عالیار کرکٹر بنے تو یہ نہ کہا جائے کہ میرا بیٹا ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل ہوا، شاہین آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے عالیار آفریدی کے مستقبل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالیں گے۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران صحافی نے شاہین شاہ آفریدی سے سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر عالیار آفریدی کی ان کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی ہے، تو کیا وہ اپنے بیٹے کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں یا اس کے لیے کوئی اور منصوبہ ہے؟
View this post on Instagram
A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
اس سوال کے جواب میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ عالیار جو بھی کھیلنا چاہے یہ اس کی اپنی مرضی ہوگی، چاہے وہ فٹبال ہو یا کرکٹ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ کرکٹر بن جاتا ہے تو یہ خوشی کی بات ہوگی تاہم فیصلہ اس کا اپنا ہوگا۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ یہ بھی امید رکھتے ہیں کہ اگر عالیار مستقبل میں کرکٹ کھیلتا ہے تو لوگوں کی جانب سے یہ سوال نہ اٹھایا جائے کہ وہ صرف شاہین کا بیٹا ہونے کی وجہ سے پاکستان ٹیم میں شامل ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’میری کپتانی میں بھی شاہین آفریدی کپتان ہی تھے‘ محمد رضوان نے ایسا کیوں کہا؟
لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ ایونٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی میڈیکل ٹیم کی زیرنگرانی ان کی بحالی کا عمل جاری ہے۔ ان کے مطابق ایم آر آئی رپورٹ زیادہ تشویشناک نہیں تھی ان کے گھٹنے کی ہڈی پر معمولی سوجن ہے جو ایک ہفتے میں ٹھیک ہو جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی کرکٹ ٹیم پی ایس ایل پی سی بی شاہین آفریدی شاہین آفریدی کرکٹ عالیار آفریدی لاہور قلندرز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی کرکٹ ٹیم پی ایس ایل پی سی بی شاہین ا فریدی شاہین ا فریدی کرکٹ عالیار ا فریدی لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی شاہین ا فریدی
پڑھیں:
جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔
بٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں۔امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان