جب نوجوان نسل بیماری ہوگی تو آپ کا ملک کیسے ترقی کرے گا: مصطفیٰ کمال
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
—فائل فوٹو
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ 25 کروڑ کی آبادی ہے، ہر سال 62 لاکھ مزید بچے پیدا کر رہے ہیں، پیدائش میں وقفہ دے نہیں رہے اور اسپتالوں کو برا کہتے ہیں۔
ملک کی پہلی تھیلیسیمیا موبائل وین کے افتتاح کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اسپتال بنانے پر نہیں مریض کم کرنے پر توجہ دینی ہے، جب نوجوان نسل بیماری ہوگی تو آپ کا ملک کیسے ترقی کرے گا، ہمارے یہاں بچے کی پیدائش کے وقت 400 ماؤں کی اموات ہوتی ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ارادے انسان کرتا ہے پھر اللّٰہ ان سے کام لیتا ہے، تھلیسیمیا مرض کو روکا جاسکتا ہے، دو متاثرہ افراد کی شادی ہوگی تو بچہ متاثر ہی پیدا ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نکاح سے قبل لڑکے کا ٹیسٹ لازمی کروا لیں، لڑکی کا ٹیسٹ نہ کرائیں، شادی سے قبل ٹیسٹ مائنر آجائے تو لڑکی کا بھی ٹیسٹ کروا لیا جائے، اس میں کیا مسئلہ ہے کیوں نہیں کر سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تھلیسیمیا کا علاج بون میرو ہے، 50 ہزار میں کوئی ایک بون میرو میچ کرتا ہے، پاکستان میں تھلیسیمیا کا بڑھتا رجحان تشویشناک ہے، حکومت اور قوم کی غفلت کے سبب تھلیسیمیا کے مریض آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے چند دن قبل علم ہوا کہ اعضاء کی پیوندکاری کے لیے ایک الگ ادارہ ہے، اس میں بون میرو کو بھی شامل کر دیا ہے، تھلیسیمیا کے مرض کا علاج خون کی منتقلی اور بون میرو ٹرانسپلانٹ ہے، ہم نے بون میرو ٹرانسپلانٹ سے قبل اجازت کو ختم کیا۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ تھلیسیمیا کا ٹیسٹ نکاح سے قبل لازم قرار دیا جائے، پاکستان میں پولیو ویکسین سمیت دیگر چیزوں کے لیے پولیس لے کر جانی پڑتی ہے، ویکسین کو یہودیوں کا ایجنٹ اور بیرونی سازش قرار دے دیا جاتا ہے۔
وزیر صحت نے مزید کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے، اسپتالوں میں مریضوں کے رش کم کرنا ہے، کوئی ویکسین لگانی ہو تو سیکیورٹی ساتھ دینی پڑتی ہے، جو میرے ہاتھ میں اختیار ہے وہ پورا کروں گا، جب نوجوان نسل بیماری ہوگی تو آپ کا ملک کیسے ترقی کرے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکٹر کہتا ہے 70 فیصد بیماریاں آلودہ پانی سے ہوتی ہیں، صاف پانی آپ کو وزیر صحت تو نہیں دے گا، ہیلتھ کیئر انسان کو مریض بننے سے بچانے کا نام ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ کا کہنا ہوگی تو ملک کی کہا کہ
پڑھیں:
کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن روزی گوٹْھ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں والد اور دو بیٹے زخمی ہوئے۔
مقتولین کی لاشوں اور زخمی کو چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت 62 سالہ کامل حسین اور اس کے بیٹے کو 26 سالہ دوہان کے نام شناخت کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے بیٹے 30 سالہ عادل کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رشتے داروں کے درمیان تنازع پر جھگڑے کے دوران پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی سرجانی ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کیے اور واقعے کی مزید چھان بین شروع کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی بھی شناخت کرلی گئی ہے جس کی گرفتاری کے لیے لیے پولیس چھاپہ مار رہی ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔
ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ لڑکی کے رشتے پر ہونے والے تنازعے کی وجہ سے پیش آئی ہے۔