2025-08-14@19:39:58 GMT
تلاش کی گنتی: 11029
«گئی تو میں نے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں میں جمع درخواستوں کی تعداد 71 ہزار سے متجاوز ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی 11 تا 16 اگست جاری رہے گی اور دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ عازمین حج بھی درخواست جمع کر سکیں گے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے متعلق بتایا گیا کہ سمندر پار پاکستانی بھی قریبی عزیز کے ذریعے نامزد بینکوں میں حج کے لیے داخلہ کروا سکتے ہیں، بیرون ملک مقیم افراد میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ وطن پہنچنے پر جمع کروائیں گے۔...
مٹیاری (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور "اچھے بچے" ہیں اور اسلام آباد سے ملنے والے ہر ٹاسک کو پورا کرتے ہیں۔ بھٹ شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چاہے قلعہ بالاحصار سے نکلنا ہو یا ڈی چوک سے، گنڈاپور ہمیشہ ہدایت کے مطابق عمل کرتے ہیں۔ جب بھی نمبرز مکمل ہوئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی۔ فیصل کریم کنڈی کے مطابق پی ٹی آئی کے منتخب 6 سینیٹرز میں سے ایک حلف لینے نہیں آ سکتا، جبکہ باقی 5 میں سے بھی ایک سینیٹر ان کے ساتھ ہے اور وقت آنے پر ان کے حق میں ووٹ...
فوٹو فائل تونسہ کے ٹی ایچ کیو اسپتال میں 3 بھائیوں کو تشویشناک حالت میں لایا گیا ہے۔ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال تونسہ کے مطابق 3 میں سے 2 بھائی اسپتال میں دم توڑ گئے، تیسرے کی حالت تشویش ناک ہے۔ عارف والا: زہر خورانی سے جاں بحق 3 بچوں کی ماں بھی چل بسیپنجاب کے ضلع پاک پتن کی تحصیل عارف والا کے نواحی گاؤں 143 ای بی میں مضرِ صحت زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی ماں بھی دم توڑ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں بچوں کو بظاہر پیٹ کے مرض میں مبتلا بتایا گیا تھا۔بچوں کے والد نے الزام عائد کیا کہ میرے بچوں کو زہر دیا گیا ہے۔تونسہ پولیس...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اچھے بچے ہیں اور اسلام آباد سے ملنے والے تمام کام بروقت مکمل کرتے ہیں۔ بھٹ شاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ چاہے قلعہ بالا حصار سے بھاگنا ہو یا ڈی چوک سے، علی امین گنڈاپور ہر ہدایت پر عمل کرتے ہیں اور جب نمبر پورے ہوں گے تو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کے 6 سینیٹرز میں سے ایک حلف اٹھانے نہیں آیا، جبکہ باقی 5 میں سے ایک ہمارے ساتھ ہے اور وقت آنے پر ہمارے حق میں ووٹ دےگا۔ گورنر نے یہ بھی کہاکہ یہ لوگ پہلے این آر او...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اجرک ہماری ثقافت ہے اس کو متنازع نہ کیا جائے، سندھ حکومت 14 اگست کو اجرک والی نمبر پلیٹ مفت دینے کا اعلان کرے، ہمیں موقع ملا تو پورے پاکستان کو جناح کیپ والی نمبر پلیٹ مفت دیں گے۔ کراچی میں جشن آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا، ریلی میں ایم کیو ایم رہنما بھی شریک ہوئے۔ گورنر نے کہا کہ ہم کل بھی موٹر سائیکل والے تھے آج بھی ہیں۔ سندھ حکومت کراچی میں موٹر سائیکلوں پر اجرک والی نمبر پلیٹ کے معاملے کو تنازع کی زد میں نہ لائے، 14 اگست کو نئی نمبر پلیٹس بلا معاوضہ فراہم کرنے کا اعلان...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی پی ٹی آئی بیک فٹ پر کیوں ضمنی الیکشن بائیکات عمران خان رہائی محموداچکزئی نصرت جاوید وی نیوز
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں صنعتوں کے فروغ کے لیے نئی صنعتی پالیسی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے سپر ٹیکس ریٹ میں کمی کے ساتھ ساتھ نئی صنعتیں لگانے اور بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی کے لیے مراعات اور سہولیات دی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جلد نئی صنعتی پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے کر وفاقی کابینہ سے اس کی منظوری لی جائے گی، اس پالیسی کے تت مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے سپر ٹیکس میں بتدریج کمی کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ پالیسی کے تحت مینوفیکچرنگ شعبے کے لیے سپر ٹیکس کی شرح 5 فیصد کی جائے گی...
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے پاس بیرون ملک ایک لاکھ 38 ہزار 817 غیر ملکی ملازمتوں کے مواقع دستیاب ہیں۔ مجموعی طورپر 2 لاکھ 75 ہزار 669 ملازمتوں میں سے ایک لاکھ 43 ہزار 854 ملازمتوں کو پر کرلیا گیاہے۔ سرکاری خبر رسان ایجنسی کے مطابق ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ ملک کی پیداواری پالیسیوں کی وجہ سے غیر ملکی ملازمت کے متلاشیوں کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ ہنر مند اور غیر ہنر مند پاکستانی کارکنوں کے لیے ملازمتوں کے نئے راستے کھل رہے ہیں، رواں سال یکم جنوری سے 30 جون تک تقریبا 3 لاکھ 37 ہزار پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک گئے۔ 1971 میں بیورو آف امیگریشن اینڈ...
ترجمان مذہبی امور کے مطابق سمندر پار پاکستانی بھی قریبی عزیز کے ذریعے نامزد بینکوں میں حج کا داخلہ کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم افراد میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ وطن پہنچنے پر جمع کروائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم 2026ء کے لیے درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں میں جمع درخواستوں کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ انہوں نے کہا کہ اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی 11 تا 16 اگست جاری رہے گی، دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ عازمین حج بھی درخواست جمع کرا سکیں گے۔ ترجمان مذہبی امور...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی آوازایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے۔شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پہلے چینی ایکسپورٹ کی گئی اب امپورٹ کی جارہی ہے، چینی کی بڑھتی قیمتوں کاذمہ دارکون ہے؟انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہمارامیئرنہیں آنے دیاگیا، ہم پیچھے نہیں ہٹے،ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک کیوں نہیں پہنچ رہا، پاکستان میں کوئی آواز ایسی نہیں کہ عوام کے مسائل پرکوئی بات کر سکے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت اورریاست کی سطح پرعوام کے ساتھ دھوکا دہی کی جارہی ہے، گزشتہ سال زراعت میں آگے تھے موجودہ مالی سال...
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج کمی ہوگئی۔صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 300 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے کا ہو گیا۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے 257 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 10 ہزار 699 روپے میں فروخت ہوا جب کہ 22 قیراط 10 گرام سونا 236 روپے کمی سے 2 لاکھ 84 ہزار 817 روپے کا ہو گیا۔ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 397 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ واضح رہے گزشتہ روز قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 اگست 2025ء) عالمی سطح پر گوشت اور کھانے کا تیل مہنگا ہو جانے کے باعث گزشتہ ماہ دنیا بھر میں غذائی اجناس کی مجموعی قیمتیں دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں اور عام استعمال ہونے والی خوراک کی قیمتوں کے اشاریے میں فروری 2023 کے بعد 130.1 درجے اضافہ دیکھا گیا۔اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او) کا یہ اشاریہ گوشت، دودھ، سبزیوں، پھلوں، دالوں اور چینی سمیت دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی غذائی اجناس کی قیمتوں میں ماہانہ تبدیلی کا پتا دیتا ہے۔ اس کی بدولت پالیسی سازوں اور غذائی صنعت کو ضروری اقدامات میں مدد ملتی ہے۔'ایف اے او' کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 اگست 2025ء) افغانستان میں ہمسایہ ممالک سے واپس آنے والے لاکھوں لوگوں کو سرحد پر انسانی امداد دی جا رہی ہے لیکن انہیں زندہ رہنے کے لیے عالمی برادری سے بڑے پیمانے پر مزید مدد کی ضرورت ہے۔پائیدار آبادیوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے 'یو این ہیبیٹٹ' کی افغانستان میں پروگرام مینیجر سٹیفنی لوس نے جنیوا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان سے واپسی اختیار کرنے والے افغانوں کو معاشرے میں دوبارہ ضم ہونے کے لیے عملی تعاون درکار ہے جو اپنے گھر، اثاثے اور امید کھو چکے ہیں۔ان میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے پاس افغانستان میں رہائش کے لیے کوئی جگہ...
