2025-09-18@07:06:42 GMT
تلاش کی گنتی: 112

«سروے کے نتائج»:

(نئی خبر)
    لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے پھر ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے بند کر دی گئی جبکہ فلائٹ شیڈول بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حد نگاہ انتہائی کم دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا ہے، موٹروے ایم 3 فیض پور سے ننکانہ صاحب تک دھند کی وجہ سے بند ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 اور موٹروے ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار تک حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے بند کردیاگیا۔ دوسری جانب دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے...
    لاہور : لاہور اور پنجاب کے مختلف میدانی علاقوں میں شدید دھند نے ایک بار پھر اثرات مرتب کیے ہیں، جس کی وجہ سے حد نگاہ میں کمی آ گئی ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق مختلف راستوں پر دھند کے باعث موٹروے بند کر دی گئی ہے۔ خاص طور پر موٹروے ایم 3 فیض پور سے ننکانہ صاحب، ایم 11 لاہور سیالکوٹ، اور ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں۔   دھند کے سبب لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔ کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 402 اور دبئی سے لاہور آنے والی پرواز 724 تاخیر کا شکار ہیں، جب کہ لاہور سے کراچی جانے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری2025ء) 66 فیصد پاکستانیوں کا مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوے ماننے سے انکار، ملک کی 59 فیصد خواتین کا مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعووں پر یقین کرنے سے انکار، گیلپ پاکستان نے سروے رپورٹ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان کی جانب سے مہنگائی کے حوالے سے عوام کی رائے جاننے کیلئے سروے کا انعقاد کیا گیا، جس کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ سروے میں پاکستانیوں سے سوال کیا گیا کہ آیا وہ حکومت کے مہنگائی میں کمی آنے کے دعووں پر یقین کرتے ہیں یا نہیں؟۔ اس سوال کے جواب میں پاکستانیوں کی اکثریت نے مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوے ماننےسے انکار کر دیا۔ سروے کے...
    DHAKA, BANGLADESH: بنگلہ دیش میں دہائیوں تک حکمرانی کرنے والی عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ کے بعد بننے والی عبوری حکومت کے حوالے سے نوجوانوں کی رائے کے حیران کن نتائج سامنے آگئے ہیں۔ بنگلہ دیشی ویب سائٹ ڈھاکا ٹریبیون نے رپورٹ میں بتایا کہ ملک بھر میں کیے گئے سروے کے نتائج کے مطابق 95 فیصد نوجوان ڈاکٹرمحمد یونس کی سربراہی میں قائم حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنگلہ دیش یوتھ لیڈر شپ سینٹر (بی وائی ایل سی) نے سروے کیا، جس میں 41.4 فیصد افراد نے براہ راست اور 50.9 فیصد افراد نے آن لائن حصہ لیا اور عبوری حکومت کے اقدامات کی حمایت کی۔ سروے کے نتائج سے...
    حکومت سے مذاکرات کیوں ختم کیے؟ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی محتاط ہو گئے :ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے علیحدہ ہونے کی پس پردہ کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پس پردہ اعلی سطح ملاقات میں بیرسٹر گوہر خان شامل تھے جنہوں نے بانی پی ٹی آئی کو دوسری ملاقات پربریفنگ بھی دی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات 190 ملین پا ئو نڈ کیس کے فیصلے کے فوری بعد ہوئی اور پس پردہ مذاکرات پر بانی پی ٹی آئی کا رویہ بہت محتاط ہوگیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو بیرسٹرگوہر نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے ہر تین میں سے ایک پاکستانی پُرامید ہے، اکثریت نے مذاکرات کی حمایت کی ہے۔ گیلپ پاکستان کے سروے کے  مطابق 44 فیصد پاکستانیوں نے سیاسی مسائل کے حل کےلیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی مکمل حمایت کی۔البتہ سروے میں شامل 16 فیصد پاکستانی مذاکرات کی مخالفت کرتے دکھائی دیے، جبکہ 39 فیصد نے مذاکرات پر کوئی تبصر ہ کرنے سے انکار کیا۔ گیلپ پاکستان کے اس سوال پر کہ کیا مذاکرات کامیا ب ہوں گے؟ 45 فیصد نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، البتہ 33...
    چارسدہ(نیوز ڈیسک)جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ معیشت کے اشاریوں سے قوم کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا، نااہل حکمران بتائیں کہ کیا الہ دین کا چراغ ملا ہے، حکومت معیشت کی بہتری کے دعوے کرتی ہے تو بتائیں کہ وسائل کہاں سے آئے۔ مولانا فضل الرحمان نے چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں کے برعکس مدارس مزید مضبوط ہو رہے ہیں، مدارس ختم کرنے کی خواہش اور سازش انگریزوں کی بھی تھی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کو ہمارے لیے نظام حیات بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 26 ویں آئینی ترمیم حکومت کی خواہش پر پاس ہوتی تو بڑی تباہی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2025ء) پاکستان میں 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور دن ہونے، پنجاب کے وسطی اضلاع میں برفباری ہونے کے دعوے، محکمہ موسمیات نے گزشتہ چند روز سے ریکارڈ توڑ سردی کی شدت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے دعووں پر وضاحت جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پنجاب کے وسطی اضلاع میں برفباری اور تاریخی سردی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کی تردید کی ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق یہ خبر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ 12 سے 15جنوری تک کی راتیں پاکستان کی 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور...
      سعدیہ جاوید— فائل فوٹو  ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے کے پہلے فیز کا افتتاح ہو رہا ہے جو دسمبر تک پورے منصوبے کا افتتاح ہو گا۔ سعدیہ جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہمارا اپنا منصوبہ ہے۔ ملیر ایکسپریس وے کا نام شہید ذوالفقار علی بھٹو سے منسوب کرنے کا فیصلہکراچی ملیر ایکسپریس وے کا نام شہید ذوالفقار علی... انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں موٹر وے بنائے جا رہے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت  نے مزید کہا کہ کراچی حیدرآباد موٹروے پر سفر کیا ہے، یہ موٹروے کے نام پردھبہ ہے اس کو موٹروے نہیں کہہ سکتے۔
    وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو فائل وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافہ پاکستانیوں کے ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کے عزم کی سند ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر بیرونِ ملک پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر کیا۔ پاکستانیوں نے دسمبر 2024ء میں 3.07 ارب ڈالرز وطن بھیجےاسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے دسمبر کی ورکرز ترسیلات سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔  قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، حکومت پاکستان ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ دسمبر 2024 تک 3.1 بلین ڈالر ترسیلات زر وصول ہوئیں جوکہ نومبر 2024 کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ ہیں، دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک ترسیلات زر میں 29.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ شہباز شریف نے کہاکہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبر 2024تک 3.1بلین ڈالر ترسیلات زر وصول ہوئیں جو کہ نومبر 2024سے 5.6فیصد زیادہ ہیں۔(جاری ہے) اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ دسمبر 2023سے دسمبر 2024تک ترسیلات زر میں 29.3فیصد کا اضافہ ہوا ہے، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے آہنی عزم کی سند ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے...