2025-10-20@02:48:35 GMT
تلاش کی گنتی: 118
«بڑا ذخیرہ ہے»:
(نئی خبر)
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ خزانہ کو ہدایت دی ہے کہ ایک سینٹ کے نئے سکے نہ بنائے جائیں، تاہم پہلے سے موجود سکے بدستور زیر گردش رہیں گے۔ رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ "ٹروتھ سوشل” پر کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا، "امریکا طویل عرصے سے ایک سینٹ کے ایسے سکے تیار کر رہا ہے جن کی قیمت پیداواری لاگت سے کم ہے۔ یہ بالکل بے کار ہے! میں نے امریکی محکمہ خزانہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ نئے سکے بنانے کا سلسلہ ختم کر دیں۔ ہمیں اپنی عظیم قوم کے بجٹ کو بچانے کی ضرورت ہے، چاہے وہ محض ایک پیسہ ہی کیوں نہ...
افغان حکومت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث نکلی، دہشتگردوں کی لاشوں کی وصولی سب سے بڑا ثبوت ہے افغان حکومت نے پاک فوج کے ہاتھوں 6 فروری 2025ء کودوران آپریشن ہلاک ہونے والے افغان دہشتگرد کی لاش بھی قبول کرلی۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردکی شناخت لقمان خان ولد کمال خان کے نام سے ہوئی تھی جو ضلع خوست کا رہائشی تھا،اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک کئے جانے والے دہشتگرداحمد الیاس عرف بدر الدین کی لاش کوبھی افغان طالبان نے وصول کیا تھا۔ احمد الیاس صوبہ باغدیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا تھا جس کی ہلاکت پر افغان عبوری حکومت نے نام نہاد شہادت کا جشن منایا، سیکورٹی فورسز کی جانب سے مختلف...
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نے طاقت ور بحریہ کو سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دنیا معاشی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، تجارتی ٹیرف بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے، سمندری تجارت محفوظ بنانا سب کا اجتماعی فرض ہے۔ کراچی میں پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیرالقومی بحری مشق کے سلسلے میں پہلے امن ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیردفاع خواجہ آصف نے طاقتور بحریہ کو سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ عالمی معاشی نظام میری ٹائم پر انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرہند عالمی تیل اور گیس کے 50 فیصد ذخائر...
مردان : جمعیت علمائے اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ دنیا کا سب سے بڑا پاگل ہے، فلسطین فلسطینیوں کا تھا، ہے اور رہے گا۔ مردان اور تخت بھائی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے، 8 فروری 2024 کو بدترین دھاندلی کی گئی،جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعے وجود میں آئی، بپھرے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا، ہم نے اپنی جدوجہد نہیں چھوڑی ہم سیاسی جہاد کے راستے پر قائم ہے، انہوں نے کہا کہ میدان میں رہیں گے، سڑکوں پر رہیں اور تمھارے ایوانوں تک پہنچیں گے، میری پارلیمنٹ عوام ہیں۔ سربراہ جے یو آئی ( ف ) نے کہا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 فروری ۔2025 )ملک کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کو کم استعمال کرنے سے بجلی کی زیادہ لاگت آتی ہے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی سٹیٹ آف دی انڈسٹری رپورٹ 2024کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 45,888میگاواٹ تک پہنچ گئی لیکن صرف 33.88فیصد سالانہ استعمال ہوئی اس کم استعمال کے نتیجے میں صارفین غیر استعمال شدہ صلاحیت کے 66.12فیصد کی ادائیگی کرتے ہیںجس سے بجلی کی زیادہ لاگت آتی ہے.(جاری ہے) رپورٹ میں ٹرانسمیشن کی رکاوٹوں اور گورننس کی خامیوں جیسی نااہلیوں کو اجاگر کیا گیا ہے جس سے صارفین پر مالی بوجھ بڑھتا ہے ایندھن کی کم لاگت کے باوجودبجلی کے نرخ زیادہ ہیںجس سے پیداوار کو بہتر بنانے...
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ رہے ہیں، فخر زمان کی وکٹ ہمارے لئے اہم ہوتی ہے، وہ اسپن اور فاسٹ باؤلرز دونوں کو اچھا کھیلتے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے ٹرائی سیریز بہت اہم ہے، سیریز کیلئے اچھی تیاری کے ساتھ آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ بہت زیادہ کرکٹ کھیل رہے ہیں، پاکستان کی باؤلنگ لائن اپ سے ہم آہنگ ہیں کہ وہ کتنا خطرناک ہوسکتے ہیں، مچل سینٹنر نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کرکٹ کھیلنے کیلئے ایک بہترین گراؤنڈ ہے، ہماری ٹیم میں سنیئر اور نوجوان کھلاڑیوں...
سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ دعا زہرہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کرکٹ بہت پسند ہے ان کا کہنا ہے کہ دل ایک پر ہی آتا ہے اور بابر اعظم پر کرش ہے۔ ڈرامہ سیریل "دوریاں" اور "بےرنگ" میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی دعا زہرہ نے حال ہی میں پروگرام "دی نائٹ شو ود ایاز سموں" میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی، کرکٹ اور اپنے کرش سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ فی الحال سنگل ہیں اور اس میں خوش ہیں، کیونکہ وہ "ڈائریکٹ نکاح" پر یقین رکھتی ہیں۔ اپنے ممکنہ شریکِ حیات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسا شخص چاہتی ہیں جو ان کے ساتھ ایماندار ہو،...
شام ادریس کی چونکا دینے والے انکشافات پر مبنی ویڈیو نے مشہور پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو نئی مشکل میں پھنسا دیا۔ پاکستانی یوٹیوب کمیونٹی میں کئی سالوں سے جاری تنازع شام ادریس اور ڈکی بھائی کے درمیان کشیدگی کا باعث رہا ہے، وہ تنازع حالیہ الزامات کے ساتھ دوبارہ سرخیوں میں آ گیا ہے۔ یہ تلخ دشمنی سات سال قبل اس وقت شروع ہوئی جب ڈکی بھائی نے شام ادریس کے ڈیلی ولاگز پر تنقید کی اور ان کی ازدواجی زندگی پر ذاتی حملے کیے۔ تاہم، اب شام ادریس کے حالیہ ویڈیو بیان نے معاملے کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔اپنی تازہ ترین ویڈیو میں شام ادریس نے ڈکی بھائی پر سنگین الزامات عائد کیے،...
کونسٹین ٹائن برونزٹ (Konstantin Bronzit) چھوٹی اینی میشن فلموں کے ممتاز روسی ڈائرےکٹر ہےں۔ اُن کی مشہور فلموں مےں or The Round-About Merry-Go-Round، At the Ends of the Earth، Alosha اور Lavatory Lovestory شامل ہیں۔ اپنی پاپولر تخلےقات کے سلسلے مےں وہ تقریباً 70 ایوارڈز بھی حاصل کرچکے ہےں۔ اُن کی فلم Lavatory Lovestory کو اعلیٰ ترےن Best Scenario Award ملا اور اسی فلم کو جےوری نے 2009ءکی مختصر اینی میٹڈ فلموں کی کیٹگری میں ”اکیڈمی اےوارڈ“ کے لیے نامزد بھی کےا۔ ان کی اےک اور 4منٹ 17سےکنڈ کی اینی میٹڈ فلم ”The god“ ریلیز ہوئی۔ اس فلم مےں دےوتا شےوا سے ملتا جلتا اےک مکےنےکل بت دکھاےا گےا ہے جس کے چھ ہاتھ ہےں۔ وہ اپنی قوت اور توازن...
فوڈ انڈسٹرجامعہ زرعیہ فیصل آباد کی کلیہ زرعی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے بتایاکہ پولٹری انڈسٹری کپاس کے بعد ملک کی دوسری بڑی صنعت کا درجہ رکھتی ہے جس سے 120ملین افراد وابستہ ہیں جبکہ مجموعی طور پر گوشت کی پیداوار کا 24.8 فیصد مرغی کے گوشت سے حاصل کیا جاتا ہے مگر اس کے باوجود ہم بین الاقوامی مارکیٹ میں گوشت برآمد کرنے والے ممالک میں انتہائی نچلے درجے پر موجود ہیں جبکہ عالمی سطح پر 24کروڑ سے زائد صارفین کے ساتھ پاکستان دنیا کی آٹھویں بڑی صارف مارکیٹ بن چکا ہے نیز پاکستان کے صنعتی شعبے میں فوڈ انڈسٹری کا حصہ 27 فیصد ہے جو اس شعبہ میں مجموعی طور پر روز گار کا 18 فیصد حصہ...
لاہو ر (نمائندہ جسارت) مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ دنیا تبدیلیوں کی زد میں ہے اور تاریخ انسانی کے بڑے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ افغانستان سے امریکی پسپائی ہو یا بنگلا دیش و شام کے انقلابات، امت کے لیے نئی صبحیں نمودار ہورہی ہیں۔ روس یوکرین جنگ اور امریکا میں ٹرمپ کی عہدہ صدارت پر واپسی بھی بڑے واقعات ہیں‘ تاہم غزہ میں حماس کی فتح اور اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا حالیہ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ ہے اور بلاشبہ یہ پوری امت مسلمہ کے لیے روشن صبح کی نوید ہے‘ حماس کے مجاہدین نے مزاحمت کی تاریخ رقم کی اور وہ کام کیا جو اس سے قبل نصف...
لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کا کیس پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے، اور اس میں سزا شواہد کی بنیاد پر دی گئی۔ انہوں نے عدالتی فیصلے کو ملکی تاریخ کے اہم ترین فیصلوں میں شامل کیا۔ لاہور میں علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے یہ رقم ضبط کرکے پاکستان کے حوالے کی تھی، کیونکہ یہ عوامی پیسہ تھا، مگر بدقسمتی سے یہ رقم واپس انہی افراد کو دی گئی جن سے یہ ضبط کی گئی تھی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ اگر کسی نے بیرون ملک جرم کیا ہو اور اس...
اسلام آباد: پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلا مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ چین کے تعاون سے خلاء میں بھیج دیا۔ یہ سیٹلائٹ چین کے جیچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ روانہ کیا گیا۔ پاک فوج نے اس کامیابی کو پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ لانچ پاکستان کی خود انحصاری کی جانب ایک نیا باب کھولتا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس تاریخی موقع پر سپارکو اور اس کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ پاکستان کی...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ ہے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر جگہ مذہب کارڈ اور ریاست مدینہ کا نام استعمال کرتی ہے، تحریک انصاف مذہب کو اپنی کرپشن، گھناؤنے جرائم کو چھپانے کے لیے استعمال نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ آج انصاف کا بول بالا ہوا ہے، سزا بالکل قانون اور ثبوت کے مطابق ہے، 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سب سے بڑا ڈاکہ ہے جس سے راہ فرار نہیں اختیار کی جاسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ وکیل صفائی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں مسلم ایڈ کا بڑا کردار ہے۔ ایسی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ انتہائی ضروری ہے۔ وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں مسلم ایڈ کی جانب سے سندھ کے اضلاع سانگھڑ اور میر پور خاص میں متاثرین سیلاب کے لیے مکانات کی تعمیر مکمل ہونے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بطور وزیر اعلیٰ ایک بھی تقرری سفارش پر نہیں کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار اسکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے بچوں پر بے حد فخر ہے، آپ سب کو مبارک ہو، مجھے آج بہت خوشی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہونہار اسکالر شپ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے. ہونہار بیٹے اور بیٹیوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوں. گارڈ آف آنر طلبہ کی قابلیت اور محنت کا اعتراف ہے. رانا سکندر اور انکی پوری ٹیم کو دل کی گہرائی سے شاباش دیتی ہوں. آج یہاں تمام ٹاپر...
نارووال( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 190ملین پاﺅنڈ تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاﺅنڈ ریفرنس میں میرے نزدیک کسی سوچ بچار کی ضرورت نہیں ہے 5 سو فیصد واضح ہے 190 ملین پاﺅنڈ برطانیہ نے پاکستان کو واپس کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ رقم تقریبا 50 ارب روپیہ پاکستانی روپوں میں بنتا ہے، وہ 50 ارب پاکستان کے خزانے میں جمع کروانے کے بجائے ان کے دوست کے جرمانے کے اکاو¿نٹ میں جمع کرا دیا گیا، اتنا بڑا ڈاکا پاکستان کی تاریخ میں کرپشن کا سب سے...
چیئرمین جناح ٹائون رضوان عبدالسمیع امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کے ہمراہ جناح ٹائون میں منعقدہ 4روزہ پھولوںکی نمائش کاافتتاح کرتے ہوئے کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی ترقی کرے گا تو ملک آگے بڑھے گا ، کراچی پورے ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے ، اس شہر کے اندر بڑا ٹیلنٹ اور پوٹینشل موجود ہے مگر بد قسمتی سے کوئی حکومت اور حکمران پارٹی کراچی کو اُون نہیں کرتی ، عوام بجلی ، پانی سڑکوں و انفرا اسٹرکچر کی تباہ حالی اور ٹرانسپورٹ سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہیں ، کراچی کے منصوبوں کی تکمیل کی کوئی حتمی ڈیڈ لائین مقرر نہیں ، کئی کئی سال تعمیراتی...