حج 2026 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا انقلابی قدم، نسک ایپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی قابلِ استعمال وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے جمع کرائی گئی درخواستوں کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی 11 اگست سے 16 اگست تک جاری رہے گی۔ دوسرے مرحلے میں وہ غیر رجسٹرڈ عازمین حج بھی درخواستیں جمع کرا سکیں گے جو پہلے مرحلے میں شامل نہیں تھے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق سمندر پار پاکستانی...
لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے عوام کو ریلیف دینے کیلیے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت متعدد اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ اسٹریٹجک حکمت عملی، شہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر طلب و رسد میں توازن سے بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی حکمت عملی کی بدولت دال چنا اسپیشل کی قیمت 20 روپے کم ہو کر 275 روپے فی کلو، دال ماش دھلی ہوئی 40 روپے سستی ہوگئی جس کے بعد فی کلو قیمت 410 روپے پر پہنچ گئی۔ اسی طرح دال مونگ کی قیمت میں 60 روپے کی بڑی کمی...

کرتارپورراہداری کےافتتاح پر عمران خان کوسونےلوٹاملا جو وہ گھر لے گئے اور اس کی جگہ پر پیتل کے لوٹے پر سونےکاپانی چڑھوا کر توشہ خانہ میں جمع کرادیا، فیاض الحسن چوہان کاالزام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور عمران خان کے سابق میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سابق وزیراعظم کو ملنے والا سونے کا لوٹا انہوں نے پیتل کے لوٹے میں تبدیل کروایا اور اس لوٹے پر سونے کا پانی چڑھوا کر اسے توشہ خانہ میں جمع کروا دیا۔ ایک انٹرویو کے دوران فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا آپ نے بڑی بڑی کرپشن دیکھی ہوگی لیکن جنوری یا فروری 2019 میں کرتار پور راہداری کا افتتاح ہوا، تقریب میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، اس وقت کے وزیراعظم (عمران خان) بھی موجود تھے، اس موقع پر سکھوں نے اس وقت کے وزیراعظم (عمران خان)...
لاہور:حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں اسکولوں کی چھٹیوں میں یکم ستمبر تک توسیع کردی، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتا دی۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے جمعرات کو اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، یہ اعلان صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک رکھی گئی تھیں۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے حکومت پنجاب کے ایکس پر جاری ویڈیو پیغام میں صوبہ بھر کے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع...
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کے روبرو مقرر تھی، جسے عدالت نے ملتوی کردیا۔ عدالتی عملے نے عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو اس حوالے سے باضابطہ آگاہ کردیا ہے۔ عدالتی عملے کے مطابق کیس کی نئی تاریخ آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں دی جائے گی۔ Post Views: 5
عمر کوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست 2025ء ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس صلاح الدین پہنور کا کہنا ہے کہ بعض ججز طاقتوروں کو خوش کرنے کیلئے اپنے ضمیر کا سودا کرلیتے ہیں، اگر ہم کچھ نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔ عمرکوٹ بار ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے عدالتی نظام اور اداروں کی کوتاہیوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور ان ججز، وکلاء و پولیس افسران کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو عوام کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر یا انکار کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے "انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے" کے مقولے کو بالکل...
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست 2025ء ) پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب کیلئے دبئی میٹرو کے اوقات میں توسیع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے ایکسپو سٹی میں پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کی شاندار تقریب کل بروز اتوار 10 اگست کو منعقد ہوگی، اس تقریب میں 60 ہزار سے زائد شرکاء کی شرکت متوقع ہے، پاکستانی ثقافت کی سب سے بڑی عوامی نمائندگی کے اس ایونٹ میں یو اے ای وزیر رواداری شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان اور پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ تقریب "Emirates Loves Pakistan" کے عنوان کے تحت منعقد کی جائے گی، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے تعاون...
