2025-09-18@07:01:04 GMT
تلاش کی گنتی: 207

«والدہ کے انتقال پر»:

(نئی خبر)
    فٹبال کلب مانچسٹر یونانئیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے سابق فٹبالر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ونگر نانی نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی تصدیق کردی جبکہ کہا ہے کہ وہ مستقبل کے حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔ اس سے قبل نانی نے گرمیوں میں اپنے ہوم ٹاؤن کلب میں شمولیت اختیار کی اور اس کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیا تھا۔ نانی نے کہا کہ ’ریٹائرمنٹ کے حوالے سے میں نے پہلے ہی سوچنا شروع کردیا گیا مگر ایک بات واضح ہے کہ مجھے اس کھیل سے جنون کی حد تک پیار ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ پرتگال سے کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے جس کی وجہ سے کئی لوگوں کے چہروں پر...
    اداکار، ٹی وی میزبان و لکھاری محسن عباس حیدرنے سماجی رابطوں کی سائیٹ فیس بک پر اپنے رشتہ داروں کے لیے معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے۔ اپنی حالیہ پوسٹ میں محسن عباس حیدر نے خاندان کے افراد کے لیے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرے خاندان کے افراد جو میرے والد کے جنازے پر ’مہمانوں‘ جیسا طرزِ عمل دکھا رہے تھے ان کے آنے کا شکریہ، لیکن امید ہے کہ میں آپ کو دوبارہ کبھی نہیں دیکھوں گا‘۔ واضح رہے کہ محسن عباس حیدر کے والد گزشتہ ماہ 19 دسمبر کو انتقال کر گئے تھے۔ محسن عباس حیدر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خود اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دی...
    کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہناہےکہ کورنگی اور لانڈھی کے نو جوان کسی سے پیچھے نہیں۔ کراچی میں الخدمت بنو قابل کا یہ بارہواں پروگرام ہے، نوجوان آئی ٹی کی تعلیم حاصل کر کے والدین کا سہارا بنیں گے۔ الخدمت بنو قابل پروگرام  4.0کا 12واں ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ راشد لطیف اسٹیڈیم اور نسیم حمید گراؤنڈ کورنگی میں منعقد ہوا،جس میں لانڈھی اور کورنگی کے ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی، دونوں گراؤنڈ ٹیسٹ شرکاء  سے بھر گئے،طلبہ و طالبات کی غیر معمولی شرکت کے باعث منتظمین کی جانب سے کیے گئے انتظاماے کم پڑ گئے،12ہزار طلبہ و طالبات نے رجسٹریشن کروائی تھی لیکن کئی ہزار اضافی آمد کے باعث ہنگامی طور پر انتظامات کرنے پڑے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی...
    شہر قائد میں اہم مقامات پرراتوں رات بانی متحدہ کے بینرز آویزاں ہونے اور بعد میں انہیں جلائے جانے کے واقعات کے بعد افواہوں کا بازار گرم ہوگیا، کیا بانی متحدہ کو دوبارہ سے سیاسی سرگرمیوں اور تحریر اور تقریر سے پابندی ہٹنے والی ہے ؟ یہ سوال کراچی کے مختلف سیاسی حلقوں میں تواتر سے کیا جارہاہے ۔ بینرز لگائے اور جلائے جانے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کورنگی، لانڈھی ، ملیر، عزیز آباد، لیاقت آباد ، سرجانی اور ناظم آباد میں بانی متحدہ کے حق میں راتوں رات وال چاکنگ کردی گئی ۔ ذرائع نے بتایاہے کہ ایم کیوایم لندن اسی ماہ کراچی میں کسی مقام پر عوامی جلسے کا پروگرام مرتب کررہی ہے ،جس کے لئے...
    کراچی: باپ کے ظالمانہ رویے کی وجہ سے عدالت میں دو بچوں نے  والد کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں شیخوپورہ کے شہری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں والد کے رویے کے باعث اولاد نے والد کے ساتھ جانے سے انکار  کردیا۔ بچوں نے عدالت میں بیان دیا کہ والد کا رویہ ظالمانہ رہا ہے، وہ ان سے بے رحمانہ سلوک اختیار کریں گے۔ لہٰذا وہ والد کے ساتھ نہیں جانا چاہتے۔ عدالت نے انکار کے بعد بچوں کو شیلٹر ہوم واپس بھیجتے ہوئے سماعت 29جنوری تک کے لیے ملتوی کردی۔ وکیلِ درخواست گزار کے مطابق 14سالہ حسن اور 10سالہ حنظلہ نے گھریلو ماحول کے باعث گھر چھوڑ دیاتھا،...
    اسلام آباد (رانا فرخ سعید) پیسوں کے عوض بچیوں کو شادی کیلئے فروخت کرنے کیخلاف درخواست وفاقی محتسب میں دائر،شکریال راولپنڈی کی رہائشی لڑکی نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت میں درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ میرے والد قسطوں پر چیزوں کی خریدوفروخت کا کاروبار کرتے ہیں،جن لوگوں سے پیسے لیے ہوتے ہیں ان کے بدلے بیٹی کی شادی اس عمررسیدہ شخص سے کر دیتے ہیں۔میرے والد نے میری دو بہنوں کی پیسے لیکر عمررسیدہ لوگوں کیساتھ شادی کردی میری بہنوں کی بیس لاکھ روپے لیکر شادی کی گئی جس کے بعد اب میری بہن کے دیور کا قرض اتارنے کیلئے میرے والد میری اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں میری عمر چودہ سال ہے اور پچاس سال کے...
    لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بیٹر سدرہ امین کے والد انتقال کر گئے۔ سدرہ امین کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ان کے والد کی اطلاع دی گئی۔ ساتھ ہی کرکٹر کی جانب سے والد کی مغفرت کیلئے سورہ فاتحہ پڑھنے کی درخواست کی گئی ہے۔ سدرہ امین نے لکھا کہ اللہ تعالی میرے والد کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل سدرہ امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جس کی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کی ہیں۔