2026-06-02@21:07:37 GMT
تلاش کی گنتی: 878

«ہوئے کہا کہ»:

(نئی خبر)
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوگی جب ہم چور دروازے سے اقتدار میں نہ آئیں۔ حیدرآباد روانگی سے قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے تحریک انصاف کو تیسری بار مینڈیٹ دیا ہے جو پارٹی پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی صوبوں میں جو جعلی مینڈیٹ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں ان کو کہوں گا کہ عوامی مینڈیٹ کی قدر کریں، چور دروازوں سے حکومتوں میں نہ بیٹھیں۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور مزاحمت کی کال کا مینڈیٹ محمود خان اچکزئی اور علامہ صاحب کو دیا گیا ہے۔ مذاکرات اور مزاحمت سے...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر شہری کے لیے معیاری اور بہترین علاج کی سہولت فراہم کرنے کا وعدہ نبھائیں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہارٹ اٹیک ایمرجنسی کے دوران مریضوں کو دور دراز شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، کارڈیک کیتھ لیب میں عالمی ایس او پیز کے مطابق امراض قلب کا بہترین علاج ہوگا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ 90 منٹ کے اندر ضلعی کارڈیالوجی مرکز پہنچنے پر مریض کی جان بچانا ممکن ہوگا۔بھکر، چکوال، خانیوال، جھنگ، میانوالی، وہاڑی میں کیتھ لیب جلد فعال ہوں گی۔ دین کا نام استعمال کر کے فتنہ کو فروغ دینا خیانت ہے، مریم نوازانہوں نے کہا کہ میں آپ لوگوں کا دل سے احترام...
    پاکستان کی معروف اداکارہ، پروڈیوسر اور میزبان حریم فاروق کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا شہزادہ میرے لیے ٹانگہ یا بگی لے کر آئے۔ حال ہی میں اداکارہ نے نجی میگزین کے ایک یوٹیوب پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے محبت کے تصور اور مستقبل کے شریکِ حیات سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دورانِ گفتگو آئیڈیل لائف پارٹنر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے خوبصورت انداز اور فلمی چیزیں پسند ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ میرا شہزادہ میرے لیے بگی لے کر آئے، ایسا شخص ہی میرا شہزادہ ہوگا۔ رومانس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حریم فاروق نے کہا کہ میں آپ کو بتاؤں، میں...
    پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ اگر کیس جھوٹے ہیں تو پی ٹی آئی چیئرمین عدالتوں کا سامنا کرنے سے کیوں ڈرتے ہیں، گھڑی کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔ لندن اپنے اعزاز میں منقعد تقریب سے خطاب میں رانا مشہود نے کہا کہ نواز شریف نے پونے دو سو سے زائد پیشیاں بھگتیں، پھر ان کے سامنے ان کی بیٹی کو گرفتار کرلیا گیا، تاہم نواز شریف کے خلاف بنائے گئے تمام کیسز جھوٹے ثابت ہوئے جبکہ ایبسلوٹی ناٹ کا نعرہ لگانے والے پھر ان ہی کے قدموں میں بیٹھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی شکل میں پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش کی گئی،...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجا اور اسد قیصر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج صرف ون پوائنٹ ایجنڈا دہشتگردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ دہشتگردی ایک ناسور ہے اور اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے 14 نکات پر عملدرآمد کرایا جائے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے...
    قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے عالیار آفریدی کے مستقبل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالیں گے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران صحافی نے شاہین شاہ آفریدی سے سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر عالیار آفریدی کی ان کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی ہے، تو کیا وہ اپنے بیٹے کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں یا اس کے لیے کوئی اور منصوبہ ہے؟   View this post on Instagram   A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) اس سوال کے جواب میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ عالیار جو بھی کھیلنا چاہے یہ اس کی...
    فائل فوٹو  جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں آزماؤ نہیں ورنہ ہم بڑی آزمائش ثابت ہوں گے۔راولپنڈی میں توحید و سنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں سے کہنا چاہتے ہیں ایمان کی نعمت کی حفاظت کریں، عدل کے ترازو قیامت کے روز رکھے جائیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ علماء کی پشت پر برصغیر کی اڑھائی سو سال کی تاریخ ہے، ہماری تاریخ جدوجہد قربانی کی تاریخ ہے، نعروں پر نہیں کام پر توجہ دیں کوئی آپ سے جیت نہیں سکے گا۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جو ادارے حکمرانوں کے پاس گئے ان کی حالت دیکھ لیں، ہم نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ...
    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ہونے والی گزشتہ ملاقات میں عمران خان نے ان سے کہا تھا کہ ’ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘۔ یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی سے استعفے، سیاسی کمیٹی کا فیصلہ نہیں مانیں گے، شاندانہ گلزار وی ایکسکلوزیو میں گفتگو کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی کسی بھی ریاستی ادارے، فوج یا شہدا سے کوئی لڑائی نہیں بلکہ جدوجہد ان چند افراد کے خلاف ہے جو بیرونی دباؤ پر پاکستان کے مفادات کے خلاف فیصلے کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو کیا ضرورت تھی یہ کہنے کی ہم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بھارت کے خلاف جنگ میں ہمارے جہاز ٹیسٹ ہوگئے ،معرکہ حق کے بعد ہمیں اتنے آرڈرمل رہے ہیں کہ  6 ماہ بعد آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ  بھارت کے ساتھ ایک اور جنگ کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا کہ مودی کو پھینٹی پڑی، نریندر مودی کی نہ ملک اور نہ بیرون ملک عزت رہی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 2025 میں بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد اتنے جہازوں کے آرڈر...
    معرکہ حق کے بعد اتنے جہازوں کے آرڈر مل رہے ہیں کہ 6ماہ میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہونگے،خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بھارت کے خلاف جنگ میں ہمارے جہاز ٹیسٹ ہوگئے ،معرکہ حق کے بعد ہمیں اتنے آرڈرمل رہے ہیں کہ 6ماہ بعد آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ایک اور جنگ کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا کہ مودی کو پھینٹی پڑی، نریندر مودی کی نہ...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم مزاحمت کر رہے ہیں اسے جاری رکھیں گے۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے والے اقتدار میں اور قانونی طریقے سے چیزیں لینے والا جیل میں ہے۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ پائیدار اور مستقل امن کے لیے جامع اور ہمہ گیر پالیسی کی اشد ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام فریق مل کر بیٹھیں گے تو مؤثر پالیسی بنے گی اور امن بحال ہوگا۔
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اندازہ ہے بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتے، ان کو ریاست سے ٹکراؤ کی پالیسی سے نقصان ہو گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسٹیبشلمنٹ اور اپنے لیڈر کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کی آفر کی ہے۔ ماضی کی ناکام کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی کا TTP سے مذاکرات پر زور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن 5 فروری کو پہیہ جام کر کے دیکھ لے اس کے بعد دوبارہ بات کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سمجھتی ہے کہ ان کی تحریک کی وجہ سے حکومت انہیں...
    —فائل فوٹو وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اندازہ ہے بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتے، ان کو ریاست سے ٹکراؤ کی پالیسی سے نقصان ہو گا۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اسٹیبشلمنٹ اور اپنے لیڈر کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کی آفر کی ہے۔ ماضی کی ناکام کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی کا TTP سے مذاکرات پر زورپشاور ماضی کے دو دہائیوں میں متعدد امن معاہدوں کی... رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن 5 فروری کو پہیہ جام کر کے دیکھ لے اس کے بعد دوبارہ بات کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سمجھتی ہے کہ...
    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر اختلافات ہیں،اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی پر سیاست نہ کریں۔ عدالتی پٹیشن سے متعلق دستاویزات کی فراہمی کے لیے چار خطوط لکھے جا چکے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں سے چیمبر میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے بہت سے لوگوں نے رابطہ کیا کہ محمود خان اچکزئی ہمیں قبول نہیں،اپوزیشن ہمارے پاس آئے تو حکومت سے بات کروں گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وہ حکومت سے بات کریں گے اور بطور سہولت کار اپنا کردار ادا کریں گے تاہم ان کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ رابطہ نہیں...
    اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں آپریشن کی تیاری ہو رہی ہے یہ بدمعاشی ہے، پاکستان جس نہج پر پہنچ گیا ہے آگے تباہی ہے۔ اسلام آباد بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے کے پی کے کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا، سب نے متفقہ طور پر کہا ملٹری آپریشن نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزاحمت کر رہے ہیں اور آخری سانس تک مقابلہ کریں گے، جس طرح آج پی ٹی آئی ڈٹی ہے کوئی سیاسی جماعت نہیں ٹک سکے گی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ایمان مزاری صاحبہ کا نام لیا کیونکہ مزاحمت کے...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ یقین ہے ظلم کی رات جلد ختم ہوگی، عدل کا سورج طلوع ہوگا۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے کہا تھا جاؤ بات چیت کرو، اب نئی لیڈر شپ ہے۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں نئی لیڈر شپ کیا کرتی ہے، اللّٰہ کرے ہمارے مزاج بدلیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک ہماری رسائی نہیں ہے، 2 اپریل 2025 کو ان سے آخری ملاقات ہوئی تھی۔
    ن لیگ کے سینیئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی منظوری نہ ہوتی تو وزیراعظم شہباز شریف مذاکرات کی بات نہ کرتے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ وزیراعظم نے مذاکرات پر نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں نہ لیا ہو، محمود خان اچکزئی ہوں یا پی ٹی آئی کی دوسری قیادت، وہ ہمارے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈائیلاگ کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں لیکن جب تک عمران خان کی پالیسی ڈائیلاگ کی نہ ہو بات نہیں بن سکتی۔ یہ بھی پڑھیے: اس وقت مذاکرات کا کوئی ماحول نظر نہیں آ رہا، سلمان اکرم...
    مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں تھیلیسیمیا کا بڑھتا رجحان تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے نجی تھیلیسیمیا کیئر سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور قوم کی غفلت کے سبب تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچے پیدا ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر حال میں نکاح سے پہلے لڑکے کا ٹیسٹ کرانا چاہیئے۔ جو نکاح سے قبل ٹیسٹ نہیں کررہا تو وہ جرم کررہا ہے۔ اس کے بعد اگر وہ ایسا کررہا ہے تو بچے کا قاتل وہ خود ہوگا۔ کیا ہم پولیو گن پوائنٹ پر پلوائیں اور ٹیسٹ بھی گن پوائنٹ پر کرائیں؟ عوام خود شعور حاصل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم پولیو...
    آر ایس ایس کے سربراہ نے آئین، قوانین اور شہری نظم و ضبط کی پابندی، مادری زبان کے استعمال، دیسی مصنوعات کے فروغ اور خود انحصاری کی بھی تلقین کی۔ اسلام ٹائمز۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ لوگوں کو ذات، دولت، زبان یا علاقے کی بنیاد پر پرکھنا درست نہیں، کیونکہ یہ ملک سب کا ہے۔ وہ چھتیس گڑھ کے رائے پور ضلع کے سونپیری گاؤں میں منعقدہ ایک ہندو کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ موہن بھاگوت نے کہا کہ سماجی ہم آہنگی کی پہلی سیڑھی دل سے تفریق اور امتیاز کے جذبات کو ختم کرنا ہے اور ہر فرد کو اپنا سمجھنا ہی حقیقی قومی یکجہتی ہے۔ انہوں...
    ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی عوام کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ 2026 امن، مصالحت، سیاسی استحکام اور قوم کے لیے مشترکہ خوشحالی کا سال ہو گا۔  چیئرمین پی پی بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ نئے سال پر اپنے پیغام میں کہا کہ گزرتا ہوا سال چیلنجز لایا، مگر اس نے پاکستان کی اتحاد اور لچک کو بھی دوبارہ ثابت کر دیا۔ مسلمان کھلاڑی کی نیوزی لینڈ دورہ سے قبل طوفانی سینچری،بھارتی سلیکٹرز کو کھلا پیغام  انہوں نے پاکستانی مسلح افواج کی بہادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا کہ مئی 2025 کے پاک وہند تصادم کے دوران دشمن کو ذلت آمیز شکست دی، اس...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نئے سال 2026 کے آغاز پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ صرف اتحاد، استقامت اور اجتماعی عزم سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جنگوں، معاشی عدم استحکام، ماحولیاتی تبدیلی اور سماجی تقسیم کے دور سے گزر رہی ہے اور پاکستان بھی ان اثرات سے محفوظ نہیں، تاہم قوم بے بس نہیں۔ صدرِ مملکت نے معاشی خودمختاری، تعلیم، صحت، نوجوانوں، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کو ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کو قومی سلامتی کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیے: دنیا کے مختلف علاقوں میں سالِ نو کا...
    کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیٹی نے پنجاب کو ایک پھول کا ایک گلدستہ بنا دیا ہے، بدمعاشی اور غنڈا گردی بند کردی، قبضہ گروپ ختم کردیا، یہ سب ایک عورت کررہی ہے۔ خیبرپختونوا کے علاقے تورغر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولویوں نے کہا کہ کتاب کو ووٹ دو تو ثواب ملے گا، سیاسی کتاب کو ووٹ دینے سے ثواب نہیں ملتا۔ کالاڈھاکا کے نوجوانوں نے 34 ہزار ووٹ اس شخص کو دے دیے جس کو کالاڈھاکا کے راستے کا بھی نہیں پتا، تورغر کا بوجھ اب میرے اوپر ہے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ تورغر، مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیپٹن...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کی جانب سے عظمیٰ بخاری کے بارے میں دیے گئے بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے اسے نہایت گھٹیا اور ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی گفتگو نہ پہلے قابلِ برداشت تھی اور نہ اب ہے، خصوصاً ایسے شخص کے لیے جو مشیر اطلاعات جیسے ذمہ دار عہدے پر فائز ہو۔ عطاء اللہ تارڑ نے واضح الفاظ میں کہا کہ عوامی عہدوں پر بیٹھے افراد کو اپنی زبان اور رویّے کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے اس بیان کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسے لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ اپنی زبان کو لگام دیں اور بہن بیٹیوں...
    فائل فوٹو وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اسپتالوں پر بوجھ کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ لوگوں کو بیمار ہونے سے بچایا جائے۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کسی بھی ملک کیلئے صحت کا مسئلہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، ہیلتھ سیکٹر کو صحیح سمت نہ دی تو یہ نیشنل کرائسز بن جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دورِ حکومت 4 سال میں ملک کا وہ حال کیا گیا کہ دیوالیہ ہونے کے قریب آگئے تاہم آج پاکستان دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو چکا ہے۔   احسن اقبال نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ 2018 میں ایسے شخص نے حکومت کی جس نے کبھی یو سی (یونین کونسل) نہیں چلائی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دورِ حکومت 4 سال میں ملک کا وہ حال کیا گیا کہ دیوالیہ ہونے کے قریب آگئے تاہم آج پاکستان دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو چکا ہے، مہنگائی کی رفتار کم ہو کر ساڑھے 4 فیصد پر آگئی ہے، قرضوں کی شرح 23...
    اب فیض حمید سے فیض یاب ہونے والوں کااحتساب ہوگا،سینئر سیاستدان محمود مولوی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سابق رکن قومی اسمبلی اورسنیئرسیاست دان محمود مولوی نے کہا ہے کہ اب فیض حمید سے فیض یاب ہونے والوں کااحتساب ہوگا، پی ٹی آئی نے فیض سے بھرپور فائدہ اٹھایا، کسی کو ملک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پورے ملک میں ایڈمنسٹریٹویونٹ بنانا ہوں گے۔ وفاقی دارلحکومت میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود مولوی کا کہنا تھا کہ فیض حمید سے فیض یاب ہونیوالوں کیلئے اچھی خبرنہیں،فیض حمید کی وجہ سے اداروں اوربہت سے لوگوں کونقصان پہنچا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی...
    گلمرگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اعتراف کیا کہ سیاحتی مقامات کو بند کرنے یا دوبارہ کھولنے کا اختیار منتخب حکومت کے پاس نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں منتخب حکومت کے سربراہ اور کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اعتراف کیا ہے کہ علاقے میں حالات معمول پر آنے کے دعوے کھوکھلے ہیں کیونکہ گلمرگ اور پہلگام جیسے بڑے سیاحتی مقامات سکیورٹی کے نام پر مسلسل بند ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے گلمرگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اہم سیاحتی مقامات کی مسلسل بندش کو ناکامی قرار دیا اور کہا کہ اہم سیاحتی مراکز تک رسائی کو محدود کرنا اور علاقے میں حالات معمول پر...
    صحافیوں سے گفتگو میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی امن منصوبے سے متعلق غیر یقینی کی صورتحال ہے۔ جب تک اس بات کی ضمانت نہ دی جائے کہ روسی فوجی یوکرینی انخلا کے بعد اس علاقے پر قبضہ نہیں کریں گے، تب تک ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکا نے ڈونباس میں آزاد اقتصادی زون بنانے کی تجویز دی ہے اور امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین اس علاقے سے دستبردار ہو جائے۔ زیلنسکی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکی امن منصوبے سے متعلق غیر یقینی کی صورتحال ہے۔ جب تک اس بات کی ضمانت نہ دی جائے کہ روسی فوجی یوکرینی انخلا کے بعد اس...
    رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ ہر روز مبینہ طور پر لوگوں پر ظلم کرنے والی حکمراں پارٹی وندے ماترم کی بات کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش سے رکن پارلیمنٹ کپل سبل نے کہا کہ "وندے ماترم" صرف مادر وطن کی حفاظت کا فرض نہیں ہے، بلکہ مظالم کے خلاف احتجاج کرنا بھی ہے۔ وندے ماترم کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر راجیہ سبھا میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوآبادیاتی دور میں آزادی پسندوں کو دہشتگرد کہا جاتا تھا اور وندے ماترم ان کا جنگی نعرہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ حکمران جماعت وندے ماترم کی بات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو...
    ---فائل فوٹو  4 سنگین الزامات ثابت ہونے پر آج سابق فوجی افسر فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف 4 الزامات پر کارروائی کی گئی تھی۔12 اگست 2024ء کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی فوجی افسر کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا یہ عمل 15 ماہ تک جاری رہا۔ ملزم تمام الزامات میں قصور وار قرار پایا گیا ہے۔فیصلے پر تجزیہ دیتے ہوئے ماہرِ قانون اشتر اوصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمڈ فورز کا اپنا ایک اسٹینڈرڈ ہے، فیض حمید کا ٹرائل اِن کے اپنے ادارے نے کیا اور تمام...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی سزا ابتداء ہے، 9 مئی کے کیسز باقی ہیں۔ فیض حمید کی سزا ابتداء ہے، یہ لمبا چوڑا انصاف کا سلسلہ رکے گا نہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کا کہنا تھا کہ فیض حمید پر 9 مئی کے کیسز باقی ہیں، جب یہ کیسز سامنے آگئے تو اس سیاسی پارٹی کا کیا ہوگا جس نے 9 مئی کیا۔ فیصل واوڈا کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیض حمید کے ساتھ جو سیاسی جماعت شامل تھی اس کا احتساب ہو رہا ہے، اب بنیاد رکھ دی گئی ہے کہ پاکستان سے بڑا کوئی نہیں ہے۔ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) مراکش کے سفیر محمد کرمون نے کہا ہے کہ پاکستان اور مراکش کے درمیان تجارتی تعلقات ابھی تک محدود ہیں حالانکہ دونوں ممالک کے مابین شاندار سیاسی تعلقات قائم ہیں تاہم اقتصادی و تجارتی میدان میں مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک عالمی سطح پر مسابقت کی زیادہ صلاحیت حاصل کرسکیں۔یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرصدر کے سی سی آئی محمد ریحان حنیف، سینئر نائب صدر محمد رضا، نائب صدر محمد عارف لاکھانی،مراکش کے اعزازی قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ، کے سی سی آئی ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران اور پاک،مراکش بزنس...
