ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم پولیو کے قطرے پلانے کیلئے پولیس ساتھ بھیجتے ہیں، مصطفیٰ کمال
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں تھیلیسیمیا کا بڑھتا رجحان تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے نجی تھیلیسیمیا کیئر سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور قوم کی غفلت کے سبب تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچے پیدا ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر حال میں نکاح سے پہلے لڑکے کا ٹیسٹ کرانا چاہیئے۔ جو نکاح سے قبل ٹیسٹ نہیں کررہا تو وہ جرم کررہا ہے۔ اس کے بعد اگر وہ ایسا کررہا ہے تو بچے کا قاتل وہ خود ہوگا۔ کیا ہم پولیو گن پوائنٹ پر پلوائیں اور ٹیسٹ بھی گن پوائنٹ پر کرائیں؟ عوام خود شعور حاصل کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم پولیو کے قطرے پلانے کیلئے پولیس ساتھ بھیجتے ہیں۔ اعضا کی خرید و فروخت پر پابندی ہے لیکن رشتے دار ایک دوسرے کو اعضا دے سکتے ہیں۔ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے مرحلے کو آسان بنارہے ہیں۔ ہم کئی ملکوں سے بڑے ملک اور بڑے شہر میں رہتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیدائش میں وقفہ دے نہیں رہے اور اسپتالوں کو برا کہتے ہیں۔ ہمیں اسپتال بنانے پر نہیں مریض کم کرنے پر توجہ دینی ہے۔ ڈاکٹر کہتت ہیں 70 فیصد بیماریاں آلودہ پانی سے ہوتی ہیں۔ اب صاف پانی آپکو وزیر صحت تو نہیں دے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی کر دی گئی۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روومن پاول نے مشترکہ طور پر سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ تقریب ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوئی، جہاں دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی
ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 24, 2026
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے آغاز سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں اور شائقین کو دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز نہ صرف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تناظر میں اہمیت رکھتی ہے بلکہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی شائقین کی توجہ کا مرکز رہے گی۔ پاکستانی ٹیم سیریز میں عمدہ آغاز کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ میزبان ٹیم بھی ہوم گراؤنڈ کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برائن لارا پاکستان ٹرافی ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز