2025-07-02@21:29:43 GMT
تلاش کی گنتی: 114

«یہ پولیس»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک: سعودیہ پلٹ شخص کے اغوا کا معاملہ پولیس نے ابتدائی تحقیق میں ہنی ٹریپ قرار دے دیا۔ شالیمار کے علاقے سے سعودیہ پلٹ شخص کے   اغوا برائے تاوان کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مغوی محمد صالح کو ہنی ٹریپ کیا گیا ہے۔ مغوی محمد صالح کے فون کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے پولیس نے ہنی ٹریپ قرار دیا ہے ۔ مغوی کا فون صادق آباد تک ایک ہی نمبر کے ساتھ رابطے میں رہا۔ مغوی کا جس نمبر پر رابطہ رہا وہ نمبر ایک خاتون کے زیر استعمال ہے ۔  لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا پولیس کے مطابق مغوی کو...
    لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ میں شریف خاندان کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے پُرتشدد حملے کا خطرہ ہے، میٹ پولیس نے شریف خاندان کے ارکان کو اس حوالے سے خبردار کردیا ہے۔  ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کو ممکنہ حملے کے خطرے سے آگاہ کیا۔جیو نیوز کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو حملے سے متعلق اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سے ملی۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹ میں جاکر شریف فیملی کے ارکان کو خطرے سے آگاہ کیا۔پولیس نے شریف فیملی کے ارکان سے کہا ہے کہ وہ چوکنا رہیں اور آمد و رفت میں احتیاط برتیں۔دو ہفتہ قبل گلفام حسین کو پولیس نے ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار...
    GUJRAT: دیونہ منڈی میں  رفع حاجت کے بہانے گھر میں داخل ہوکر ایک عورت نے شیمپو کی بوتل چرالی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ گجرات کے تھانہ رحمانیہ میں ایک انوکھی ایف آئی آر درج کی  گئی جس کے مطابق موضع دیونہ منڈی کے رہائشی  اسد اشفاق کے گھر میں رفع حاجت کے بہانے نامعلوم عورت  داخل ہوگئی اور واش روم میں رکھی ہوئی  پانچ سو روپے مالیت کی شیمپو کی بوتل چراکر لے گئی۔ پولیس نے ہمسائے توقیر لیاقت کی مدعیت میں  اسد اشفاق کے گھ ہونے والی چوری کا مقدمہ 380 ت پ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔  شیمپو کی بوتل چوری ہونے کا مقدمہ درج کرنے کی خبر عام ہونے...
    ترکیہ سے البانیا منتقل ہونے کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایدی راما نے کہا کہ بیکتاشی کی تاریخ اپنے آپ میں بیکتاشی ورلڈ سینٹر کی مقدس نشست کو ویٹی کن جیسی حیثیت دینے کا ایک زبردست مطالبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک البانیا کے وزیراعظم ایدی راما نے مذہبی رواداری کے تحفظ اور فروغ کے لیے ویٹی کن کی طرز پر بیکتاشی فرقے کے لیے تیرانا میں خودمختار صوفی ریاست قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایدی راما نے کہا کہ صوفی نظام کے لیے قائم کیے جانے والا  انکلیو دنیا کی سب سے چھوٹی ریاستوں میں سے ایک ہوگا، اور اس کی اپنی انتظامیہ ہوگی،...
    ان افراد کی جائیدادوں کی ضبطگی کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ کی طرف سے کشمیریوں کی املاک کی ضبطگی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ انتظامیہ نے اپنے تازہ اقدام میں ضلع کشتواڑ میں 11 افراد کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ ( ایس آئی یو ) نے گیارہ افراد کی کروڑوں مالیت کی اراضی ضبط کر لی۔ ضبطگی کی کارروائی کی قیادت سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جاوید اقبال اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی وائی ایس...
    سکھر (نمائندہ جسارت)پولیس کی جانب سے بلڈ بینک سکھر کہ تعاون سے تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا معصوم بچوں کے لیے پولیس ہیڈ کوارٹر میں بلڈ کیمپ لگایا گیا، ایس ایس پی سکھر نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں لگایا گیا بلڈ کیمپ کا دورہ کیا، خون کا عطیہ دینے والے پولیس کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ سمیت بڑی تعداد میں سکھر پولیس کے افسران و جوانوں کی جانب سے اپنا خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی سکھر نے کہا کہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو زندگی کے چراغ و سفر کو جاری رکھنے کیلیے خون کے عطیات کی اشد ضروت ہوتی ہے۔ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں...
    برطانیہ کی نیشنل پولیس چیفس کونسل (این پی سی سی) نے برطانیہ میں بچوں کے جنسی استحصال میں مسلمانوں خصوصاً پاکستانی نژاد شہریوں کے ملوث ہونے سے متعلق ایلون مسک کے الزامات پر حقائق آشکار کردیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیشنل پولیس چیفس کونسل کے ڈائریکٹر رچرڈ فیوکس کی جانب سے شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق، 2024 میں بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث 85 فیصد افراد سفید فام تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنسی استحصال کرنے والوں کا تعلق کسی خاص مذہبی یا نسلی گروہ سے نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کو ہم سیاسی فریق کیوں بنا رہے ہیں؟ ڈائریکٹر رچرڈ فیوکس کا کہنا تھا کہ خاص مذہب یا قومیت کے افراد کے جنسی جرائم میں...
    محمد عمران: اٹک میں دریائے سندھ کی 32 کلومیٹر طویل پٹی میں 28 لاکھ تولے سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن کی مالیت 8 سو ارب روپے بتائی گئی ہے۔ ضلعی تحصیلوں میں گیس اور آئل کے ذخائر کے علاوہ جیولوجیکل سروے رپورٹ کے مطابق اٹک میں سونے کے ذخائر کا انکشاف ہوا ہے۔ سابق نگران وزیر معدنیات ابراہیم حسن مراد کے مطابق یہ سونا غیر قانونی طور پر نکالا جا رہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی سستی کے باعث ایک مخصوص مافیا دریائے سندھ کے کنارے مشینوں سے سونا نکالنے میں مصروف ہے۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان اُن کا کہنا تھا کہ مقامی پولیس اور انتظامیہ کی غفلت پر سوالات اٹھتے ہیں...
    خان پور کے علاقے ججہ عباسیہ کی بستی لاشاری پر ڈاکوؤں کے حملے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔رحیم یار خان پولیس کے مطابق بستی لاشاری پر انڈھڑ گینگ نے عثمان چانڈیہ کے قریبی عزیزوں پر حملہ کیا۔پولیس حکام کے مطابق حملے میں مرنے والوں میں 3 بھائی بھی شامل ہیں، مرنے والے تمام ہی معصوم شہری تھے۔ڈی پی او رضوان گوندل کے مطابق پولیس کےلیےکام کرنے والے عثمان چانڈیو کا خاندان پولیس حفاظت میں ہے۔ڈی پی او کے مطابق گنے کی فصل میں ڈاکوؤں کا گھیراؤ کرلیا ہے، رحیم یار خان پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔
    محراب پور (جسارت نیوز) نیشنل بینک نوشہرو فیروز کی انتظامیہ پر صارف کا 6 لاکھ کا چیک پاس کرکے فراڈ کرنے کا الزام، پولیس کانسٹیبل سے ڈکیتی اور موبائل شاپ میں چوری کی واردات۔ تفصیلات کے مطابق موجب قربان علی عالمانی نے میڈیا نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری ملازم ہوں، غلام مجتبیٰ گھر سے میری سروس اور چیک بک لے گیا اور نیشنل بینک نوشہرو فیروز کے آپریشن منیجر طالب چانڈیو سے مل کر میرے اکاؤنٹ سے 6 لاکھ روپے کا چیک پاس کرا لیا، جبکہ چیک پر میرے دستخط بھی نہیں اور نہ میں بینک گیا، یہ فراڈ ہے جس کی نیشنل بینک انتظامیہ اور اسٹیٹ بینک تحقیقات کرائے۔ دوسری طرف کوشش کے باوجود آپریشن منیجر...
    بلدیہ ٹاؤن میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے بیوی پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ایس ایچ او بلدیہ عمران سعد نے بتایا کہ بلدیہ ٹاؤن ساڑھے پانچ نمبر طوفان کولڈرنک کے قریب گھر میں شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔مقتولہ کی شناخت 25 سالہ مہر النساء زوجہ محمد حسین کے نام سے ہوئی جبکہ مقتولہ کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق شوہر نے گھریلو تنازعہ پر اپنی اہلیہ کو قتل کیا ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر محمد حسین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔مقتولہ کے دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ گرفتار شوہر نجی ادارے...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کی جانب سے مدت ملازمت پوری ہونے پر ایس پی کمپلینٹ سیل راحت زیدی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ الوداعی تقریب میں ایس پی ہیڈ کوارٹر مسعود اقبال، ڈی ایس پی سی آئی اے افتخار برڑو سمیت تمام ہیڈ آف برانچز، پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ ایس پی راحت زیدی نے پولیس میں سن 1987ء میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر شمولیت حاصل کی اور مختلف تھانوں میں اپنے فرائض سرانجام دیے جبکہ آپ نے بطور ایس ایچ او حیدرآباد کے مختلف تھانوں میں اپنے فرائض ادا کیے، آپ کا تعلق بھی ضلع حیدرآباد سے ہے، آپ نے ضلع حیدرآباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی...
    عدالت نے 2 افراد علامہ اصغر شہیدی اور محمد عباس کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے فی کس کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالتی فیصلے سے پہلے ہی پولیس نے انہیں رہا کردیا تھا تاہم دونوں افراد نے بقیہ افراد کے بغیر رہائی سے انکار کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو نمائش چورنگی دھرنے سے گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 17 افراد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے لہذا ضمانت مسترد کی جاتی ہے۔ ضمانت مسترد ہونے والے ملزمان میں حامد علی، زاہد حسین، سید عباس، احمد علی، ایان، حنان، نثار حسین، صادق علی، حمزہ، سہیل عباس، زین،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈی چوک احتجاج سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ زرتاج گل آئی ہیں،زرتاج گل نے کہاکہ عدالت سے درخواست ہے پولیس یہیں پر شامل تفتیش کرلے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ یہ عدالت ہے کوئی پولیس سٹیشن تو نہیں،آپ کی حد تک اس سے متعلق حکمنامہ جاری کردیتا ہوں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار200مظاہرین کی درخواست ضمانتوں پرسماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدلت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی،ڈی چوک احتجاج سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں پر بھی سماعت ہوئی،عمرایوب، زرتاج...