2025-08-09@02:01:51 GMT
تلاش کی گنتی: 159
«میں ہونے والے مظاہرے سے»:
(نئی خبر)
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے حوالے بانی پی ٹی آئی عمران سے بات ہوئی، جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کچھ ہدایات دی ہیں جو میں ان تک پہنچاؤں گا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے بہت افواہیں پھیلائی گئی، معمول کی کا چیک اپ ہوا وہ بالکل ٹھیک ہیں۔بانی پی ٹی آئی کو سحری نہ دینے اور عبادت سے روکنے کی باتوں میں بھی صداقت نہیں، بانی پی ٹی آئی قوم کی خاطر جیل میں ہیں، خان صاحب نے وضاحت...
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے حوالے بانی پی ٹی آئی عمران سے بات ہوئی، جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کچھ ہدایات دی ہیں جو میں ان تک پہنچاؤں گا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے بہت افواہیں پھیلائی گئی، معمول کی کا چیک اپ ہوا وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو سحری نہ دینے اور عبادت سے روکنے کی باتوں میں بھی صداقت نہیں، بانی پی ٹی آئی قوم کی خاطر جیل میں ہیں، خان صاحب نے وضاحت سے کہا کہ جو لیڈر...
رکن اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس خونی سازش میں ملوث تمام مکروہ کرداروں کو فوری بے نقاب کرے۔ اسلام میں خود کش حملے حرام اور بدترین جرم ہے، شرک کے بعد قتل سب سے بڑا گناہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بیرسٹر سید عتیق الرحمن نے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش حملے اور مولانا حامدالحق حقانی سمیت آٹھ افراد کی شہادت پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس خونی سازش میں...

جتھے شاہراہیں بند کر دیتے ہیں، سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈی سیز کو ہٹایا جائے گا، سرفراز بگٹی
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جتھے شاہراہیں بند کر دیتے ہیں، سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈی سیز کو ہٹایا جائے گا، پی ٹی آئی دور میں طالبان کو واپس لایا گیا، آٹھ اضلاع سے متعلق عمرایوب سمیت دیگر تمام افراد کے دعوے مسترد کرتا ہوں، سیاسی مقاصد کیلئے بلوچستان سے متعلق غیرذمہ دارانہ بیانات افسوسناک ہیں۔ کوئٹہ میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اگرکسی کو حکومت سے کوئی شکایت ہے تووہ پرامن احتجاج کرے لیکن ہائی ویز بند نہ کی جائیں، ماہ صیام میں سڑکوں کی بندش سے بزرگ ، بچے اور خواتین سمیت تمام...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت سونپے جانے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق محسن نقوی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد دبئی میں ہونے والے جنرل کونسل اجلاس میں باضابطہ طور پر اے سی سی کی صدارت سنبھالیں گے اس وقت یہ عہدہ عبوری طور پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کے پاس ہے تاہم اجلاس کے بعد قیادت پاکستان کے حوالے کر دی جائے گی اجلاس میں بھارت میں ہونے والے آئندہ ایشیا کپ کے مقامات پر بھی غور کیا جائے گا امکان ہے کہ پاکستان کے میچز دبئی یا سری لنکا میں منعقد...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا جامعہ حقانیہ میں دھماکے کی مذمت کرتا ہوں، گھناؤنے فعل میں ملوث مسلمان نہیں ہوسکتے۔ لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں طاہر اشرفی کا کہنا تھا ملک کے حالات جب بھی بہتری کی طرف چلتے ہیں دشمن سازشوں کے ذریعے حالات خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پاکستان ہم سب کا ملک ہے، اس کا استحکام ہم سب کو بہت عزیز ہے۔ جمعہ کی نماز میں میرا بھائیوں جیسا دوست خالق حقیقی سے جا ملا۔ مسجدوں، چرچز اور دیگر عبادت گاہوں پر حملہ کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے۔ ہم قرآن، حج، حرمین شریفین اور الاقصیٰ کی بات کرتے رہیں گے۔ پاکستان کیخلاف دشمنوں کی سازشیں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں میں رمضان المبارک کے اوقات کار جاری کردیے گئے۔ اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رمضان المبارک کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ہفتہ کے 5 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے 3 بجے تک ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔اسی طرح جمعہ کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔ مزید :
کراچی: شہر میں ڈمپرز کی وجہ سے ہونے والے مسلسل حادثات اور اموات کے بعد ٹرفیک پولیس نے گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے ساتھ ملاقات میں اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق ٹریفک قوانین کے مؤثر نفاذ اور کسی بھی ممکنہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے ڈمپر گاڑیوں میں فرنٹ اور بیک کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ سے گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے صدر کی سربراہی میں وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے وفد سے حادثات کی روک تھام، ٹریفک قوانین کے مؤثر نفاذ اور کسی بھی ممکنہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے...
ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ جن افراد کو مقدمات میں بری کیا جائے گا، ان کا نام اب کریکٹر سرٹیفکیٹ پر ظاہر نہیں کیا جائے گا۔ پولیس کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بری ہونے والے افراد کا ریکارڈ اپنے پاس رکھے، لیکن اس کا ذکر کریکٹر سرٹیفکیٹ میں نہ کرے۔ یہ فیصلہ جسٹس فاروق حیدر نے شہری نعمان بٹ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دیا۔ شہری نے اپنے مقدمے میں بریت کے باوجود کریکٹر سرٹیفکیٹ میں مقدمے کا ذکر کیے جانے کو چیلنج کیا تھا۔ پولیس حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس کا آئی ٹی سسٹم اور فارمیٹ اپ ڈیٹ کیا جا چکا ہے تاکہ کریکٹر سرٹیفکیٹ...
جام شورو(نمائندہ جسارت)جساف جامشورو کی جانب سے سکرنڈ سے اغوا ہونے والے طالب علم رہنما وکیل عامر عمرانی کی رہائی کے لئے ڈسٹر کٹ پریس کلب جامشوروپر سندھ یونیورسٹی جساف کے طلباء کی جانب سے طالب علم وکیل رہنما ثقلین شبانی موڑ شاہ علی خان اور دیگر کی قیا دت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں مظاہرین کا کہنا ہے کہ سکرنڈ میں نامعلوم اَفراد کی جانب سے جساف کارکنوں اور نامعلوم اَفر اد اَغوا کندگان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بعد اَزاں نامعلوم مسلح اَفراد جساف رہنما امیر عمرانی کے گھر میں گھس کر اِہل خا نہ کو تشدد کا نشا نہ بنا تے ہوئے طالب علم رہنما وکیل عامر عمرانی کو اَغوا کرکے لے گئے۔مظاہرین...
اس وقت دنیا ایک بحرانی دور سے گزر رہی ہے جہاں سماجی، معاشی اور معاشرتی بحران آج سے کچھ سال پہلے مستحکم سمجھنے جانے والے ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں۔ اِس وقت دنیا کو امن و امان کا مسئلہ پہلے سے زیادہ درپیش ہے۔ جنگی جنون لاکھوں انسانوں کی زندگیاں نگل چُکا ہے۔ ان حالات میں سعودی عرب دنیا بھر میں امن قائم کرنے اور اس کے لیے مذاکرات کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم ملک بنتا جا رہا ہے۔ دنیا سعودی عرب کے اِس کردار کی تعریف کر رہی ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب معاشی اور سیاسی اعتبار سے عالمی اہمیت...
آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ سے قبل ایکس پر پیغام جاری کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے میچ سے پہلے انہوں نے لکھا کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ دنیا بھر میں شائقین کرکٹ اس شاندار ون ڈے کرکٹ ٹورنمنٹ سے محظوظ ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ’مِس یو انڈیا‘، چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کے نعرے واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے...
لاہور میں موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ چلانے والوں کیلیے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا گیا، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔ سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے بتایا کہ موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ چلانے والوں کو ہیلمٹ پہننا ہوگا، بغیر ہیلمٹ چلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آگاہی مہم چلائیں گے اور ہیلمٹ تقسیم کریں گے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پیر سے کارروائی شروع کر دیں گے۔ 3 فروری 2025 کو موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلیے لازمی ہیلمٹ پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر دو ہزار سے زائد لوگوں کا چالان کیا گیا تھا۔سی ٹی او نے بتایا تھا کہ لازمی ہیلمٹ قانون کی...
امن و امان کے قیام اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)امن و امان کے قیام اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی اور محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی۔ترجمان ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، صوبائی کمیٹی تمام ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹیوں کی ماہانہ کارکردگی اور رپورٹس کا جائزہ لے گی۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی کمیٹی، ضلعی سطح پر موجود خامیوں کی نشاندھی کر کے چیلنجز سے بروقت نمٹنے میں معاون ہوگی، کمیٹی نیشنل ایکشن پلان اور ایپکس کمیٹی کے فیصلوں...
قومی اسمبلی کے آج شام 5 بجے اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں دیوانی ملازمین ایکٹ 1973 اور دیوانی عدالتوں کا آرڈیننس 1962 میں ترامیم شامل ہیں جنہیں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پیش کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: قومی اسمبلی کی راہداریوں میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی کا فیصلہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے امیگریشن قوانین میں ترمیم اور پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل 2024ایوان میں پیش کریں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کی کارروائی ہوگی جس دوران نزہت صادق اور آسیہ ناز تنولی اسلام آ باد کے دیہی علاقوں...
اسلام آباد‘کوئٹہ‘ ہرنائی ( نمائندہ خصوصی ‘آئی این پی + این این آئی) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ شاہرگ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق سوات اور شانگلہ سے...
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)صوبائی وزیر بلدیات سندھ کراچی کے تبلیغی اجتماع میں لاکھوں شرکت کرنےو الے شہریوں کو صفائی ستھرائی کی سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے زیر نگرانی کا م کرنے والے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ضلع غربی کی انتظامیہ اورنگی ٹا ؤن میں تبلغی اجتماع کے موقعے پر صفائی ستھرائی میں ناکام، قذافی چوک کے قریب موجود کچرے کے ڈپنگ پوائنٹ کو صاف نہیں کیا جاسکا ہے ،اورنگی ٹاؤن کی سڑکیں، گراونڈ اور برساتی نالے کچرے سے بھرے ہوئے ہے۔ شاہراہ اورنگی ،اورنگی ٹاؤن کی مصروف ترین شا ہر اہ ہے،شاہراہ اورنگی کی اہمیت حالیہ دنوں میں اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ اور نگی ٹاؤن میں تین روز...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے، جس پر صدر مملکت نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ صدر آصف علی زرداری نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور حکام سے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے...
لاہور (نیوز ڈیسک) میڈیکل کالجز میں داخلوں کے حوالے سے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی ، سلیکشن لسٹ جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 32 پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلوں کی دوسری سلیکشن لسٹ جاری کردی گئی۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزنے سلیکشن لسٹ اپنی ویب سائٹ پرجاری کردی ، دوسری سلیکشن لسٹ ایم بی بی ایس کی 1744 خالی سیٹوں کیلئے لگائی گئی۔ س دوسری لسٹ میں ایم بی بی ایس کے کم از کم میرٹ میں 4.17 فیصد کمی ہوئی۔ سہارا میڈیکل کالج نارووال کا میرٹ سب سے کم 75.5682 فیصد، العلیم میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 91.3515 فیصد اور لاہور میں کم سے کم میرٹ عذرا ناہید میڈیکل کالج کا77.2470 فیصد رہا۔...
حماس کے مرکزی رہنما نے جنگ بندی معاہدے پر اسرائیل کیجانب سے عملدرآمد سے متعلق مثبت اشارے ملنے کا حوالہ دیتے ہوئے؛ قیدیوں کے تبادلے کے نئے دور کے نفاذ کیلئے غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے قائل کرنیوالے عملی اقدامات کے اٹھائے جانیکا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما محمود مرداوی نے عرب چینل العربی کو انٹرویو دیتے ہوئے غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے بارے کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی فریق کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے شروع سے ہی کچھ ضمانتیں موجود تھیں جبکہ ہم جس چیز کے خواہاں ہیں وہ دشمن کی جانب سے اپنے عہد و پیمان پر مکمل عملدرآمد ہے۔ محمود مرداوی نے کہا...
کراچی،صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ سولر ہوم سسٹم کی تقسیم کے حوالے سے اجلاس کررہے ہیں
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگر فارم 47 والے باہر جاکر مہنگائی کم ہونے کا کہیں تو انہیں جوتے پڑیں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس کی جانب سے ہمارے ارکان کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے، احمد چٹھہ کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ یہ بھی پڑھیں ملک میں مارشل لا نافذ، پولیس تشدد سے آج ہماری ایک کارکن کی موت واقع ہوئی، عمر ایوب انہوں نے کہاکہ ہم انتخابات جیت کر آئے ہیں فارم 47 والے نہیں ہیں، پولیس کی جانب سے حملوں کے دوران ہارٹ اٹیک سے ہمارے دو کارکنان انتقال کرچکے ہیں۔ عمر ایوب نے کہاکہ...
پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے انکشاف کیا ہے کہ تقریباً 5 سال قبل کراچی میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں انہیں بھی سوار ہونا تھا لیکن فلائٹ ان سے مِس ہوگئی تھی۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران اداکارہ نے واقعہ کے تقریباً 5 سال بعد دعویٰ کیا ہے کہ لاہور سے کراچی آنے والا پاکستان انٹڑنیشنل ائیرلائنز کا طیارہ جو 2020 میں کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں آبادی پر گرکر تباہ ہوگیا تھا، اس میں انہیں بھی کراچی آنا تھا لیکن چند وجوہات کی بنا پر ان سے پرواز چھوٹ گئی تھی۔ پی آئی اےاداکارہ نے بتایا کہ ان کا پہلا فضائی سفر والدین کے ہمراہ سعودی عرب کا تھا جب کہ خود اپنے اخراجات پر انہوں...
قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔برطانوی محکمہ برائے ٹرانسپورٹ ڈی ایف ٹی کی ٹیم کی جانب سے پی آئی اے کے فضائی حفاظتی شعبوں سے متعلق آڈٹ جاری ہے، دوسری جانب قومی ایئر لائن کی طرف سے 4 سال بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔پی آئی اے نے لندن کے ہتھرو ایئرپورٹ پر اپنے سلاٹ کی فعالی اور ٹریمنل 4 سے آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے، جب کہ ڈی ایف ٹی کا آڈٹ مکمل ہونے کا بھی قوی امکان ہے، جس کے بعد پی آئی اے پر سے برطانیہ پابندی ختم کر دے...
یورپی خلائی ایجنسی نے ایک ایسے سیارچے کی نگرانی شروع کر دی ہے جو 2032 میں زمین سے ٹکرا سکتا ہے۔ سیارچہ YR4 27 دسمبر 2024 کو چلی میں ایک دوربین کے ذریعے دیکھا گیا لیکن اس کے بعد سے اس نے امریکا کے ساتھ ساتھ یورپ کے ماہرین فلکیات کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ یورپی ایجنسی نے بیان میں کہا کہ جنوری کے اوائل سے، ماہرین فلکیات دنیا بھر میں دوربینوں کا استعمال کرتے ہوئے اور نئے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے سیارچے کے سائز اور رفتار کے بارے میں ہماری سمجھ کو بہتر بنانے کے لیے اس کا مسلسل مشاہدہ کر رہے ہیں۔ موجودہ تخمینوں کی بنیاد پر 1.3 فیصد امکان ہے کہ 328 فٹ چوڑا سیارچہ...
خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کرم میں گزشتہ روز نامعلوم شرپسند عناصر کے حملے میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جبکہ واقعہ میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ کرم پولیس کے مطابق، گزشتہ روز ضلع کرم پاڑاچنار کے نواحی گاؤں بوشہرہ فاتح کلے میں فائرنگ واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار سید عاشق حسین کی نماز جنازہ ڈی پی او آفس پاراچنار میں ادا کی گئی۔ شہید کی نماز جنازہ میں ایس پی آپریشن محمد عباس، ایس پی انوسٹی گیشن مظہر جہاں سمیت عسکری قیادت اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: اپر کرم...

گارڈن سے لاپتا ہونے والے بچوں کے لواحقین اپنے بچوں کی بازیابی کے لیے سندھ اسمبلی کے باہر مظاہرہ کررہے ہیں
گارڈن سے لاپتا ہونے والے بچوںکے لواحقین اپنے بچوںکی بازیابی کے لیے سندھ اسمبلی کے باہر مظاہرہ کررہے ہیں
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ملازمین کی پنشن کا فیصلہ سنا دیا ، جس میں کہا ملازمین کی پنشن کی ادائیگی متعلقہ ٹاوٴن کی ہی ذمہ داری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ بیرسٹر اسد وکیل کے ایم سی نے کہا کہ حکومت سندھ ماہانہ ایک بڑی رقم ٹاوٴنز کو جاری کرتی ہے، جس پر شعاع النبی ایڈووکیٹ نے کہا کہ محمد سعید نے 41سال کے ایم سی میں ملازمت کی کے ایم سی سے تبادلہ بلدیہ ٹاوٴن کردیا گیا، اب پنشن کیلیے دونوں اداروں کے دفاتر کے چکر لگایا ہے۔ عدالت کے طلب کرنے پر میونسپل کمشنر بلدیہ ٹاوٴن عدالت میں...
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر داخلہ جہانگیر عالم نے کہا ہے کہ عوامی لیگ کے دور حکومت میں ہونے والے غیرمنصفانہ معاہدوں پر ہندوستان سے مذاکرات کریں گے۔ بنگلہ دیش کی بارڈر گارڈ اور ہندوستان کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے درمیان آئندہ ڈی جی لیول کی کانفرنس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر عالم نے کہاکہ سرحد پر بی ایس ایف یا بھارتی شرپسندوں کی جانب سے نہتے شہریوں پر فائرنگ جیسے معاملات کو اٹھایا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیش نیوی کا جہاز کراچی میں ’انٹرنیشنل فلیٹ ریویو‘ میں حصہ لے گا انہوں نے کہاکہ ہم عوامی لیگ کے دور حکومت میں کیے گئے غیرمنصفانہ معاہدوں کو حل کرنے کے لیے بھارت کے ساتھ بات...
ماہرین نے چینی ساختہ مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم ڈیپ سیک کو تیزی سے اپنانے پر احتیاط کی تاکید کی ہے، ماہرین نے اس ضمن میں غلط معلومات کے پھیلاؤ اور چینی ریاست کی جانب سے صارفین کے ڈیٹا کا ممکنہ استحصال جیسے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، برطانوی حکومت نے یوں تو ڈیپ سیک کا استعمال شہریوں کے لیے ذاتی انتخاب قرار دیا ہے، لیکن حکام نئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے ڈیٹا کے لیے قومی سلامتی کے کسی بھی خطرے کی نگرانی کر رہے ہیں اور خطرات سامنے آنے کی صورت میں کسی کارروائی سے ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دوڑ: چینی کمپنی ڈیپ سیک نے میدان مار لیا کم لاگت...
پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو بھی بات کریں وہ پارلیمنٹ میں ہونی چاہئے، ہم نہیں کہتے وہ ڈیل کر رہا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے حالات اچھے نہیں بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ڈیل سے کس نے منع کیا ہے، وہ ڈیل کرے یا سیاست کرے ان کی مرضی ہے۔ خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی بات کریں وہ پارلیمنٹ میں ہونی چاہئے، ہم نہیں کہتے وہ ڈیل کر رہا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے...
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا ہے کہ لاہور کی جیلوں میں گزشتہ سال فوت ہونے والے 68 قیدی پنجاب بھر کی جیلوں سے علاج کیلئے لاہور لائے گئے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ پنجاب بھر کی جیلوں سے شدید بیمار قیدیوں کو بہتر طبی امداد کیلئے لاہور کی جیلوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔ لاہور کی جیلوں میں وفات پانے والے قیدی بیماری کے باعث طبی موت کا شکار ہوئے اور ان میں سے کسی بھی قیدی کی موت تشدد کے باعث ہرگز نہیں ہوئی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ دوران اسیری وفات پانے والے ہر قیدی کے کیس کی بحکم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باضابطہ انکوائری کی گئی۔ ایسے تمام کیسز میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے، اس حوالے سے باضابطہ آگاہ بھی کردیا ہے۔ نجی ٹی و ی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسد قیصر و میڈیا نمائندگان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ یہ حکومت جب سے آئی ہے، جلد بازی میں قانون پاس کروا رہے ہیں۔ اس بل (پیکا ایکٹ) کے تحت جس کو بھی چاہے فیک نیوز کے زمرے میں اٹھا لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کے جائز حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے۔ میڈیا کے ذریعے...

اسلام آباد:بھارتی یوم جمہوریہ پر بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق و دیگرشریک ہیں
اسلام آباد:بھارتی یوم جمہوریہ پر بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق و دیگرشریک ہیں
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)پاکستان سے فرار ہو کر بھارت جا بسنے والی خاتون سیما حیدر کے بچوں کو وطن واپس لانے کیلیے بھارت میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے اہم اقدامات کیے۔ چند روز قبل سیما حیدر کے پہلے شوہر غلام حیدر کا ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے بھارتی حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے بچوں کی حوالگی کیلیے اقدامات کرے۔ صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والی سیما حیدر سال 2023 میں اپنے چار بچوں کے ہمراہ نیپال کے راستے بھارت فرار ہوئی تھیں۔ انہوں نے ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا کے رہائشی سچن نامی نوجوان سے شادی کی جن سے ان کی دوستی آن لائن ویڈیو گیم کے ذریعے ہوئی...
