2025-05-05@10:49:31 GMT
تلاش کی گنتی: 16174

«حاجی محمد اعظمی عبدالحمید»:

(نئی خبر)
    بھارتی عدالت کا حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی عدالت نے سینئر حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بدنام زمانہ بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی ایک عدالت نے کشمیری حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیدیا ہے۔ بھارتی عدالت نے عرصہ دراز سے پاکستان میں مقیم حریت رہنما کو چارج شیٹ جاری کیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عرصہ دراز سے پاکستان میں مقیم حریت رہنما کے خلاف این آئی اے نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشرقی ایشیا کے اہم ملک ملائیشیانے بھارت سے تنازع میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری محمد حسن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انہیں موجودہ علاقائی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ، اور سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنے کا یکطرفہ فیصلہ معاہدے کی دفعات اور بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)مائیکروسافٹ کمپنی نے مشور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم ‘میٹنگ’ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے جس پر کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ٹیم میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں۔ ٹیم کے ذریعے انفرادی اور گروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جیسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ مائیکروسافٹ کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں ٹیم استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔...
    او آئی سی کا بھارت میں اسلاموفوبیا اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم کیخلاف شدید ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی )کے تحت کام کرنے والے مستقل آزاد انسانی حقوق کمیشن نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسلاموفوبیا، نفرت انگیز تقاریر اور مسلمانوں پر حملوں میں خطرناک اضافے پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔ کمیشن نے حالیہ پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔او آئی سی نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان نفرت انگیز حملوں کی آزاد بین الاقوامی تحقیقات کرائے تاکہ اصل حقائق سامنے...
    پاکستان نے خطے کی تازہ صورت حال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کو ہدایت کی ہے کہ سلامتی کونسل کا اجلاس جلد بلانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کرےگا۔ ترجمان نے بتایا کہ بریفنگ کے دوران سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے غیرقانونی بھارتی اقدام کو اجاگر کیا جائےگا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان واضح کرے گا کہ بھارتی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کے نئے آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے 30 جون تک یوٹیلٹی اسٹورز کے اضافی ملازمین فارغ کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے، اس سلسلے میں جاری ایک دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے 2237 ڈیلی ویجز ملازمین برطرف کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں گریڈ 1 تا 13 تک 2800 تک کنٹریکٹ ملازمین فارغ ہوں گے، گریڈ 14 اور زائد کے ملازمین کو بھی 30 جون تک سرپلس پول میں ڈالا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک مزید ایک ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے...
    —فائل فوٹو اپوزیشن جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتِ حال پر حکومتی بریفنگ کے معاملے میں پی ٹی آئی کا واضح فیصلہ سامنے آیا ہے۔اپوزیشن جماعت نے حکومتی بریفنگ میں نہ جانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بریفنگ میں شرکت نہیں کرے گی۔سیاسی کمیٹی پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی نے قوم کے نام پیغامات میں دہشت گردی کی مذمت کی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی نے قومی یک جہتی اتحاد اور داخلی استحکام کی ضرورت پر...
    بھارت کا حملہ قریب، ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دینگے، پاکستانی سفیرمحمد خالد جمالی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد/ماسکو (سب نیوز)پاکستان نے بھارت کیخلاف اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی دونوں طاقت استعمال کرنے کا عندیہ دے دیا پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی طاقت دونوں استعمال کریگا، ہمارے پاس انٹیلی جنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، بھارت اس سے قبل بھی متعدد فالس فلیگ آپریشنز کر کے الزام پاکستان...
      اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک بھارت صورتحال پرحکومتی بریفنگ میں نہ جانےکافیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف حکومتی بریفنگ میں شرکت نہیں کرے گی ۔ اعلامیے میں کہا گیا  کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے قوم کے نام پیغامات میں دہشتگردی کی مذمت کی، بانی نے قومی یکجہتی، اتحاد اور داخلی استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ بیرونی جارحیت کی صورت میں ملک کےدفاع کے لیےصفِ اول میں ہوں گے، پی ٹی آئی نے بھارتی پروپیگنڈے پر اصولی مؤقف کو قوم...
    جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے تحت کام کرنے والے مستقل آزاد انسانی حقوق کمیشن (IPHRC) نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسلاموفوبیا، نفرت انگیز تقاریر اور مسلمانوں پر حملوں میں خطرناک اضافے پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔کمیشن نے حالیہ پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔او آئی سی نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان نفرت انگیز حملوں کی آزاد بین الاقوامی تحقیقات کرائے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔کمیشن نے بھارت پر الزام لگایا کہ وہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا...
    وزیراعظم کا پہلگام واقعہ پر ایک بار پھر غیر جانبدار اور شفاف عالمی تحقیقات کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کے درمیان گفتگو کے دوران پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے اشتعال انگیز رویے پر بات چیت ہوئی اس موقع پر شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے اور پاکستان اس طرح کے تنازعات میں الجھنا نہیں چاہتا، بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات عائد کیے، ہم عالمی برادری کو واقعہ کی شفاف تحقیقات کی پیش کرتے...
    اسلام آباد میں سلک روڈ کلچر سینٹر (ایس آر سی سی) کے زیراہتمام ’آرٹ فار لائف-آرٹ فار غزہ‘ کے عنوان سے آرٹسٹ کیمپ جاری ہے، جو 7 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔ آرٹسٹ کیمپ میں پہلے روز سفارتکاروں، ثقافتی ایلچیوں، کارپوریٹ اور ترقیاتی شعبے کے نمائندوں، طلبا، سول سوسائٹی سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں بالی وڈ اداکار غزہ میں مظالم پر خاموش، ہمارے فنکار ان کی تعریفیں کرنا چھوڑ دیں، صحیفہ جبار آرٹسٹ کیمپ کے دوسرے روز غزہ پر گفتگو کی گئی، جسے لائیو بھی نشر کیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر و بین الاقوامی امور کے ماہر مشاہد حسین سیّد بھی کیمپ میں موجود تھے جنہوں سیاسی گہرائی اور تاریخی...
    شہر کے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بدند بوند کو ترس گئے، شہریوں نے گزشتہ چھ دن میں اربوں روپے کا پانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پانی کی فراہمی چھ دن بعد بھی معمول پر نہیں آسکی، پانی کا بحران بدترین شکل اختیار کر گیا۔ کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق شہر کو 6 دن میں ایک ارب گیلن پانی فراہم نہیں کیا جا سکا، جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بدند بوند کو ترس گئے، شہریوں نے گزشتہ چھ دن میں اربوں روپے کا پانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کیں۔ آنے والے 48 گھنٹوں تک صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے، جبکہ چیف انجینئر بلک ظفر...
    روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی—فائل فوٹو روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس انٹیلیجنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، بھارت نےحملہ کیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا۔روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر خالد جمالی نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی طاقت دونوں استعمال کرے گا، بھارت متعدد بار فالس فلیگ آپریشنز کرکے الزام پاکستان پر لگا چکا ہے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن: فرانسیسی میڈیا بھی مودی حکومت کی جعل سازی پر بول پڑاپہلگام فالس فلیگ آپریشن پر فرانسیسی میڈیا بھی... خالد جمالی نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر کسی بھی جارحیت...
    سٹی 42:  وزیر اعظم شہباز شریف نے ملائیشیاکے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم کو  بھارت کے اشتعال انگیز رویے کے نتیجے میں جنوبی ایشیا میں موجودہ کشیدگی سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ ملائشیا بھارت پر پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کروانے کا مطالبہ کرے۔ انہوں نے ملائشیا سے  بھی اس تحقیقات میں شامل ہونے کی بھی درخواست کی۔ شہباز شریف نے آج اتوار کے روز ملائشیا کے وزیراعظم کو فون کال کی اور انہین صورتحال سے آگاہ کیا۔  پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا شہباز شریف نےپہلگام مین سیاحوں کے قتل کے واقعہ کو  بغیر کسی ثبوت کے  پاکستان کو جوڑنے کی کوشش کو...
    سی ڈی اے ، فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر پرچم مارچ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ (ای اینڈ ڈی ایم )ڈائریکٹوریٹ نے فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر فائر بریگیڈ ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ سی ڈی اے ممبر ایڈمن طلعت محمود نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب میں ایک جامع فائر اینڈ ریسکیو مشق، عوام میں آگ سے بچا وکے سامان کی تنصیب کی اہمیت سے آگاہی کیلئے واک، اور...
    دوحہ (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی نشریاتی ادارے الجزیرہ کی ایک چشم کشا رپورٹ میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں حالیہ پہلگام حملے کو “فالس فلیگ آپریشن” قرار دیتے ہوئے بی جے پی حکومت کی کشمیر پالیسی پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ بی جے پی کے سیاسی مفادات کے لیے ایک “ڈرامہ” تھا، جس کا مقصد انتہاپسند قوم پرستی کو فروغ دینا اور کشمیریوں کو مزید دباؤ میں لانا تھا۔ الجزیرہ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ بی جے پی کی کشمیر سے متعلق حکمت عملی آمریت پر مبنی ہے، جس کے تحت گودی میڈیا کے ذریعے شدت پسند بیانیہ عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 1500...
    پاکستانی فلم اسٹار اور سپر ماڈل اداکارہ ایمان علی کی والدہ اور ماضی کی مشہور اداکارہ حمیرا عابد انتقال کرگئیں۔ایمان علی کی والدہ حمیرا عابد علی ایک مشہور اداکارہ رہی ہیں جنہوں نے پی ٹی وی کے سنہرے دور میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔اسی دوران ان کی ملاقات اداکار  عابد علی سے ہوئی اور دونوں کی شادی ہوگئی جس کے بعد انہوں نے اپنی تین بیٹیوں کی پرورش میں وقت گزارا۔اداکارہ حمیرا عابد گزشتہ روز انتقال کرگئیں، ان کے انتقال کی خبر  بیٹی گلوکارہ رحمہ علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو دی۔حمیرا عابد کے انتقال کی خبر پر شوبز انڈسٹری کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے نامور ٹی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملکی سلامتی کی موجودہ صورت حال پر وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں ضروری تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی جاتی۔ ایک بیان میں پی ٹی آئی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کی دوٹوک اور غیر مبہم الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عمران خان جو اس وقت ناجائز طور پر قید میں ہیں، انہوں نے جیل سے بھی قوم کے نام اپنے پیغامات میں واضح طور پر نہ صرف دہشت گردی کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارت کیخلاف اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی دونوں طاقت استعمال کرنے کا عندیہ دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت پاکستان پر الزام لگایا جس کی پاکستان ٹھوس شواہد کے ساتھ تردید کرچکا ہے، بھارت نے بغیر کسی جواز یا ثبوت کے پاکستان پر الزام لگا کر اپنی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر مزید کمزور کردیا ہے۔ اس حوالے سےروس میں  پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے دفاع...