    انہوں نے پیپلزپارٹی سے گورنر راج پر پارٹی پالیسی کی وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ فیصل کریم کنڈی کا بیان پارٹی پالیسی ہے یا نہیں، پی ٹی آئی امن چاہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر نے کے پی میں گورنر راج کی بازگشت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ کسی میں جرات نہیں کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگائے، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، گورنر راج ان کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے پیپلزپارٹی سے گورنر راج پر پارٹی پالیسی کی وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے، فیصل کریم کنڈی کا بیان پارٹی پالیسی ہے یا...
    لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی تنقید لینے کیلئے ہم دستیاب ہیں لیکن یہ کیا ہے کہ آپ دن رات فوج کو گالیاں دیں۔ باغبانپورہ میں پیپلزپارٹی کی رہنما زبیدہ جعفری کے انتقال پر انکے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان پھر سے ایک نازک دور سے گزر رہا ہے، ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ ہم متحد ہو کر اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ افعانستان کے بارے میں کافی دیر سے کہہ رہا ہوں، دہشتگردوں کو ہمارے ہمسایہ ممالک سے مدد مل رہی ہے۔  دہشتگرد ہمارے عوام، فوج اور پولیس کو شہید کرکے افغانستان بھاگ جاتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے...
    اسکرین گریب/ یوٹیوب  وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم میں یکجہتی کی فضا قائم ہونے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، افواج کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کرے گا،  جادو ٹونے سے نہیں ملک محنت سے ترقی کرے گا۔اسلام آباد میں قومی علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج نے دلیری اور جرات سے جنگ لڑی ،فیلڈ مارشل نے جنگ کی قیادت کی، مسلح افواج کی جرات اور بہادری سے دشمن کو عبرتناک شکست ہوئی۔انہوں نے کہا کہ قوم میں یکجہتی کی فضا قائم ہونے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا،  ملک میں فرقہ پرستی کا خاتمہ ضروری ہے، اب بھی بعض مکاتب فکر کے لوگ کہتے ہیں اس مسجد میں...
    لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ کی دیواروں نے ایک شخص کو ذہنی مریض بنا دیا، دھمکیاں دینےوالا آج مظلوم بنا بیٹھا ہے، فتنہ کی سیاست اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔ عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نےآئی ایم ایف کو خطوط لکھے، پی ٹی آئی نےملک کودیوالیہ کرنےکیلئےہرحربہ استعمال کیا، بانی اپنے دور میں مخالفین کودھمکیاں دیتے تھے، بانی پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت کا معائنہ ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ذہنی مریض کیلئے سپیشل ٹیم بنائے، بانی منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتے تھے چھوڑوں گا نہیں، اڈیالہ کا قیدی بانی ایم کیو ایم پارٹ 2 بن چکا ہے،...
    پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائےگا، رگڑ دیں گے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہوچکی، یہ اقتدار اور پیسے کی جنگ کررہےہیں، انہیں ملک سےمحبت نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سارا جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کا ہے، اب برداشت ایک انچ بھی نہیں کیا جائےگا، رگڑ دیں گے، مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس۔فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ اب ایکشن پر ڈبل ری ایکشن ہوگا، پیر سے ترقی شروع ہوجائےگی، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد بہت سارے لوگ سرنڈر کرچکے...
    وفاقی وزیر احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج نےتاریخی کامیابیاں حاصل کیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی فائدے کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید ملک دشمنی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ ریاست کے ساتھ ہے یا متنازع قیادت کے ساتھ ہے۔
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے کبھی اپنے رہنما کو پاکستان سے بڑا نہیں سمجھا، اور اسی اصول کے تحت غیر ذمہ دارانہ رویے سے لاتعلقی اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اپنے قائد کو ملک سے بڑا سمجھتی ہے تو انہیں جلد فیصلہ کرنا ہوگا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی قسم کے سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ حالات کہیں پاکستان کی سیاست میں بیرونی مداخلت کے امکانات کو تقویت نہ دے دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی سوچنے کی ضرورت...
    لاہور (طارق محمود سمیر) — وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہمیشہ عوامی خدمت کے لیے سرگرم رہی ہے اور حکومت نے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں بھی عوام کے درمیان تھے اور آج بھی براہِ راست لوگوں کے مسائل سن رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حلقے میں بنیادی سہولیات کے متعدد منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا۔ ان کے مطابق، ملک کے ہر بڑے منصوبے پر نواز شریف کی خدمات واضح طور پر نظر...
    —فائل فوٹو وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ آج عالمی سطح پر کوئی بھی بیٹھک پاکستان کے بغیر نہیں ہوتی ہے اور مختلف ممالک کے وفد پاکستان کے دورے کر رہے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی اہمیت قائم ہوئی ہے، ہماری فوج اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں تینوں فورسز نے مثالی کام کیا۔ میں اور پوری قوم سید عاصم منير کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نوٹ چھاپ کر خسارے پورے کرتے ہیں تو مہنگائی جنم لیتی ہے، ٹیکسوں کو بڑھایا گیا، اخراجات کو کم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی یہ مؤقف اختیار کرے کہ وہ پارٹی کے بانی عمران خان کے بیانیے سے لاتعلق ہے، تو مذاکرات کے دروازے کھل سکتے ہیں۔اپنے بیان میں عطا تارڑ نے واضح کیا کہ اگر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ جیل پہنچے تو انہیں واپس بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سہیل آفریدی کو پہلے ہی ناکے سے واپس کر دیا جائے گا، اور اگر عمران خان کی بہنیں آئیں تو ان کی گرفتاری کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کو داؤ پر نہیں لگنے دیا جا سکتا۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ...
    ان کا کہنا تھا کہ تعلیم سے متعلق اچانک فیصلوں اور انتظامیہ کی طرف سے رابطے کے فقدان کی وجہ سے ان کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں یونیورسٹی کے طلباء نے مسلسل غیر یقینی صورتحال کے خلاف کیمپس کے اندر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی طلباء نے پہلے اور پانچویں سمسٹر سے متعلق حالیہ تعلیمی مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے سے ان کی تعلیم میں خلل پڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم سے متعلق اچانک فیصلوں اور انتظامیہ کی طرف سے رابطے کے فقدان کی وجہ سے...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کر لیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق دوحہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مالیاتی و توانائی اصلاحات جاری ہیں، پاکستان کی برآمدات میں بہتری سے آئی ٹی سروسز کو فروغ ملا۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک سے  ترسیلات زر 18 سے 20 ارب ڈالر سالانہ متوقع ہے، تباہ کن سیلاب کےباعث ملک کی معاشی ترقی میں 0.5 فیصد کمی آئی۔ محمد اورنگزیب نے قطر کے ساتھ ایل این جی، زرعی اور ٹیکسٹائل شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ موسمیاتی سرمایہ کاری پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سماء نیوز کے پروگرام ’’ دو ٹوک‘‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہمارے لیے لائق احترام ہیں، وزیراعلیٰ کےپی اڈیالہ آئے تو انہیں واپس جانے کا کہا جائے گا، سہیل آفریدی کو پہلے ناکے سے ہی واپس بھیج دیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو اڈیالہ کے باہر انتظار کرنے کا میڈیٹ نہیں ملا، ان کا مینڈیٹ ہے امن وامان کی صورتحال پر توجہ دیں، ٹک ٹاک بنائیں اور اڈیالہ کےباہرکھڑے ہوں یہ مینڈیٹ کی توہین ہے،  بہنیں آئیں تو ان کی گرفتاری کوبھی خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ان کا کہناتھا کہ ملاقات اس لیے کرائی گئی کہ وہ ٹویٹ نہیں کرائیں گی، عظمیٰ خان...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر دی جانے والی قربانیوں اور جدوجہد کی داستانیں ان لوگوں کو بھی سنائی جانی چاہئیں جو یہ نعرہ لگاتے ہیں کہ ’خان نہیں تو پاکستان نہیں۔‘ مزید پڑھیں: کیا جیل میں سیاسی ملاقاتوں پر پابندی صرف عمران خان پر ہے؟ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اس ملک کے قیام کے لیے قوم نے آگ اور خون کا دریا پار کیا، لاکھوں افراد شہید ہوئے، بے شمار خواتین کی عصمتیں لٹیں اور متعدد لوگ دشمن کے ہاتھوں اغوا ہوئے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر حقیقت جاننی ہے تو سیالکوٹ آکر اُن مہاجرین کی قربانیوں کا حال سنیں جنہوں نے جموں و کشمیر سے ہجرت کی۔ انہوں نے کہاکہ صحافی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیشہ تعلقات میں بہتری کی امید رکھی ہے،  آج کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی ہے، ہمیشہ امید کی کہ تناؤ کم ہو اور تعلقات میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع اہم ہے، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن نہیں رہا اور نہ ہی ہوگا، اداروں اور سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہنا افسوسناک ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان بھی ہمارا، فوج بھی ہماری ہے، اس وقت سب کو ایک دوسرے کو تسلیم کرنے اور جگہ دینے کی ضرورت ہے اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ وہ فوج کے خلاف ہیں۔علی محمد خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان  کہتے ہیں کہ ملک بھی اُن کا ہے اور فوج بھی اُن کی ہے،  وہ صرف یہ کہتے ہیں کہ ادارے کا سیاست میں کردار نہیں ہونا چاہیے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی سے بھی بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے، سیاسی استحکام ہوگا تو معیشت بھی بہتر ہوگی۔ وفاقی وزیر عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ قرار دے...
    سینیٹر فیصل واوڈا—فائل فوٹو سینئر سیاست دان اور سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں نے نرم زبان استعمال کی تھی، آج ریاست نے اپنا جواب واضح طور پر دے دیا ہے۔یہ بات انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہی۔ میری بات پوری ہوئی، آج سہیل آفریدی کی ملاقات نہیں ہوئی: فیصل واوڈاسینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وزیرٍ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کی آج بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی۔ فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اب پاکستان، اس کی افواج اور شہیدوں کا مذاق نہیں بنے گا، اب کوئی بھی چیز انچ برابر بھی برداشت نہیں...
    فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت سب کو پتہ ہے کہ میرے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہیں۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے بھی اسٹیبلشمنٹ سے رابطے تھے۔ اگر اب کسی سبب اختلاف آگیا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہماری ان سے کُٹی ہوچکی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے استوار کیے بغیر اس ملک میں سیاست نہیں کی جا سکتی۔ میرا خیال ہے اس وقت سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطے ہونے چاہئیں۔
    کراچی (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کے لیے رکاوٹوں سے پاک معاشرہ بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے، کسی بھی سماجی ترقی کا معیار صرف معاشی اعداد و شمار سے نہیں بلکہ سماج کی ترقی، ہمدردی اور مساوی مواقع سے ناپا جاتا ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈپارٹمنٹ آف دی پرسن وتھ ڈس ایبلٹیز مستحکم کیا ہے، حیدرآباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد میں بھی معاون آلات کی تقسیم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہیل چیئرز، ٹرائی سائیکلز اور سماعتی آلات سے ہزاروں افراد مستفید ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی نے کورنگی میں پاکستان کا سب سے بڑا سینٹر آف ایکسیلنس قائم کیا...
    پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ بار بار کوچز کی تبدیلی سے مطلوبہ ہدف حاصل نہیں ہو سکتے۔ طاہر زمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سات سال بعد پرو لیگ میں شرکت کرنا ایک مشکل سفر تھا۔ انہوں نے کہا کہ سب کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، ہمارا ٹارگٹ ہے کہ پرو لیگ کے ہر میچ کے بعد ہماری بہتری نظر آئے۔ ہاکی ٹیم کے کوچ کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ اور بھارت کے خلاف میچز سے پہلے ہم بھرپور تیار ہونا چاہتے ہیں۔
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی  پروفیسر احسن اقبال نے اْرمچی میں  تیان شان فورم برائے وسطی ایشیا اقتصادی تعاون سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے یوریشیا میں علاقائی رابطوں، جیو اکنامک انضمام اور مشترکہ خوشحالی کے ایک نئے دور کی ضرورت پر زور دیا۔ وزراء، سفارتکاروں، سکالرز اور علاقائی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تیان شان کا خطہ-  قدیم شاہراہ ریشم کا تاریخی دروازہ رہا ہے، اب جدید، منسلک اور مربوط یوریشین معیشت کے احیاء  کی قیادت کرے۔ ’’یہ خطہ دنیا کے کنارے پر نہیں بلکہ مستقبل کے عالمی منظرنامے کا مرکز ہے‘‘۔ انہوں نے چین، وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے اس سٹرٹیجک اتحاد کو اجاگر کیا جو 3.9 ارب آبادی...
    کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ ہم آلودگی، ایس آئی آر اور کئی دیگر اہم موضوعات پر ایوان میں بحث کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن مودی حکومت کسی بھی موضوع پر بحث کیلئے راضی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں جاری ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے خلاف کانگریس سڑک اور پارلیمنٹ دونوں جگہ آواز اٹھاتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ کانگریس کے سرکردہ لیڈران آج پارلیمنٹ احاطہ میں ایس آئی آر کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے نظر آئے اور پھر راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے ایس آئی آر معاملہ پر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے بحث کرانے کا زوردار مطالبہ رکھا۔ کانگریس کمیٹی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان ائیر فورس نے دشمن کو واضح اور تاریخی شکست دی۔ 10 مئی کو دشمن کے جدید ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی رات جب پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو پاک فضائیہ نے بھرپور ردِعمل دیا اور رافیل سمیت دشمن کے جدید ترین لڑاکا طیارے گرائے۔ ان کے مطابق آپریشن کے دوران سائبر وار فیئر میں بھی پاکستان نے اپنی برتری ثابت کی۔ائیر چیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کی ہر حرکت لمحوں میں مانیٹر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ گورنر راج مسائل کا حل نہیں ہے، گورنر راج کے معاملے سے اے این پی کو دور رکھا جائے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ ہم گورنر راج کی مخالفت کرتے ہیں، کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ جو گند کیا ہے اب اسے برداشت کرنا ہو گا، مینڈیٹ چوری کو میں اس وقت گند کا نام دے رہا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم کبھی بھی غیر جمہوری عمل کا ساتھ نہیں دیں گے۔ دہشت گردوں کے مکمل سدباب کے لیے...
    ذرائع کے مطابق کانفرنس میں سفارت کاروں، سیاست دانوں، ماہرین تعلیم، انسانی حقوق کے کارکنوں اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں وائس آف جسٹس ان کشمیر (VOJIK) کے زیراہتمام ایک کانفرنس کے مقررین نے کہا ہے کہ کشمیر کاز کی حمایت محض ہمدردی نہیں بلکہ ہر ایک کا اخلاقی فرض اور مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس میں سفارت کاروں، سیاست دانوں، ماہرین تعلیم، انسانی حقوق کے کارکنوں اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت دلانے کے لیے پائیدار عالمی وکالت ناگزیر ہے۔ وائس آف جسٹس ان کشمیر کے ڈائریکٹر کمیونٹی انگیجمنٹ سردار زبیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251202-08-26 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانونی اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہوجائے گا، میرے اور آپ کے لیے پریشانی کی بات نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سرکاری پراسس کا حصہ ہے، وزیراعظم ملک میں نہیں ہیں، وزیر اعظم آجائیں گے تو سب کچھ ہوجانا چاہیے، ہوسکتا ہے فائل ورک ہوچکا ہو۔وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ وزارت دفاع کو وزیراعظم ہاؤس سے کوآرڈی نیشن کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کو پہلے ہی تحفظ حاصل ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت کو نومبر 2027ء تک...
    پاکستان کے وزیر برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ گورننس میں ڈیجیٹل انقلاب ضروری ہے ورنہ نظام بیٹھ جانے کا خطرہ ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملازمتوں، فری لانسنگ، کال سینٹرز سمیت ہر شعبے پر اے آئی کے گہرے اثرات ہوں گے، اے آئی کو اپنانے میں تعلیمی نظام کی کمزوری بڑی رکاوٹ ہے۔ بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ ہمیں سوورن کمپیوٹ کو اپنانا ہو گا نہیں تو پیچھے رہ جائیں گے، قومی سلامتی کے لیے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کو دل سے قبول کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اصلاحات میں سب سے بڑی رکاوٹ ادارہ جاتی مزاحمت ہے،
    کراچی کے علاقے ملیر میں جلسے سے خطاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا کہ اگر کراچی کو وفاقی علاقہ قرار دینا منظور نہیں تو پھر ایم کیو ایم نئے صوبوں کا مطالبہ کرے گی، اگر کراچی انتظامی بنیادوں پر تقسیم ہو سکتا ہے تو سندھ بھی ہو سکتا ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے فنڈز اس شہر کے لوگوں کے ہیں، اس کی نگرانی ہماری ذمہ داری ہے، حق جتانا نہیں حق دلوانا ہمارا کام ہے۔ جلسے سے خطاب میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم ایک نظریاتی ایم کیو ایم تخلیق کر رہے ہیں، دیکھنا ہے ترقی کی راہ میں کون رکاوٹ ہے، انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے صوبے میں گورنر راج کے حوالے سے خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنرراج لگانا چاہتے ہیں تو آج ہی لگا دیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ گورنر راج جیسے ایڈونچر کی کوشش پر ردعمل انہیں پتا چل جائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عطا اللہ تارڑ نے بے بنیاد الزامات لگائے، ثابت کریں کہ ہمارے سیاسی رہنماؤں کا دہشتگردوں سےکوئی گٹھ جوڑ ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے جانے سے پہلے بھی گورنر راج کی باتیں ہوتی تھیں۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان...
    انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی صاحب اڈیالہ جیل کے باہر نعرے لگانے تو آتے ہیں، جوتیوں کا ناپ دینا تو اُن کو آتا ہے لیکن پراسکیوشن کی ہجے بھی ان کو نہیں آتی۔ ان سے ذرا پراسیکیوشن کی اسپیلنگ تو پوچھیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی تینوں بہنوں کو ابھی تک صرف اسلیے کیفر کردار تک نہیں پہنچایا کہیں یہ رونا نہ روئیں کہ میری بہنوں کو اندر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوان ہمارے افسر اُن خُلا کو بھی پُر کررہے ہیں جو صوبائی حکومتوں کی کوتاہیوں کیوجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا...
    نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی نے کہا کہ ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں، مگر یہ واضح نہیں کہ انہیں کون لے گیا، کہاں لے جایا گیا اور انکا انجام کیا ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور جے یو آئی رہنماء  نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی صورتحال محض آپریشن سے ٹھیک نہیں ہوگی۔ حکمران ہمیشہ دعویٰ کرتے ہیں کہ دہشت گردی ختم کریں گے۔ سب کچھ قابو میں ہوگا، مگر زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل نوجوان سپاہیوں کے لیے بھی دکھتا ہے، جو ڈیوٹی پر اپنی جانیں دیتے ہیں، مگر اس سے بڑھ کر...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی کے علاقے ٹوپی میں نئے بس اسٹینڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں حکومت اور ریاستی اداروں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی آئین و قانون کو ماننے والی جماعت ہے، مگر اگر انہیں جینے کا حق نہ دیا گیا تو پھر دوسروں کے لیے بھی حالات آسان نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئین اور قانون کو ایک اور موقع دینے کے خواہش مند ہیں، لیکن انہیں دیوار سے نہ لگایا جائے۔ اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ عمران خان جو اس ملک کے سابق وزیر اعظم ہیں، ان کے ساتھ ناروا سلوک ہو رہا ہے اور ان کے خاندان...
    ججوں کو فیصلے قانون کے مطابق کرنے چاہیے نہ کہ ذاتی مفادات کو دیکھتے ہوئے، جسٹس جمال مندوخیل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ججوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججوں کو قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑے ہونا چاہیے۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ججوں کو قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑا ہونا چاہیے اور ججوں کو فیصلے قانون کے مطابق کرنے چاہیے نہ کہ ذاتی مفادات کو دیکھتے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ججوں کو کسی دباو...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ دہلی کی شدید آلودگی میں پرالی اور پٹاخوں کا حصہ بہت کم ہے، جبکہ سب سے بڑی وجہ گاڑیوں کا دھواں، بے ترتیب ٹریفک، عوامی ٹرانسپورٹ کی تباہی اور کچرے کا جلانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر رہنما سندیپ دیکشت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی موجودہ فضائی صورتحال اس حد تک خراب ہو چکی ہے کہ اسے وہ ذاتی طور پر دھیما زہر اور بڑی ناکامی مانتے ہیں۔ سندیپ دیکشت نے کہا کہ چونکہ ڈاکٹر بھی بتا چکے ہیں کہ دہلی کی آلودہ ہوا ایک عام شہری کی عمر 6 سے 7 سال تک کم کر دیتی ہے، اس لئے یہ مسئلہ صرف سیاسی نہیں بلکہ براہِ راست...
    عالمی یومِ یکجہتیِ فلسطین کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے الگ الگ پیغامات میں فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی، حمایت اور اصولی مؤقف کو ایک بار پھر واضح کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کی تاریخی جدوجہد، جرأت اور غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام مکمل عزم کے ساتھ فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی بڑے پیمانے پر تباہی، 70 ہزار سے زائد شہادتوں، گھروں، اسپتالوں، اسکولوں اور بنیادی ڈھانچے کی بربادی نے...
    —فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات پی ٹی آئی قیادت کا سیاسی حق ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، پارلیمانی کارروائی میں اپوزیشن کا کردار بڑا اہم ہے۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب بلدیاتی ایکٹ غیرجمہوری عوام کے شہری حقوق کا دشمن ہے، بااختیار بلدیاتی نظام عوام کے مسائل کا حل ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ کا مباحثہ میں بھارت سے جیت قابل فخر ہے۔
    پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ 26 نومبر کے شہدا کی عظیم قربانیاں تحریک انصاف کی جدوجہد کی بنیاد ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے پرامن کارکنوں پر مسلسل ریاستی تشدد تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، جسے کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی 843 دن سے جاری غیر قانونی اور غیر آئینی قید انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے مقبول ترین اور عظیم لیڈر کو مکمل تنہائی میں رکھنا بدترین سیاسی انتقام ہے، جبکہ ان سے ملاقاتوں کو روکنا آئین، قانون اور عدالتی احکامات کی...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مجھ سے کوئی غلطی نہیں ہوئی، ہم جواب داخل کریں گے۔ میرے امیدواروں نے شکایت کی ہے کہ آر او آفس کے اندر سیکیورٹی وفاقی اداروں کی تھی۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کہا کہ اگر الیکشن میں دھاندلی کی تو قانونی کارروائی ہوگی۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ آر او وفاقی حکومت کے تھے، میں نے سلمان اکرم راجہ کی ذمے داری لگائی کہ اس کی تحقیقات کر کے تفصیلات ہمیں بتائیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسر کے پی حکومت کے تھے انہوں نے فارم 45 دیا، الیکشن کمیشن یا کوئی اور ادارہ ہو ہم...
    نارووال : وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے راستے ملک کے خلاف سرگرم ہیں۔ یونیورسٹی آف نارووال میں بلوچ طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی اصل طاقت اس کی قیمتی معدنیات ہیں، اور جب حکومت نے ان وسائل کی ترقی کے لیے اقدامات شروع کیے تو شدت پسندی میں اضافہ ہوا کیونکہ شدت پسندوں کی نظریں انہی معدنیات پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ’’معرکہ حق‘‘ کے بعد اب ’’معرکہ ترقی‘‘ جیتنا ہے، اور ترقی اسی وقت ممکن ہے جب ملک میں امن و استحکام برقرار رہے۔ پاکستان کی ترقی بلوچستان کے ساتھ جڑی ہے، اسی لیے ترقیاتی منصوبوں کے...
    اپنے ایک انٹرویو میں شام پر قابض باغیوں کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی معاہدہ شام کے مفاد میں ہوگا تو ہم اسے جاری رکھیں گے، اگر نہیں، تو اس پر عملدرآمد نہیں ہوگا۔ تاہم انہوں نے اس امر کی بھی یقین دہانی کروائی کہ ہم نہیں چاہتے کہ شام میں روس کی موجودگی محض نمائشی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ "شام" پر قابض باغیوں کے وزیر خارجہ "اسعد حسن الشیبانی" نے کہا کہ "دمشق" میں نیا حکومتی ڈھانچہ، "روس" کے ساتھ تعلقات کو از سرِنو ترتیب دے رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لندن سے چھپنے والے "المجلہ" میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ 8 دسمبر 2024 کو...
    رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن تک میرے خیال سے پی ٹی آئی نام کی کوئی جماعت نہ ہو۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جو کہتے تھے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے سے بہتری ہو گی اس میں بہت تبدیلی آئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے دیکھا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز اچھا کام کر رہی ہیں۔رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو 9 مئی کے کیسز میں سزا ہوئی ان کی فیملی نے کہا کہ ہمارے بچوں سے غلطی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ...
    جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے نیویارک کے میئر زہران ممدانی اور لندن کے میئر صادق خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں مسلمان ترقی کی منازل طے کررہے ہیں، لیکن بھارت میں حالات اسکے برعکس ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے ایک بار پھر مسلمانوں کے ساتھ سلوک کے حوالے سے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کے خلاف تعصب بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے نیویارک کے میئر زہران ممدانی اور لندن کے میئر صادق خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں مسلمان ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں، لیکن بھارت میں حالات اس کے برعکس ہیں۔ مولانا ارشد مدنی کے مطابق...
    ---فائل فوٹو  وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ تک دے سکتی ہوں۔مریم نواز نے لاہور میں 27ویں نیشنل ڈیفنس سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کہا کہ کھربوں روپے کے پروجیکٹس چل رہے ہیں لیکن کرپشن کی کوئی شکایت نہیں، 5 سال میں پنجاب کرپشن فری ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے 4 فیصد تک آ گئی، پنجاب میں 2400 میگاواٹ بجلی ہے، بجلی کے یونٹ کو 16/17روپے پر لانا چاہتی ہوں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ گندم نہ خریدنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، میرے بارے میں جلسوں میں جملے کہے گئے، والد کے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم ملک کے قانونی اور آئینی ڈھانچے کے لیے طویل المدتی فوائد ثابت ہوگی، اور اب وقت آگیا ہے کہ ملک 28ویں ترمیم کی جانب بھی پیش قدمی کرے۔ یہ بھی پڑھیں:جب نواز شریف کو نااہل کیا گیا تب کسی جج کا ضمیر کیوں نہ جاگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ان سے پوچھا گیا کہ کیا 27ویں ترمیم کے بعد پاکستان زیادہ مضبوط اور محفوظ ریاست بن گیا ہے؟ اس پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کسی بھی اقدام کے فوری اثرات نہیں آتے، بلکہ وقت کے ساتھ اس کے نتائج سامنے آتے ہیں۔ 28ویں ترمیم کی ضرورت کیوں؟ وزیر دفاع نے کہا...
