چاہتی ہوں کہ میرا شہزادہ میرے لیے بگی لے کر آئے: حریم فاروق
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
پاکستان کی معروف اداکارہ، پروڈیوسر اور میزبان حریم فاروق کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا شہزادہ میرے لیے ٹانگہ یا بگی لے کر آئے۔
حال ہی میں اداکارہ نے نجی میگزین کے ایک یوٹیوب پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے محبت کے تصور اور مستقبل کے شریکِ حیات سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دورانِ گفتگو آئیڈیل لائف پارٹنر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے خوبصورت انداز اور فلمی چیزیں پسند ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ میرا شہزادہ میرے لیے بگی لے کر آئے، ایسا شخص ہی میرا شہزادہ ہوگا۔
رومانس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حریم فاروق نے کہا کہ میں آپ کو بتاؤں، میں کافی رومانوی انسان ہوں۔ میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دل تو پاگل ہے اور ٹائٹینک کی بہت بڑی مداح رہی ہوں۔ میں نے ٹائٹینک کئی بار دیکھی ہے۔ میرے لیے محبت کی خوبصورت شکل یہی ہے کہ آپ ایک دوسرے کے لیے جدوجہد کریں، محبت میں آپ ناممکن کو ممکن بنا لیتے ہیں۔
اداکارہ نے محبوب کی بہترین خوبی بتاتے ہوئے کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ کوئی ہمارے لیے لڑے، ہمارا ساتھ دے، عزت و احترام کرے، جب کوئی آپ کے لیے خود کو بدلتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس نے واقعی آپ کو پانے کے لیے محنت کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ میں محبت میں لوگوں کو بدلنا نہیں چاہتی بلکہ خود کو بدلنا اس بات کی علامت ہے کہ آپ اپنے پیارے کو تکلیف نہیں دینا چاہتے۔ محبت ایک جھٹکے میں انسان کو ہلا کر رکھ دیتی ہے، اس میں وہ طاقت ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دل ٹوٹنے اور درد کے بغیر زندگی بےرنگ اور بورنگ ہو جاتی ہے۔ میرا بھی دل ٹوٹا اور اس وقت ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے پوری دنیا بکھر گئی ہو۔ میں تقریباً ایک ماہ تک بہت اداس رہی لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ زندگی خوبصورت ہے، یہ دنیا کا اختتام ہرگز نہیں ہوتا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انہوں نے میرے لیے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