2025-05-07@01:51:49 GMT
تلاش کی گنتی: 5328
«کا ایک قطرہ»:
(نئی خبر)
’شہبازشریف سٹائلش تصویریں لگاتے ہیں‘ بھارت میں وزیراعظم کا انسٹا اکاؤنٹ بند ہونے پر وزیراطلاعات کا تبصرہ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی 2025ء ) بھارت میں وزیراعظم شہباز شریف کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بند ہونے پر وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا تبصرہ سامنے آگیا۔ اس حوالے سے سنو نیوز کے ایک پروگرام مین بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا انسٹاگرام اس لیے بند کیا گیا ہے کہ وہ بہت اچھی ڈریسنگ کرتے ہیں اور انہیں اپنی ڈریسنگ کی فکر بھی ہوتی ہے، وہ انسٹا پر سٹائلش تصویریں لگاتے ہیں جو انڈیا والوں سے برداشت نہیں ہو سکیں اس لیے انہوں نے شہباز شریف کا انسٹا گرام کا اکاؤنٹ بند کر دیا ہے۔ عطا اللہ تارڑ کہتے ہیں کہ اس کے علاوہ ان کو کاکول کی تقریر ہضم نہیں ہوئی...
ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ کراچی ہائی وے کو بلاک کردیا، اور منگوچر بازار میں متعدد سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد کے گروپ نے قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کیں، اور متعدد گاڑیوں کو روک لیا، انہوں نے مسافر بسوں اور نجی کاروں سمیت متعدد گاڑیوں کی تلاشی لی، جس سے راستے پر ہر قسم کی ٹریفک رک گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح گروہ منگوچر بازار میں داخل ہوا، نادرا، جوڈیشل کمپلیکس اور نیشنل بینک آف پاکستان کے دفاتر سمیت متعدد سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرکے انہیں آگ لگا دی، آگ کی وجہ سے عمارتوں کو کافی نقصان...
نیویارک (اوصاف نیوز)پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے، امید ہے کہ پاکستان بھارت سے تعاون کرے گا، مقبوضہ کشمیر میں حالیہ پہلگام حملے کے بعد بھارت کی طرف سے پاکستان پر عائد کیے گئے الزامات نے ایک بار پھر خطے کو کشیدگی کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سمیت کئی بین الاقوامی رہنماؤں نے دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ممکنہ جنگ کے خطرے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی نائب صدر نے بھارت کو تنبیہ کی ہے کہ وہ نیا عالمی تنازعہ کھڑا نہ کرے۔ جب کہ پاکستان نے کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی نائب صدر نے فاکس نیوز...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ اپنے دل میں کون سا بوجھ اٹھا رہے ہیں جو آپ کو آگے بڑھنے نہیں دے رہا؟ کبھی کبھی کسی صورتحال کو تبدیل کرنے کےلیے سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اسے چھوڑ دیا جائے۔ ٹوٹے ہوئے پہیے پر اپنی گاڑی چلانے کی کوشش کرنے کے بجائے، اس پہیے کو ٹھیک کرنے یا اسے اچھے کےلیے تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔ کچھ راستے، چاہے وہ کتنے بھی دلکش کیوں نہ ہوں، ہمارے چلنے کےلیے نہیں بنے ہیں، اور ایسا صرف اس لیے ہے کیونکہ کچھ اور ہماری روح کی نشوونما اور سفر کےلیے زیادہ موزوں ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ آپ اچھی چیزوں کےلیے نہیں بنے ہیں، ایسا ہوسکتا ہے...
جب سے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معائدہ معطل کرنے کے بعد پاکستان کے پانی کی بندش کی بازگشت ہو رہی ہے تب سے پاکستان میں اس حوالے سے تشویش بھی پائی جا رہی ہے اور غور بھی ہو رہا ہے سوچا جا رہا ہے کہ واقعی اگر بھارت نے پانی روک دیا تو ہمارے پاس اس کے توڑ کے لیے ہوگا؟ جیسا کہ سندھ میں اس سے قبل چھ کنال معاملے پر عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا تھا اس سے ظاہر یہ ہوتا ہے کہ سندھ اس وقت پانی کی کسی قسم کی کمی برداشت نہیں کر پا رہا اور اگر بھارت پانی روکتا ہے تو سندھ کے عوام اس پر کیا کہیں گے وی نیوز نے...
دبئی کی فوجداری عدالت نے معروف بھارتی بزنس مین بلوندر ساہنی المعروف ابو صباح کو 5 سال قید، 5 لاکھ درہم جرمانہ اور سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدری کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے منی لانڈرنگ کے ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ ہونے پر ان کے 15 کروڑ درہم کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔ کیس میں کل 33 افراد کو نامزد کیا گیا، جن میں ابو صباح کا بیٹا بھی شامل ہے۔ عدالت نے 11 ملزمان کو غیر حاضری میں 5 سال قید اور 5 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ 10 دیگر افراد کو ایک سال قید اور 2 لاکھ درہم جرمانہ کیا گیا۔ عدالت نے جرم میں ملوث 3 کمپنیوں کو...
لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تعریف، صحافی خراج تحسین کے مستحق ہیں، آزادی صحافت کے لیے قربانیاں دینے والے صحافیوں کے بلند درجات کیلیے دعا گو ہوں، عصر حاضر میں صحافت کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے یہ خود میڈیا کے لیے بھی باعث تشویش ہے، ڈالر گیم کی وجہ سے ڈیجیٹل میڈیا پر فیک نیوز اور بدتمیزی کا طوفان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ’’آزادی صحافت کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا۔ فورم میں چیئرپرسن ڈپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ، جامعہ پنجاب، ڈاکٹر فائزہ لطیف اور دانشور و کالم نگار سلمان عابد نے...
اسلام آباد: بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جہاں اس نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پروگرام میں مداخلت کی کوشش کی جبکہ پاکستان نے بھارت کی اس کوشش کو مسترد کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش ناکام ہوئی اور پاکستان نے بھارت کی جانب سےکیے گئے اس اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان معاشی ترقی کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے اور پاکستان میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پورے عزم سے کام کر رہا ہے۔ اس ضمن...
کراچی: ایکسپریس نیوز کی جانب سے سچ سامنے لانے پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا اور بھارت بھر میں ایکسپریس نیوز کے فیس بک پیج پر پابندی لگادی۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد حقائق سامنے لانے پر ایکسپریس نیوز کا فیس بک پیج پر پابندی لگادی ہے۔ فیس بک کے نوٹیفکیشن میں کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم کہا گیا ہے کہ قانونی بنیاد پر شکایت کے باعث ایکسپریس نیوز کے فیک پیج تک رسائی محدود کردی گئی ہے اور یہ درخواست انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق مقامی قوانین کے تحت کی گئی تھی۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان کے...
برطانیہ کا ایک شخص یہ دیکھنے کے لیے کہ فائر فائٹرز آگ پر قابو کیسے پاتے ہیں ایک انوکھا کام کربیٹھا جو اس کو مہنگا بھی پڑگیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’چیز از فنٹاسٹک‘، اضافی پنیر نہ ملنے پر مہمان نے شادی ہال میں بس گھسیڑ دی یوں تو آگ لگانے والوں کو اس میں لطف آتا ہے لیکن نارتھمبرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ جیمز براؤن کو آگ لگانے کی بجائے فائر فائٹرز کے ذریعے اس کو بجھاتے ہوئے دیکھنے کا جنون تھا۔ مزید پڑھیے: گھر کی تزئین و آرائش کے دوران دیواروں سے انسانی ہڈیاں برآمد، معاملہ کیا تھا؟ جیمز براؤن کو بچپن سے شوق تھا کہ وہ بڑا ہوکر فائر فائٹر بنے گا لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا...
ذرائع نے بتایا کہ 29 اور 30 اپریل کو پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیا، یکم مئی کو بھارتی سرکار نے آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹس کو بھی بلاک کردیا، پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا راز فاش کر کے بھارت کا فالز فلیگ آپریشن بے نقاب کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے حقائق سامنے لانے پر مودی سرکار نے گھبراہٹ میں آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بھی بلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا، مودی سرکار نے ذرائع ابلاغ اور میڈیا چینلز پر پابندی کے بعد اب آئی ایس...
یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خدا کے فضل سے یہ میزائل کامیابی سے اپنے ہدف تک پہنچ گیا اور لاکھوں غاصبوں (صیہونیوں) کو پناہ گاہوں میں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مسلح افواج نے ایک ہی روز میں دوسری مرتبہ اسرائیل پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ ان کی فورسز نے ایک فوجی آپریشن کے دوران مقبوضہ حیفہ کے علاقے میں ایک حساس اور اہم اسرائیلی ہدف پر ہاپر سونک میزائل سے حملہ کیا ہے۔ ایک بیان میں یحییٰ سریع نے کہا کہ ایک فوجی آپریشن کے دوران، ہم نے مقبوضہ حیفہ کے علاقے میں اسرائیلی حکومت کے ایک حساس اور اہم ہدف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ اسرائیلی فضئی حملہ شامی حکومت کے حامی مسلح افراد اور دروز اقلیتی فرقے سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں کے درمیان دمشق کے قریب کئی روز سے جاری جھڑپوں کے بعد کیا گیا ہے۔ ان جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک یا زخمی ہوئے۔ جنوبی شام میں اسرائیلی حملے، پانچ افراد ہلاک شام پر اسرائیلی فضائی حملے لازمی بند ہونے چاہئیں، اقوام متحدہ اسرائیل کا شام میں رواں ہفتے کے دوران یہ دوسرا حملہ ہے اور صدارتی محل کے قریب ایک علاقے کو نشانہ بنانے کا مقصد شام کی نئی قیادت کو سخت انتباہ کرنا تھا جو ھیتہ تحریر الشام کی سربراہی میں...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن ، پاکستانی سکھ برادری نے پاکستان کی مکمل تائید کا اعلان کردیا۔۔ چیئرمین پاکستان سکھ کمیونٹی رادیش سنگھ نے پہلگام واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام دنیا اور پاکستان کی سکھ کمیونٹی پاکستان کے ساتھ ہے۔ سکھ رہنماء سربت سنگھ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ ہندوستان کی سکھ برادری بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ پاکستانی سکھ گولڈن ٹیمپل تک پہنچ جائیں اور ارداس کریں۔ سربت سنگھ نے واضح عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے سب سے پہلے وہ حاضر ہوں گے۔ ایک اور سکھ رہنماء ہربجن...
سندھ اسمبلی کے نوجوان ارکان پر مبنی نو تشکیل شدہ ینگ پارلیمنٹرینز فورم کے تمام 8 عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ سیکرٹری سندھ اسمبلی کی جانب سے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی ایک ہوگئے۔ سیاسی جماعتوں سے وابستہ ارکان اسمبلی کے ایوان اور ایوان سے باہر اختلافات زبان زد عام ہیں، مگر سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے ارکان ایک جگہ اکٹھے ہو گئے۔ سندھ اسمبلی کے نوجوان ارکان پر مبنی نو تشکیل شدہ ینگ پارلیمنٹرینز فورم کے تمام 8 عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ سیکرٹری سندھ اسمبلی کی جانب سے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مئی 2025ء) غزہ پٹی کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور کارکنوں کو لے جانے والے ایک بحری جہاز پر آج دو مئی جمعے کی صبح مالٹا کے قریب بین الاقوامی سمندری پانیوں میں ایک ڈرون کے ذریعے بمباری کی گئی۔ اس امدادی بحری جہاز کے منتظمین نے الزام لگایا ہے کہ اس حملے کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے غیر سرکاری تنظیموں کے ایک گروپ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی جانب سے لگائے گئے اس الزام پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہ دیا۔ مالٹا حکومت نے کہا ہے کہ آگ بجھانے کی کارروائیوں کے دوران ایک چھوٹی کشتی کی مدد سے...
بھارتی صحافی نے مودی کے جھوٹے پروپیگنڈے کا پول کھول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت کی معروف رپورٹر ارچنا تیواری نے اپنی تحقیقاتی رپورٹنگ کے ذریعے بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ کشمیر کے دورے کے دوران انہوں نے ایک مقامی کشمیری ڈرائیور سے کی گئی گفتگو ریکارڈ کی، جس میں کئی چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے۔بھارتی صحافی نے کشمیری ڈرائیور سے سوال کیا کہ 6دن کے شادی شدہ جوڑے پرحملہ کیا جھوٹ تھا؟ جس پر ڈرائیور نے جواب دیا کہ بھارتی چینلزجھوٹاپروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں، ڈرائیور نے انکشاف کیا کہ یہ سب جھوٹ ہے کیونکہ لڑکا زندہ ہے، اس نے...
ہانگ کانگ (نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں جدید ٹیکنالوجی، خوبصورتی، سہولیات اور لاگت کے لحاظ سے مختلف ایئرپورٹس کو سراہا جاتا ہے، مگر اگر بات کی جائے دنیا کے مہنگے ترین ایئرپورٹ کی، تو سب سے پہلا نام ’ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ کا آتا ہے۔ نہ صرف اس کی تعمیر پر ریکارڈ لاگت آئی، بلکہ یہاں روزمرہ کی عام اشیاء بھی انتہائی مہنگی دستیاب ہیں۔ ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کا آغاز 1991میں ہوا اور اسے 6 جولائی 1998کو عوام کے لیے کھولا گیا۔ اس میگا پراجیکٹ پر مجموعی طور پر 20 ارب امریکی ڈالر (تقریباً 5,600 ارب پاکستانی روپے) کی لاگت آئی۔ یہ دنیا کی تاریخ میں سب سے مہنگا ایئرپورٹ پروجیکٹ مانا جاتا ہے۔ یہ ریکارڈ 1998 میں...

پاس ورڈ کا عالمی دن: کیسپرسکی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے بنائے گئے پاسورڈ ز کے حوالے سے خبردار کر دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاس ورڈ کے اس عالمی دن پر، کیسپرسکی نے صارفین کو اے آئی پاس ورڈ جنریشن کے خلاف خبردار کیا ہے کیونکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کردہ پاس ورڈ اتنے محفوظ نہیں ہو سکتے جتنے کہ وہ نظر آتے ہیں۔ عام ناموں، لغت کے الفاظ اور ہندسوں کے مشترکہ امتزاج پر بھروسہ کرنے سے پاس ورڈ کا ناقص انتظام ہے۔ نہ صرف یہ کہ ان پاس ورڈز کو سمجھنا نسبتاً آسان ہے، بلکہ اگر سائبر جرائم پیشہ ور ایک سائٹ پر پاس ورڈ تک رسائی حاصل کر لیتا ہے، تو اس کے نتیجے میں دوسری سائٹوں تک رسائی ہو سکتی ہے۔ پاس ورڈ کی تخلیق اور انتظام ایک مشکل کام ہو سکتا ہے۔ پاس ورڈ بنانے...
پانی پیاس بجھانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ کچھ لوگ با آسانی اپنی روزانہ کی پانی کی مقدار پوری کر لیتے ہیں، جبکہ کچھ کے لیے یہ مشکل ہوتا ہے۔ اس پر مستزاد پانی سے متعلق مختلف افواہیں اور غلط فہمیاں ذہنوں کو الجھا دیتی ہیں۔ انہی میں سے ایک مشہور غلط فہمی یہ ہے کہ ٹھنڈا پانی پینے سے وزن بڑھتا ہے۔ لیکن کیا یہ واقعی حقیقت ہے یا صرف ایک مفروضہ؟ حال ہی میں، ماہر غذائیت امیتا گڈرے نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے حقیقت کو واضح کیا۔ ان کے مطابق، حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ امیتا گڈرے کہتی ہیں کہ پانی وزن کم کرنے کا ایک شاندار ذریعہ ہے، کیونکہ اس میں کوئی...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)ایس ار او کی معطلی سے پاکستان سے سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ملک سے سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کی اسکیم معطل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کا ایس آر او 760 معطل کرنے کی سفارشات تیار کر لی گئیں جس پر کابینہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔(جاری ہے) ایس ار او 760/2013 کے تحت سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کی ریگولیشن سخت کی گئی تھی۔ایکسپورٹرز کے مطابق ایس ار او 760 ایکسپورٹ میں 98 فیصد تک کمی کا سبب بنا، ایس...
حسن علی: جماعت اسلامی پنجاب نےادارےبچاؤنجکاری مکاؤتحریک چلانےکافیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی رہنماؤں،ڈاکٹرز،پروفیسرزپرمشتمل16رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی میں جماعت اسلامی وسطی پنجاب کےامیرجاویدقصوری ،ڈاکٹربابررشید،ذکراللہ مجاہد،ڈاکٹرسلمان ،ڈاکٹرشعیب،ڈاکٹرہمایوں،ڈاکٹراسامہ،فائزہ راناسمیت دیگربھی جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی حکومت کی اداروں کی نجکاری پالیسی کیخلاف ملازمین کی تمام تنظیموں کومتحد کریگی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی سرکاری ملازمین کی تنظیموں کے ساتھ مل کر تحریک چلائے گی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی پنجاب حکومت کی نجکاری پالیسی کی ہر فورم پر مخالفت کرے گی،کمیٹی سرکاری ملازمین کیساتھ ملکراحتجاجی کیمپ اور دھرنوں کا بھی لائحہ عمل بنائے گی۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ہدایت پر بنائی گئی۔
جماعت اسلامی کے رہنماوں، ڈاکٹروں اور پروفیسرز پر مشتمل 16 رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی حکومت پنجاب کی ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی نجکاری پالیسی کیخلاف ملازمین کی تمام تنظیموں کو متحد کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمان کی ہدایات پر جماعت اسلامی پنجاب نے ’’ادارے بچاؤ، نجکاری مکاؤ‘‘ تحریک چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماوں، ڈاکٹروں اور پروفیسروں پر مشتمل 16 رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے امیر جاوید قصوری، ڈاکٹر بابر رشید، ذکر اللہ مجاہد، ڈاکٹر سلمان، ڈاکٹر شعیب، ڈاکٹر ہمایوں، ڈاکٹر عصام، فائزہ رانا سمیت دیگر کو شامل کیا گیا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی حکومت...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو امید ہے کہ پہلگام میں حالیہ حملے پر بھارت کا ردعمل وسیع تر علاقائی تنازع کا باعث نہیں بنے گا جبکہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے ،امید ہے وہ بھی بھارت کے ساتھ تعاون کرے گا .(جاری ہے) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بھارت اس دہشت گردانہ حملے کا اس طرح جواب دے گا جس سے وسیع تر علاقائی تنازع پیدا نہ ہو انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، امریکا کو یہ بھی امید ہے کہ پاکستان جس حد تک ذمہ دار...
کراچی: ایس ار او کی معطلی سے پاکستان سے سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ ملک سے سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کی اسکیم معطل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کا ایس آر او 760 معطل کرنے کی سفارشات تیار کر لی گئیں جس پر کابینہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔ ایس ار او 760/2013 کے تحت سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کی ریگولیشن سخت کی گئی تھی۔ ایکسپورٹرز کے مطابق ایس ار او 760 ایکسپورٹ میں 98 فیصد تک کمی کا سبب بنا، ایس ار او کی...
ویب ڈیسک:پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی میڈیا پر ہونے والی پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا سرکاری یوٹیوب چینل بھی شامل ہو گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے چینل پر حب الوطنی پر مبنی قومہ ترانے کی ایک ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد بھارتی حکومت نے یوٹیوب چینل کو بلاک کردیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو فوج کے کیڈٹس کی تقریب پر مبنی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت دکھائی گئی ہے اور پس منظر میں پاکستان کا قومی ترانے کی آواز ہے۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ بھارت کا یہ اقدام انتہاپسندانہ رویے کی ایک اور مثال...
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی میڈیا پر ہونے والی پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا سرکاری یوٹیوب چینل بھی شامل ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے چینل پر حب الوطنی پر مبنی قومہ ترانے کی ایک ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد بھارتی حکومت نے یوٹیوب چینل کو بلاک کردیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو فوج کے کیڈٹس کی تقریب پر مبنی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت دکھائی گئی ہے اور پس منظر میں پاکستان کا قومی ترانے کی آواز ہے۔ اگر جنگ ہوئی تو بھارت تباہ ہو جائے گا، کھیئل...
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز یہ واضح کردیا کہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سے یہ پورا خطہ خطرے میں ہے۔ انھوں نے پہلگام واقعے میں انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے معصوم شہریوں کا قتل قابل مذمت ہے ،پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے۔ ہم بین الاقوامی برادری سے اس خطرے سے...
علی ساہی: پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ، ایکسائزحکام کا کہنا تھا سولر کمپنیز،فارن ٹریول ایجنٹس،فارن فرنچائز سمیت دیگرکیٹگریزشامل ہیں۔ ایکسائزحکام کے مطابق قبل ازیں یہ کیٹگریز پروفیشنل ٹیکس ادا نہیں کررہی ہیں،10کیٹگریز میں ٹیکس سلیبس میں اضافہ کیا جائے،نئی کیٹگریزکےایڈیشن و سلیبس میں اضافےسے70کروڑاضافی حاصل ہونگے، اضافی ٹیکس سے 2ارب 35 کروڑ روپے وصولی متوقع ہے۔ فالس فلیگ کا بھانڈا پھوڑنے پر بھارت کی بوکھلاہٹ، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ پر سائبر حملے اس سے پہلے پروفیشنل ٹیکس کی مد میں سالانہ 1ارب 65 کروڑ اضافی وصول کئے جارہے تھے، اگلی مالی سال میں اضافے وایڈیشن کیلئےمحکمہ ایکسائز کیجانب سےسفارشات حکومت کوبھجوادی گئیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان؛ انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ جمعہ کے روز پی ایس ایکس میں کاروبار کا آغاز 1602 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ شروع ہوا تو 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 12 ہزار 929 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے دوران وائرل ویڈیوز میں پُراسرا خاتون کیساتھ شہ سرخیوں میں جگہ بنانے والے سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کیساتھ تعلقات کی خبریں سچ ثابت ہوئیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے دوران وائرل ہوئی ویڈیوز و تصاویر میں نظر آنے والی خاتون کا نام سوفی شائن ہے، جنکا تعلق آئرلینڈ سے ہے۔ گزشتہ دنوں ایک پروگرام میں اینکر نے پوچھا تھا کہ کیا آپ کی کوئی گرل فرینڈ ہے اور انکا نام کیا ہے؟ جس پر شیکھر دھون نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے لیکن نام لینے سے انکار کردیا۔ انکا کا کہنا تھا کہ کیمرے میں سب سے خوبصورت لڑکی میری گرل فرینڈ ہے، بعدازاں کیمرہ ایک...
پہلگام واقعہ پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے بیان پر سابق کرکٹر شیکھر دھون اور ملک مخالف بیانات کیلئے مشہور دانش کنیریا کے بعد انڈین باکسر بھی میدان میں آگئے۔ گزشتہ دنوں سابق کپتان شاہد آفریدی نے پہلگام واقعے پر بھارتی فوج کی ناکامی کا ذکر کیا تو بھارتی میڈیا اور کرکٹرز کو آگ لگ گئی، جس کے بعد انتہاپسند نریندر مودی کی حکومت نے انکا یوٹیوب چینل بھی بند کردیا، اب ہزیمت کے شکار بھارت نے اپنے باکسر کو بھی پاکستان مخالف بیان دینے پر مجبور کردیا۔ قبل ازیں پہلگام واقعہ پر بھارتی فوج کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ “وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو...
پاکستانی میڈیا اور فنکاروں پر پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کے بعد زیادہ تر پاکستانی مشہور شخصیات بھارت کے اس فیصلے کا مذاق اُڑاتی نظر آئیں اور اس پر تنقید کی۔ جس میں حنا الطاف، عمران عباس، یاسر حسین، مشی خان، اعجاز اسلم اور دیگر کئی فنکار شامل ہیں۔ جہاں ایک طرف فنکاروں نے اس فیصلے پر کھل کر بات کی اور انڈیا کو جواب دیا وہیں پاکستانی یو ٹیوبرز اس معاملے پر خاموش نظر آئے جب صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ پاک بھارت صورتحال پر کیا کہیں گے تو انہوں نے چپ سادھ لی اور اس پر جواب دینے سے گریز کیا۔ یہ بھی پڑھیں: انڈیا میں پاکستانی ڈراموں کی بندش...
جناح کا دو قومی نظریہ سچ ثابت ہوگیا، ہندو اور مسلمان ایک ساتھ نہیں رہ سکتے، بھارت میں فرقہ واریت کی جیت جبکہ انسانیت ہار گئی۔ 41 سال سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون ڈیپورٹ کردی گئیں۔ بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق بھارتی شہری کے ساتھ شادی شدہ پاکستانی خاتون 41 سال بعد ملک بدر کری گئیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کی اجتماعی سزا ہم سب کو دی جارہی ہے حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، پھر ہمیں بھارت سے کیوں نکالا جارہا ہے؟ رپورٹ کے مطابق خاتون کا پاکستان میں کوئی ٹھکانہ موجود نہیں ہے۔ ادھر بھارت سے پاکستانی شہریوں کی بے دخلی دیکھ کر بھارتی جنونی انتہا پسند انتہائی خوش ہیں۔...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا آغازمثبت رجحان کے ساتھ ہوا، ٹریڈنگ کے ابتدائی سیشن میں ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، 100 انڈیکس میں 2,500 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 113,800 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 3545 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 326 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا تھا۔ مارکیٹ میں یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد، معاشی اشاریوں میں بہتری اور ممکنہ حکومتی اصلاحات کی توقعات...
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے جواب میں کوئی ایسا قدم نہ اٹھایا جائے جو خطے میں تنازعے کا سبب بنے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جمعرات کے روز فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ واشنگٹن کو امید ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ حملے کے جواب میں بھارت کا ردعمل ایسا نہ ہو جو خطے میں بڑے پیمانے پر تنازعے کا باعث بنے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے، امید ہے کہ پاکستان بھارت سے تعاون کرے گا۔ یاد رہے 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں...
ایک انٹرویو میں ستیہ پال ملک کا کہنا تھا کہ بی جے پی قومی سلامتی کو اپنے سیاسی پروپیگنڈے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی غفلت اور لاپرواہی پہلگام واقعے میں کار فرما ہے۔ ایک انٹرویو میں ستیہ پال ملک کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے پر مودی سے جواب دہی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قومی سلامتی کو اپنے سیاسی پروپیگنڈے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
پاک بھارت کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کی بچکانہ حرکت پر پاکستانی فنکاروں نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں اور میڈیا پر ایک بار پھر پابندی عائد کرنے کا معاملہ خبروں کی زینت بنا ہوا ہے، یہ پابندی اس وقت لگائی گئی جب پہلگام کے علاقے میں بھارتی سیاحوں کے قتل کا الزام پاکستان پر لگایا گیا حالانکہ بعد میں بھارتی فوج کے ایک جنرل نے اعتراف کیا کہ یہ واقعہ بھارت کا ایک “فالس فلیگ آپریشن” تھا، جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔ پابندی کے فوری بعد بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی فلموں، ڈراموں اور دیگر میڈیا ریلیزز کو روک دیا گیا، جس میں...
کویت کی کابینہ نے ایک اہم قانونی اور اصلاحی اقدام کے تحت فوجداری قانون کی شق 182 کو منسوخ کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خضدار سے اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب، 16 مشتبہ افراد گرفتار شق 182 میں درج تھا کہ اگر اغوا کار، اغوا شدہ لڑکی سے ولی کی اجازت سے شرعی طور پر شادی کر لے اور ولی سزا نہ دینے کی درخواست کرے تو اس پر کوئی سزا لاگو نہیں ہو گی۔ عرب میڈیا کے مطابق کویتی وزیرانصاف ناصر السمیط نے تصدیق کی ہے کہ کابینہ کی جانب سے منسوخ کی گئی یہ شق نہ صرف آئین کے منافی تھی، بلکہ اسلامی شریعت سے بھی متصادم تھی۔ یہ بھی پڑھیں:شادی کے لیے دلہن اغوا کرنے کا...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں 7 میچ ہارنے کے بعد ملتان سلطانز ٹرافی حاصل کرنے کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ کراچی کنگز نے جمعرات کو لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کو 87 رنز سے ہرا کر پلے آف سے باہر کردیا۔ یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کی نذر، دونوں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا، جس کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں گزشتہ روز کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 11.3 اوورز...
لاہور: تجزیہ کار فیصل حسین کا کہنا ہے کہ دنیا کی دو ایٹمی طاقتیں ہیں دونوں آپس میں لڑ گئیں تو پھر یہ دو ملکوں کی لڑائی تو نہیں رہی نہ پھر تو پوری دنیا اس کی لیپٹ میں آ جائے گی کوئی بھی ملک ،چاہے وہ کتنا بھی دور ہو اس کے اثرات سے اپنے آپ کو نہیں بچا سکے گا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ بھارت ایک بڑھک مار کردھمکی دیکرخود ٹریپ ہو چکا ہے۔ تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ عالمی برادری کا کردار آپ پہلے دیکھیں کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک سے بات کی پھر انتہا...
اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) بیرسٹر عقیل کا کہنا ہے کہ ڈپلومیٹک فرنٹ پر جو تمام تر انگیجمنٹ ہے وہ آپ نے دیکھا کہ کل وزیرخارجہ اور وزرات خارجہ کے ترجمان نے جو پریس کانفرنس کی اس میں پوری عالمی برادری کے سامنے پوری عالمی میڈیا کے سامنے پاکستان نے اپنا مقدمہ پیش کیا اور بالکل ثبوتوں کے ساتھ پیش کیاکہ پاکستان تو خود دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور دہشت گردی کی لہر میں تیزی آئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تمام تر معاملے پر اگر آپ دیکھیں تو ہم نے تو یہی کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کا جو واقعہ ہو ، پاکستان کے...
ہم پاکستانی انتہائی خوش فہم اور گزارہ کرنے والے لوگ ہیں۔ہم مستقبل میں نہ جھانکتے اور نہ ہی مستقبل کے لیے پلاننگ کرتے ہیں۔جب کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی میں اکثریت آر ایس ایس کیڈر سے آتی ہے۔وہ ہندو آئیڈیالوجی پر پورا یقین رکھتے اور اس پر عمل کرنے والے لو گ ہیں۔بی جے پی کے رہنماؤں نے لمبے غور و خوض کے بعد مہا بھارت کا نقشہ تیار کیا ہے۔ بی جے پی مہا بھارت کو حاصل کر کے اسے ایک عظیم ہندو سماج ،ہندو راشٹریہ میں ڈھالنے میں لگی ہوئی ہے۔ بی جے پی نے سوچ سمجھ کر،مکمل پلان کر کے اگست 2019 ء میں بھارتی آئین سے آرٹیکل 370نکالا۔اس سے پہلے انھوں نے بہت سے...
کعبہ جس کی بنیاد آج سے تقریباً چار ہزار سال قبل حضرت ابراہیم علیہ السلام نے رکھی تھی۔ اسے کعبہ تو اس لیے کہتے ہیں کہ اس کی لمبائی اور چوڑائی قریب قریب برابر یعنی مکعب نما ہے۔ اس کا دوسرا مشہور بل کہ اصل نام بیت اﷲ ( اﷲ کا گھر ) ہے۔ قرآن کریم میں اسے البیت الحرام (عزت والا گھر) البیت العتیق ( قدیم ترین گھر ) اور بعض دفعہ صرف البیت (گھر) بھی کہا گیا ہے۔ فارسی کے لفظ ’’ خانہ‘‘ کے معنی گھر یا مکان کے ہیں۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ عربی میں بیت عموماً جگہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ بیت گھر کو نہیں بل کہ مکان کو کہتے ہیں۔...
حج، ارکانِ اسلام کا ایک عظیم الشان رکن ہے جو اپنی اہمیت و افادیت اور فضائل و برکات کی بناء پر ہر سال بڑے جوش و جذبے اور انتہائی محبت و عقیدت سے ادا کیا جاتا ہے اور ان شاء اﷲ تاقیامت ادا کیا جاتا رہے گا۔ چناں چہ ماہِ ذی الحجہ کے شروع ہوتے ہی دنیا بھر کے مسلمان مختلف ملکوں، مختلف علاقوں اور مختلف خطوں سے اکٹھے ہوکر دیوانہ وار: ’’اﷲ اکبر، اﷲ اکبر، لاالٰہ الا اﷲ واﷲ اکبر، اﷲ اکبر وﷲ الحمد۔‘‘ کی صدائیں بلند کرتے ہوئے مکہ مکرمہ پہنچتے ہیں، اپنی جبین نیاز اپنے خالق حقیقی کے سامنے رکھتے ہیں اور حج جیسی عظیم الشان عبادت ادا کر تے ہیں۔ یقیناً بندۂ مؤمن کے لیے اپنی...
فیصل کریم کنڈی نے بیان میں کہا کہ کیا خیبر پختونخوا کی حکومت دشمنوں کا آلہ کار بن چکی ہے، پاکستان اس وقت ایک نازک دوراہے پر کھڑا ہے، افغانستان کی سرزمین کو ہمارے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، دہشت گرد سرحد پار سے آ کر ہمارے امن کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس ریاست کے خلاف پروپییگنڈا کرنے والوں کے لیے پناہ گاہ بنا ہوا ہے اور وزیراعلیٰ ہاوس سے ریاست مخالف بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بیان میں کہا کہ کیا خیبر پختونخوا کی حکومت دشمنوں کا آلہ کار...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ پر جنگ کا بنیادی مقصد ہمارے اسیروں کو واپس لانا نہیں بلکہ ہمارے دشمنوں کو شکست دینا ہے۔ تاہم ان کے اس بیان پر حماس کی قید میں موجود اسرائیلیوں کے لواحقین بھڑک اٹھے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی ترجیح نیتن یاہو کو فارغ کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی عدالت: پاکستان کی فلسطینیوں کے حق میں توانا آواز، اسرائیل کو کٹہرے میں لانے کی استدعا الجزیرہ کے مطابق نیتن یاہو نے یروشلم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم باقی 59 اسیروں کو واپس لانا چاہتے ہیں لیکن جنگ کا حتمی مقصد ہمارے دشمنوں پر فتح ہے۔ ان کے تبصروں پر کچھ باقی ماندہ اسیروں...
کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں بعض ائیر کوریڈور بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی سے نوٹم کے مطابق لاہور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کا مخصوص حصہ ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق مخصوص فضائی روٹ صبح 8 تا شام 4 بجے تک بند رہیں گے، کمرشل پروازوں کا فلائٹ آپریشن متبادل روٹس کے ذریعے جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا، فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوگا۔
پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کے باعث مکمل نہ کیا جاسکا جس کے سبب دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ قبل ازیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 10 کے اس 21 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز نے 11 اعشاریہ 3 اوورز میں 111 رنز بنائے تھے جس کے بعد بارش ہوگئی اور میچ روک دیا گیا تاہم وہ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور بالآخر مقابلہ ختم کردیا گیا۔ تاہم، محمد نعیم اور عبداللہ شفیق نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 29، 29 گیندوں پر...
ایف بی آر کی کارروائیاں، مشہور فیشن برانڈ کی ٹیکس چوری پکڑ لی، 4آوٹ لیٹس سیل WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے ماتحت ریجنل ٹیکس آفس ٹو نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے معروف فیشن برانڈ کی 10کروڑ سے زائد مالیت کی مبینہ ٹیکس چوری پکڑلی اور 4 آوٹ لیٹس سیل کردیا۔ایف بی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فیشن برانڈ 10کروڑ روپے سے زائد ٹیکس چوری میں ملوث پایا گیا اور ایف بی آر ٹیم نے مختلف کارروائیوں میں برانڈ کے 4 آوٹ لیٹس سیل کردیے ہیں۔ایف بی آر نے دعوی کیا کہ فیشن برانڈ Sowears ٹیکس چوری، آمدنی چھپانے اور بیرون ملک خفیہ کاروباری سرگرمیوں میں ملوث...
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس ریاست کے خلاف پروپییگنڈا کرنے والوں کے لیے پناہ گاہ بنا ہوا ہے اور وزیراعلیٰ ہاوس سے ریاست مخالف بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بیان میں کہا کہ کیا خیبرپختونخوا کی حکومت دشمنوں کا آلہ کار بن چکی ہے، پاکستان اس وقت ایک نازک دوراہے پر کھڑا ہے، افغانستان کی سرزمین کو ہمارے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، دہشت گرد سرحد پار سے آ کر ہمارے امن کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت محض خاموش تماشائی بنی...
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بحالی امن کیلئے صوبائی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد ناگزیر اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ فیصلے اجتماعی ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں صوبائی ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کی، جبکہ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور تمام محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کیں۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے صوبائی ایکشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ محکمہ داخلہ کی بریفنگ میں کہا گیا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ریاست مخالف سرگرمیوں میں معاونت پر مختلف بس...
سٹی 42: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے ایک ایسا سازگار ماحول پیدا کرنا ہے جس میں آپ کے حقوق کا تحفظ ہو ۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عالمی یوم مزدور پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بہت مفید بات چیت ہوئی، میرے دو کردار ہیں ایک وزیر قانون اور دوسرا وزیر انسانی حقوق کا، ہمارے دیگر ساتھی جو حکومت میں ہیں سب ایک پیج پر ہیں، آپ لوگ کام کریں گے تو پہیہ آگے چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ آجر اور آجیر کا رشتہ میاں بیوی کا ہے۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا عظم نذیر...
امبانیوں کا سب سے پیارا کتا مر گیا، ملک میں سوگ کا سماں WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت کی سب سے امیرترین کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کا وفادار ساتھی اور پیارا سا کتا ہیپی مرگیا۔ہیپی صرف ایک پالتو جانور نہیں تھا بلکہ امبانی خاندان کے لیے ایک اہم اور وفادار ساتھی کی حیثیت رکھتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اننت کو ہیپی سے بے پناہ انسیت تھی اور وہ زیادہ تر وقت اسی کے ساتھ گزارتے تھے۔ہیپی کے انتقال کی خبر سب سے پہلے انسٹاگرام ہینڈل وائرل بھیانی کے ذریعے سامنے آئی، جس کے مطابق یہ دکھ بھرا واقعہ 30 اپریل 2025 کو پیش آیا۔خبر کے منظر عام...
نت نئے ریکارڈ بنانے والی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے 30 اپریل ڈراؤنا خواب ثابت ہوا کیوں اسٹاک مارکیٹ مندی سے شدید مندی اور پھر ریکارڈ مندی کا شکار ہوئی۔ کہا جا رہا ہے کہ جب تک پاک بھارت کشیدگی برقرار رہے گی تو یہ امید نہیں کی جا سکتی کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ہو یا سرمایہ کار اپنا سرمایہ لگائیں گے بلکہ اس ماحول میں سرمایہ کار اپنا پیسہ نکالنے کو ترجیح دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ شدید مندی کاشکار سینیئر صحافی تنویر ملک کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ ہو یا معیشت وہ ایسے ماحول میں متاثر ہوتے ہیں اور اسٹاک مارکیٹ ایسے جنگی معاملات کے سلسلے میں حساس ہوتی...
خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان میں گاڑی کے حادثے میں خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرام پر کوہستان کے علاقے مٹہ بانڈہ میں پیش آیا جہاں راولپنڈی سے گلگت جانے والی ایک مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن کا تعلق راولپنڈی سے بتایا جا رہا ہے ریسکیو ادارے کے مطابق یہ دلخراش واقعہ کوہستان کے علاقے مٹہ بانڈہ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب گاڑی قراقرم ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے...
سنجے دت اور مونی رائے کی فلم ’دی بھوتنی‘ سنیما گھروں میں ریلیز کردی گئی ہے۔ سنجے دت، مونی رائے، پلک تیواری اور سنی سنگھ کی نئی ہارر کامیڈی فلم ’دی بھوتنی‘ یکم مئی 2025 کو سنیما گھروں کی زینت بنی تاہم مزاح اور خوف کا یہ امتزاج فلمی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہا۔ فلم کی کہانی شانتا نو (سنی سنگھ) کے گرد گھومتی ہے، جو محبت میں ناکامی کے بعد ایک جادوئی درخت کے نیچے خودکشی کی کوشش کرتا ہے، جس کے بعد اس کی زندگی ایک پراسرار رخ اختیار کرتی ہے۔ کالج میں ایک اور طالبعلم کی خودکشی کے بعد کالج انتظامیہ ایک ماہرعامل شخصیت، بابا (سنجے دت) کو بلاتی ہے، جو خود اس ادارے کے سابق طالبعلم...
بھارت ہی خوارج دہشتگردوں کا سرپرست ہے، آڈیو کلپ نے رازوں سے پردہ اٹھا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے خوارج کی سرپرستی بھارت کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ آڈیو کلپ میں بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کا دہشت گردی کے لیے کردار ثابت ہوگیا۔ بھارت ہمیشہ سے خوارج کا ایک بڑا سرپرست رہا ہے، جو انہیں اسٹریٹیجک رہنمائی، مالی اور مادی مدد فراہم کرتا ہے تاکہ وہ پاکستان میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بدامنی اور پرتشدد کارروائیاں کریں۔ پاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے ملک میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد بارہا پیش کیے ہیں۔ خوارج گروہوں کے درمیان ہونےو الی حالیہ گفتگو نے ایک...
ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنے اور دانیہ کے بارے میں ایسے راز افشا کیے ہیں جنھوں نے انٹرنیٹ صارفین کو شدید برہم کردیا ہے۔ دانیہ شاہ کا نام سب سے پہلے مرحوم عامر لیاقت کی اہلیہ کے طور پر خبروں میں آیا تھا اور اس کے بعد تنازعات کی دلدل میں ایسا پھنسا کہ آج تک نکل نہ سکا۔ مرحوم ٹی وی اینکر عامر لیاقت سے شادی، پھر علیحدگی، اور ان کی موت کے بعد عدالتی جنگوں میں الجھی دانیہ، اب ایک نئے باب میں داخل ہوچکی ہیں، جس میں ان کے شریکِ سفر ٹک ٹاکر حکیم شہزاد شامل ہیں۔ حکیم شہزاد ابتدا میں دانیہ کے وکیل کے طور پر سامنے...
اسلام ٹائمز: پہلگام فالس فلیگ کی ناکامی ایک گہرے بحران کی علامت ہے، جو بھارتی عسکری اداروں اور مودی سرکار کے درمیان پنپ رہا ہے۔ بی جے پی کے سیاسی مفادات کے لیے فوجی اداروں کو استعمال کرنے کی کوششوں نے بھارت کی عسکری خودمختاری اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اگر یہ سلسلہ یونہی جاری رہا تو شاید بھارت کو اپنے اندرونی ٹوٹ پھوٹ کے اثرات سرحدوں سے باہر نہیں، اندر ہی دیکھنے پڑیں۔ خصوصی رپورٹ: بھارت میں عسکری قیادت کے ڈھانچے میں ہلچل مچ گئی ہے۔ پہلگام فالس فلیگ واقعے کے بعد اب ایک اور ہنگامہ خیز تبدیلی نے بھارتی فوجی اداروں کی اندرونی کمزوریوں کو آشکار کر دیا ہے۔ مودی حکومت کو ایک...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں بانی چیئرمین کی رہائی کا ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے اور بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایک ایسے وقت میں جب قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔ ملک کی قیادت ایک خاموش اور غافل حکومت کر رہی ہے جبکہ اس کا سب سے قابل اعتماد رہنما پابند سلاسل...
پی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں بانی چیئرمین کی رہائی کا ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے اور بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایک ایسے وقت میں جب قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔ ملک کی قیادت ایک خاموش اور غافل...
پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے خوارج کی سرپرستی بھارت کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ آڈیو کلپ میں بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کا دہشت گردی کے لیے کردار ثابت ہوگیا۔ بھارت ہمیشہ سے خوارج کا ایک بڑا سرپرست رہا ہے، جو انہیں اسٹریٹیجک رہنمائی، مالی اور مادی مدد فراہم کرتا ہے تاکہ وہ پاکستان میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بدامنی اور پرتشدد کارروائیاں کریں۔ پاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے ملک میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد بارہا پیش کیے ہیں۔ خوارج گروہوں کے درمیان ہونےو الی حالیہ گفتگو نے ایک بار پھر ’’را‘‘کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی کو بے نقاب کر دیا ہے، جنہیں پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال...
امریکا سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی نے وسکونسن کے 64 سالا شخص پر اسے کئی سالوں تک تہہ خانے میں رکھ کر زنجیروں میں جکڑنے، بھوکا رکھنے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لڑکی نے حکام کو بتایا کہ اسے کھانے کے لیے صرف روٹی کا ایک ٹکڑا دیا جاتا تھا اور اسے زمین پر ایک گڑھے سے پانی پینے پر مجبور کردیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق عدالتی دستاویزات میں کہا گیا کہ ڈیوڈ بوائیڈ پر 2 کمسن لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے جب کہ متاثرہ لڑکیوں کی عمریں 10 سال سے کم تھیں، جنسی زیادتی اور استحصال مبینہ طور پر 2020 میں براؤن...
لاہور میں نوسربازی کی انوکھی واردات، معمر شخص دم کرنے کے بہانے سونا اور نقدی لے اُڑا۔ وحدت کالونی لاہور میں ہوئی اس واردات کی ایف آئی آر کے مطابق ایک 60 سے 65 سالہ شخص نے پہلے خود کو پیاسا ظاہر کرکے پانی طلب کیا اور پھر باتوں ہی باتوں میں گھر کی خواتین کو قائل کر لیا کہ ان کے گھر پر کسی نے بندش کروا دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لاہورمیں گن پوائنٹ پر ڈکیتیوں میں ملوث میاں بیوی گرفتار گھر میں موجود بزرگ خاتون سمیت دیگر خواتین بھی اس شخص کی باتوں میں آگئیں اور اپنی مال پر دم کروانے کے لیے گھر میں موجود سونے زیورات اور لاکھوں روپے نقدی اس کے سامنے ڈھیر کردی۔اور وہ...

ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل 2025 میں مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں، رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل 2025 میں مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں، رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیل اس سال اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ میں سزا کے خلاف اپیلیں صرف اپنے نمبر پر ہی سماعت کے لیے مقرر ہوں گی۔ رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی اپیل مقرر کرنے سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ہے جس...
امریکا نے کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد یوکرین کے ساتھ توانائی اور معدنی وسائل کے مشترکہ استعمال کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد تک رسائی کے لیے یہ معاہدہ کافی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے موجودہ نایاب ذخائر سے متعلق یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ زوروں سے جاری ہے۔ معاہدے سے متعلق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امریکا یوکرین ری کنسٹرکشن انویسٹمنٹ فنڈ میں فروری 2022 میں روس کے حملے کے بعد سے یوکرین کو دی جانے والی ’اہم مالی اور(جنگی) ساز و سامان‘...
جسٹس جمال خان مندوخیل نے یوم مزدور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حلف کے الفاظ دیکھ کر ڈر لگتا ہے، انصاف اللہ کا کام ہے، جج قانون کے مطابق دستاویز دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں عالمی یوم مزدور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے سنا ہوگا جسٹس بولتے نہیں لکھتے ہیں، مجھے بھی تقریر کرنا مشکل لگ رہا ہے، یہ تقریب اہم ہے جس میں مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کیے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ذمے داری نبھانا چاہئے، آپ مزدور ہیں اور میں جج ہم دونوں کا کام ایک جیسا ہے ہم فیصلہ کرتے ہیں انصاف اللہ کی طرف ملتا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے...
لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں جمعیت اسلامیہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ پروپیگنڈے اور سازشوں کے ذریعے قوم اور فوج میں دوری پیدا کر لے گا، تو یہ اس کی بھول ہے۔ قوم کا ہر فرد اپنے محافظوں کے ساتھ ہے، اور وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کیلئے متحد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمیعت اسلامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ غلام اکبر ساقی نے لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری قوم ایک کڑے امتحان سے گزر رہی ہے، لیکن پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کے درمیان رشتہ ایمان، وفاداری اور...
بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن کو بطور تحفہ قریبی دوستوں اور رشتہ داروں میں تقسیم کیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں امیشا پٹیل نے سنجے دت اور ان کی اہلیہ مانیتا دت کے ساتھ اپنی قریبی دوستی اور یادگار لمحات کا ذکر کیا۔ امیشا نے انکشاف کیا کہ جب مانیتا جڑواں بچوں کی ماں بننے والی تھیں، تو انہوں نے خود سنجے دت کے لیے ایک بیبی شاور کا اہتمام کیا تھا، جس میں سنجے کی دونوں بہنیں بھی شریک ہوئیں۔ View this post on Instagram ...
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی نے کہا ہے کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنا ممکن ہے اور برطانیہ اس حوالے سے کسی اور ملک کے فیصلے کا انتظار نہیں کرے گا۔ لندن میں ہاؤس آف لارڈز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ محض علامتی قدم نہیں بلکہ دو ریاستی حل کی طرف ایک حقیقی سیاسی پیشرفت کا حصہ ہونا چاہیے۔ فلسطینی عوام انصاف کے حقدار ہیں اور وہ اپنے وطن میں جینے کے مکمل حق دار ہیں۔ مزید پڑھیں: فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، مالدیپ میں اسرائیلیوں کا داخلہ بند ڈیوڈ لامی نے بتایا کہ فلسطینی ریاست کی شناخت برطانیہ کی لیبر پارٹی کے انتخابی منشور کا حصہ ہے اور ان...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے دستاویزی ثبوت کے ذریعے را نے دہشتگرد حملہ تیار کیا تاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا جاسکے۔ منظر عام پر انے والے دستاویزات میں ریزسٹنس فرنٹ اور پیپل اینٹی فاشسٹ فرنٹ دونوں دہشتگرد تنظیموں کا نام شامل ہیں۔ لیک دستاویزات کیٹگری گیما بی حیثیت کے حامل تھے منصوبے کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کی خون کی ہولی کھیلنا تھا ۔ منصوبے کے مطابق بھارتی پروپیگنڈا مشین نے اس حملے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنی تھی کسی منصوبے کے مطابق را نے مکاری کے ساتھ پاکستان پر الزام عائد کرنا تھا اور حملے میں استعمال اسلحہ کو شمالی وزیرستان سے سپلائی کئے جانے کا الزام عائد کرنا تھا۔...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت نے ایک حالیہ بیان میں اعتراف کیا ہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری اس وقت شدید تقسیم کا شکار ہے، جو ان کے مطابق پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 66 سالہ سنجے دت نے موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ہر فلم کو برابر کا موقع اور سپورٹ مل سکے۔ سنجے دت نے شکایت کی ہے کہ ان کی فلم کو ویسا پروموشنل سپورٹ نہیں مل رہا جیسا کہ ملنا چاہیے۔ حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران، انہوں نے اپنے نئے گانے آئے رے بابا کا افتتاح کیا، جہاں انہوں...
چین کا نیا ترقیاتی ڈھانچہ – “100 ملین جوتوں” سے “ایک چپ” تک بڑی اسٹریٹجک منتقلی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز بیجنگ () گزشتہ 40 سال سے چین نےبیرونی مارکیٹوں اور وسائل کےذریعے تیزرفتار ترقی حاصل کرتے ہوئے ملک کی جامع طاقت اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنایا ہے، لیکن اسے دو بڑے چیلنجوں کا بھی سامنا ہے۔ ایک تو بین الاقوامی مارکیٹ پر حد سے زیادہ انحصار کے باعث خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت ناکافی ہے جبکہ دوسرا یہ کہ کلیدی ٹیکنالوجی دوسروں کے کنٹرول میں ہے، جس کی وجہ سے چین کی صنعتی اپ گریڈنگ میں رکاوٹیں زیادہ ہیں. چین کے اعلیٰ ترین رہنما شی جن پھنگ کی جانب سے پیش...

ایک ویل چیئر عطیہ کرنے سے دنیا کے 52 ممالک میں خدمت تک سفر،مسلم ہینڈ آرگنائزیشن کیسے کام کر رہی ہے؟
وی نیوز ایکسکلوسیو میں مسلم ہینڈ آرگنائزیشن کے بانی چیئرمین لخت حسین نے کہا کہ مخلوق کی خدمت کرنے والے لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ لخت حسین کا کہنا تھاکہ 1990 میں لندن سے ایک پاکستانی بچے کے لیے ویل چیئر بھیجی اور اس کے بعد یہ سفر شروع ہوا، پھر لوگ ملتے گئے اور کارواں بنتا گیا۔ آج وہی کارواں ‘مسلم ہینڈ آرگنائزیشن’ کے نام سے پوری دنیا میں سماجی کام کر رہا ہے۔ لخت حسین نے کہا کہ مسلم ہینڈ آرگنائزیشن اس وقت دنیا کے 52 ممالک میں خدمات سرانجام دے رہی ہے اور گزشتہ 34 سالوں میں ہم دنیا کے تقریبا ًسبھی آفات میں لوگوں کی خدمات کر چکے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ...
مزدوروں کا عالمی دن دنیا بھر میں اس بار اضطرابی ماحول میں منایا جا رہا ہے۔ یورپ کے اکثر ممالک اور امریکا میں دائیں بازو کی انتہاپسند جماعتیں اقتدار میں آچکی ہیں جو اپنے جوہر میں مزدور دشمن ایجنڈا لیے ہوئے ہیں۔ ٹرمپ کا پاگل پن سرمایہ داری نظام میں پنپنے والی وحشت کا اظہار ہے۔ ٹرمپ کے حالیہ اقدامات نے دنیا کے اربوں محنت کشوں کو بیروزگاری اور مہنگائی کے خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے ٹیرف کے نام پر دنیا کو غیریقینی صورت حال سے دوچار کردیا ہے جس کے بد ترین اثرات مرتب ہونا شروع ہوچکے ہیں۔ صنعتی ممالک اپنی مصنوعات پر عائد درآمدی ٹیکس کی وجہ سے نہ ختم ہونے والی بے چینی و...

