امریکی خاتون کی چھوٹی غلطی سے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا جیک پاٹ جیتنے کی کہانی
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی ریاست ایلینوائے کے شہر جانسن سٹی کی رہائشی ہولی نے ایک چھوٹی سی غلطی کے باعث زبردست خوش قسمتی حاصل کی۔
ہولی کا کہنا ہے کہ وہ ویب سائٹ سے دو ڈالر کا فاسٹ پلے ٹکٹ خریدنا چاہتی تھیں، لیکن حادثاتی طور پر 20 ڈالر کا میگنیفیسنٹ ملٹی پلائر ٹکٹ خرید لیا۔
ہولی نے بتایا کہ وہ اس دوران فلم دیکھ رہی تھیں اور اسی دوران یہ غیر ارادی خریداری ہو گئی۔ حیرت انگیز طور پر اسی ٹکٹ سے ہولی نے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے نتائج چیک کیے تو یقین نہیں آ رہا تھا کہ وہ واقعی اتنی بڑی رقم جیت گئی ہیں۔ یہ واقعہ ایک چھوٹی غلطی کے بڑے خوشگوار نتیجے کی مثال بن گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈالر کا
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