Daily Mumtaz:
2026-07-24@01:17:31 GMT

پاکستان میں پہلی تھیلیسیمیا موبائل وین کا افتتاح

اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT

پاکستان میں پہلی تھیلیسیمیا موبائل وین کا افتتاح

کراچی: ملک کی پہلی تھیلیسیمیا موبائل وین کا کراچی میں باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، جس کا مقصد دور دراز علاقوں میں تھلیسیمیا کے مریضوں تک سہولت پہنچانا ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں تھلیسیمیا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے، اور اس کی ایک بڑی وجہ حکومت اور معاشرے کی جانب سے آگاہی کی کمی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نکاح سے پہلے صرف لڑکے کا ٹیسٹ کرنا کافی نہیں، کیونکہ اگر دونوں شادی کرنے والے افراد مائنر کیریئر ہوں تو ان کا بچہ تھلیسیمیا میجر کا مریض پیدا ہو سکتا ہے، مگر زیادہ تر لوگ یہ ٹیسٹ کروانے سے گریز کرتے ہیں۔
وزیر صحت نے بتایا کہ تھلیسیمیا کے علاج کے لیے خون کی منتقلی اور بون میرو ٹرانسپلانٹ اہم ہیں، لیکن ہر 50 ہزار میں سے صرف ایک مریض کے لیے بون میرو میچ ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے بون میرو ٹرانسپلانٹ سے قبل کی اجازت کا نظام آسان بنا دیا ہے، اور اب کوشش کی جا رہی ہے کہ تھلیسیمیا کا ٹیسٹ نکاح سے پہلے لازمی قرار دیا جائے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے پولیو ویکسین کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ پاکستان میں ویکسین کی مہم میں بھی مشکلات آتی ہیں، کیونکہ بعض افراد اسے سازش قرار دیتے ہیں، تاہم تھلیسیمیا کے بچوں کے معاملے میں سب سے زیادہ ذمہ داری والدین پر عائد ہوتی ہے۔
یہ موبائل وین ملک میں تھلیسیمیا کے مریضوں کے لیے ایک اہم سہولت ثابت ہوگی اور بیماری کی بروقت تشخیص اور علاج میں مدد فراہم کرے گی۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

 پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