عظمیٰ بخاری سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سخت ردِعمل
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کی جانب سے عظمیٰ بخاری کے بارے میں دیے گئے بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے اسے نہایت گھٹیا اور ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی گفتگو نہ پہلے قابلِ برداشت تھی اور نہ اب ہے، خصوصاً ایسے شخص کے لیے جو مشیر اطلاعات جیسے ذمہ دار عہدے پر فائز ہو۔
عطاء اللہ تارڑ نے واضح الفاظ میں کہا کہ عوامی عہدوں پر بیٹھے افراد کو اپنی زبان اور رویّے کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے اس بیان کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسے لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ اپنی زبان کو لگام دیں اور بہن بیٹیوں کی عزت کرنا سیکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حد پار کی گئی تو عزت کروانا بھی ہمیں آتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیاست میں اختلاف اپنی جگہ، مگر ذاتی حملے اور خواتین کے وقار کو نشانہ بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور ایسے رویّوں کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ۔ خیبرپختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا
وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ دونوں رہنماؤں کا دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
محسن نقوی نے کہا خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے
لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
محسن نقوی نے کہا وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