    لاہور میں اپنے کمسن بچے کو استعمال کرکے لوگوں کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون کو گینگ سمیت پولیس نے گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے خاتون ملزمہ سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکر کے ہتھیائی گئی رقم 2 لاکھ روپے برآمد کرلیے، گرفتار ملزمان میں گینگ کی سرغنہ خاتون ثمر ندیم، اس کا بیٹا عظیم اور ایک ساتھی خالد شامل ہیں۔ ملزمہ اپنے بچوں کا استعمال کرکے ہنی ٹریپ کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کر کے رقم ہتھیانے میں ملوث تھی، کوٹ لکھپت تھانے کی حدود میں ملزمہ نے پیزا ڈلیوری بوائے کو گھر بلایا، اور بچے کے ذریعے اس کی نازیبا ویڈیو بنالیں، اسے بلیک میل کر کے 50 لاکھ روپے رقم کا مطالبہ کرتی رہی۔...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سمیت دنیا میں فائر فائٹرز کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق 4 مئی کا دن دنیا بھر میں ان فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے جو اپنی جانیں عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے نچھاور کر دیتے ہیں۔عالمی سطح پر فائر فائٹرز کا دن منانے کا آغاز 1999 میں شروع ہوا تھا، اس کی بنیادی وجہ آسٹریلیا میں لگنے والی وہ آگ تھی جس کو بجھانے کی کوشش میں پانچ فائرفائٹرز اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے۔فائر فائٹرز ڈے منانے کا مقصد ان ہیروز کی اہمیت اور خدمات کا اعتراف اور انہیں درپیش...
    بھارت کی علیحدگی پسند تنظیم خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پنجاب سے پاکستان پر حملہ کیا تو سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہوں گے اور بھارتی ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینیل میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انڈین فوج کے اندر موجود سکھ جانتے ہیں کہ ان کا اصل دشمن پاکستان نہیں بلکہ بھارتی نظام ہے، اگر پاکستان حکومت اور فوج سکھوں اور پنجاب کا ساتھ دے کر اقوام متحدہ کے تحت خالصتان کے ریفرنڈم کو آگے بڑھاتا ہے تو جنگ کی صورت میں بھارتی ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کی جنگ بھارت کی آخری جنگ...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی عمان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر مسقط پہنچ گئےجہاں مسقط ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ استقبال کرنے والوں میں عمان کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام، سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود البوسیدی، عمان میں تعینات پاکستانی سفیر سید نوید صفدر بخاری اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔ ایئرپورٹ پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور عمانی سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال کے درمیان ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں خالد بن ہلال نے وزیر داخلہ کو عمان آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا محسن نقوی نے اس موقع پر کہا...
    ملتان میں 23 سالہ آسیہ بی بی کی سسرال میں گلہ کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔  پولیس کے مطابق آسیہ بی بی کی چھ ماہ قبل محمد رفیق نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔ مقتولہ کے والد نے کہا کہ میری بیٹی آسیہ بی بی پانچ ماہ کی حاملہ بھی تھی، شک ہے آسیہ کو قتل کیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ خاتون کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کردی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس تھانہ کوتوالی کی مقتولہ کے شوہر اور بہنوئی سے تفتیش جاری ہے، قتل ہے یا خودکشی تفتیش جاری ہے۔
    یورپ سے تعلق رکھنے والے چار مسلمان حجاج، جن میں تین اسپینی شہری اور ایک مراکشی حاجی شامل ہیں، وہ گھوڑوں پر سفر کرتے ہوئے سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ یہ منفرد قافلہ سعودی عرب کے شمالی علاقے القریات کی الحدیثہ بارڈر کراسنگ پر پہنچا، جہاں سعودی حکام اور رضاکاروں نے پھول، تحائف اور پرجوش نعروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔  الحدیثہ مرکز کے ڈائریکٹر، ممدوح المطیری نے اس سفر کو "ایمان اور عزم کی اعلیٰ مثال" قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا: "یہ حیران کن سفر اس بات کا ثبوت ہے کہ حجاجِ کرام کس قدر روحانی جذبے سے سرشار ہو کر بیت اللہ کا رخ کرتے ہیں۔" سعودی بارڈر حکام، طبی...
    پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف مصنف اور اسکرپٹ رائٹر محمد کمال پاشا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کے بیٹے عبداللہ کے مطابق، مرحوم کئی مہینوں سے بیمار تھے اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ محمد کمال پاشا نے پاکستانی سنیما میں بطور اسکرپٹ رائٹر اور کہانی نویس نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کی تحریریں معاشرتی مسائل، غربت، محبت، اخلاقی زوال اور موت جیسے موضوعات پر مبنی تھیں، جو ان کی فکری گہرائی اور سماجی شعور کا مظہر تھیں۔ کمال پاشا نے 300 سے زائد فلموں کےلیے اسکرپٹ لکھے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے فلمی دنیا کو متاثر کیا۔ TagsShowbiz News Urdu
     مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو دی جانے والی بریفنگ عمران خان کے بغیر ادھوری ہے، اس وقت عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق اپنے ایک جاری کردہ بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے، ملکی سلامتی کے کسی بھی اجلاس میں عمران خان کی شرکت وقت کی ضرورت ہے، عمران خان کو قومی فیصلوں میں شامل کرنا ناگزیر ہے، جعلی مقدمات ختم کر کے عمران خان کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت اتحاد اور یگانگت کا متقاضی ہے، جعلی حکومت نے فسطائیت کے ذریعے قوم...
    اسلام آباد پولیس کی ایک اور شاندار کامیابی: سنٹورس مال سے اغوا ہونے والا تین سالہ بچہ بازیاب، اغوا کار خاتون گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: تھانہ مارگلہ کی حدود میں واقع سنٹورس مال سے اغواء ہونے والا تین سالہ بچہ قلیل وقت میں بازیاب کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغواء میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا، جو بچوں کے اغواء کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھی۔ گرفتار خاتون سے تفتیش جاری ہے اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ بچے کو بازیاب کر کے والدین کے حوالے کردیا گیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بچے کی بحفاظت بازیابی کے بعد ویڈیو کال...
    میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی عمریں 29 سے 46 سال کے درمیان ہیں اور ان پر دہشت گردانہ کارروائی کی تیاری کا شبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی دارالحکومت لندن پولیس نے دہشتگردی کے منصوبہ میں 5 مشتبہ افراد گرفتار کرلیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد میں سے 4 ایرانی شہری ہیں، جبکہ پانچویں ملزم کی شہریت کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی عمریں 29 سے 46 سال کے درمیان ہیں اور ان پر دہشت گردانہ کارروائی کی تیاری کا شبہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ افراد اس وقت زیر حراست ہیں، جبکہ ایک شخص کی شہریت اب تک تصدیقی عمل میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کا لندن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پہلگام فالس فلیگ/ بھارتی جارحیت کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد نامورشخصیات کاپہلگام فالس فلیگ آپریشن اوربھارتی بےبنیاد الزامات پرواضح پیغام نامور ٹینس سٹاراعصام الحق کاکہنا تھا کہ؛ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی بلا جواز الزام تراشی نے خطے کے امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے بھارت کے ان بے بنیاد الزامات کو ہم رد کرتے ہیں، اعصام الحق ملکی سالمیت کے لیے پوری پاکستانی قوم اور افواج یکجا اور متحد ہے، اعصام الحق اداکار سید محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ؛ بھارت نے ایسا پروپگینڈا اور منفی کھیل رچایا کہ جس میں وہ خود رسوا ہو گیا اگر ہمارے ازلی دشمن نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا...
    خبر رساں ادارے کے مطابق روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے واضح کیا کہ پاکستان کے پاس انٹیلی جنس شواہد موجود ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس میں تعینات پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے دینے کا اعلان کردیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے واضح کیا کہ پاکستان کے پاس انٹیلی جنس شواہد موجود ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مئی 2025ء) سن 2024 میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم 7.3 ارب ڈالر رہا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد، اگرچہ اس فیصلے کو 90 روز کے لیے مؤخر کر دیا گیا، لیکن تمام ممالک کے لیے 10 فیصد کا بنیادی ٹیرف برقرار ہے۔ امریکی دفتر برائے تجارت کے مطابق پاکستان نے سن 2024 میں 5.1 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات، خاص طور پر ٹیکسٹائل اور کپاس، امریکہ برآمد کیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ نئے امریکی ٹیرف کے نفاذ سے پاکستانی برآمدات میں 20 سے 25 فیصد کمی ہو سکتی ہے۔ فوری اثرات کیا ہو سکتے...
    خالد کھوکھر— فائل فوٹو صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی نہیں جو پانی اور ہوا پر قابو پا سکے۔خالد کھوکھر اور دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کاشتکار سب سے بڑی آبادی ہے اور وہ سب پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وطن کی محبت میں ہم سب ایک فورم پر ہیں، ہم میں کوئی سندھی بلوچی نہیں۔ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا:خالد کھوکھرصدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، اس طرح رہا تو اگلے سال گندم کاشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سندھ طاس...
    اسلام آباد: پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں علاقائی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار نے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں، بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز پراپیگنڈے اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے جیسے اقدامات کو سختی سے مسترد کیا۔ انہوں نے ان اقدامات کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ ڈپٹی وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، تاہم واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کا...
    خلیج تعاون کونسل کا پاکستان اور بھارت سے فوری مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز جدہ : خلیج تعاون کونسل نے جنوبی ایشیا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت سے فوری مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرنے، بات چیت کی زبان کو ترجیح دینے پر زور دیا۔ انہوں نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اختلافات کے حل کیلئے پرامن ذرائع اختیار کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، دہشت گردی کی مخالفت میں خلیج...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی عمان کے ایک روزہ سرکاری دورہ پر مسقط پہنچ گئے جہاں ان کا ایئر رپورٹ پر وفاقی  وزیرداخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مسقط کی وزارت داخلہ  کے اعلی حکام ، سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود البوسیدی ، عمان میں پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری اور دیگر شخصیات نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی اور خالد بن ہلال بن  سعود کے درمیان ملاقات ہوئی، خالد بن ہلال  نے کہا کہ   عمان آمد پر آپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عمان کے ساتھ انسداد منشیات اور انسداد انسانی سمگلنگ  کے ضمن میں...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ دعاگو ہیں کہ آسٹریلیا کے عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ وزیر اعظم انتھونی کے ساتھ مل کر دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزیدمستحکم بنانے اورامن،ترقی اور علاقائی تعاون کے اپنے مشترکہ عزم کے لئے مل کرکام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے دوسری مدت کے لیے بھی انتخابی معرکہ مار لیا تھا، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر لیبر پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کی تھی۔ لیبر پارٹی کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ دعاگو ہیں کہ آسٹریلیا کے عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ وزیر اعظم انتھونی کے ساتھ مل کر دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزیدمستحکم بنانے اورامن،ترقی اور علاقائی تعاون کے اپنے مشترکہ عزم کے لئے مل کرکام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے دوسری مدت کے لیے بھی انتخابی معرکہ مار لیا تھا، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے انتخابات میں...
    آج عالمی فائر فائٹرز کا دن منایا جا رہا ہے۔ 4 مئی کا دن دنیا بھر میں ان فائر فائیٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے جواپنی جانیں عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے نچھاور کر دیتے ہیں۔ عالمی سطح پر فائر فائٹرز کا دن منانے کا آغاز 1999 میں شروع ہوا تھا۔ اس کی بنیادی وجہ آسٹریلیا میں لگنے والی وہ آگ تھی جس کو بجھانے کی کوشش میں 5 فائرفائٹرز اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف اداروں کے زیراہتمام پروگرامز، کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پہلگام ڈرامہ اسرائیلی مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے رچایا گیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اس جعلی کھیل میں بری طرح رسوا ہوچکے ہیں۔ بھارت اس وقت ہندو انتہاپسندوں اور دہشت گرد جنونیوں کے قبضے میں ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسرائیل کی حمایت یافتہ ملٹی نیشنل کمپنیاں اسلاموفوبیا کے فروغ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر، پاکستان اور فلسطین امت مسلمہ کی شہ رگ ہے۔
    بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن ہمیشہ اپنے منفرد انداز اور باقاعدہ سوشل میڈیا موجودگی کے لیے جانے جاتے ہیں، لیکن حالیہ دنوں میں ان کا ایک نیا طرزِ بیان سوشل میڈیا صارفین کو حیران کررہا ہے۔ نہ کوئی فلسفہ، نہ کوئی شاعری، اور نہ ہی کوئی ذاتی خیال… صرف ایک عدد اور ایک ڈیش۔ 22 اپریل سے امیتابھ بچن کی ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ ہونے والی ٹوئٹس میں صرف اتنا لکھا جارہا ہے: T 5356 – ، T 5357 -، اور یہ سلسلہ روز جاری ہے۔ جہاں پہلے وہ اپنی ہر ٹوئٹ میں کسی نہ کسی تجربے، واقعے یا جذباتی لمحے کو سمیٹتے تھے، اب ان کی تحریریں محض نمبروں تک محدود ہو گئی ہیں۔ ...
    خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے جنوبی ایشیا کے خطے میں بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر کونسل کے رکن ممالک کی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے تحمل کا مظاہرہ کرنے، بات چیت کی زبان کو ترجیح دینے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اسی دوران سیکرٹری جنرل نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی جس میں درجنوں بے گناہ افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔ جاسم البدیوی نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق اختلافات کے حل کے لیے پرامن ذرائع اختیار کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ خطے...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی کی والدہ اور سینئر فنکارہ حمیرا عابد علی رضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔ اداکارہ کی بہن رحما علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے والدہ کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ آج صبح انتقال کرگئیں برائے مہربانی ان کے لیے دعا کریں۔ اداکارہ کی والدہ کے انتقال پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ Post Views: 2
    پاک بھارت کشیدگی؛ وزیر داخلہ آج خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وقاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پہلگام واقعے اور خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آج خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت کے باعث خطے کی کشیدہ صورتحال پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورہ پر عمان پہنچیں گے اور اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد وزیرِاعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے موجودہ پاک بھارت کشیدگی پر عالمی رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک سفیر نے...
    آسٹریلیا کے انتخابات میں حکمران لیبر پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئی، انتھونی البانیز دوسری بار آسٹریلیا کے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق انتھونی البانیز مسلسل دوسری بار جیتنے والے پہلے آسٹریلوی وزیراعظم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی اپوزیشن لیڈر پیٹرڈٹن نے شکست تسلیم کرلی اور وزیرِاعظم انتھونی البانیز کو فون کرکے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ ایوان زیریں کی 150 اور ایوان بالا کی 40 نشستوں پر مقابلہ ہوا۔ لیبر پارٹی نے ایوان نمائندگان میں 85 نشستیں حاصل کیں۔ Post Views: 1
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خطے میں جاری کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے تناظر میں آج خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچیں گے جہاں وہ اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں خطے کی سلامتی، پاک بھارت کشیدگی اور باہمی تعاون سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی واضح رہے کہ حالیہ دنوں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں...
    اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے نیتن یاہو حکومت سے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ مکمل کرنے اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی پالیسیوں نے ملک کو بحران میں دھکیل دیا ہے۔ دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، 24 گھنٹے میں مزید 30 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں، خیموں اور گھروں کو نشانہ بنایا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی شجاعیہ میں گھر پر بمباری سے 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دراج...
    سینئر ترین سرمایہ کار وارن بفیٹ نے برکشائر ہیٹھا وے (Berkshire Hathaway) کے سالانہ اجلاس میں اپنے آخری خطاب میں امریکی ڈالر کی طویل مدتی استحکام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرنسی کے عالمی زوال کا اشارہ دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وارن بفیٹ نے اپنی سب سے بڑی مالیاتی تشویش کا اظہار کیا جس میں انہوں نے نہ تو اسٹاکس اور نہ ہی رئیل اسٹیٹ بلکہ ڈالر کے مستقبل کو لے کر خبردار کردیا ہے۔ برکشائر ہیٹھا وے کے سالانہ اجلاس میں 94 سالہ سرمایہ کاری کے ماہر نے کہا کہ امریکہ کی مالیاتی لاپرواہی اس کی اپنی کرنسی کی قدر کو کم کر سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وارن بفیٹ کا کہنا تھا کہ...
    پاکستان کے اقتصادی استحکام کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی سازش ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، جب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں بھارت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرشن مورتی وی سبرامنین کو ان کی مدت مکمل ہونے سے چھ ماہ قبل ہی اچانک برطرف کر دیا گیا۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب سبرامنین نے مبینہ طور پر آئی ایم ایف کے ڈیٹا سیٹس اور فیصلوں پر سوالات اٹھائے تھے۔ بھارتی کابینہ کی اپوائنٹمنٹس کمیٹی نے کرشن مورتی کی برطرفی کی منظوری دے دی ہے، تاہم کسی سرکاری وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سبرامنین کو ہٹانے کی ایک وجہ ان کا آئی ایم ایف ڈیٹا پر اعتراض اور دوسری اپنی ذاتی...
    لالیگا میچ کے دوران برازیل کے اسٹار فٹبالر رونالڈو نزاریو کیخلاف مداحوں کے منفرد احتجاج نے سوشل میڈیا کو دو گروپوں میں تقسیم کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی رات لا لیگا میں پیش آنے والا واقعہ فٹبال دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، ریئل ویلاڈولڈ کے مداحوں نے اپنے ہی کلب کے صدر رونالڈو نزاریو کے خلاف انتہائی منظم اور ڈرامائی احتجاج ریکارڈ کروایا۔ میچ کے 12ویں منٹ میں ہزاروں مداحوں نے اسٹیڈیم کے اندر 500 یورو کے تقریباً 60 ہزار سے زائد جعلی نوٹ میدان پر پھینکے، ان جعلی نوٹوں پر رونالڈو کی تصویر نمایاں تھی۔ مزید پڑھیں: 64 برس کے فٹبالر کی 26 سالہ ماڈل کیساتھ ڈیٹنگ واقعہ کے بعد میچ کو کچھ دیر...