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں بھارت کے سینیئر صحافی و میڈیا اسٹار ورلڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مغربی طاقتوں کی کوشش ہے کہ ایران کو کمزور اور الگ تھلگ کیا جائے لیکن انکا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مقاومتی محاذ نے امریکہ و اسرائیل کو اپنی استقامت سے بے بس کر دیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںسید محمد احمد کاظمی ’’میڈیا سٹار ورلڈ‘‘ کے بانی و سربراہ ہیں۔ اپنے چینل پر اکثر ایسی خبروں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جنہیں مین اسٹریم میڈیا جان بوجھ کر نظرانداز کر رہا ہے۔ ماضی میں وہ روزنامہ اردو اخبار قومی سلامتی کے چیف ایڈیٹر تھے۔ 6 مارچ 2012ء کو دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے...
میرپوخاص،جماعت اسلامی کے رہنما شراب خانہ کھلنے کیخلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں
راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ سات دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، کمیشن کے قیام کے لیے حکومت کے منتظر ہیں، اگر کمیشن نہیں بننے جارہا تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان ہیں، عرفان صدیقی کیلئے مناسب نہیں وہ مذاکرات کو تعطل کا شکار کریں، ہماری جو ملاقات ہوئی اس میں لاء اینڈ آرڈر صورت حال پر بات ہوئی ہے اسے ایشو نہیں بنانا چاہیے۔ انہوں ںے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں ہماری شرط ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے بانی...
غزہ میں جنگ بندی کا آغاز، مزاحمت کاروں کا گلیوں میں گشت، عوام کا والہانہ استقبال، حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیافلسطینی مزاحمت کاروں نے جنگ بندی کے بعد غزہ کے علاقوں دیر البلاح اور خان یونس کی سڑکوں پر گشت کیا۔فلسطینی شہریوں نے نعرے لگا کر اور ہاتھ ہلا کر فلسطینی مزاحمت کاروں کا استقبال کیا، ہزاروں فلسطینی پولیس افسران مختلف علاقوں میں تعینات کر دیئے گئے ، میونسپلٹی نے گلیوں کو دوبارہ کھولنے اور بحالی کا کام شروع کر دیا۔عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی ریڈ کراس نے مغویوں کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا، حماس نے تین اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا۔عرب میڈیا کے...
راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے میں لاپتہ ہونے والے بچے کی نعش تقریباً دو ماہ بعد پانی کے تالاب سے برآمد ہوگئی۔ پولیس کے مطابق چار سالہ ارشمان اپنی والدہ کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے 24 نومبر 2024 کو موہڑہ گھاڑ نزد ہوشیال گیا جہاں وہ شادی کی تقریب سے لاپتہ ہوگیا تلاش کے باوجود نہ ملنے پر پولیس نے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔ گزشتہ روز تقریباً دو ماہ بعد بچے کی لاش پانی کے تالاب سے ملی، لاش ملنے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیکر ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی پولیس ترجمان کا کہنا تھاکہ پولیس نے تمام ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے...
راولپنڈی سے 2 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش تالاب سے ملی ہے۔ پولیس کے مطابق 5 سال کا بچہ گزشتہ سال 23 نومبر سے لاپتہ تھا، بچے کی لاش تھانہ روات کی حدود میں موہڑہ گاڑھا میں تالاب سے ملی ہے۔ بچہ والدہ کے ساتھ قریبی عزیز کی شادی میں روات گیا اور لاپتہ ہو گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ بچے کے اغواء کا مقدمہ تھانہ روات میں درج ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کیا گیا یا حادثہ پیش آیا تحقیقات جاری ہیں۔
جماعت اسلامی ہند کے امیر نے کہا کہ عرب سر زمین سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلاء کا فیصلہ جلد کیا جانا چاہیئے تاکہ ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام اور اس میں فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا کو جاری کے گئے بیان میں جماعت اسلامی ہند کے امیر نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ خطے میں جاری تشدد اور خوں ریزی کو روکنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور غزہ کے عوام کے لئے راحت کا سبب...
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہونے والے 95 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کردی ہے جن میں اکثریت خواتین کی ہے۔ فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق فہرست میں 69 خواتین، 16 مرد اور 10 نابالغ شامل ہیں۔ وزارت کے مطابق فہرست میں سب سے کم عمر قیدی 16 سال کا ہے، ان قیدیوں کو اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے اتوار سے رہا کیا جائے گا۔ اسرائیلی روزنامہ ہاریٹز کی رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں فلسطینی پارلیمنٹ کی رکن اور قانون ساز خالدہ جرار بھی شامل ہیں، جنہیں جنگ کے آغاز میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے وہ بغیر کسی مقدمے کے حراست میں ہیں۔ اس سے قبل اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ اور حکومت...
اسلام آباد (آئی ا ین پی) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے نوجوان روزگار نہ ملنے پر بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں۔ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پر ردعمل میں کہا اس قسم کے حادثات میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے۔ نوجوان اپنے ملک میں مناسب روزگار کے مواقع میسر نہ ہونے پر اتنے بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں۔ انسانی سمگلنگ کرنے والے عناصر کا سخت احتساب کیا جائے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے تاکہ عوام کو ایسے جان لیوا فیصلوں کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ متاثرہ خاندانوں کو لاشوں کی وطن...
اسلام آباد (صبا ح نیوز) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نوجوان روزگار نہ ملنے پر بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی حادثہ پر ردعمل میں اپنے بیان میں کہا کہ اس قسم کے حادثات میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے۔ نوجوان اپنے ملک میں مناسب روزگار کے مواقع میسر نہ ہونے پر اتنے بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں۔مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ کرنے والے عناصر کا سخت احتساب کیا جائے۔ ریاست کی ذمے داری ہے کہ وہ عوام کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے تاکہ عوام کو ایسے جان لیوا...
آغا راحت نے کہا کہ ہمیں اب انتظار نہیں کرنا کہ دیگر علماء یا پاکستان کے شیعہ کیا لائحہ عمل دیتے ہیں، بس ہم نے برسی کے اجتماع میں گلگت بلتستان کے حوالے سے موقف پیش کرنا ہے۔ گلگت بلتستان کے شیعہ اس ظلم و بربریت کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی نے اتوار کے روز شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کے پروگرام کے موقع پر پاراچنار کی صورتحال پر لائحہ عمل دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے مرکز کی طرف سے یہ پیغام آیا ہے کہ حکومت ہر طریقے سے تکفیریوں کو لگام دینے...

انسانی سمگلنگ کرنے والے عناصر کا سخت احتساب کیا جائے،مولانا فضل الرحمان کا تارکین وطن کی کشتی حادثہ پررد عمل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی حادثہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ انسانی سمگلنگ کرنے والے عناصر کا سخت احتساب کیا جائے۔ اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ دعاء ہے کہ اللہ کریم کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی مغفرت فرمائے۔ انہوںنے کہاکہ اس قسم کے حادثات میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے۔(جاری ہے) انہوںنے کہاکہ جوان اپنے ملک میں مناسب روزگار کے مواقع میسر نہ ہونے پر اتنے بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ انسانی سمگلنگ کرنے والے عناصر کا سخت احتساب کیا جائے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ لاشوں کی وطن...
کراچی: طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ناشتے کے بغیر اسکول جانے والے بچوں میں غذائی قلت، کمزوری، اور پڑھائی میں عدم دلچسپی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر پانچویں جماعت تک کے بچوں میں یہ رجحان زیادہ عام ہے۔ ان خیالات کا اظہار طبی ماہرین نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کے دوران کیا۔ ماہر امراض نفسیات ڈاکٹر اقبال آفریدی نے کہا کہ غذائیت اور ذہنی صحت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ماہرین غذائیت اور ماہرین امراض نفسیات مل کر نیوٹریشنل سائکائٹری کے تصور کو فروغ دے رہے ہیں، تاہم یہ فیلڈ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بچے یا افراد کھانے...
جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نوجوان روزگار نہ ملنے پر بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں۔ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی حادثہ پر ردعمل میں کہا کہ اس قسم کے حادثات میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے۔ نوجوان اپنے ملک میں مناسب روزگار کے مواقع میسر نہ ہونے پر اتنے بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ کرنے والے عناصر کا سخت احتساب کیا جائے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے تاکہ عوام کو ایسے جان لیوا فیصلوں کی ضرورت ہی نہ...
جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے سمندر میں کم فاصلے تک مار کرنے والے متعدد بیلسٹک میزائل داغے، جن کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ کے لیے ایک پیغام ہو سکتا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یہ تجربہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب جاپانی وزیر خارجہ تاکیشی ایوایا جنوبی کوریا کا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ سیئول کی فوج نے بحیرہ جاپان کے نام سے مشہور پانی کے ذخائر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا کی فوج نے مشرقی سمندر میں داغے جانے والے کم فاصلے...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شاہراہ فیصل پر کار حادثے میں جاں بحق شخص کی تاحال شناخت نہ ہو سکی، نہ ہی حادثے کے ذمے دار فرار ہونے والے لڑکے اور لڑکی کے بارے میں کچھ معلومات حاصل ہوسکیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل پر کار کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوا۔ واقع میں مرنے والے شہری کی شناخت اور مفرور ملزمان کا تا حال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی عمر 60 سے 65 سال ہے، نادرا کے ذریعے متوفی کی شناخت کا عمل جاری ہے ، جب کہ پولیس نے حادثے کی شکار گاڑی کو ٹیپو سلطان تھانے میں منتقل کر دیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار...
اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، وزیراعظم نےکہا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹائز یشن اور اصلاحات کے حوالے سے گزشتہ مہینوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہیں ،تاریخ میں پہلی مرتبہ کسٹم نظام میں کم سے کم انسانی مداخلت پر مبنی نظام متعارف کروایا گیا ہے جو کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائز یشن کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے،وزیراعظم نے فیس لیس کسٹم اسیسمینٹ سسٹم میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام اور ایف بی آر کو مل کر کام کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ انسانی مداخلت کو کم سے کم کر کے، نظام کو...
بلوچستان سے نجی کمپنی کے اغوا ہونے والے 2 کشمیری ملازمین 3 ماہ بعد مظفر آباد پہنچ گئے ہیں۔ کوہالہ کے رہائشی فیاض احمد قریشی اور عبدالرحیم عباسی کے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی قید سے رہا ہونے کے بعد واپس گھر پہنچنے پر ان کے اہل خانہ نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: تحصیل زہری پر مسلح افراد کا حملہ، سرکاری عمارتیں جلا دیں، ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا فیاض احمد قریشی اپنے کمسن بیٹے کو دیکھ کر شدت جذبات سے رو پڑے جبکہ عبدالرحیم عباسی بھی اپنے خاندان کے افراد کو مل کر آبدیدہ ہوگئے۔ قبل ازیں، پیپلز پارٹی کے چیف آرگنائزر سردار مختار عباسی نے دونوں نوجوانوں کا کوہالہ میں...
کراچی سے بیرون ملک جاتے والے مزید 55 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق روزانہ آف لوڈنگ سے مسافروں کو ٹکٹیں ضائع ہونے سے بھاری نقصانات ہورہے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ 50 مسافروں کو اندازے کے مطابق ایک کروڑ روپےکا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر، سعودیہ اور عمان کے 4 مسافروں کے نام اسٹاپ لسٹ تھے۔ وزٹ ویزا پر کینیڈا جاتے ہوئے ایک اور نیپال کے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جبکہ وزٹ ویزے پر ترکیے جاتے ہوئے ایک لڑکی اور مرد کو بھی آف لوڈ کردیا گیا۔ ورک ویزے پر آذربائجان جاتے ہوئے دو مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، عمرہ ویزے پر سعودی...
لاہور (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر شدید سردی کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے خبروں کی حقیقت سامنے آگئی، محکمہ تعلیم نے اہم اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافے سے متعلق خبروں پر وضاحت سامنے آگئی۔ محکمہ تعلیم نے سوشل میڈیا پر موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ چھٹیوں میں کوئی مزید توسیع نہیں کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں کے خاتمےکے بعد پیر سے تعلیمی ادارے کھلیں گے۔ محکمہ تعلیم نے مزید کہا کہ والدین اور طلبہ کو ان افواہوں سے بچنے کی ہدایت...