2025-09-18@21:09:07 GMT
تلاش کی گنتی: 223
«مسائل کا حل تلاش»:
(نئی خبر)
فاران یامین: شاد باغ پولیس نے 14 سالہ گمشدہ بچے احمد علی کو 6 گھنٹے کی مسلسل کارروائی کے بعد بحفاظت ڈھونڈ لیا۔ احمد علی نماز کے لیے گھر سے نکلا تھا، مگر واپس نہ لوٹا۔ بچے کی گمشدگی پر والد نے اس کی تلاش کے لیے تھانہ شاد باغ کا رخ کیا اور پولیس سے مدد طلب کی۔ شاد باغ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے بچے کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچے کی تلاش کی اور بالآخر 6 گھنٹے کی محنت کے بعد بچے کو بحفاظت تلاش کر لیا۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک احمد علی کے والد...
کراچی: جناح اسپتال کراچی کے اسپشل وارڈ میں داخل امریکی خاتون کے نفسیاتی مریضہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ مریضہ کو دیگر طبی مسائل کا بھی سامنا ہے۔ جناح اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل امریکی خاتون کا معائنہ اور طبی ٹیسٹ بھی کر رہی ہے۔ طبی ٹیسٹ میں خاتون کو نفسیاتی بیماری بائی پولر ڈس آرڈر (Bipolar Disorder) کی تصدیق ہوئی ہے اور اس کا علاج امریکا میں بھی جاری ہے۔ جناح اسپتال میں زیر علاج اس امریکی خاتون کا ہیموگلوبن لیول بہت کم ہونے کی وجہ سے انہیں دوبار انتقال خون کے مراحل سے بھی گزارا گیا ہے، جبکہ جگر کے مسائل بھی سامنے آئے ہیں۔ مریضہ اسپتال کا کھانا کھانے سے انکار کرتی ہے اور...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) کچا قلعہ سے 20 روز قبل پراسرار طور پر لاپتا ہونے والے ذہنی معذور نوجوان کا تاحال پتہ نہ چل سکا، نوجوان کی والدہ نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بیٹے کی تلاش میں میری مدد کی جائے۔ اس حوالے سے لاپتا نوجوان کی والدہ مسمات حمیدہ اور بھائی محمد بلال نے گزشتہ روز پریس کلب کے سامنے پہنچ کر بتایا کہ میرا نوجوان بیٹا حسن ذہنی معذور ہے اور گزشتہ 11 جنوری کے روز گھر سے نکلا تھا جو اب تک واپس نہیں آیا، جبکہ اس سے قبل میرا بیٹا کبھی لاپتا نہیں ہوا، بیٹے کے گمشدگی کی حوالے سے متعلقہ تھانے کی پولیس، ایدھی سینٹر سمیت دیگر اداروں کو بھی آگاہ کیا...
صارم : فوٹو فائل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں 7 سال کے صارم کے اغواء زیادتی اور قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے، تفتیشی ٹیم نے ایک مرتبہ پھر صارم کی بلڈنگ میں فلیٹس کی تلاشی لی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شواہد سے متعلق اطلاع ملنے پر تفتیش حکام تلاشی لینے کےلیے پہنچے اور رہائشی عمارت میں کچھ فلیٹوں کی تلاشی لی گئی۔ نارتھ کراچی: صارم کی پوسٹ مارٹم سے قبل ابتدائی رپورٹ سامنے آگئیڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، بچے کی موت کی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔ رہائشی افراد کے فنگر پرنٹس کے نمونے بھی لیے گئے، تاہم کوئی گرفتاری عمل...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2025ء) برطانوی پارلیمنٹ میں بارڈر سکیورٹی، اسائلم اینڈ امیگریشن بل پیش کیا گیا جو پولیس کو پناہ کے متلاشی افراد کے موبائل فون ضبط کرنے کی اجازت دے گا تاکہ سمگلرز کا سراغ لگایا جا سکے۔ اردو نیوز کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کی حکومت پناہ کے متلاشی اُن افراد پر پابندی برقرار رکھے گی جو جدید غلامی اور انسانی حقوق کے قوانین کے تحت تحفظ کا دعویٰ کرتے ہیں۔ جمعرات کو برطانوی پارلیمنٹ میں بارڈر سکیورٹی، اسائلم اینڈ امیگریشن بل پیش کیا گیا جو پولیس کو پناہ کے متلاشی افراد کے موبائل فون ضبط کرنے کی اجازت دے گا تاکہ سمگلروں کا سراغ لگایا جا سکے۔ جولائی میں...
کراچی: اپنی محبت کی تلاش میں شادی کیلیے کراچی آنے والی امریکی خاتون کو فلاحی ادارے کے مرکزی دفتر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ول صبح دس بجے پریس کانفرنس کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ویسٹ کے رہائشی ندال احمد میمن کی محبت میں گرفتار ہو کر اس سے شادی کی خواہش لیے امریکا سے آنے والی خاتون کو نرسری سے صدر کے ہوٹل لیجایا گیا تھا۔ جسے بعدازاں پولیس نے شارع فیصل ایف ٹی سی فلائی اوور سے ملحقہ لائنز ایریا میں قائم چھیپا ہیڈ آفس منتقل کر دیا۔ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کو کھانا اور رہائش کے لیے علیحدہ سے کمرہ فراہم کر دیا گیا ہے جبکہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہے...
فائل فوٹو۔ کراچی کے علاقے گارڈن سے دو بچوں کے اغوا سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے کہا کہ سراغ رساں کتے حیدرآباد سے منگوائے گئے ہیں۔ ایس ایس پی عارف عزیز نے مزید کہنا کہ علاقے کے گھروں اور زیرتعمیر پروجیکٹس کی تلاشی لی جائے گی۔ انہوں نے کہا علاقے کی دوبارہ جیو فینسنگ کرائی گئی ہے۔ سینئر پولیس افسر کے مطابق بچوں کے زیر استعمال کپڑے اور جوتے بھی منگوالیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا امید ہے کہ جلد بچوں کو بحفاظت بازیاب کروالیں گے، پولیس کی ٹیمیں دن رات اس کیس پر کام کر رہی ہیں۔
---فائل فوٹو مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔آزاد و جموں کشمیر کی پولیس اعلامیے کے مطابق کل مسلم کانفرنس کے 70 شر پسند کارکنوں نے سڑک بلاک کی تھی، کچھ فاصلے پر چند اشخاص اسلحے سے لیس بھی موجود تھے، شر پسندوں نے خوف و ہراس پھیلانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق پولیس نے جواب میں ہوائی فائرنگ کی اور راستہ کلیئر کرا دیا۔ مظفر آباد میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی کے قافلے پر حملہ مظفر آباد میں اسپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے پر قافلے پر...
حیدرآباد ،سڑک کے کنارے لگے کچرے کے ڈھیر سے خانہ بدوش کام کی اشیا تلاش کررہاہے
حیدرآباد: امریکن کوارٹرز میں پھیلے ہوئے کچرے کے ڈھیر سے ایک شخص کارآمد اشیاء تلاش کر رہا ہے
بھارت کے شہر ناگپور کے قریب واقع ایک آرڈیننس فیکٹری میں آج صبح زوردار دھماکے کے نتیجے میں نصف درجن کارکنوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلعی کلکٹر سنجے کولٹے نے بتایا ہے کہ دھماکا مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع میں واقع فیکٹری میں صبح تقریباً 10:30 بجے پیش آیا۔ ریسکیو اور طبی عملہ دھماکے کی جگہ پر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز 5 کلومیٹر دور تک سنی گئی اور دھماکے کے بعد فیکٹری سے اٹھتا ہوا دھویں کا گھنا بادل دور تک دکھائی دیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آرڈیننس فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کا...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کے علاقے پی آئی بی کالونی سے 10 سالہ بچہ لاپتا ہوگیا جس پر اہل خانہ نے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق لاپتا ہونے والے دس سالہ عبدالرحمان کے والد نے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق شام کو گھر سے کھیلنے کیلیے نکلا مگر واپس نہیں آیا، اْسے بہت تلاش کیا اور مساجد میں بھی اعلان کروائے۔مغوی کے والد فقیر محمد نے کہا کہ کافی تلاش کیا اور پھر ناکامی کے بعد پولیس سے رابطہ کر کے شکایت درج کرادی، بچے کا ذہنی تواز ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے روزنامچہ درج کر کے بچے کی تلاش شروع کردی ہے اور ہمیں بھی ڈھونڈنے کا کہا ہے۔والد فقیر محمد نے...
کراچی کے علاقے گارڈن سے 14 جنوری کو لاپتہ ہونے والے دو بچوں کا تاحال پتہ نہیں چل سکا، پولیس تفتیش میں نیا موڑ سامنے آگیا، چند روز قبل حاصل کی گئی بچوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو کسی اور خاندان کی نکلی۔5 سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا کی تلاش کےلیے علاقے کے کھلے گٹروں اور کنووں میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا، لیاری ندی اور آس پاس کی جھاڑیوں سے بھی بچوں کا کچھ سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ اغواء کی دفعہ کے تحت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا لیکن کئی روز گزرنے کے بعد بھی بچوں کا اب تک کچھ پتا نہیں چل سکا۔ اس سلسلے میں بدھ کی شام گارڈن...
علامتی فوٹو کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے 15 سال کی لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال تھانے میں لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، اہل خانہ کے مطابق لڑکی 17 جنوری کی رات کو لاپتہ ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے بہاولپور: لڑکی کا اغوا و مبینہ اجتماعی زیادتی، تیز اب بھی پھینکا گیا 16سالہ لڑکی اغوا، ایک نامزد سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج پولیس کے مطابق لڑکی کے والد نے گلی کے سیکیورٹی گارڈ پر الزام عائد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ مٹیاری کا رہائشی اور کرمنل ریکارڈ یافتہ ہے۔ پولیس کے مطابق لاپتہ لڑکی کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے گجر پٹی زالورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے گجر پٹی زالورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔
پنجاب میں گھروں میں کام کرنے والا گینگ 80 تولے سونا لے اڑا۔ ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق گوجرانوالہ میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر گھریلو ملازمہ کے خلاف 80 تولے سونا چرانے کی شکایت کی گئی۔ شکایت موصول ہوتے ہی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی گئی۔ کیمروں میں ملزمان کو رکشے میں جاتے دیکھا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق 3 خواتین گینگ کے باقی 2 ساتھیوں کے ہمراہ رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہوئیں۔ تینوں خواتین اور 2 مردوں کو ویڈیو میں بھی رکشے میں بیٹھ کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ سیف سٹی گوجرانوالہ کے ورچوئل پیٹرولنگ افسر نے تمام شواہد متعلقہ پولیس کو فراہم کیے۔ پولیس نے تلاش کے بعد...
جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا ایک اور ڈرون طیارہ تجرباتی پرواز کے دوران گر کرتباہ ہوگیا، بھارت نے یہ ڈرون طیارہ اسرائیلی کمپنی سے خریدہ تھا، جس کی مالیت ڈیڑھ ارب بھارتی روپے کے قریب ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے علاقے پوربندرمیں بھارتی بحریہ میں شامل کیےجانے والا ہرمس 900ڈرون کی تجرباتی پرواز کے دوران گر کرتباہ ہوگیا، یہ ڈرون بھارتی فوج اور بحریہ کی خفیہ نگرانی وجاسوسی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے خریدا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: 2 فوجی ہیلی کاپٹروں میں تصادم، 10 افراد ہلاک ڈرون اڈانی ڈیفنس اینڈ ائیرواسپیس اور اسرائیلی ڈیفنس فرم ایلبٹ سسٹمز نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا، ڈرون کی قیمت تقریبا 145 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ یاد رہے کہ...
حیدرآباد: لطیف آباد میں پڑے کچرے کے ڈھیر سے ایک شخص کام کی اشیاء تلاش کر رہا ہے
کوئٹہ : کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، 4 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں، مزید مزدروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق 8 کانکنوں کے بچنے کا امکان بہت کم رہ گیا جب کہ امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔ چیف مائنز انسپکٹر نے کہا کہ کوئلہ کان بیٹھنے سے 12کانکن 4 ہزار فٹ گہرائی میں پھنس گئے تھے، اب تک 12میں سے 4 کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں ،ریسکیو ٹیموں کا کان میں موجود باقی 8 مزدوروں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری۔ چیف مائنز انسپکٹر نے کہا کہ ریسکیو ٹیموں نے کان سے 3600 فٹ تک ملبہ نکال...
کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، 4 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں، مزید مزدروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق 8 کانکنوں کے بچنے کا امکان بہت کم رہ گیا جب کہ امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔ چیف مائنز انسپکٹر نے کہا کہ کوئلہ کان بیٹھنے سے 12کانکن 4 ہزار فٹ گہرائی میں پھنس گئے تھے، اب تک 12میں سے 4 کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں ،ریسکیو ٹیموں کا کان میں موجود باقی 8 مزدوروں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری۔ چیف مائنز انسپکٹر نے کہا کہ ریسکیو ٹیموں نے کان سے 3600 فٹ تک ملبہ نکال کر راستہ کلیئر...
کوئٹہ (صباح نیوز) نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مزید3 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جس کے بعد نکالی گئی لاشوں کی تعداد4 ہوگئی۔ چیف انسپکٹر مائنز نے بتایا کہ8 کان کنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن گزشتہ20 گھنٹے سے جاری ہے۔ متاثرہ کان کنوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے،9 کان کنوں کے زندہ بچ جانے کے امکانات بہت کم ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو کے مطابق کان کن4 ہزار200 فٹ گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ کان کے داخلی دروازے سے ملبے کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹایا گیا۔ کان میں بجلی کی ایک ہی لائن تھی جوحادثے میں تباہ ہوگئی، زندہ بچنے والے کان کنوں کا دعویٰ تھا...
کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، مزید3 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد نکالی گئی لاشوں کی تعداد 4 ہوگئی۔ چیف انسپکٹر مائنز نے بتایا کہ 8 کان کنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن گزشتہ 20 گھنٹے سے زائد وقت سے جاری ہے۔متاثرہ کان کنوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے، 8 کان کنوں کے زندہ بچ جانے کے امکانات بہت کم ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو کے مطابق کان کن 4 ہزار 200 فٹ گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں،کان کے داخلی دروازے سے ملبےکو بھاری مشینری کےذریعے ہٹایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کان میں بجلی کی ایک ہی لائن تھی جوحادثے میں تباہ...