    یورپ سے حج کی نیت سے نکلنے والے چار مسلمانوں نے اپنی عقیدت اور استقلال کی نادر مثال قائم کر دی ہے، چاروں اشخاص کئی ہفتوں کے طویل اور تھکا دینے والے سفر کے بعد سعودی عرب کی الحدیثہ سرحدی گزرگاہ پر گھوڑوں پر سوار ہو کر پہنچے۔ اس قافلے میں تین ہسپانوی شہری اور ایک مراکشی حاجی شامل تھے، جن کا سعودی حکام اور رضاکاروں نے شمالی القرائط ریجن میں گرمجوشی سے استقبال کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرد آلود اور تھکے ماندے سواروں کا استقبال تالیوں، خوشبوؤں اور محبت سے کیا گیا۔ الحدیثہ مرکز کے ڈائریکٹر ممدوح المطیری نے ان حاجیوں کا ذاتی طور پر خیر مقدم...
    کراچی(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 42 ہزار 200 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1972 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 93 ہزار 381 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 23 ڈالر کمی کے بعد 3240 ڈالر فی اونس ہے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کا کریک ڈاؤن، متعدد کشمیری گرفتار
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پہلگام واقعے اور خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آج خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورہ پر عمان پہنچیں گے اور مسقط میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد وزیرِاعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے موجودہ پاک بھارت کشیدگی پر عالمی رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں۔  مزید :
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ سیاسی رہنماؤں کو دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں پاک بھارت موجودہ صورتحال زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ Post Views: 1
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے سفیر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے والے عاصم افتخار نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان عالمی سطح پر متحرک ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب کی ہفتے سے کم وقت میں دوسری بار اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ہوئی۔عاصم افتخار کی نیویارک میں او آئی سی گروپ کے سفیروں سے بھی ملاقات ہوئی، عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں میڈیا کو سفارتی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے دو مرتبہ ملاقات کی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں...
    حیدر آباد شہر میں گزشتہ روز آنے والے گرد و غبار کے طوفان اور بارش کے بعد بجلی اب تک بحال نہ ہو سکی۔ حیسکو حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کے 152 فیڈرز میں سے 132 پر بجلی بحال ہو گئی ہے۔ حکام نے مزید بتایا ہے کہ 20 فیڈرز پر بجلی بحالی کا کام جاری ہے۔ حیدرآباد میں کئی علاقوں میں گرد و غبار کےطوفان اور بارش کی وجہ سے کل شام 6 بجے سے بجلی بند ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ Post Views: 1
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پہلگام میں ہونیوالی دہشتگردی میں ہلاک ہونیوالے 26 لوگوں کی ہلاکت کے بعد اُٹھائے گئے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے اقدامات نے کئی خاندانوں کے افراد کے لیے ناقابل فراموش المیوں کو جنم دیا ہے۔ پہلگام میں ہونیوالی دہشتگردی میں ہلاک ہونیوالے 26 لوگوں کی ہلاکت نے جہاں ان کے خاندانوں اور گھرانوں کے افراد کیلئے ناقابل فراموش المیوں کو جنم دیا وہیں اس تناظر میں مودی حکومت کے بہت سے اقدامات نے بے گناہ اور معصوم لوگوں جن کا اس سارے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ان کی زندگی کو بھی سماجی المیوں میں بدل دیا ہے ان میں مودی حکومت کی جانب سے بھارت میں مقیم پاکستانیوں کو واپس بھیجے جانے کے احکامات بھی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی سلامتی کی صورتحال پر سیاسی رہنماؤں کو آج بیک گراؤنڈ بریفنگ دی جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔ اس موقع پر شرکاء کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا، موجودہ صورتحال میں بریفنگ قومی یکجہتی اور اتحاد واتفاق کی اعلیٰ مثال ہوگی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے کی پیش گوئی ذرائع نے بتایا کہ یہ بریفنگ پاکستان اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کے جائے وقوعہ سے ملنے والے استعمال شدہ کارتوس امریکی ساخت کی جدید ترین رائفلز کے ہیں جن سے بھارتی سیاحوں کو ہلاک کیا گیا تھا جو اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ پاکستان کے حمایت یافتہ دہشتگرد جدید ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ افغانستان سے لایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا، دہشتگردوں نے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب کیمروں کا استعمال کیا، یہ دعویٰ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)اور ایک فرانزک ٹیم کے ارکان نے کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انسداد دہشتگردی ایجنسی ابھی تیز رفتار بنیادوں پر چارج شیٹ داخل کرنے کیلئے شواہد...
    بھارتی ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ جاری رکھتے ہوئے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب گوپرو کیمروں کا استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کے جائے وقوعہ سے ملنے والے استعمال شدہ کارتوس امریکی ساخت کی جدید ترین رائفلز کے ہیں جن سے بھارتی سیاحوں کو ہلاک کیا گیا تھا جو اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ دہشتگرد جدید ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ افغانستان سے لایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا، دہشتگردوں نے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب کیمروں کا استعمال کیا، یہ دعویٰ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی پر آزاد کشمیر کے علاقوں کا دورہ کرایا گیا۔ آج بھی کرایا جائے گا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق دورے کا مقصد بھارت کے خیالی دہشت گردی کے کیمپس کے بے بنیاد اور من گھڑت پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانوں کا من گھڑت پراپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی کے ان علاقوں کے دورے کے دوران ان مقامات پر لے جایا گیا جن کا جھوٹا پراپیگنڈا بھارت کرتا ہے...
    فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیاسی مشیر وزیراعظم رانا ثناء اﷲ نے فیصل آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے کہا ہے کہ مودی پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ پہلگام واقعہ میں جاں بحق افراد بے گناہ تھے۔ وزیراعظم نے کہا پہلگام واقعہ کی تحقیقات کرائیں۔ بھارت اس کی طرف نہیں آیا بھارت کا مقصد ہے پہلگام واقعہ کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم کرے۔ کشمیریوں پر اتنا ظلم 75 سال میں نہیں ہوا جتنا آٹھ دنوں میں ہوا، یہ ظلم کشمیریوں کو روک نہیں سکتا، وہ حق خودارادیت لیکر ہی رہیں گے۔ مودی نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سے معاہدہ کینسل کرے، مودی کی طرح گالی گلوچ بریگیڈ بھی یہی چاہ رہا ہے۔ گالی...
    بھارت میں خصوصی پولیس سی آر پی ایف کے اہلکار منیر احمد کو پاکستانی خاتون سے شادی خفیہ رکھنے کے الزام میں نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں سے تعلق رکھنے والے منیر احمد نے 2017 میں سی آر پی ایف میں شمولیت اختیار کی تھی اور گزشتہ سال مئی میں پاکستانی خاتون مینل خان سے آن لائن شادی کی جو اس سال فروری میں اٹاری بارڈر کے ذریعے مختصر مدت ویزے پر بھارت پہنچیں۔ یہ بھی پڑھیے: واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی شہریوں کی بھارت سے آج واپسی کا امکان تاہم منیر احمد نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 2024 میں شادی کی اجازت اپنے ہیڈکوارٹر سے لی...
    پاک بھارت کشیدگی: وزیر اطلاعات اور فوجی ترجمان آج سیاسی رہنماؤں کو اہم بریفنگ دیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج (اتوار) کو تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہوگی۔ وزارت اطلاعات نے بتایا کہ اس موقعے پر شرکا کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ موجودہ صورتحال میں یہ...
    غزہ پر بڑے حملے کے لیے اسرائیل نے ریزرو فوجیوں کو طلب کر لیا، اسرائیلی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز تل ابیب: اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ غزہ پر وسیع حملے سے قبل اسرائیل نے ہزاروں ریزرو فوجیوں کو طلب کر لیا ہے جب کہ وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے فائربندی میں ثالثی کروانے والے ملک قطر پر تنقید کی ہے۔ متعدد اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فوج نے ریزرو فوجیوں کو احکامات بھیجنا شروع کر دیے ہیں تاکہ وہ ان اہلکاروں کی جگہ لے سکیں جو جبری طور پر بھرتی کیے گئے یا فعال ڈیوٹی پر اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے میں تعینات ہیں۔ ریزور فوجیوں کو طلب...
    اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف برا مظاہرہ، جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز تل ابیب: اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے نیتن یاہو حکومت سے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ مکمل کرنے اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی پالیسیوں نے ملک کو بحران میں دھکیل دیا ہے۔ دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، 24 گھنٹے میں مزید 30 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں،...
    لاہور (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے برآمدات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں، ملک کا روشن مستقبل "اڑان پاکستان" منصوبہ کی کامیابی سے وابستہ ہے۔ پاکستان کو زرعی معیشت سے ٹیکنو اکانومی میں تبدیل ہونا ہوگا،ملک ترقی کی چوتھی پرواز کے دہانے پر ہے ۔ استحکام اور وژن ہی کامیابی کی کنجی ہیں، اب غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں، بطور قوم ملکی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں بجٹ سمٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف رائٹر محمدکمال پاشا انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کے مطابق محمد کمال پاشا طویل عرصہ سے بیمار تھے اور اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف رائٹر محمد کمال پاشا نے 300 سےزائد فلمیں لکھیں۔ محمد کمال پاشا پاکستان فلم انڈسٹری کے اولین ڈائریکٹر اور پروڈیوسر انور کمال پاشا کے بیٹے اور اردو کے نامور ادیب اور شاعر حکیم احمد شجاع کے پوتے تھے۔ محمدکمال پاشا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کی تھی۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی نے اسپتال میں مصنف کی عیادت کی تھی اور انہیں خیرسگالی کے طور پر 5 لاکھ روپے کا چیک اور گل دستہ...
    مائیکروسافٹ کمپنی نے مشور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم ‘میٹنگ’ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے جس پر کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ٹیم میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں۔ ٹیم کے ذریعے انفرادی اور گروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسکائپ کی بندش کے امکانات: کون سی ایپس متبادل ہوسکتی ہیں؟ مائیکروسافٹ کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں...
    ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما کی اہلیہ نے خبردار کیا کہ انتہا پسند بھارت علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کی بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کا موثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے ایک جارحانہ حکمت عملی اپنانی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے جو غیر قانونی طور پر نظربند سینئر حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ ہیں، ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ انتہا پسند بھارت علاقائی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شملہ معاہدے سے فوری...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت سے کہا ہے کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی قیادت کو بلائیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: وزیر اطلاعات اور فوجی ترجمان آج سیاسی رہنماؤں کو اہم بریفنگ دیں گے انہوں نے بھارت کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کو بریفنگ پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں کی کانفرنس ہونی چاہیے جہاں پارٹی سربراہوں کو معاملے پر بریف کیا جائے۔ شبلی فراز نے کہا کہ اتنے بڑے مسئلے کو اتنے چھوٹے لیول پر لانا اس کی اہمیت کو کم کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: بھارتی جھوٹ کا جواب: قومی و انٹرنیشنل میڈیا کو آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں کا دورہ...
      پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا گیا، میری فیملی بھی بھارتی مظالم کا شکار ہے ، مجھے یاسین ملک سے بات تک کرنے کی اجازت نہیں، ہزاروں خاندانوں کو جبراً جدا رکھا جا رہا ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ سے صورتحال کا...
      عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر رپورٹ جاری عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 152سے 158درجے پر آگیا، رپورٹ میں آزادی صحافت پر لگنے والی قدغنیں تنزلی کی اہم وجہ قرار دی گئی۔رپورٹ میں دنیا بھر میں صحافتی آزادی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ میڈیا پر بڑھتے معاشی دباؤ کو خطرناک مسئلہ قرار دیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا سمیت تقریباً ایک تہائی ممالک میں معاشی مشکلات کے باعث خبررساں ادارے بند ہو رہے ہیں، آمرانہ حکومتیں میڈیا...
    موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریاستوں پر قبضہ کرلیں گے ۔بھارت کو یہ دھمکی بنگلا دیش کے سابق میجر جنرل فضل الرحمان نے بنگالی زبان میں کی کئی گئی اپنی ایک پوسٹ میں دی۔خیال رہے کہ سابق میجر جنرل فضل الرحمان بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے قریبی ساتھی اور نیشنل انڈیپنڈنٹ انویسٹی گیشن کمیشن کے سربراہ ہیں۔سابق میجر جنرل نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا...
    بھارت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے پاکستان کی جاری امداد روکنے کا مطالبہ کیا تھا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا، نمائندہ آئی ایم ایف آئی ایم ایف نے پاکستان مخالف بھارتی مطالبہ مسترد کردیا ہے جب کہ پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا بھی امکان ہے ۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی امداد روکنے کا مطالبہ نظر انداز کردیا ہے ۔ آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔نمائندہ آئی ایم ایف ماہر بنیسی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی...
    معروف اداکار نوازالدین صدیقی نے حالیہ انٹرویو میں سلمان خان کی نئی فلم "سکندر” کی ناکامی پر کھل کر بات کی۔ نواز الدین صدیقی نے فلم کی ناکامی کا سارا ملبہ صرف اداکار پر ڈالنے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداکار اکیلا فلم نہیں بناتا، ناکامی کے ذمہ دار ہدایتکار اور مصنفین بھی ہیں۔ اداکار نواز الدین صدیقی نے سلمان خان کو ایک فراخ دل اور جذباتی اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر فلم نہ چلے تو ہدایتکاروں اور لکھاریوں کو بھی جوابدہ ہونا چاہیے۔ نوازالدین نے کہا کہ سلمان خان سب کچھ پلیٹ میں رکھ کر دے رہے ہیں۔ اگر ڈائریکٹر محنت نہ کرے تو پھر سارا الزام اسٹار پر کیوں؟ انھوں نے مزید کہا کہ فلم بنانا ایک مشترکہ فن...
    بھارت فرانسیسی جنگی طیارہ داسو رافال پا کر مغرور تھا مگر پاکستانی جدید ترین طیارے،JF-17 بلاک تھری کے تباہ کن ہتھیاروں کی ڈرامائی’ اینٹری‘ نے غرور خاک میں ملا دیا۔ ہانگ کانگ کے ممتاز اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق تائیوان کی فوج کے میجرجنرل(ر) لی چینگ (Li Cheng-chieh) نے تائیوانی نیوزچینل سی ٹی آئی کو بتایا ’’JF-17 بلاک تھری میں لگا KLJ-7A ریڈار اور فضا سے فضا میں مار کرتا PL-15میزائیل ’گیم چینجر ہیں، ان کے سامنے رافال نہیں ٹھہر سکتا۔ دور جدید کی جنگ میں حالات سے آگاہ رہنا پہلی ترجیح بن چکا،‘‘پاکستانی طیارے کا ریڈار 120 کلومیٹر دور اڑتے دشمن جنگی طیارے کو ’لاک‘‘ کر کے اسے فرار نہیں ہونے دیتا۔ مزید پڑھیں: پاکستانی...
    رواں سال اپریل گزشتہ 65 سالوں میں ساتواں سب سے خشک اپریل رہا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق اپریل میں اوسط درجہ حرارت 65 سالوں میں دوسرا سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن کا درجہ حرارت بھی گزشتہ 65 سالوں میں دوسرا سب سے زیادہ گرم درجہ حرارت رہا۔ محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ اپریل میں ملک کا اوسط درجہ حرارت 27.91 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اپریل میں یہ درجۂ حرارت معمول سے 3.37 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا جبکہ اپریل میں ملک کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 24.54 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا کہ رواں سال اپریل میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36.40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا...
     مرکزی صدر جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے۔فیملی ذرائع کے مطابق ساجد میر کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، ساجد میر کی عمر 86 برس تھی۔ساجد میر 2 اکتوبر 1938 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے یونیورسٹی آف پنجاب لاہور سے اپنی تعلیم مکمل کی۔پروفیسر ساجد میر 2003 سے 2025 تک مسلسل سینیٹر رہے اور اس سے قبل بھی وہ 1994 سے 2000 تک بھی ایوان بالا کے رکن رہے، ساجد میر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ ساجد میر مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر بھی تھے اور وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرمین بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔امیر...
    اسلام آباد: بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جہاں اس نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پروگرام میں مداخلت کی کوشش کی جبکہ پاکستان نے بھارت کی اس کوشش کو مسترد کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش ناکام ہوئی اور پاکستان نے بھارت کی جانب سےکیے گئے اس اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان معاشی ترقی کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے اور پاکستان میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پورے عزم سے کام کر رہا ہے۔...
    کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج بھی کم ہونے کی وجہ سے سونا مزید سستا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23ڈالر کی کمی سے نئی عالمی قیمت 3ہزار 240 ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ اسی طرح پاکستان میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2ہزار 300روپے کی کمی کے بعد 3لاکھ 42ہزار 200روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 972روپے گھٹ کر 2لاکھ 93ہزار روپے 381روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 45روپے کی کمی سے 3382روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 39روپے کی کمی سے 2899روپے کی...