    شہباز شریف نے فون پر اعتراف کیا کہ میں نے لاکھوں جانیں بچائیں، امریکی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی کی فوجی کشیدگی پر تازہ گفتگو میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انہیں فون کر کے بتایا کہ انہوں نے ’لاکھوں جانیں بچائیں‘، اور یہ بھی کہ اس جھگڑے کو ختم کرنے میں ’350 فیصد ٹیرف‘ کی دھمکی کارگر ثابت ہوئی۔اس سال کے آغاز میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں پر ایک ہلاکت خیز حملے کا الزام اسلام آباد پر عائد کیے جانے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی، تاہم پاکستان...
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں پولیس تفتیش اور اخراج مقدمہ کے کیس کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی  نے سوال اٹھایا کہ کہیں یہ  کیس بھی آئینی عدالت کا تو نہیں بنتا ؟، کیونکہ دنیا میں جہاں جہاں آئینی عدالت قائم ہے وہاں ابتداء میں دائرہ اختیار کا مسئلہ درپیش رہتا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی  نے کہا کہ شروع شروع میں آئینی عدالت کے دائرہ کار کا یہاں بھی مسئلہ رہے گا، جب کیس مقرر ہوگا تو یہاں والے کہیں گے سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار ہے ، پھر جب آپ جائیں گے سپریم کورٹ تو وہ کہیں گے آئینی عدالت کا دائرہ کار ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی  نے کہا کہ...
    امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیو یارک کے نئے میئر ظہران ممدانی نے ملاقات کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ یہ میٹنگ جمعہ 21 نومبر کو اوول آفس میں ہوگی۔ علاوہ ازیں واشنگٹن میں امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ ساڑھے تین سو فی صد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی سے روکی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے قریب تھے ۔ میں نے کہا جنگ نہیں روکیں گے تو میں ٹیرف لگاؤں گا۔ امریکا کے ساتھ تجارت نہیں کر سکیں گے۔ میں نے کہا میں ایٹمی ہتھیار چلانے نہیں دوں گا جس سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہری پور:صوبائی صدر تحریک انصاف جنید اکبر خان کہا کہ وفاق کے ساتھ کھلی جنگ ہونی چاہیے۔ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ہری پور سے اسلام آباد اور ڈونگا گلی سے مری جانے والا پانی بند کرکے وفاق کے ساتھ کھلی جنگ کا آغاز ہونا چاہیے۔اس موقع پر وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقبول لیڈر اور اس کی اہلیہ جیل میں ہے، اڈیالہ جیل کے باہر قائد تحریک انصاف کی بہنوں پر مبینہ تشدد کیا گیا۔ا ±نہوں...
    ہری پور:(نیوزڈیسک) وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقبول لیڈر اور اس کی اہلیہ جیل میں ہے، اڈیالہ جیل کے باہر قائد تحریک انصاف کی بہنوں پر مبینہ تشدد کیا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ قائد تحریک انصاف اپنے اہلخانہ سمیت ملک کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، 23 تاریخ کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیں، اگر انتظامیہ یا پولیس نے دھاندلی کی کوشش کی تو انجام اچھا نہیں ہوگا۔ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج تبدیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی آج جس بدترین حالت میں کھڑا ہے، یہ کسی قدرتی آفت کا نتیجہ نہیں بلکہ مسلسل حکومتی غفلت، لوٹ مار اور ناقص گورننس کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف و انصاف لائرز فورم کراچی کے رہنما اور معروف قانون دان ایڈووکیٹ حسنین علی چوہان نے کہا کہ صوبائی اور شہری حکومت نے جان بوجھ کر اس شہر کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے۔ پانی کا بحران حل کرنے کے بجائے ٹینکر مافیا کو مضبوط کیا گیا، جبکہ K-IV جیسے اہم منصوبے سیاسی مصلحتوں کی نذر کر دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ نکاسیِ آب کا نظام تباہ ہو چکا ہے، ٹرانسپورٹ کا ڈھانچہ بکھر چکا ہے، اور بی آر ٹی منصوبے کی تاخیر...
    مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کو عبرتناک شکست دینے کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کا معیار بڑھ گیا ہے۔مظفر آباد میں نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کو ایک مہینے میں جنگی اور سفارتی محاذ پر جو شکست دی اُس کے بعد پاکستان کا معیار بلند ہوا اور مودی ہر جگہ سے منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے پاکستان تک سب بھارت کو یاد دلاتے رہیں گے کہ جنگ میں 7 جہاز گرے تھے، اسی وجہ سے مودی دنیا سے اپنا منہ چھپا رہا ہے اور ہم دنیا کے کسی...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کی مداح کے ساتھ فلرٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو کو خاتون مداح نے خود فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’مجھے ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ ایک بھرے ہال کے سامنے فہد مصطفیٰ نے میری تعریف کی‘۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکا میں منعقد ایک تقریب میں خاتون مداح فہد مصطفیٰ سے پاکستان سلیبرٹی کرکٹ لیگ (PCCL) سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے انہیں ’فہد بھائی‘ کہہ کر پکارتی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by...
    اپنے ایک بیان میں یو این سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سب مل کر مشرق وسطیٰ کو ہتھیاروں، تباہی سے پاک علاقہ بنا دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے لوگ استحکام اور امن کے مستحق ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں دو سال کی تباہ کن جنگ کے بعد بالآخر آگے بڑھنے کا ایک راستہ نظر آرہا ہے۔ یو این سیکرٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں اس رفتار کو ٹھوس اقدامات میں تبدیل کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اپیل ہے کہ جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کرنے میں مدد کریں۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ سب مل...
    سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر نے پیپلز پارٹی پر بے بنیاد الزام تراشی کی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر نے پیپلز پارٹی پر بے بنیاد الزام تراشی کی۔ ایم کیو ایم کی مردہ سیاست کو جگانے کو ناکام کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا ایم کیو ایم نے بائیکاٹ اس لیے کیا کہ ان کو پتہ تھا کہ الیکشن ہار جائیں گے۔ ستائیسویں ترمیم بلاول بھٹو زرداری کی ٹوئیٹ سے شروع ہوئی۔ ایم کیو ایم کی سیاست ختم ہوچکی ہے، ان کو عوامی سیاست کرنی چاہیے۔ انہوں نے...
    عدالتی فیصلے سے قبل بنگلادیش کی برطرف سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے حامیوں کے نام آڈیو پیغام جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ محمد یونس کی عبوری حکومت نہیں چاہتی کہ عوامی لیگ انتخابات میں حصہ لے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بنگلادیشی وزیراعظم نے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے فیصلے سے قبل اپنے حامیوں کے نام جاری آڈیو پیغام میں کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں اور میں ایسے فیصلوں کی پروا نہیں کرتیں۔ آڈیو پیغام میں عوامی لیگ کی 78 سالہ رہنما نے نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی زیرقیادت عبوری حکومت پر ان کی جماعت کو ختم کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ بنگلادیش کا آئین...