جہاں لائٹس لگانے جلد ہی چوری کردی گئی ہیں۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انجینئرنگ نے پولیس کو ایک خط لکھا ہے، جس میں بتایا گیا کہ نامعلوم ملزمان نے تمام لائٹس کو چوری کرلیا، اس میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ کے ایم سی حکام نے ناظم آباد تھانے میں کے ایم سی کے افسر شفیع کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ افسر شفیع نے بیان دیا کہ میں نے 25 فروری کو ناظم آباد انڈر پاس میں 15 ٹنل لائٹس لگائی تھیں اور مارچ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو 9 مئی کے پانچ مقدمات میں قصور وار قرار دیدیا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی کے جج منظر علی گل نے فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔دوران سماعت پولیس نے فواد چودھری کی تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، رپورٹ میں پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو 9 مئی کے پانچ مقدمات میں قصور وار قرار دے دیا۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے سینئر وکیل کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے فواد چودھری کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا ء کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔فواد چودھری نے...
لاہور(نیوز ڈیسک) پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو 9 مئی کے پانچ مقدمات میں قصور وار قرار دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت پولیس نے فواد چودھری کی تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، رپورٹ میں پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو 9 مئی کے پانچ مقدمات میں قصور وار قرار دے دیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے سینئر وکیل کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے فواد چودھری کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ...
حماس نے آج غزہ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرکے ریڈ کراس کے حوالے کردیا جس کے دوران دنیا نے ایک حیران کن منظر دیکھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالی نے اپنے ساتھ کھڑے حماس کے جنگجوؤں کے ماتھے پر بوسہ دیا۔ رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالیوں نے ہاتھ ہلا کر حماس کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یرغمالی مکمل صحت مند لگ رہے تھے۔ اسرائیلی یرغمالی کا یہ عمل قید کے دوران حماس کے حسنِ سلوک اور انسانی ہمدردی کی عکاس ہے۔ قبل ازیں حماس کی قید سے رہائی پانی والی اسرائیلی یرغمالی خواتین نے بھی حماس کے حسن سلوک کی تعریف کی تھی۔ اسرائیلی یرغمالیوں نے کہا تھا...
خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکول کے بچوں کے مطالعاتی دوروں اور پکنک پر پابندی عائد کردی گئی۔ پشاور سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے ضم شدہ اضلاع سمیت تمام ڈی ای اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے۔ مراسلے کے مطابق بچوں کو مطالعاتی دوروں اور دیگر ٹورز پر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ محکمہ تعلیم کے مراسلے کے مطابق تمام ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ پابندی پر سختی سے عمل کریں۔

فواد چودھری اور شعیب شاہین کی لڑائی اڈیالہ جیل کے باہر، ایک دوسرے پر الزام تراشی کے دوران ہاتھا پائی
راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے باہر فواد چودھری اور پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین کے درمیان لڑائی کی اطلاع ملی ہے۔ ذرائع کے مطابق فواد چودھری نے شعیب شاہین کو ایجنسیوں کے ساتھ تعلقات رکھنے کا الزام عائد کیا، جس پر شعیب شاہین نے فواد کو جواب دیا کہ وہ اپنی حدود میں رہیں۔ اس بات چیت کے دوران فواد چودھری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مارا، جس سے وہ زمین پر گر گئے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سخت لفظی جھگڑا بھی ہوا۔ موقع پر موجود جیل عملے نے فوری طور پر مداخلت کی اور جھگڑا ختم کر دیا۔ فواد چودھری جیل کے اندر چلے گئے، جبکہ شعیب شاہین کو بازو پر چوٹ آئی۔
بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین نے سکڑتی ہوئی آبادی کے مسئلے سے نمٹنے اور شادی کی ترغیب دلانے کے لیے نوجوان جوڑوں کو تحفے کے طور پور نقد رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ تائیوان کے اخبار ٹیپی ٹائمز کے مطابق چین کے شہر لولیناگ کا شمار ان متعدد شہروں میں ہوتا ہے جہاں کی مقامی انتظامیہ شادی کرنے پر 1500 یوان یعنی 205 ڈالر انعام کے طور پر دے رہی ہے۔ چین کی آبادی میں گزشتہ تین سالوں سے مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے جبکہ نوجوانوں کے مقابلے میں عمر رسیدہ افراد کی شرح زیادہ ہے۔ لولیناگ میں نوبیاہتے جوڑوں کے لیے مختص 1500 یوان کی رقم دراصل ایک ماہ کی اوسط اجرت کے نصف کے برابر ہے۔ نوجوان نسل...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پارا چنار واقعے پر نمائش چورنگی پر دھرنے کا معاملہ ،عدالت نے 11 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ نمائش چورنگی سے گرفتار 11 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جہاں عدالت نے 11 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو فی کس 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ضمانت منظور ہونے والے ملزمان میں احمد علی، عارف حسین، عارف حسین، حسن رضا ودیگر شامل ہیں وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ ملزمان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔
مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری 2025ء ) سعودی عرب نے حج کے دوران عازمین کے ساتھ بچوں کے جانے پر پابندی عائد کردی۔ گلف نیوز کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے 2025ء کے حج سیزن کے دوران بچوں کے حجاج کے ساتھ جانے پر پابندی عائد کر دی ہے، اس سلسلے میں وزارت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد بچوں کو ہر سال ہونے والی شدید بھیڑ سے منسلک خطرات سے بچانا ہے، یہ اقدام بچوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے اور حج کے دوران انہیں کسی قسم کے نقصان سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا جب کہ اس سال بھی حج میں شرکت...
وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ’انِ سروس ڈیتھ پالیسی‘ میں تبدیلی کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ’انِ سروس ڈیتھ پالیسی‘ میں تبدیلی منظوری دیدی ہے، جس کے بعد دوران فرائض انتقال کرجانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کا معاشی مستقبل سوال نشان بن گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا: وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملازمت فراہمی کی پالیسی ختم سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ’انِ سروس ڈیتھ پالیسی‘ میں تبدیلی کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارتوں، ڈویژنز کو عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ پالیسی میں اس تبدیلی کے بعد دوران سروس فوت ملازمین کے بچوں کو ملازمت نہیں ملے گی، تاہم وزیراعظم...
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے مطالبہ کیا کہ بانی پاکس+تان تحریک انصاف عمران خان سمیت تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کیا جائے ہری پور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج پارلیمنٹ اور سڑکوں پر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال عام انتخابات میں مینڈیٹ چوری ہونے پر آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کر رہے ہیں، مینڈیٹ چوری پر ہمارا احتجاج پارلیمنٹ اور سڑکوں پر جاری رہے گا۔
دو ہزار چوبیس کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم 47 پر منتخب ہوئے، گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ 2024 کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم 47 پر منتخب ہوئے ہیں، 2013، 2018 اور 2024 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، 2024 میں فارم 45 اور فارم 47 کی خرابی تھی، ملکی تاریخ میں کوئی ایک آدھ ہی ایسا الیکشن ہوا ہوگا، جس پر سب نے کہا ہو کہ شفاف الیکشن ہوئے۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ 2024 میں پنجاب میں بلاول بھٹو کو ملنے والے ووٹ کم ظاہر کیے گئے، ہم نے تو...
فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)نواحی آبادی نوکھر قدیم میں ندیم مغل بھٹہ پر مزدوری کرتا ہے، اس کے دوکمسن بیٹے 2 سالہ اذان علی اور 3 سالہ عفان علی کھیلتے ہوئے کچی اینٹوں کی تیاری کیلئے کھودے گئے پانی کے گڑھے میں گرگئے۔ راہگیروںنے بچوں کو دیکھ کر نکالا تو وہ مردہ حالت میں تھے۔بچوں کے نعشیں پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ اہل علاقہ نے افسوسناک واقعہ پر ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھٹوں پربنائے گئے تالابوں کے گرد حفاظتی باڑ لگائی جائے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کو محکمے میں ملازمت دینے کا کوٹہ سسٹم باضابطہ طور پر ختم کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے نظر ثانی شدہ پالیسی میں اس شق کو ختم کردیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کے دوران ملازمت فوت ہو جانے پر ان کے بچوں کو اسی سرکاری محکمے میں ملازمت دینے کی پالیسی نافذ العمل تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران ملازمت وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین کے علاوہ صوبائی حکومت نے معذور سرکاری ملازمین کے بچوں کا خصوصی کوٹہ بھی ختم کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے بھرتیوں، ترقیوں اور تبادلوں سے متعلق قواعد میں ترمیم کرتے ہوئے...

اسلام آباد، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین سے فرانس کے سفیرنکولس گیلے ملاقات کررہے ہیں
اسلام آباد، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین سے فرانس کے سفیرنکولس گیلے ملاقات کررہے ہیں
گلستان جوہر منور چورنگی پر انڈر پاس کی تعمیراتی کام کی وجہ سے بند کی جانے والی سڑک پر چائے کے ہوٹل والے نے اپنی کرسیاں اور ٹیبلیں رکھ دی ہے کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) رمضان المبارک سے قبل کراچی کی معروف اور مین سڑک گلستان جوہر منور چورنگی پر انڈر پاس کا تعمیراتی کام شروع ہونے کے باعث ایک ٹریک کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ انڈر پاس پر تعمیراتی کام کے آغاز کی وجہ سے منور چورنگی پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا، گلستان جوہر چورنگی فلائی اوور سے کامران چورنگی اور موسمیات کی جانب جانے والے ٹریفک کو سروس روڈ کی جانب منتقل کیا گیا ہے اور مین سڑک کو بڑے بڑے کنکریٹ...
بچوں پر منفی اثرات مرتب ہونے پر انڈونیشیا نے سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی حد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی وزیر برائے ڈیجیٹل افیئر نے بتایا کہ صدرِ مملکت پرابوو کی ہدایت پر سوشل میڈیا استعمال سے متعلق قانون سازی کر رہے ہیں۔ انڈونیشیا کی وزیر نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی حد مقرر کی جا رہی ہے اس سے کم عمر بچوں پر پابندی ہوگی۔ وزیر نے کہا کہ اس قانون کو رواں برس ہی منظوری کے بعد جلد لاگو کردیا جائے گا تاہم انھوں نے ٹائم فریم نہیں بتایا۔ انڈونیشیا کی وزیر کا کہنا ہے کہ ابھی زیر بحث ہے کی سوشل میڈیا استعمال کے لیے عمر کی حد کیا...
عون چودھری سے ملاقات عاطف خان کے گلے پڑ گئی ، گنڈا پور کے طعنے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز پشاور: پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے عاطف خان کو طعنے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، عون چوہدری سے ملاقات کی تصویر گروپ میں شیئر کرنے پر عاطف خان ناراض ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق گورنر شاہ فرمان نے واٹس ایپ گروپ میں عاطف خان اور عون چوہدری کی ملاقات کی تصیور شئیر کی، جس پر عاطف خان نے انہیں کھری کھری سنائیں۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک متنازعہ ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے خواجہ سرا بچوں اور کم عمر نوجوانوں کی تبدیلی جنس سے متعلق طبی علاج پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ فیصلہ ان ایگزیکٹیو آرڈرز میں سے ہے جنہیں نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے بلکہ بعض آرڈرز کو عدالتوں میں بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:مرد اور عورت، امریکا میں 2 ہی جنس ہوں گی، ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم نامہ جاری کردیا تبدیلی جنس سے متعلق اس فیصلے سے کچھ گھنٹے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے بارے میں انہوں نے رپورٹرز کو بتایا کہ یہ امریکی افواج سے ’ٹرانس جینڈر...
کراچی: دودھ پاؤڈرز کمپنیز دودھ کے ڈبوں پر اب صرف دودھ لکھنے کے بجائے مصنوعی دودھ پاؤڈر کے الفاظ استعمال کریں گے، صرف دودھ لکھ کر فروخت کرنے والی کمپنیوں پر جرمانہ ہوگا، بغیر ڈاکٹری نسخے کےخشک دودھ کے ڈبے کی فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن، یونیسیف اور محکمہ صحت کے اشتراک سے تیار کردہ ایک قانون سندھ اسمبلی میں منظور کیا،میڈیکل اسٹورز بغیر ڈاکٹر کے نسخوں کے دودھ پاؤڈر فروخت نہیں کریں گے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے خلاف جرمانہ ہوگا۔ قانون کے مطابق بغیر کسی عذر کے اگر کسی ڈاکٹر نے دودھ پاؤڈر پلانے کامشورہ دیا تو 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا...
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ میں بچوں کے فارمولا دودھ کی عام فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے، فارمولا دودھ صرف ڈاکٹر کے نسخے پر فروخت ہوسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی نے مصنوعی دودھ کی فروخت کے خلاف سندھ پروٹیکشن اینڈپروموشن اف بریسٹ فیڈنگ چائلڈ نیوٹریشن قانون بنا دیا، جس کے تحت صوبے کے تمام میڈیکل اسٹوروں پر بچوں کو پلائے جانے والے دودھ کی فروخت ڈاکٹری نسخے کے بغیر نہیں کی جاسکے گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کیلئے فارمولا دودھ صرف ڈاکٹر کے نسخے پر فروخت ہوسکیں گے، تمام کمپنیاں فارمولا ملک کے ڈبے پر ’مصنوعی دودھ‘ لکھنے کی پابند ہونگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پابندی پروٹیکشن اینڈپروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈینگ چائلڈنیوٹریشن ایکٹ کے تحت...
سندھ اسمبلی نے سندھ پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ چائلڈ نیوٹریشن ایکٹ نافذ کردیا ہے جس کے تحت صوبے بھر میں ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر بچوں کے لیے خشک فارمولا دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نئے قانون کے مطابق سندھ کے تمام میڈیکل اسٹورز کو نوزائیدہ بچوں کے دودھ کی مصنوعات صرف ڈاکٹر کے نسخے کے ساتھ فروخت کرنا ہوں گی اور پیکنگ میں واضح طور پر اس پروڈکٹ کو مصنوعی دودھ کا لیبل لگایاجائے گا۔ پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے مطابق نئے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 5 لاکھ روپے تک جرمانے اور ممکنہ طور پر 6 ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ دودھ پلانے کی کم شرح پاکستان میں...
کراچی: سندھ اسمبلی نے مصنوعی دودھ کی فروخت کے خلاف سندھ پروٹیکشن اینڈپروموشن اف بریسٹ فیڈنگ چائلڈ نیوٹریشن قانون بنا دیا، جس کے تحت صوبے کے تمام میڈیکل اسٹوروں پر بچوں کو پلائے جانے والے دودھ کی فروخت ڈاکٹری نسخے کے بغیر نہیں کی جاسکے گے اور ڈبوں پر مصنوعی دودھ بھی لکھا جائے گا۔ پاکستان پیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن کے صدراور پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مسعودصادق، سندھ کے صدر پروفیسر وسیم جمالوی، ڈاکٹر خالد شفیع نے ایکسپریس ٹربیون سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ پاکستان میں ماں کا دودھ پلانے کی شرح 48 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 52 فیصد مائیں اپنے بچوں کو بریسٹ فیڈنگ نہیں کراتی جس کی وجہ...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری تقریب میں ٹرمپ کے پانچوں بچے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ اس موقع پر ان کے پانچوں بچے تقریب میں شرکت کے لیے موجود تھے۔(جاری ہے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے، 47 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور41 سالہ ایرک ٹرمپ گہرے نیلے رنگ کے سوٹ پہنے فخر کے ساتھ یو ایس کیپیٹل پہنچے۔ٹرمپ کی بڑی بیٹی 43 سالہ ایوانکا ٹرمپ سبز رنگ کے اسکرٹ سوٹ اور میچنگ کیپ میں نظر آئیں، جبکہ ان کی...

بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کی چوری چھپانے کے لیے مذہب کا کارڈ استعمال کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس کے فیصلے میں کوئی سقم باقی نہیں رہا پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سیاست کو مذہب سے دوررکھے، القادرٹرسٹ کے مقدمے کو مذہب سے جوڑنا توہین ہے جب قانونی طورپردفاع نہ کرسکے تومذہب کا کارڈ کھیلنے کی کوشش کی۔ ہفتہ کے روزلاہور میں مفتی افتخار، مولانا شعیب الرحمان، مولانا اسلم ندیم، مولانا عبدالوحید، علامہ ارشد عابدی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کو ایسٹ ریکوری یونٹ نے ریکورڈکلیئر کیا، بتایا جائے بانی پی ٹی آئی کا ذریعہ آمدن کیا ہے کہ انہوں نے 25 کروڑ روپے کا گھر بنایا۔ انہوں نے...
ویب ڈیسک: معروف گلوکارجواد احمد کی اہلیہ کے پارلرمیں بجلی چوری کے معاملہ پرلیسکو نے تیرہ لاکھ روپے کا ڈیٹیکشن بل ڈال دیا۔ لیسکوحکام کااس حوالے سے کہنا ہے کہ جواداحمد کو ستائیس ماہ کی بجائےصرف چھ ماہ کاڈٹیکشن بل ڈالاگیا،نواب ٹاون تھانےمیں ایف آئی آردرج ہوئی ہے،میٹراب تک غائب ہے،ملنے پربل زیادہ ڈالیں گے،بل کی مجموعی رقم13لاکھ روپے بنی ہے، صارف کسی بھی فورم پرجائےہم نےزیادتی نہیں کی۔ حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول لیسکوحکام نے مزیدکہاہے کہ جواد احمد کےخلاف بجلی چوری کی ایف آئی آرسےمطمئن نہیں،ایف آئی آرمیں تمام دفعات شامل نہیں،پولیس نے زیادتی کی۔
القادر یونیورسٹی میرے پاس آگئی، وہاں کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دونگی، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اوکاڑہ (سب نیوز )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے 190 ملین پانڈ کیس کے بعد القادر یونیورسٹی میرے پاس آگئی ہے، وہاں کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دوں گی، والد نے 45 سال ملک کی خدمت کی پھر بھی چور چور کہا گیا، آج عدالت میں دوسروں کو چور کہنے والے وزیراعظم پر رشوت لینا ثابت ہوگیا۔ اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا ملک کو نفرت نہیں اتحاد چاہیے، ملک کو انتشار نہیں امن چاہیے، میرا دل چاہتا ہے کہ بچوں کے ہاتھوں میں اسکالرشپ دوں پیٹرول بم نہیں،...
لاہور: معروف گلوکار جواد احمد کے خلاف ان کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر پر بجلی چوری کے معاملے پر نواب ٹاون پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ لیسکو حکام کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ بجلی چوری سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کے تشدد سے دو لیسکو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بیوٹی پارلر میں میٹر ٹمپرڈ اور فیز ڈیڈ کر کے بجلی چوری کی گئی تھی۔ پولیس نے گلوکار جواد احمد سمیت چار نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ نواب ٹاون میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ ایس ڈی او محمد اصغر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے...
پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی ٹیم نے بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا تو اس دوران گلوکار جواد احمد نے لیسکو ملازمین پر تشدد کیا، اور ان سے میٹر بھی چھین لیا۔ یہ بھی پڑھیں جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری، ’اسکی ذمہ داری بھی عمران خان پر ڈالی جائے گی؟‘ لیسکو حکام نے گلوکار جواد احمد کی جانب سے ملازمین پر تشدد کرنے کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی ہے، اور بجلی چوری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے بھی رجوع کیا ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق جب ملازمین نے بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا تو اس دوران...
گلوکار جواد احمد پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے جمعرات کو جوہر ٹاؤن میں اپنی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی کی چوری کی جانچ کے دوران لاہور الیکٹر سٹی سپلائی کمپنی کے عملے پر حملہ کیا۔ جانچ کے دوران بجلی کی چوری کا انکشاف ہوا کیونکہ پارلر کا میٹر تبدیل شدہ پایا گیا. جس میں سے ایک فیز غیر فعال تھا۔لیسکو کے اہلکاروں کے مطابق جواد احمد جانچ کے دوران غصے کی حالت میں موقع پر پہنچے اور مبینہ طور پر عملے سے تبدیل شدہ میٹر چھین لیا۔رپورٹس کے مطابق برابری پارٹی پاکستان کے رہنما نے اس کے بعد دو لیسکو میٹر ریڈرز، اصغر اور شاہد پر حملہ کیا اور پھر میٹر اور اپنی اہلیہ کے ساتھ...
گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی۔ رپورٹس کے مطابق جواد احمد کی اہلیہ نے میٹر کا فیز ڈیڈ کر رکھا تھا، لیسکو ٹیم کی چیکنگ کے دوران گلوکار جواد احمد کالے ڈالے پر پہنچ گئے، میٹر ریڈرز کو زودکوب کیا اور زبردستی میٹر چھین کر بھاگ گئے۔ گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی، میٹر کا فیز ڈیڈ کر رکھا تھا، لیسکو ٹیم کی چیکنگ کے دوران جواد احمد کالے ڈالے پر پہنچ گئے، میٹر ریڈرز کو زودکوب کیا اور زبردستی میٹر چھین کر بھاگ گئے۔ pic.twitter.com/h2MMqzRwwU — WE News (@WENewsPk) January 16, 2025 واقعے کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب...
پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی گلشن معمار کے صدر ابوضیا پرویز پیپلز پارٹی کے ٹائون چیئرمین سہراب گوٹھ لالا رحیم کی جانب سے بلڈر کو 8 انچ پانی کی چوری کی لائن دینے کے خلاف معمار روڈ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی گلشن معمار و سہراب گوٹھ ٹاؤن کے تحت پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین سہراب گوٹھ لالا رحیم کی جانب سے بلڈر کو8 انچ پانی کی چوری کی لائین دینے کے خلاف معمار روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے پیپلز پارٹی کی حکومتی سرپرستی میں گلشنِ معمار کا پانی چوری کر کے من پسند بلڈرز کو دینے کے خلاف پُر جوش نعرے لگائے اورمطالبہ کیا کہ گلشنِ معمار کی...
پانچ سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گوجرانولہ ڈویژن کے لیے ہونہار اسکالرز شپ پروگرام کا آغاز کردیا جبکہ یونیورسٹی کی 10 ٹاپر طالبات کو ہونہار اسکالرشپ کے چیک بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، کبھی نہیں کہا کہ میری خاطرسڑکوں پر توڑ پھوڑ کرو، کبھی نہیں کہا کہ رینجرز اورپولیس کی وردیاں پھاڑ دو۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار اسکالرز شپ پروگرام کی تقریب میں شرکت کی، جہاں نے گوجرانولہ ڈویژن...
سیالکوٹ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 5 سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد ہماری سیاست نہیں، میرا احتساب عوام نے کرنا ہے۔ سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہونہار سکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو میرٹ پر سکالر شپس دی جا رہی ہیں، کوئی سفارش قبول نہیں کی، 11 ماہ کے عرصے میں کسی بھی محکمے میں سفارش پر کوئی...
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہ ہونا پارلیمنٹ کی توہین ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈرشبلی فراز کا سینیٹ ایڈوائزری کمیٹی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ اعجاز چودھری سینیٹ کے ممبر ہیں،سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں کئی بار پروڈکشن آرڈر کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدر آمد نہ ہونا پارلیمنٹ کی توہین ہے، ہمیں پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے کا خدشہ تھا، پنجاب حکومت نے پروڈکشن آرڈر سنجیدہ نہیں لیا، پنجاب حکومت فسطائیت میں اپنا ریکارڈ بنا چکی ہے۔سینیٹرشبلی فراز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے...
احسن آباد بنگالی موڑ کے قریب 8 انچ کا غیر قانونی کنکشن ڈالا گیا، 600 میٹر طویل غیر قانونی لائن کے ساتھ مرکزی لائنوں سے کنکشن لینے کی کوشش کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کو پانی فراہم کرنے والی کے تھری لائن سے پانی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایگزیکٹو انجینئر واٹر کارپوریشن نے واٹر کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ احسن آباد بنگالی موڑ کے قریب 8 انچ کا غیر قانونی کنکشن ڈالا گیا، 600 میٹر طویل غیر قانونی لائن کے ساتھ مرکزی لائنوں سے کنکشن لینے کی کوشش کی گئی۔ خط میں کہا گیا کہ غیر قانونی لائن کی نشاندہی ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال مسعود نے کی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ ہے، یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی سپلائی لائن لیک ہوگئی ، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر ترقیاتی کام ہونے کی وجہ سے گلشن اقبال کو پانی سپلائی کرنے والی لائن لیک ہوگئی۔پانی کی لائن لیک ہونے سے شہر میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔دوسری جانب یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر پانی کے باعث پرانی سبزی منڈی کے قریب سڑک تالاب بن گئی ، جس سے سوک سینٹرسے کشمیرپارک تک کا سفرمشکل بن گیا۔سڑک پرپانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جبکہ بس منصوبے...