2025-11-19@04:16:34 GMT
تلاش کی گنتی: 3285

«جاں بحق ہو گیا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا میں ضمنی الیکشن روکنے سے متعلق درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست پاسبان وطن پاکستان پارٹی کے سربراہ شیخ مختار کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں انتخابی عمل میں حصہ لینے سے روکا گیا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ان کے مؤکل نے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی کوشش کی، مگر الیکشن کمیشن نے اجازت نہیں دی۔ حلقے میں ستمبر میں آنے والے سیلاب کے باعث ضمنی الیکشن ملتوی ہوا تھا، لیکن نئے انتخابی شیڈول کے اعلان پر امیدوار کو دوبارہ کاغذات جمع...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حامد رضا سے بات ہوئی تھی ان کی گرفتاری نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حامد رضا نے خود کو سرینڈر کیا ہے، یہ ان کی اپنی مرضی اور فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حامد رضا کا ایک ہی کیس ہے ان پر جو الزام لگایا ہے وہ بے بنیاد ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ ملاقات ہوگی، تیمارداری بھی ہوگی تو اچھی خبریں آئیں گی۔
    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس میں ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیے جانے کا امکان تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج بلائے گئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جانی تھی، تاہم اسے پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے لیے 13 نکاتی ایجنڈا طے کیا گیا تھا، لیکن پیپلز پارٹی کی سی ای ای کےجاری رہنے کی وجہ سے اجلاس کو ملتوی کرنا پڑا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: قومی اسمبلی، سینیٹ اور کابینہ اجلاس آج طلب، 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیے جانے کا...
      ویب ڈیسک :کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی چالان کی رقم بڑھادی گئی، شروع میں سادہ چالان اور بعد میں ای چالان کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ایک اور شہر میں چالان کی رقم میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے، ٹریفک پولیس نے بتایا کہ حیدرآباد میں اب نمبر پلیٹ نہ ہونے پر 20 ہزار روپے کا چالان کیا جائےگا، لائسنس نہ ہونے پر 2500 کا چالان ہوگا۔ ہیلمٹ نہ پہننے پر 500 اور غلط پارکنگ پر 2 ہزار کا چالان ہوگا، ون وے کی خلاف ورزی پر 3 ہزار روپے کا چالان ہوگا، گاڑیوں کے انڈییکٹر نہ ہونے پر ایک ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا۔    واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یو پی ایس کمپنی کے کارگو طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے دوران بلیک باکس کو حادثے کی جگہ سے بازیاب کر لیا گیا ۔ طیارہ بدھ کے روز کینٹکی کے ہوائی اڈے سے پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس میں کم از کم 12 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ طیارے کے بائیں پروں کے ارد گرد اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی اور اس کے 3انجنوں میں سے ایک انجن الگ ہو گیا تھا ۔ 34 سال پرانا ایم ڈی 11 فریٹر طیارہ ہونولولو جا رہا تھا اور اس میں عملے کے 3ارکان سوار تھے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل، مائیکروسافٹ اور ایمیزون جیسے بڑی ٹیکنالوجی اداروں پر طویل عرصے سے اسرائیل کی غزہ پر جنگ میں تعاون کے الزامات لگتے رہے ہیں، اور اب ایک اور بڑا پلیٹ فارم یوٹیوب بھی اس فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکا میں بائیں بازو کے نمائندہ سمجھے جانے والے میڈیا گروپ دی انٹرسیپٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ مطابق گوگل کی ملکیت والے اس پلیٹ فارم نے خاموشی سے فلسطینی انسانی حقوق کی 3 بڑی تنظیموں کے اکاؤنٹس حذف کر دیے، جس کے نتیجے میں اسرائیلی تشدد کو دستاویز کرنے والی 700 سے زائد ویڈیوز غائب ہو گئیں، یہ اقدام سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے بعد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیداوار باآسانی تین گُنا زیادہ ہو سکتی ہے۔ تاہم، غیر حوصلہ مند اہداف غیر یقینی کیفیت کو بڑھا رہے ہیں۔ انرجی تھنک ٹینک Ember کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین تجزیے میں بتایا گیا کہ دنیا 2025 میں بھی توانائی کی قابلِ تجدید ذرائع کی ریکارڈ تنصیبات کی راہ پر گامزن ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ 2030 تک عالمی سطح قبل تجدید توانائی کی پیداوار تین گُنا تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ تاہم، ذرائع کی تنصیبات میں فوری اضافے کے باوجود دنیا بھر کی حکومتوں کے 2030 تک قابلِ تجدید توانائی کے اہداف دُگنے کرنے کے ہیں، جو ان اہداف کو تین گُنا تک لے جانے کی راہ کو غیر یقینی بنا رہے ہیں۔...
    سٹی 42: رائیونڈمیں عالمی تبلیغی اجتماع کا آغازہو گیاتبلیغی اجتماع کےپہلےمرحلےکاآغازمولانامحمداحمدبٹلہ کےبیان سےہوا۔اجتماع کے شرکاسےبھارت، بنگلا دیش کے علما کرام خطاب کریں گے۔تبلیغی اجتماع کو دو مراحل میں تقسیم کیا گیا۔اجتماع کے پہلے مرحلے کا اختتام 9 نومبر کو دعا پر ہو گا۔پہلے مرحلے میں دیر بالا، باجوڑ، چترال، سرگودھا اور خوشاب کے علاقے شامل  ہیں ۔میانوالی، جھنگ، صوبہ سندھ، راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال ،جہلم، اٹک، کشمیر، مردان، بونیر اور کرک کے علاقے پہلے مرحلے میں شامل کیے گئے ہیں ۔اجتماع کے دوران سٹی ٹریفک، پولیس، پٹرولنگ پولیس کے جوان ڈیوٹی پر مامور ہیں ۔     واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم میں صوبائی خود مختاری کو نہیں چھیڑا جائے، صوبوں نے اپنے قوانین بنا رکھے ہیں اس میں عمل دخل دینے کی ضرورت نہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے، ابھی تک ہمیں معلوم نہیں اس 27 ویں آئینی ترمیم کا کیا ڈرافٹ ہے، 26 ویں آئینی ترمیم میں بھی جو ڈرافٹ ہمارے ساتھ شیئر کیا گیا وہ پیش نہیں کیا گیا اس کا میں نے باقاعدہ مولانا صاحب کو بھی بتایا تھا۔  علیمہ خان کے 8ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، 12 بینک اکاؤنٹس منجمد ان...
    دبئی میں مقیم معروف بھارتی ٹریول انفلوئنسر اور فوٹوگرافر انونے سود 32 برس کی عمر میں لاس ویگاس میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انفلوئنسر کے اہل خانہ نے یہ افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی۔ بیان میں کہا گیا کہ انفلوئنسر کا خاندان اس مشکل گھڑی میں پرائیویسی کی درخواست کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ مداح اس غم کے موقع پر اہل خانہ کے جذبات کا احترام کریں تاہم اہل خانہ کی جانب سے انونے سود کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔         View this post on Instagram                       یاد رہے کہ انونے سود...
