2025-09-18@03:48:52 GMT
تلاش کی گنتی: 119
«وصولی کیلئے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے پٹرولیم مصدق ملک نے آئل سیکٹر کو اوپن کرنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ابتدائی طور پر پرائس کیپ کے ساتھ آئل سیکٹر کو ڈی ریگو لیٹ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مسابقت کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کیلئے سستا پٹرول اور ڈیزل بیچیں گی جس سے غریب آدمی کا فائدہ ہو گا۔ڈاکٹر مصدق ملک نے مزید کہا کہ بائیو فیول کی پالیسی بھی جلد آرہی ہے اور ٹائٹ گیس پالیسی بھی آئندہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے منظور ہو جائے گی۔ مصطفی قتل کیس: ملزم ارمغان کے میڈیکل...
گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) میں جمع 350 ارب روپے انفرااسٹرکچر کےلیے استعمال نہیں کیے جاسکے۔اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا، جس میں پیٹرولیم ڈویژن کے مالی سال 24-2023ء کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس، ساؤنڈ سسٹم بیٹھ گیااسلام آباد میں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں ساؤنڈ سسٹم بیٹھ گیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ جی آئی ڈی سی میں جمع 350 ارب روپے کو انفرااسٹرکچر کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکا، پیٹرولیم ڈویژن نے 3 ارب 70 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔اس پر چیئرمین پی اے سی نے استفسار کیا کہ کیا یہ اخراجات...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائل نے درخواست میں کہا کہ این ایچ اے نے 31 جنوری کو ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں سے 25 فیصد زائد ٹیکس وصول کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں سے اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی غیر قانونی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں موٹروے پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں سے 25 فیصد اضافی ٹیکس وصول کرنے کے خلاف درخواست دائر ہو گئی جسے سماعت کے لیے مقرر بھی کر دیا گیا۔ درخواست محمد سجاد بلوچ ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ موٹر وے پر اسلام آباد سے لاہور سفر کیا تو 1210 کے بجائے 1510 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ،کابینہ کے اجلاس میں گورنمنٹ ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گولڈن ہینڈ شیک سے پاکستان ریلوے۔ پی آئی اے و دیگر وفاقی ادارے مستفید ہوسکتے ہیں۔ 01. 20 سال اور اس سے زیادہ سروس کرنے والے ملازم گولڈن ہینڈ شیک کے اہل ہوں گے۔ 02. گریڈ 01 تا گریڈ 14 تک ملازمین پالیسی سے مستفید ہوں گے۔ 03. گریڈ۔ 1 تا 5 تک کے ملازمین سروس مکمل ہونے پر 40 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔ 04. گریڈ 6 تا 9 گریڈ تک کے ملازمین 60 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔ 05. گریڈ 7 تا 11 تک کے ملازمین 80 لاکھ وصولی کے...
عوام کیلئے اچھی خبر! پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے، پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیر اثر 16 فروری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہونے جارہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹرکمی کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 3 روپے 45...
رکنیت کی بحالی کیلئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا غیر معمولی اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )فیفا کی جانب سے رکنیت معطل کرنے پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن سر جوڑ کر بیٹھے گی، قومی فیڈریشن کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27 فروری کو لاہور میں منعقد ہوگا.پاکستان کی اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز میں شرکت بین الاقوامی رکنیت کی بحالی سے مشروط ہے، بحالی کی صورت میں پاکستان اپنا پہلا آوے میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلے گا۔ گروپ ای میں پاکستان کے ساتھ شام، میانمار اور افغانستان شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی ایف ایف کانگریس ممبرز کا فیفا کی تجویز کردہ ترامیم سے اختلاف عالمی...
اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا پی ٹی آئی ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتی ہے، سندھ میں امن امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، جلد عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے، عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جلد ڈاکو راج سے عوام کو خاتمہ دلوائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے ایک پیشہ ور ڈاکٹر سندر بالانی کو بھتہ کے لئے راکٹ بھیجا گیا، سندھ میں امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے، ایسے واقعات پر بھی سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے خاموش بیٹھے ہیں، عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ہماری...
فیصل آباد(جسارت نیوز)کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدرسردارظفرحسین خان نے کہاہے کہ اسٹیٹ بینک کے گورنر کی طرف سے زرعی پیداوار میں غیرمعمولی کمی اس کے ملکی جی ڈی پی پر منفی اثرات پیداہونے کااعتراف وفاقی اور صوبائی حکومت کی ناکام زرعی پالیسیوں کامنہ بولتاثبوت ہے،ایسی پالیسیوں کاتسلسل جاری رہا ہے تو اگر کسان نے کپاس، چاول اور دیگر بڑی فصلوں کوکاشت کرنے سے بھی اجتناب کیاتو ملک میں ایک بڑاغذائی بحران نمودار ہوگا۔ملکی زراعت کو بچانے کیلئے حکمرانوں کا کسان دوست پالیسیاںبنانا ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں زراعت ریسرچ، ٹیکنالوجی، ادویات اور زرعی آلات کی کمی کی وجہ سے شدید بری حالت کو پہنچ چکی ہے ۔ اس وجہ سے سب سے زیادہ متاثر والا طبقہ چھوٹے...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)فیصل آباد میں معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا۔تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں نبیل کی بھائی شکیل سے لین دین کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔(جاری ہے) ملزم شکیل نے اشتعال میں آ کر بھائی نبیل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے نعش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین بورڈ آف ریو نیو کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے تجاویز اور اپنے مطالبات ارسال کر دئیے ۔پاکستان ٹیکس بار کے صدر انورکاشف ممتاز،سینئر نائب صدر زاہد عتیق چودھری،فاروق مجید ،نائب صدور عاشق علی رانا،طاہر بشیر مغل،ملک صولت ستار،جنرل سیکرٹری ریحان صدیقی،جوائنٹ سیکرٹری سید عرفان حیدر اور سیکرٹری اطلاعات عمران خان کی جانب سے ارسال کی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ سیون ای اور غیر ملکی اثاثوں پر سی وی ٹی کا خاتمہ ہونا چاہیے ،ایک لاکھ سے زائد ماہانہ تنخواہ یا پنشن پر یکساں 10فیصد ٹیکس وصولی ہونی چاہیے،پچھلے چند سالوں میں ٹیکس وصولی ڈبل اور ٹیکس ٹو...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2025ء)اسپشل انویسٹمنٹ کونسل (ایس آئی ایف سی)کے تعاون سے پیٹرولیم کمپنیوں کے حصص فروخت کے تناسب میں اضافے کیلئے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ایس آئی ایف سی کی سفارشات کے مطابق نئے گیس کے ذخائرکی فروخت کے قوانین میں نرمی کردی گئی۔(جاری ہے) ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی)کمپنیوں کو گیس ذخائر کی مد میں دیے گئے حصص کو 10فیصد سے بڑھا کر35فیصد کر دیا گیا ہے۔کمپنیوں کو گیس کی بروقت ترسیل کے لیے سوئی گیس نیٹ ورک کا استعمال یا اپنی پائپ لائن بچھانے کی اجازت دی گئی ہے۔ فیصلے کا بنیادی مقصد گیس کے ذخائر کا بہترین استعمال اور نجی شعبے کی ترقی کیلئے شفافیت اور یکساں...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزارت پٹرولیم کی جانب سے صنعتی شعبے (کیپٹو پاور) اور غیر محفوظ گھریلو زمرہ جات کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق مسعود ملک، وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات پرویز ملک، چیئرمین اوگرا، چیئرمین ایس ای سی پی، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ ڈویژنز کے سینئر افسروں نے شرکت کی۔ ای سی سی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد مالی سال 2024-25ء کے دوران گیس کے شعبے کے لیے مطلوبہ آمدنی کو یقینی بنانے کے لیے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف...
مٹیاری (نمائندہ جسارت) ایم این اے مخدوم جمیل الزماں کی زیر صدارت پیٹرولیم سوشل ڈیولپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیٹرولیم فنڈز عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، کمیٹی عوامی کھلی کچہریوں کا انعقاد اور عوامی درخواستوں کی بنیاد پر منصوبوں کا جائزہ لے کر ان کی نشاندہی کرے گی، جنہیں پیٹرولیم کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں منظور کیا جائے گا۔ ایم این اے مخدوم جمیل الزماں نے ڈپٹی کمشنر کو کھلی کچہری کا شیڈول اور عوامی نوٹس جلد اخبارات میں شائع کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بحالی مخدوم محبوب الزماں، سندھ حکومت کے ترجمان مخدوم فخر الزمان، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل مخدوم...
ویب ڈیاک:حج کے خواہش مندوں کے لئے سرکاری سکیم کے تحت درخواستیں جمع کروانے کا آخری موقع، سکیم کے تحت صرف ایک ہزار 380 نشستیں باقی رہ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کے آخری مرحلہ میں باقی رہ جانے والی پانچ ہزار محدود نشستوں پر درخواست وصولی کا اعلان کیا تھا۔پانچ روز کے دوران 3120 حج درخواستیں جمع کرا دی گئیں۔سکیم کے تحت صرف ایک ہزار 380 نشستیں باقی رہ گئیں۔نئی درخواستوں کے ہمراہ ایک ارب 87 کروڑ 20 لاکھ روپے جمع کرا دیے گئے۔ریگولر سکیم کے تحت حج درخواستوں کی تعداد 81 ہزار 500 سے بڑھ کر 84 ہزار 620 ہو گئی۔ حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں...

کفایت شعاری مہم کے تحت مزید پانچ وزارتوں کی تشکیل نو کا فیصلہ،وزارت مواصلات، وزارت ریلوے، وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ، محصولات ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن شامل
کفایت شعاری مہم کے تحت مزید پانچ وزارتوں کی تشکیل نو کا فیصلہ،وزارت مواصلات، وزارت ریلوے، وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ، محصولات ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اخراجات میں کمی کیلئے تین مرحلوں کی کامیابی سے تکمیل کے بعد حکومت کی رائٹ سائزنگ کے چوتھے مرحلے کا آغاز کردیا جس کے تحت پانچ وزارتوں کی رائٹ سائزنگ (تشکیل نو) کی جائے گی۔ اس حوالے سے حکومت کی تشکیلِ نو کے لیے قائم کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی تشکیلِ نو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معیشت کیلئے اچھی خبر، پاکستان پیٹرولیم نے گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس ضمن میں پاکستان پیڑولیم کی جانب سے کوٹری سے گیس پیداوار شروع کرنے کی اطلاع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ خط میں دی گئی ہے۔ خط کے مطابق کوٹری نارتھ بلاک ون سے گیس کی یومیہ پیداوار 5.3 ملین میٹرک کیوبک فٹ پے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ کنوئیں سےیومیہ گیس کا حصول 950 پاؤنڈ فی مربع انچ کے ساتھ ہورہا ہے۔ خط کے مطابق کوٹری سے گیس پیداوار میں پاکستان پیڑولیم، یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ اور ایشیاء ریسورسز آئل لمیٹڈ کے مشترکہ شئیرز ہیں۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ کوٹری میں ٹکری ون کنویں سے...
اسلام آباد : سرکاری حج اسکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین فریضہ حج اداکرسکیں گے۔ وزارت مذہبی امور کےذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں تاہم اب باقی رہ جانےوالے 5 ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی اور مزید 5 ہزار عازمین فریضہ حج اداکر سکیں گے۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے سے شروع کی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کےذرائع کے مطابق نئی حج درخواستوں پر قرعہ اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کنفرم حج ٹکٹ دیا جائے گا۔جبکہ حج درخواستوں کی وصولی کے لیے 5 روز مقرر کیے جانے کی...