بھارت نےتصادم کاراستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ، آگے معاملہ کدھر جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہے،ترجما ن پاک فوج
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ فوجی تصادم کا راستہ بھارت نے چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کدھر جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہے، ہم نے جوابی کارروائی کے تمام اقدامات مکمل کرلیے ہیں،پاک فوج پوری طرح ہر محاذ پر کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اورترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد نہ ہندو ہوتا ہے اور نہ ہی مسلمان یا عیسائی، دہشت گردوں...
مودی سرکار نے کشیدگی اتنی بڑھا دی ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا، سابق بھارتی ائیر وائس مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی فضائیہ کے سابق ائیر وائس مارشل اور ممتاز تجزیہ کار کپل کاک نے کہا ہے کہ کشیدگی میں کمی تو دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان بات چیت سے ہی ہوسکتی ہے،کپل کاک نے کہا کہ بھارت کی موجودہ قیادت کی جانب سے غیر جانب دارانہ تحقیقات کی پیشکش کا مثبت جواب آنے کا امکان نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں کپل کاک نے کہا مودی سرکار نے کشیدگی اتنی بڑھا دی ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا، ہوسکتا ہے فروری 2019 کی طرح دونوں ملک ایک...
فلسطین میں امدادی تنظیم ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ جنوبی غزہ میں 15 دیگر کارکنوں کو قتل کرنے کے بعد حراست میں لیے گئے اُن کے ایک فلسطینی پیرامیڈک کو رہا کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تین ہفتے سے زائد عرصے تک صیہونی قید میں رہنے والے ریڈ کراس کے امدادی کارکن کو رہائی مل گئی۔ فلسطین میں امدادی تنظیم ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ جنوبی غزہ میں 15 دیگر کارکنوں کو قتل کرنے کے بعد حراست میں لیے گئے اُن کے ایک فلسطینی پیرامیڈک کو رہا کر دیا ہے۔ اسد النصرہ تین ہفتے سے لاپتہ تھے، اُن سے متعلق اُن کے اپنے ادارے ریڈ کراس کو بھی...
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں تیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں اختراع اور ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے آج نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک نسٹ میں جدید ترین “اناطولو کریئیٹر لیب” کا افتتاح کیا۔ یہ منصوبہ ترکیہ کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے جسے ترکیہ کا امدادی ادارہ ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی تیکا سپانسر کر رہا ہے، اور یہ پاکستان و ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تکنیکی اشتراک کی علامت ہے۔افتتاحی تقریب میں ترک سفیر عزت مآب عرفان نذیراوغلو، نسٹ کے پرو ریکٹر ڈاکٹر عثمان حسن، شمالی ترک جمہوریہ...
گھریلو پلاسٹکس جو پانی کی بوتلوں، کھانے کی پیکیجنگ، شیمپو اور کھلونوں میں پایا جاتا ہے، تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یہ ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں دل کی بیماریوں کیوجہ سے موت کا سبب بن سکتا ہے۔ ای بائیو میڈیسن جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں صحت کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا اور معلوم ہوا کہ ان پلاسٹکس نے 2018 میں 55 سے 64 سال کی عمر کے مردوں اور عورتوں میں 368,764 کیسز میں دل کی بیماریوں سے ہونے والی تمام اموات میں 13% کردار ادا کیا۔ ان اموات میں سے تقریباً 10% امریکا میں ہوئیں۔ نیو یارک یونیورسٹی گراسمین اسکول آف میڈیسن کی ایک ایسوسی ایٹ ریسرچ سائنسدان سارہ ہیمن...
اگرچہ یہ بات ناقابلِ یقین لگتی ہے لیکن یہ سچ ہے۔ اس دنیا میں ایک جاندار ایسا بھی ہے جو سر کے بغیر 1 ہفتے تک زندہ رہ سکتا ہے۔ وہ جاندار ہے کاکروچ۔ جی ہاں! کاکروچ اپنے سر کے بغیر کئی دن یہاں تک کہ ایک ہفتے تک زندہ رہ سکتا ہے۔ یہ بات سننے میں حیرت انگیز لگتی ہے لیکن اس کی سائنسی وجوہات بہت دلچسپ ہیں۔ کاکروچ سر کے بغیر زندہ کیسے رہتا ہے؟ کاکروچ میں خون کا دباؤ (Blood Pressure) نہیں ہوتا۔ انسانوں کی طرح کاکروچ کا خون سرکولیٹری نظام (circulatory system) پر مبنی نہیں ہوتا۔ ان کے جسم میں کھلا ہوا نظام (open system) ہوتا ہے یعنی خون بہنے سے وہ فوراً نہیں مرتے۔ دوسرا ان میں سانس لینے کا نظام مختلف...
پہلگام حملے کے بعد انڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے فوری طور پر پاکستان پر الزام عائد کر دیا اور یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے خوب میمز بنائیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام ممکنہ جنگ کے خطرے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھارتی اقدام کا تمسخر اڑاتے نظر آئے کسی نے کہا کہ ’پانی بند ہو گیا تو میں نہاؤں گا کیسے‘۔ تو کوئی منہ پر صابن لگا کر مودی کو پانی کھولنے کا کہتا رہا۔ اس دوران بھارت میں کچھ نوجوانوں نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو پانی کی بوتلیں بھیجنے پر مبنی ایک میم ویڈیو بنائی۔ جس میں...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی منڈی تک رسائی کے لیے ڈیجیٹائزیشن بہت ضروری ہے، پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش منزل ہے۔ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ تمام مندوبین کو کانفرنس میں شرکت پر دل کی گہرائی سے خوش آمدید کہتے ہیں، ڈی ایف ڈی آئی فورم پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے کے حوالے سے اہم سنگ میل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ہمارے پانی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تو اسے جنگ تصور کریں گے، اسحاق ڈار انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں ڈیجیٹل معیشت فروغ پا رہی ہے، ترقی کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ضرورت...
اسرائیل کے علاقے رَعنانا کے ایک اصلاح پسند یہودی عبادت گاہ میں انتہاپسندوں کے حملے میں پولیس اہلکار سمیت متعدد شرکا زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہودی عبادت گاہ میں اسرائیلی-فلسطینی مشترکہ یادگاری تقریب کی ویڈیو اسکریننگ جاری تھی جس کا مقصد اسرائیل عرب کمیونیٹی کے درمیان امن اور مفاہمت کو فروغ دینا تھا۔ دائیں بازو کی جماعت کے درجنوں حملہ آوروں نے اصلاح پسند یہودی عبات گاہ کے باہر توڑ پھوڑ کی، آگ لگائی اور اندر گھس کر شرکا کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ حملہ آوروں نے اسرائیلی پرچم اُٹھائے ہوئے تھے اور شرکاء کو دھمکا رہے تھے کہ "غزہ چلے جاؤ" اور "تمام عرب طوائفیں ہیں"۔ پولیس نے بمشکل شرکاء کو چھوٹے گروپوں میں اپنی حفاظت میں باہر نکالا تاہم مظاہرین نے ان...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 )پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور کاروبار کے دوران مارکیٹ انڈیکس 3600 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی کے بعد 111192 پوائنٹس تک گر گیا بدھ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا اور اس میں مسلسل کمی دیکھی گئی.(جاری ہے) مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا دباﺅ دیکھا گیا ہے جس میں ادارہ جاتی اور انفرادی دونوں سرمایہ کار شامل ہیں مارکیٹ تجزیہ کار مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو حصص بازار میں مندی کی وجہ قرار...
لاہور: لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عالمی ادارے کا لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین شہر میں شامل کرنا عالمی سطح پر بڑی کامیابی ہے۔ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ لاہور کو دو تین دن پہلے عالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اسے دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل کیا گیا ہے، لاہور میں جرائم میں پچاس فیصد کمی آئی ہے، ڈکیتی اور قتل میں چون فیصد کمی آئی ہے، یہ سرکاری اعداد و شمار نہیں ہیں ایک عالمی ادارے کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور پولیس کو شاباشی بھی دی ہے، سیف سیٹیز بنائے گئے ہیں...