    PIA انجینئرز کے خدشات درست ثابت ہونے لگے ہیں جب کہ جہاز AP-BMS  کو حفاظتی بنیادوں پر کراچی میں لینڈ کرایا گیا۔ سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (SAEP) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ قومی ایئرلائن (PIA) کے انجینئرز کے طیاروں کی سیفٹی اور مینٹیننس کے حوالے سے اٹھائے گئے خدشات ایک بار پھر درست ثابت ہو رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ آج لاہور سے جدہ روانہ ہونے والا PIA کا طیارہ AP-BMS راستے میں ونڈ شیلڈ میں دراڑ (Windshield Crack) آنے کے باعث حفاظتی بنیادوں پر کراچی ایئرپورٹ کی طرف ڈائیورٹ کیا گیا، جہاں جہاز کو محفوظ طور پر لینڈ کرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ طیارہ پہلے سے ریلی مینٹیننس اور تکنیکی مسائل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس ایف آئی اے عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔خورشید شاہ کے صاحبزادے ایم پی اے فرخ شاہ وکیل محفوظ اعوان کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، سماعت مکمل ہونے کے بعد جج غلام یاسین کولاچی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ریفرنس نیب سے ایف آئی اے عدالت منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔اس سے قبل نیب نے 6 سال بعد 19 کروڑ سے زائد مالیت کا حتمی چالان جمع کرایا تھا اور اثاثوں کی مالیت ایک ارب 23 کروڑ سے کم ہونے کی بنیاد پر کیس ایف آئی اے منتقل کرنے کی درخواست دی تھی، تاہم...
    سابق ڈائریکٹر جنرل PHA سیالکوٹ اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس RDA، جنید تاج بھٹی کے والد نے 13 مئی کو سیالکوٹ میں دفتر میں کنپٹی پر گولی لگنے سے اپنے بیٹے کی موت کو قتل قرار دے کر حکومت اور آرمی چیف سے میرٹ پر تفتیش کی اپیل کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں حاجی محمد تاج بھٹی کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کو راستے سے ہٹایا گیا، تفتیش سے مطمئن نہیں ہوں۔ اپنے شبہات کی فہرست میں ان کا کہنا تھا کہ آر ڈی اے ہیڈکوارٹر میں رات 8 بجے میٹنگ ہوئی، کیا ریکارڈ میں تبدیلیاں کی گئیں؟ اس وقت کون سا کام جاری تھا؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ’موت کے فوراً بعد RDA کے ملازمین سیالکوٹ کیوں گئے؟ کون سی معلومات...
    کراچی: مکران کوسٹل ہائی وے پر جمعرات کی صبح المناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک کوچ اور ایل پی جی گیس سے بھرے ٹرک میں خوفناک تصادم میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ واقعہ صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا جب مسافروں سے بھری کوچ اور گیس ٹینکر آمنے سامنے ٹکرا گئے۔ تصادم کے فوراً بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے چند لمحوں میں سب کچھ راکھ میں بدل دیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں، تاہم آگ کی شدت کے باعث ریسکیو کارروائیاں کئی گھنٹے جاری رہیں۔ جھلسنے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو مشکل سے نکالا گیا۔ تمام لاشوں...
    معطل ہونے والوں میں ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر ایجوکیشن ورکس ڈویژن گلگت عامر محمد اور چیف انجینئر شفاء علی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کرپشن الزامات پر گلگت بلتستان کے دو افسران کو معطل کر دیا گیا۔ معطل ہونے والوں میں ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر ایجوکیشن ورکس ڈویژن گلگت عامر محمد اور چیف انجینئر شفاء علی شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عامر محمد کے خلاف ایف آئی آر نمبر 95/025 اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پولیس اسٹیشن گلگت میں درج کی گئی تھی، جس میں دفعہ 409، 406، 420، 465، 468، 471، 477A، 161، 109، 34 تعزیرات پاکستان 1860ء اور انسداد بدعنوانی ایکٹ 1947ء کی دفعات شامل ہیں۔ اکاؤنٹنٹ جنرل کے مطابق مذکورہ افسر کی خدمات کو سول سرونٹس (افیشینسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020ء کے...
    LOUISVILLE, KENTUCKY, US: امریکی وفاقی حکام نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ یو پی ایس کمپنی کے ایک کارگو طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے دوران بلیک باکس ریکارڈرز کو حادثے کی جگہ سے بازیاب کر لیا گیا ہے۔ یہ طیارہ گزشتہ روز لوئیول، کینٹکی کے ہوائی اڈے سے پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس میں کم از کم 12 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے رکن ٹوڈ انمین نے بتایا کہ طیارے کے بائیں پروں کے ارد گرد ایک بڑی اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی اور اس کے تین انجن میں سے ایک انجن اسی پَر سے الگ ہو گیا تھا جب یہ وسیع جسم والا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن( نمائندہ جسارت) محراب پور اور پڈعیدن میں مختلف حادثات 3 افراد جاں بحق، ایک بچی سمیت دو زخمی،گھروں میں کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق محراب پور بوگڑی شاخ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مسمات روبل اور 10 سالہ روزینہ بھانھبن کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں کامران ولد ملہار بھانھبن سمیت ایک دیگر شخص شامل ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں...
    ویب ڈیسک : غلط یا ڈپلیکیٹ ای چالان منسوخ کرنے کے لیے اب شہری گھر بیٹھے اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر کے ذریعے درخواست جمع کراسکتے ہیں۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک نیا آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے شہری غلط یا ڈپلیکیٹ ای چالان منسوخ کرا سکتے ہیں اور اس کے لیے PSCA آفس جانے یا قطاروں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔  اتھارٹی نے بتایا کہ اگر کسی ڈرائیور کو ایک ہی خلاف ورزی پر متعدد چالان موصول ہوں، جو سسٹم یا تکنیکی خرابی کے باعث جاری ہوئے ہوں، تو وہ اب اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر کے ذریعے درخواست جمع کراسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم...
    اسلام آباد: کسٹمز انفورسمنٹ رکھنی نے غیرملکی سگریٹس کی ایک بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف بی آر کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق مصدقہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رکھنی کے قریب ایک ہینو ٹرک کو روکا گیا جس میں بظاہر کوئلہ لدا ہوا تھا۔ تفصیلی تلاشی کے دوران غیرملکی سگریٹس کے 188 کارٹن برآمد ہوئے۔ ضبط شدہ سگریٹس کی مالیت کا تخمینہ تقریباً 2 کروڑ 35 لاکھ روپے لگایا گیا ہے جبکہ ضبط کی گئی اشیا اور ٹرک کی کل مالیت تین کروڑ پچاسی لاکھ روپے بنتی ہے۔ ضبط شدہ اشیا اور گاڑی کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز گودام منتقل کر دیا...
    حکومت پنجاب جنگلات محفوظ کرنے کے لئے سرگرم ہوگئی جب کہ جنگلات کے تحفظ کے لیے فاریسٹ ایکٹ 1927 میں اہم ترامیم تجویز کردی گئیں۔ پنجاب اسمبلی میں دی فاریسٹ ترمیمی ایکٹ 2025 پیش کردیا گیا، حکومت پنجاب نے جنگلات کو نقصان پہنچانے والوں کے لئے بھاری جرمانے اور سخت سزائیں تجویز کر دیں۔ متن  کے مطابق جرم کی صورت میں قید 6 ماہ سے بڑھا کر کم سے کم پانچ اور زیادہ سے زیادہ 7 سال تجویز ہے، مجرمان کو 5 لاکھ سے لے کر 50 لاکھ تک جرمانے ہوں گے، بل کے تحت فاریسٹ پروٹیکشن سینٹرز قائم کئیے جائیں گے۔ اس میں کہا گیا کہ ڈپٹی محافظ فاریسٹ پروٹیکشن سینٹرز کا سپر وائزر ہو گا، جنگلات کے افسران کے لیے وردی لازم، ڈی...
    سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں جھلسنے والا ایک زخمی دم توڑ گیا۔واضح رہے کہ دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوئے تھے، 19 سالہ اسد منیب ولد تنویر احمد پمز ہسپتال کے برن سینٹر میں داخل تھا جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔گزشتہ روز سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کی کینٹین میں دھماکے سے کورٹ نمبر 6 بھی متاثر ہوئی تھی، اس کے علاوہ کینٹین میں فرنیچر کو نقصان پہنچا، بار ایسوسی ایشن کے استقبالیہ کے شیشے بھی ٹوٹے تھے۔آئی جی اسلام آباد نے بتایا تھا کہ دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوئے ، ایک اے سی ٹیکنیشن کا 80 فیصد جسم جھلس گیا ہے، کینٹین میں کئی روز سے گیس لیکج ہو...
    انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالت کے واضح احکامات نہ ماننا توہینِ عدالت ہے اور وہ اس معاملے پر دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرہ  ادائیگی کے لیے روانگی کے وقت نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید عدالت سے اجازت ملنے کے بعد عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے، تاہم امیگریشن حکام نے انہیں ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود سفر کی اجازت نہیں دی۔ شیخ رشید احمد نے ایئرپورٹ ہی سے اپنے وکیل اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے واضح طور پر انہیں...
    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرہ  ادائیگی کے لیے روانگی کے وقت نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخ رشید عدالت سے اجازت ملنے کے بعد عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے، تاہم امیگریشن حکام نے انہیں ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود سفر کی اجازت نہیں دی۔ شیخ رشید احمد نے ایئرپورٹ  ہی سے اپنے وکیل اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے واضح طور پر انہیں عمرے کے لیے جانے کی اجازت دی تھی اور عدالتی احکامات کی کاپی متعلقہ اداروں کو بھی پہنچا دی گئی تھی، حتیٰ کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251105-01-18 کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں خونی ڈمپر مافیا نے مزید 2 جانیں لے لیں، رامسوامی میں تیز رفتار ڈمپر نے نوجوان کو کچل دیا،شاہ زیب کی4ماہ قبل شادی ہوئی تھی، مشتعل ہجوم نے ڈمپر کو آگ لگادی، واقعے کے بعد صدرڈمپر ایسوسی ایشن لیاقت محسود اپنے مسلح گارڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، عوام کی جانب سے احتجاج پرلیاقت محسود کے مسلح گارڈ نے فائرنگ کردی ، لانڈھی میں بھی ٹرالر کی 2 نوجوانوں کو روند ڈالا، واقعے میں 20 سالہ کاشان موقع پر جاں بحق ہوگیا، رواں سال کے دوران اب تک ٹریفک حادثات میں 731 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن تھانے کی حدود رامسوامی نشتر روڈ گذدرآباد اسپتال کے قریب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں اور جنوبی سوڈان کی حکومت کی مشترکہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2026 کے دوران ملک کی نصف سے زیادہ آبادی غذائی بحران یا اس سے بھی بدتر حالات سے دوچار ہوگی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی فیز کلاسیفکیشن (IPC) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اپریل سے جولائی 2026 کے درمیان 7.56 ملین افراد خوراک کی شدید کمی کا سامنا کریں گے جبکہ 20 لاکھ سے زائد بچے شدید غذائی قلت میں مبتلا ہوں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں غذائی بحران کی بنیادی وجوہات مقامی تنازعات، شہری عدم تحفظ، اور سیلاب ہیں جنہوں نے لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا اور زرعی پیداوار کو...
    صوبائی وزیر جامعات و بورڈز اسماعیل راہو (فائل فوٹو)۔  سندھ میں وزیر تعلیم سردار علی شاہ، وزیر آبپاشی جام خان شورو، صوبائی وزیر داخلہ و قانون ضیاالحسن النجار اور وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو سے پرو چانسلر کا عہدہ واپس لے کر صوبائی وزیر جامعات و بورڈز اسماعیل راہو کو دے دیا گیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹفکیشن کے مطابق وہ تمام سرکاری جامعات کے پرو چانسلر ہوں گے، اس سے قبل رواں برس 3 اگست کو وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی کابینہ کے تین وزراء کو صوبے کی جامعات کا پروچانسلر مقرر کیا تھا۔جس میں وزیر تعلیم سردار شاہ کو جنرل جامعات کا پرو چانسلر، وزیر آبپاشی جام خان شورو کو انجینئرنگ جامعات کا پرو چانسلر...
    بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ایک انتہائی جذباتی پیغام کے ذریعے اپنے لاکھوں مداحوں سے معذرت کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ وہ سیکیورٹی حکام کی ہدایات کی وجہ سے ان سے ذاتی طور پر ملاقات نہیں کرسکے۔ شاہ رخ خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’مجھے حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ میں باہر آ کر آپ تمام پیارے لوگوں سے نہیں مل سکوں گا جو میرا انتظار کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مداحوں کی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سب کی حفاظت کے پیش نظر اٹھایا گیا...
    ذرائع کے مطابق مقبوضہ علاقے میں صحافت کا منظرنامہ ڈرامائی طور پر تبدیل ہو چکا ہے، نیوز رومز خالی ہو چکے ہیں اور رپورٹرز کے لیے مستقبل کے راستے تقریبا بند ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نوجوان صحافیوں کو شدید بحران کا سامنا ہے جو حکومتی دبائو کے باعث بڑھتی ہوئی بیروزگاری کا شکار ہیں اور اس سے علاقے کی ایک وقت کی متحرک پریس بالکل خاموش ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ علاقے میں صحافت کا منظرنامہ ڈرامائی طور پر تبدیل ہو چکا ہے، نیوز رومز خالی ہو چکے ہیں اور رپورٹرز کے لیے مستقبل کے راستے تقریبا بند ہو گئے ہیں۔ نئے آنے والے نوجوانوں کو بہت سے...
    لاہور: شاہدرہ فلائی اوور پر ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں پولیس کانسٹیبل حامد نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر رکشہ ڈرائیور کی زندگی بچائی، مگر بدقسمتی سے خود شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ فلائی اوور پر ٹرک کی چڑھائی پر بریک فیل ہوگئیں جس کے بعد ٹرک بے قابو ہوکر رکشہ کی طرف آنا شروع ہوگیا۔ ناکے پر کھڑے پولیس اہلکار کانسٹیبل حامد نے فوراً صورتحال کو بھانپتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کو پیچھے دھکیل دیا تاکہ وہ محفوظ رہ سکے، تاہم ٹرک کانسٹیبل حامد پر چڑھ گیا اور اس کی دونوں ٹانگیں کچل گئیں۔ کانسٹیبل حامد کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت ابھی بھی نازک بتائی...
    ترکیہ کے شہر استنبول میں ترکیہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، اردن، پاکستان اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس کے مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ غزہ کا نظم و نسق فلسطینیوں کے ہاتھ میں دیا جائے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غزہ کا انتظام فلسطینی عوام کے حوالے کیا جائے اور اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جنگ بندی کی مکمل پاسداری کرے اور انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں دور کرے۔ مزید پڑھیں: اسرائیل غزہ امن معاہدے کے تحت امداد پہنچانے نہیں دے رہا، اقوام متحدہ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ غزہ میں کم از کم 600 امدادی ٹرک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ پر حکمران ہے مگر آج بھی کراچی سمیت صوبے بھر کے شہری بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، صوبائی حکومت اور قابض میئر اہلِ کراچی کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں۔ عوام سے وسائل چھین کر کرپشن اور نااہلی کے ذریعے شہر کو کھنڈر میں بدل دیا گیا ہے۔گلبرگ ٹاؤن کے تحت فیڈرل بی ایریا بلاک 18 ثمن آباد میں ہیلتھ کیئر یونٹ کے افتتاح اور عزیز آباد بلاک 8 میں  شاہراہِ نعمت اللہ خان  کے سنگِ بنیاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی بااختیار شہری حکومت کا نظام چاہتی ہے، لاڑکانہ، شکارپور، حیدرآباد یا...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک معاشی استحکام کی پائیدار راہ پر گامزن ہے اور میکرو اکنامک سطح پر نمایاں پیش رفت ہوچکی ہے۔ اسلام آباد میں پاور، آئی ٹی اور معاشی ٹیم کے دیگر وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیاں بھی پاکستان کی معاشی بہتری کو تسلیم کرچکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط دسمبر تک ملنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیر خزانہ کے مطابق حکومت ٹیکس نظام، توانائی شعبے اور دیگر اہم شعبوں میں اسٹرکچرل ریفارمز پر عمل کر رہی ہے اور یہی اصلاحات مستقبل میں پائیدار معاشی استحکام کی بنیاد بنیں گی، آئی ایم ایف کا...
    سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ، دس گرام سونا 1115 روپے اور ایک تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوگیا۔مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے کا ہو گیا۔اسی طرح 10 گرام سونا 1115 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے میں فروخت ہونے لگا۔سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 13ڈالر بڑھ کر4015 ڈالر فی اونس ہوگئی ۔چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، ایک تولہ چاندی 25 روپے اضافے کے بعد 5152 روپے کی سطح پر پہنچ...
    بالی وُڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ گزشتہ چند ماہ سے دونوں کے درمیان مبینہ اختلافات کی خبریں گردش کر رہی تھیں، جنہیں جوڑے نے کئی بار مسترد کیا، مگر اب سنیتا نے ایک حالیہ انٹرویو میں شوہر کے مبینہ معاشقے پر کھل کر بات کی ہے۔ سنیتا آہوجا نے پارس ایس چھابڑا کے پوڈکاسٹ ابرا کا ڈبرا شو میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے بھی شوہر کے ایک 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سنا ہے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کسی بات پر یقین نہیں کرتیں جب تک اپنی آنکھوں سے دیکھ نہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میں...
    ایران کو تاریخی خشک سالی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے دارالحکومت تہران کے شہریوں کے لیے پینے کے پانی کا بنیادی ذریعہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ایرنا کے مطابق، تہران واٹر کمپنی کے ڈائریکٹر بہزاد پارسا نے بتایا کہ امیر کبیر ڈیم، جو شہر کو پانی فراہم کرنے والے 5 بڑے ڈیموں میں سے ایک ہے، میں صرف 1.4 کروڑ مکعب میٹر پانی باقی رہ گیا ہے، جو اس کی کل گنجائش کا صرف 8 فیصد ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں ڈرپ اریگیشن کا کامیاب آغاز، خشک سالی میں نئی امید پارسا کے مطابق، اس مقدار سے تہران کو صرف 2 ہفتوں تک پانی فراہم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے...
    میاں عبدالوحید بتایا کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی عمل کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے میں تاخیر ہوئی، آزاد کشمیر میں ہونے والے حالات و واقعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیرِ قانون میاں عبدالوحید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار طے ہو گیا ہے۔ وزیر قانون آزاد کشمیر میاں عبدالوحید نے اگلی ممکنہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر تحریک عدم اعتماد پیش کر دی جائے گی۔ میاں عبدالوحید نے ایوان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ بیرسٹر سلطان محمود کے حمایت یافتہ ارکان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت ہو چکی ہے اور اب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ہوم نیٹ پاکستان کے زیر اہتمام سندھ ہوم بیسڈ ورکرز کنونشن نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایڈمنسٹریشن اینڈ ٹریننگ (NILAT) کراچی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر انٹرنیشنل ہوم بیسڈ ورکرز ڈے اور پاکستان میں ہوم بیسڈ ورکرز کی تحریک کے 25 سال مکمل ہونے کا جشن بھی منایا گیا۔ تقریب میں مختلف سرکاری محکموں، ورکرز تنظیموں، این جی اوز، لیبر ماہرین صحت کے ماہرین اور خواتین ہوم بیسڈ ورکرز نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہوم بیسڈ ورکرز کے مسائل کے حل، منصفانہ اجرت اور محفوظ کام کی جگہوں اور حالات کو یقینی بنایا جائے۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان میں لاکھوں خواتین گھریلو سطح پر مختلف صنعتوں جیسے گارمنٹس دستکاری...
    —تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا کراچی میں ٹریفک جرمانوں ای چالان سے متعلق قرارداد پر کے ایم سی کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا۔ کے ایم سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ اجلاس میں قرارداد سے متعلق غلط فہمی ہوئی، قرار داد پر مناسب بحث یا غور و خوض نہیں کیا گیا، انتظامی غلطی سے دستاویز پر دستخط ہو گئے، جسے منظور شدہ قرار دیا گیا۔ کراچی: 4 سال قبل چوری موٹرسائیکل کا ای چالان مالک کو بھیج دیا گیا مالک کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چار سال قبل ٹیپو سلطان روڈ سے چوری ہوئی تھی، 27 اکتوبر کو ای چالان میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 5 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) میں جگر کی پیوند کاری کے 1ہزار کامیاب آپریشن مکمل ہو گئے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پی کے ایل آئی کے جگر کی پیوند کاری کے 1 ہزار کامیاب آپریشن کا سنگِ میل عبور کرنے پر تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی مزموم سازشیں ہوتی رہیں، اللّٰہ کے فضل و کرم سے جو پودا 2017ء میں لگایا تھا، وہ آج تناور درخت بن گیا ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پی کے ایل آئی سے اب تک 40 لاکھ مریض مستفید ہو چکے ہیں، ادارہ 80 فیصد مریضوں کا مفت علاج کرتا ہے۔اُن کا کہنا...
    اسلام آباد کے علاقے آئی ایٹ میں شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں بلند آواز میں شور شرابا کر رہا تھا اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں دینے کے ساتھ ساتھ انہیں دھمکیاں بھی دے رہا تھا۔ واقعے کے دوران اس نے ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا صحافیوں پر تشدد : صحافتی گروپ متحد، جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نوجوان عاقب نعیم کو گاڑی سمیت حراست میں لے کر تھانہ آئی نائن منتقل کردیا۔ اسلام آباد پولیس...
    راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 19 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ابتک راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیرِ علاج ہیں۔ تاہم راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ سال 2025 میں اب تک 20 ہزار 798 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 1561 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ جنوری سے اب تک 61 لاکھ 96 ہزار 497 گھروں کی چیکنگ کی گئی جس میں دو لاکھ 936 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات کو چیک...
    راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 19 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ابتک راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیرِ علاج ہیں۔ تاہم راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ سال 2025 میں اب تک 20 ہزار 798 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 1561 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ جنوری سے اب تک 61 لاکھ 96 ہزار 497 گھروں کی چیکنگ کی گئی جس میں دو لاکھ 936 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات...
    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم سے وابستہ خاتون خولہ ادریس کو بیرونِ ملک روانگی سے روک دیا گیا، خولہ ادریس اپنے شوہر کے ہمراہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہونے والی پرواز میں سوار ہونے والی تھیں، روانگی سے قبل امیگریشن عملے نے انہیں روک کر تفتیشی اداروں کے حوالے کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق خولہ ادریس چوہدری اور ان کے خاوند کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران ہی سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (FIA Cyber Crime Wing) کی ٹیم نے حراست میں لے لیا، دونوں کو ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے دفتر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خولہ...
    لندن: برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں ٹرین کے اندر چاقو کے حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، جو شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔ واقعے کے بعد پولیس نے ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر مسافروں کو لندن جانے والی بسوں کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ پولیس نے اس واقعے کو ’بڑا حادثہ‘ قرار دیا ہے اور بتایا کہ انسدادِ دہشت گردی ماہرین تحقیقات میں معاونت...
    — تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا پاکستانی گلوکار، موسیقار اور نغمہ نگار بلال مقصود نے کراچی کے علاقے ڈیفنس کے میجر خالد شہید پارک میں مردہ کوؤں کی مبینہ تصاویر و ویڈیوز شیئر کردیں۔انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر  مردہ چیل کوؤں کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے  میجر خالد شہید پارک میں روزانہ کی بنیاد پر 2 سے 3 مردہ کوّے دیکھ رہا ہوں، لیکن آج ناقابلِ یقین تھا۔ گلوکار کا کہنا ہے کہ آج پارک میں تقریباً 50 سے 60 مردہ کوّے نظر آئے، جن میں سے کچھ بمشکل زندہ تھے۔ اس کے علاوہ 2 بڑے مردہ عقاب بھی دکھائی دیے۔انہوں نے سی بی...
    برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں ٹرین پر تیز دھار آلے سے کیے گئے حملے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، جو شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔ واقعے کے فوراً بعد ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ حملے کے بعد متعدد مسافروں کو متبادل بسوں کے ذریعے لندن منتقل کیا گیا، جبکہ کیمرج شائر پولیس نے اس واقعے کو “بڑا حادثہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کے ماہر افسران بھی تحقیقات میں معاونت کر رہے...
    لاہور(این این آئی)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ معاملات ایسے ہیں جن پر آپ کو متفق ہونا پڑے گا، سیاست کو ایک رستہ ملنا چاہیے۔ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بڑی اچھی بات کی ہے کہ انہوں نے بات چیت کے دروازے کو کھولا ہے، بات چیت ہی واحد حل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، ہم اکنامک گروتھ چاہتے ہیں۔ صوبوں میں بیٹھے لوگ وفاق سے نہ بات کریں تو بنیادیں ہل جاتی ہیں، جنگوں یا قتل کے بعد بھی بات چیت سے ہی مسئلہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد: جدہ سے بھارتی شہر حیدرآباد آنے والی انڈیگو کی پرواز کو اس وقت ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا جب اس میں بم کی ایک جھوٹی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع میں مبینہ طور پر ”1984 کے مدراس ایئرپورٹ طرز کے حملے“ کی دھمکی دی گئی تھی۔میڈیاذرائع کے مطابق انڈیگو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ، “انڈیگو فلائٹ 6E 68 جو یکم نومبر 2025 کو جدہ سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئی تھی، دوران پرواز ایک سیکورٹی خطرے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد طیارے کو ممبئی ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہےاورہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ واقعے پر متعلقہ حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا اور ان...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں پر دباؤ میں رکھنا چاہتا ہے، تاہم مشرقی محاذ پر اسے شکست اٹھانا پڑی ہے اور اسی سبب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہاکہ طورخم بارڈر غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کھولا گیا ہے، وہاں کسی قسم کی تجارت نہیں ہو رہی۔ ان کے مطابق بے دخلی کا عمل جاری رہنا ضروری ہے تاکہ یہ افراد دوبارہ اسی بہانے پاکستان میں نہ رک سکیں۔ اس محاذ پر ثالثی کے مثبت نتائج آنے کی امید ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، اب تک...
    وزیراعظم شہباز شریف نے 59 لاکھ ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کی پذیرائی کی۔شہباز شریف نے کہا کہ 9 لاکھ نئے ٹیکس فائلرز کا ٹیکس نیٹ میں آنا عوام کا حکومتکی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والوں میں نمایاں اضافہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں سال 2025ء کےلیے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والوں میں17 اعشاریہ 6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے ٹیکس نظام کی اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں، ایف بی آر میں میرٹ کی بالادستی کو اولین ترجیح دی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایف بی...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 لاکھ نئے ٹیکس فائیلرز کا ٹیکس نیٹ میں آنا عوام کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، جس پر عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں.  وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مالی سال 2025 میں 5.9 ملین ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر حکام کی پزیرائی کی۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے ٹیکس نظام کی اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں ۔ ایف بی آر میں میرٹ کی بالادستی کو اولین ترجیح دی.   بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار وزیراعظم نے کہا کہ قابل اور محنتی افسران کی...
    چین، شینزو 21 کا خلاءبازعملہ کامیابی کے ساتھ تھیان گونگ خلائی اسٹیشن میں داخل ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کی اطلاع کے مطابق بیجنگ وقت کے مطابق جمعہ کی رات گیارہ بجکر چوالیس منٹ پر چین کا شینزو 21 انسان بردار خلائی جہاز لانگ مارچ 2 وائی ایف 21 کیریئر راکٹ کے ذریعے چین کے جیوچھیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا۔ خلائی جہاز اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گیا ہے، خلاءباز عملہ اچھی حالت میں ہے اور لانچنگ مکمل طور پر کامیاب رہی۔ ہفتہ کی صبح 4 بجکر 58 منٹ پر خلائی جہاز نے مقررہ طریقہ کے تحت چینی خلائی سٹیشن سے ڈاکنگ کامیابی سے...
    آج ڈیرہ غازی خان اور قصور میں ائیر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 500 ریکارڈ کیا گیا، جو خطرناک ترین سطح ہے۔ ان دونوں شہروں نے آلودگی کے لحاظ سے لاہور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ لاہور میں الودگی انتہائی حد تک بڑھ گئی جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مضحر ہے، شہری نزلہ زکام بخار سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے آلودگی کی روک تھام کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ترقیاتی کاموں اور صفائی سے قبل پانی کے چھڑکاو کا سلسلہ جاری ہے۔ دھوآں چھوڑنے والی گاڑیوں  الودگی پھیلانے والے بھٹو کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، شہر بھر کے ہوٹلوں بار بی کیو کو کوئلہ اور لکڑیاں جلانے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، ماہرین کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے بھارتی بیٹر شریاس ائیر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق شریاس ائیر کی پیٹ اور پسلیوں کی انجری میں بہتری آئی ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔شریاس ائیر 25 اکتوبر کو سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، انجری کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آئی سی یو میں بھی رہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ شریاس ائیر سفر کے لئے مکمل فٹ ہونے تک سڈنی میں ہی قیام کریں گے تاکہ میڈیکل ٹیم ان کی صورتحال کو مانیٹر کرتی رہے۔
    —فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ معاملات ایسے ہیں جن پر آپ کو متفق ہونا پڑے گا، سیاست کو ایک رستہ ملنا چاہیے۔ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بڑی اچھی بات کی ہے کہ انہوں نے بات چیت کے دروازے کو کھولا ہے، بات چیت ہی واحد حل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، ہم اکنامک گروتھ چاہتے ہیں۔
    ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018 کو منسوخ کر دیا ہے، جس کے بعد نئے بھرتی ہونے والے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر ہونے کے باوجود پنشن کا حق نہیں ہوگا۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب نئی محکمانہ بھرتیاں بیسک پے اسکیل کے بجائے یکمشت پے پیکیج پر کی جائیں گی۔ یہ فیصلہ سرکاری خزانے پر پنشن کی مد میں مالی بوجھ کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ جو اقدامات 2018 کے قانون کے تحت پہلے ہو چکے ہیں، وہ برقرار رہیں گے۔ پنجاب : لاؤڈ سپیکر ایکٹ سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے اس مقصد کے لیے نیا آرڈیننس...
    امریکی کے معروف میساچوسٹس جنرل اسپتالکے ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ جن خواتین کو دورانِ حمل کووِڈ-19 کا انفیکشن ہوا، اُن کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں آٹزم اور دیگر دماغی و اعصابی نشوونما کے امراض کا خطرہ نمایاں طور پر زیادہ ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اگر کسی حاملہ خاتون کا کووِڈ-19 ٹیسٹ مثبت آئے تو اس کے بچے میں دماغی یا اعصابی بیماری پیدا ہونے کا امکان تقریباً 29 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ یہ تحقیق جمعرات کے روز شائع ہوئی اور امریکی جریدے دی ہِل نے اس کی تفصیلات جاری کیں۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ نے ویکسینز کو بچوں میں آٹزم کا ذمہ دار قرار دیدیا، ماہرین کا سخت ردعمل تحقیق...
    دنیا کا کاروبارِ زندگی بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ یہ کرہ ارض‘ حقیقت کی بنیاد پر چل رہا ہے۔ عرض کرنے کا مدعا ہے کہ یہ تمام دنیا Physical laws پر مبنی ہے۔ عمل اور رد عمل کا قانون ہر طریقہ سے لاگو ہے۔ یورپ کی نشاۃ ثانیہ اور سائنسی انقلاب کے بعد‘ دنیا میں پہلی مرتبہ Nation Statesکی شروعات ہوئیں۔ اس سے قبل مملکتیں ‘ کسی بھی مخصوص سرحد کے بغیر چل رہی تھیں اور آنے جانے کے معاملات یکسر مختلف تھے۔ ویزہ یا پاسپورٹ کا کوئی وجود نہیں تھا۔ فرانس ‘ جرمنی اور یوکے کے چند فلسفیوں کی سوچ نے دنیا کی تشکیل نو کر دی۔ بدقسمتی سے‘ اس جوہری تبدیلی میں مسلمانوں کا کسی قسم کا حصہ...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے عالمی تنظیم کے ریلیف چیف ٹام فلیچر نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کی عصمت دری کی جا رہی ہے، لوگوں کو مسخ اور قتل کیا جا رہا ہے، اور یہ سب کچھ مکمل استثنیٰ کے ساتھ ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان کے شمالی دارفور کے دارالحکومت الفاشر پر آر ایس ایف ملیشیا کے قبضے کے بعد شہر ’’مزید گہری جہنم‘‘ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ پانچ سو روزہ محاصرے کے بعد جب باغیوں نے شہر پر قبضہ کیا تو ہزاروں افراد پیدل ہی بھاگنے پر مجبور ہو گئے، جبکہ اجتماعی قتل، عصمت دری اور بھوک سے اموات کی اطلاعات...
    اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے آزاد کشمیر کے گزشتہ الیکشن میں ہماری جیت کو راتوں رات شکست میں بدل دیا گیا مگر آج ہم یہاں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ آج آزاد کشمیر کا پارلیمانی اجلاس تھا، پی پی اور کشمیر کی تاریخ سامنے ہے، پی پی کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی۔ انہوں ںے کہا کہ ہم نے ہر جگہ کشمیر کا مقدمہ رکھا ہے، پی پی نے پچھلے الیکشن میں بھرپور حصہ لیا، بانی پی ٹی آئی کی حکومت تھی جس...
    سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ’’جب میں اقتدار میں آیا تھا، دہشتگردی صوبے کے بیشتر حصوں میں کھلے عام گھومتے تھے، لیکن میرے دور میں ان میں زیادہ تر علاقوں کو کلیئر کیا گیا۔‘‘ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے دور میں فوج، پولیس اور عوام کی مشترکہ جدوجہد کے نتیجے میں صوبے کے بیشتر حصوں میں دہشتگردی پر قابو پا لیا گیا تھا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیراعلیٰ اُن کے دور میں سکیورٹی فورسز اور مقامی آبادی کی مربوط حکمت عملی کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر دہشتگرد گروپس کو کمزور کر دیا گیا...
    کراچی میں ایک شہری کی چار سال قبل ٹیپو سلطان روڈ سے چوری ہوئی موٹرسائیکل کا ای چالان اس کے پاس پہنچ گیا۔ مالک کے مطابق، موٹرسائیکل کی چوری کی انٹری پہلے ہی ٹیپو سلطان تھانے میں کروا دی گئی تھی۔ ای چالان میں بتایا گیا کہ 27 اکتوبر کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ شہر میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد دستی چالان کا سلسلہ مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق، آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ 27...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی چینل نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا  تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ سے’’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘‘ کی شق ختم کردی گئی ہے۔جبکہ   پاکستان کی وزارت خارجہ نے  پاسپورٹ سے ’’اسرائیل کیلئے ناقابل استعمال‘‘ کی شق کے خاتمے سے متعلق بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق  بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ  پاکستانی پاسپورٹ میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پاسپورٹ میں’اسرائیل کے لیے ناقابل استعمال‘ کی شق بدستور برقرار ہے۔ شہر قائد میں اگلے 3...
    25 سے 30 اکتوبر پاکستان اور افغان عبوری حکومت کے مابین استنبول میں ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے حوالے سے مایوس کُن خبریں بین الاقوامی میڈیا کی شہ سرخیاں بنتی رہیں اور ان کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا رہا اور دونوں ممالک کے درمیان ایک جنگی ماحول بنا دیا گیا جبکہ غلط معلومات کا ایک سیلاب عام لوگوں کے ذہنوں میں کافی خدشات پیدا کرتا رہا۔ تاہم گزشتہ روز جنگ بندی معاہدے میں توسیع اور 6 نومبر کو مذاکرات کے اگلے دور کا اعلان کیا گیا جس سے افواہوں کا شور کسی قدر تھم گیا۔ ترکیہ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے’ تمام فریقین ایک نگرانی اور ویری فکیشن نظام قائم کرنے...
    رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ یوٹیوبر عمران ریاض خان کو نہ کبھی اٹھایا گیا اور نہ ہی ان کی زبان کٹی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران ریاض کے گمشدگی سے متعلق تمام دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض خان کا یہ مؤقف درست نہیں کہ انہیں تین ماہ کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ ان کے مطابق، عمران ریاض اس دوران اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کسی کے ’مہمان‘ کے طور پر مقیم تھے، تاہم بعد میں یہ تاثر دیا گیا کہ انہیں اٹھایا گیا اور ان کی زبان میں لقنت پیدا ہو گئی۔ عمران ریاض...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیئے، نئی صوبائی کابینہ آج سہ پہر 3 بجے حلف اٹھائے گی، حلف برداری کی یہ تقریب گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں ہو گی۔  گورنر ہاؤس کے مطابق سابق مشیر خزانہ مزمل اسلم کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے، پختونخوا کابینہ میں میناخان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللہ شامل ہوں گے، شفیع جان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر امجد بھی کابینہ کاحصہ ہوں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کا دوسرا ٹی20 آج لاہور میں ہوگا بونیرسے ریاض خان، فخر جہاں،...
    لاہور: عوام کی ملکیت کے تحفظ کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف ام موویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دے دی گئی۔ آرڈیننس کے تحت اب صوبے میں کسی بھی شخص کی زمین یا جائیداد پر قبضے کے کیس برسوں عدالتوں میں نہیں چلیں گے بلکہ ان کا فیصلہ صرف 90 دن میں کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس اقدام کو عوام کو دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے وژن کا حصہ قرار دیا ہے۔ نئے نظامِ انصاف کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی جو زمین یا جائیداد کے تنازعات کا فیصلہ عدالت جانے سے قبل ہی کریں گی۔ ان...
    کراچی: سپرہائی وے چکوال پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے پر حیدآباد سے کراچی آنے والے روٹ پر چکوال پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔ ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص راہگیر لگتا ہے ۔ واقعے کی اطلاع علاقے کے لوگوں نے ایدھی ایمرجنسی نمبر پر دی تھی ۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش بالکل کچلی ہوئی ہے، ایسا لگتا ہے کہ رات کے وقت ایک سے زیادہ گاڑیوں نے اسے کچلا ہے ۔ جاں بحق ہونے والے شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس...
    اسلام آباد کی رہائشی رمشا تبسم کے لیے چند ہفتے قبل کی ایک رات ان کی زندگی کا سب سے خوفناک لمحہ ثابت ہوئی، وہ محض ایک معمولی سی رائیڈ بُک کر رہی تھیں، مگر انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ چند منٹوں میں ایک ایسے خطرناک تجربے سے گزریں گی جس نے ان پر گہرا نفسیاتی اثر چھوڑ دیا۔ رمشا تبسم نے بتایا ’میں نے ایک بلیو ہونڈا سوک بُک کروائی تھی۔ جیسے ہی میں اپنے پک پوائنٹ پر پہنچی تو ایک گاڑی پہلے سے کھڑی تھی۔ اُس کا ڈبل انڈیکیٹر آن تھا، لیکن وہ وہ والی گاڑی نہیں تھی جو میں نے ایپ پر دیکھی تھی۔‘ یہ بھی پڑھیں: آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے بائیکاٹ کی مہم کیوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھیانی تحریک کی جانب سے 16 نومبر کو حیدرآباد میں اعلان کردہ‘‘سندھ کا وجود اور وسائل بچاؤ مارچ’’کے سلسلے میں سندھ بھر میں عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مختلف دیہاتوں اور شہروں کے دوروں کا شیڈول بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سموں، مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ماروی سندھُو، مرکزی رہنما حسنہ راہوجو، شمشاد لغاری، ساجدہ اور ایڈووکیٹ ریحانہ جتوئی نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کیا۔رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم، کارپوریٹ فارمنگ، نہروں، معدنی وسائل پر قبضوں، قبائلی دہشت گردی، کاروکاری اور عورتوں پر ظلم کے خلاف 16 نومبر کو سٹی گیٹ سے حیدرآباد پریس کلب تک ہزاروں سندھیانیاں...
    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث اداروں، کمپنیوں اور افراد کی شناخت کیلئے تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ماضی میں سیلز ٹیکس فراڈ کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان ریونیوآٹومیشن لمیٹڈ پرال نظام کا فورینزک آڈٹ ایک عالمی کنسلٹنسی فرم کی جانب سے کرایا جائے۔ تحقیقاتی کمیٹی کو اپنی رپورٹ تین ہفتوں کے اندر جمع کرانے کا ہدف دیا گیا ہے۔وزیراعظم نے آئندہ رپورٹ میں شناحت ہونے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا بھی حکم دیا۔اجلاس کے دوران انہیں ایف بی آر بالخصوص پرال میں جاری اصلاحات کے بارے میں بتایا گیا۔بریفنگ...
    پاکستان کے خلاف مسلسل منفی پراپیگنڈا میں مصروف بھارتی میڈیا کی ایک اور جھوٹی مہم کا پردہ چاک ہو گیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان کے شفاف مؤقف اور حقائق پر مبنی وضاحت نے بھارتی میڈیا کے فریب کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا۔ بھارتی حکومت اور گودی میڈیا نے اپنی ہی صدر کو جھوٹے بیانیے کا حصہ بنا کر شرمناک حد پار کر دی۔ بھارتی ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی نے یہ جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کی خاتون پائلٹ شیوَانگی سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔ چینل نے بھارتی صدر کے ساتھ شیوانگی سنگھ کی تصاویر نشر کر کے پاکستان کے نام سے من گھڑت بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش کی۔وزارتِ اطلاعات و...
    بانی پی ٹی آئی سے رفقا کی ملاقات کا دن، کسی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ ملی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی سے رفقا کی ملاقات کا دن، ملاقات کیلئے مقررہ وقت ختم ہو گیا،وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی و دیگر پارٹی رہنما داہگل ناکہ پر اجازت ملنے کا انتظار کرتے رہے،پاکستان تحریک انصاف کے کسی بھی رہنما کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، پارٹی رہنما ملاقات کا وقت ختم ہونے پر واپس روانہ ہو گئے۔وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہیں راولپنڈی پولیس نے داہگل ناکے پر روک لیا۔ روکے جانے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے...
    راولپنڈی: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہیں راولپنڈی پولیس نے داہگل ناکے پر روک لیا۔ روکے جانے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ بانی میرا لیڈر ہے اور لیڈر سے ملاقات میرا حق ہے، اب میں ادھر آگیا ہوں دیکھتا ہوں اجازت ملتی ہے کہ نہیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی کے احکامات پر کابینہ کی تشکیل کرلی ہے، جلد اعلان ہوگا، پہلے مرحلے میں کابینہ 10 سے زائد ممبران پر مشتمل ہوگی، ملاقات کے لیے کوشش کر رہا ہوں اور آئینی و قانونی راستہ اختیار کر رہا ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ مجھے روکنے والوں کو پتا ہوگا کہ ان کو مجھ سے کیا خوف ہے، ہائیکورٹ کے تحریری آرڈر ملنے پر توہین عدالت کی کارروائی...
    اپنے بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان میں 28 اور 29 اکتوبر کو دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں "بھارتی پراکسی فتنہ الہندستان" کے 18 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کوئٹہ اور کیچ میں 2 مختلف کارروائیوں کے 18 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا بلوچستان میں 28 اور 29 اکتوبر کو دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں "بھارتی پراکسی فتنہ الہندستان" کے 18 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔ پہلا آپریشن ضلع کوئٹہ کے علاقے میں چلتن پہاڑوں میں کیا گیا۔ جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینبرا: آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 17 سالہ نوجوان کرکٹر بین آسٹن نیٹس میں پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بین آسٹن نیٹس میں بیٹنگ کی مشق کر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار گیند اس کے سر اور گردن کے درمیانی حصے پر جا لگی۔ گیند لگتے ہی وہ فوری طور پر زمین پر گر گیا اور ہوش و حواس کھو بیٹھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی طبی عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے شدید تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق بین آسٹن...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 18 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقعات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو بلوچستان میں 2 الگ الگ کارروائیوں میں 18 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ کوئٹہ کے علاقے چلتن میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاگیا جس دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 14 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ اہلخانہ سے 40 لاکھ کی وصولی، سی سی ڈی انسپکٹر تاجر کی اغوا واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا آئی ایس پی آر...
    رات بھر بارش کے باعث موسم خوشگوار تھا، بادلوں نے آسمان کو گھیرا ہوا تھا، پرندے چہچہا رہے تھے، صبح ساڑھے 6 بجے کا وقت تھا اور اسلام آباد پولیس کے انسپیکٹر راجہ ظہور اقبال بھی ڈیوٹی پر جانے کے لیے اپنی گاڑی کے انتظار میں ایک دکان کے باہر چبوترے پر بیٹھے اخبار پڑھ رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، چوریوں میں ملوث منظم گروہ کا اہم رکن گرفتار دکان میں موجود ان کے خالہ زاد بھائی سہیل انجم نے تھوڑی دیر پہلے ہی دکان کھولی تھی اور چیزوں کو ترتیب دے رہے تھے کہ اچانک ایک سفید سوزوکی مہران آکر رکی جس میں سے 2 افراد نیچے اترے اور کہنے لگے کہ تمہیں سہیل...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اتحاد بین المسلمین کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ  کی درخواست پر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ مریم نواز شریف نے علماء  و مشائخ کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے حکومت پنجاب کے اصولی موقف کی بھرپور حمایت کر دی۔  علماء  کرام اور مشائخ نے قیام امن کے لئے حکومت کی کاوشوں کی تائید کی۔ وزیراعلیٰ  نے سیل ہونے والی مساجد کا انتظام تنظیم المدارس اہل سنت کے سپرد کرنے کی ہدایت کی۔  بے گناہ ثابت ہونے والے افراد کی فوری رہائی کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ  نے حکام کو بے گناہ افراد کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یہ جو ہمارے ہاں جمہوریت کا ڈھونگ رچا ہوا ہے یہ درحقیقت موروثیت کا وہ شاخسانہ ہے کہ انسان زبانِ حال سے توبہ ہی کہے صاف نظر آتا ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ ایک خاندانی سلطنت کا ایسا کھیل ہے جو پشت در پشت چلا آ رہا ہے۔ جمہوریت؟ یہ تو محض نام بڑے اور درشن چھوٹے والا معاملہ رہ گیا ہے۔ یہ تو ایک کھوکھلی ڈگڈگی ہے جسے پردے کے پیچھے بیٹھا کوئی خاندان اپنی مرضی سے بجاتا ہے، باہر سے نعرہ بلند ہوتا ہے سب کا ساتھ سب کا وکاس مگر اندرونی حقیقت یہ ہے کہ جب دیکھو وہی پرانی دال وہی پرانا سالن یعنی باپ گیا تو بیٹا، بیٹا نہ ہو تو بھتیجا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) افغان خارجی دہشت گرد سطورے کا اعترافی بیان سامنے آ گیا ہے، جس میں اس نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستگی، دہشت گردی کے منصوبوں اور مختلف حملوں میں کردار ادا کرنے کے اعترافات کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق سطورے کا تعلق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے علاقے خوگیانہ سے ہے۔ سطورے کے بیان کے مطابق ایک شخص عاصم نے اسے تحریک طالبان پاکستان میں شامل ہونے کی دعوت دی اور کابل میں ٹی ٹی پی کمانڈر قاری محمد سے ملاقات کرائی، جس کے بعد اس نے قاری محمد کے ہاتھ پر بیعت کی۔سطورے نے بتایا کہ وہ علاج کے لیے پشاور آیا، جہاں علاج مکمل ہونے کے بعد کمانڈر قاری محمد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن )ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 36 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ممبر پنجاب آمنہ احمد کی سربراہی میں ہوئی۔سی پی پی اے کے مطابق، ستمبر میں بجلی کی قیمت میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔سماعت کے دوران بتایا گیا کہ اکتوبر میں صارفین کو 8 پیسے فی یونٹ کمی پہلے ہی دی جا چکی ہے، جب کہ ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کی صورت میں ملک بھر کے صارفین کو ساڑھے 4 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔سی پی پی اے حکام نے وضاحت کی کہ بجلی...
    اسلام آباد:۔ ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 36 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ممبر پنجاب آمنہ احمد کی سربراہی میں ہوئی۔ سی پی پی اے کے مطابق، ستمبر میں بجلی کی قیمت میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سماعت کے دوران بتایا گیا کہ اکتوبر میں صارفین کو 8 پیسے فی یونٹ کمی پہلے ہی دی جاچکی ہے، جب کہ ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کی صورت میں ملک بھر کے صارفین کو ساڑھے 4 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ سی پی پی اے حکام نے وضاحت کی کہ بجلی کی زیادہ قیمتوں...
    جماعت اسلامی بنگلہ دیش خواتین ونگ نے ملک کے مختلف حصوں میں تنظیم کی خواتین اراکین کے خلاف ہراسانی اور حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کی سخت مذمت اور شدید احتجاج کیا ہے۔ جماعت اسلامی خواتین ونگ کی مرکزی رہنما نورالنسا صدیقہ نے ایک بیان میں کہاکہ جماعتِ اسلامی خواتین ونگ کی رہنماؤں اور کارکنان کو انتخابی مہم کے دوران جگہ جگہ روکا جا رہا ہے، ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے اور ان کے پروگراموں میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ مزید پڑھیں: جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے حکومتی ’غیر جانبداری‘ پر سوالات اٹھا دیے رپورٹس کے مطابق 28 اکتوبر کو ضلع نواکھالی کے ایک علاقے میں مقامی خواتین ونگ کی جانب سے شمالی دیوتی گاؤں میں ایک قرآن کلاس کا...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میں لایا گیا نہیں ہوں بلکہ مجھے منتخب کیا گیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سنا ہے کہ میں یہاں بار کونسل کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے آرہا ہوں۔ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ میں یہاں صرف رول آف لاء کے لیے آیا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی سے پالیسی گائیڈ لائنز کے لیے ملنا چاہتا ہوں، میں نے محکمہ داخلہ کو کہا کہ پنجاب اور وفاق کو ملاقات کے لیے خطوط لکھیں۔ سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے عدالت میں بھی ملاقات کے لیے درخواست...
    بھارت کے شہرچنئی میں پیر کے روز خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہوگئی جب سپر اسٹار رجنی کانتھ اور اداکار دھنش کو بم کی دھمکی دینے والے ای میلز موصول ہوئے۔ نا معلوم شخص کی جانب سے بھیجی گئی ای میلز میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں اداکاروں کے گھروں میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا ہے۔ دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو حفاظتی طور پر گھیرے میں لے لیا۔ تفصیلی تلاشی کے بعد کوئی مشکوک چیز برآمد نہ ہونے پر الرٹ ختم کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بم کی اطلاع پر ایئر انڈیا پرواز کی تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گیونگجو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انتہائی مضبوط فائٹر قرار دیا۔جنوبی کوریا میں اے پی ای سی سی ای او سمٹ کے ظہرانے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دونوں اچھے انسان ہیں اور فیلڈ مارشل ایک بہت زبردست فائٹر ہیں۔صدر ٹرمپ نے اس موقع پر بتایا کہ ایک وقت آیا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان تصادم شدت اختیار کر گیا تھا اور لڑائی میں سات طیارے گرائے گئے — جو ایک بڑی بات تھی کیونکہ دونوں ایٹمی قوتیں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بحران میں اُن کے اثر و رسوخ نے کام کیا: انہوں نے وزیراطلاعات مودی کو فون کر...
    طیب سیف: نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چیتہ نظر آنے کی اطلاع کے بعد ایئرپورٹ اتھارٹی اور متعلقہ اداروں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ چیتے کی تلاش کے لیے ایئرپورٹ کے احاطے اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے تاہم تاحال کسی چیتے کا سراغ نہیں مل سکا۔ چیتے کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے ہیں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ روہت شرما پہلی بار ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ذرائع کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کی...