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے احساس نوجوان پروگرام شروع کرکے نوجوانوں کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے، جس کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانا اور انہیں کاروبار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اس منصوبے کا افتتاح کیا، جو محکمہ کھیل اور امور نوجوانان کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کو “یوتھ انٹرپرینیورشپ پروگرام” یا “یوتھ کلسٹر سافٹ لون انٹرپرینیورشپ پروگرام (YCSLEP) 2024” بھی کہا جا رہا ہے۔ اس کے لیے 3 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ اس پروگرام میں خواتین، اقلیتوں...
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی حکومت کو گرانے کے حق میں نہیں ہیں۔ اگر ایوان میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہو گیا تو ہم تحریک عدم اعتماد لائیں گے، اور خدشہ ہے کہ پی ٹی آئی خود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ بھٹ شاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن قائم رکھنے والے ہر کردار کے ساتھ کھڑے رہیں گے، جبکہ پی ٹی آئی والوں کو عدالتوں سے ریلیف لینا چاہیے کیونکہ انہیں کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی سے دوستی نہیں، فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کو ’کل کا بچہ‘ قرار...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)ایکسپو سٹی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی شاندار تقریب کل ( اتوار) کو منعقد ہوگی۔تقریب میں 60 ہزار سے زائد شرکا کی شرکت متوقع ہے، پاکستانی ثقافت کی سب سے بڑی عوامی نمائندگی میں وزیر رواداری شیخ نہیان بن مبارک النہیان اور پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔(جاری ہے) تقریب ’’امارات لوز پاکستان ‘‘کے تحت منعقد کی جائے گی، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے تعاون اور دبئی پولیس کی معاونت سے ایونٹ کی تیاری مکمل کر لی گئی، صوفی موسیقی، لوک رقص اور فنون لطیفہ کی بھرپور نمائندگی ہوگی، ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا جائے گا۔ پاکستانی فنکار ساحر علی بگا، نتاشا بیگ...
پشاور: خیبر پختونخوا میں گندم اسکینڈل میں گرفتار افسران کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔ ہائی کورٹ میں گندم اسکینڈل میں گرفتار اسٹوریج آفیسر ارشد اور سابقہ ملازم طلا محمد کی ضمانت کی درخواستوں کے معاملے میں عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں پشاور ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد انعام یوسفزئی کے مطابق ملزم ارشد اضاخیل میں اسٹوریج آفیسر ہے اور طلا محمد سابقہ ملازم ہے۔ دونوں ملزمان گندم اسکینڈل میں ملوث ہیں۔ اضاخیل اسٹوریج سے 1730 میٹرک ٹن (3300 گندم کی بوریاں) غائب کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے اسکینڈل کی تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور آٹوموبائل کمپنی چنگان نے یومِ آزادی کے موقع پر صارفین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے اپنی مقبول سیڈان چنگان السوین کے تمام ویریئنٹس پر 2 لاکھ 75 ہزار روپے تک کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ محدود مدت کی آفر ہے جو 31 اگست 2025 تک ملک بھر میں موجود چنگان کے ڈیلر نیٹ ورک سے دستیاب ہوگی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ آفر نہ صرف یومِ آزادی کی مناسبت سے متعارف کرائی گئی ہے بلکہ بڑھتی مہنگائی اور گاڑیوں کی فنانسنگ کے اخراجات کے باوجود صارفین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے بھی دی گئی ہے۔ رعایت کے بعد چنگان السوین کی ابتدائی قیمت 40 لاکھ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) حج درخواستوں کی وصولی کیلئے نامزد بینک ہفتہ کے روز بھی کھلے رہے۔ وزارت مذہبی امور کی درخواست پر اسٹیٹ بینک نے 14 نامزد بینکس کو برانچیں کھلی رکھنے کی ہدایات دی تھیں۔(جاری ہے) رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستیں بمعہ اخراجات وصول کرنے کیلئے 4 سے 9 اگست تک کی تاریخ مقرر کی گئی تھی جبکہ غیر رجسٹرڈ عازمین 11 سے 16 اگست تک اپنی درخواستیں اور اخراجات جمع کراسکیں گے۔

عمران خان کے بیٹے سیاست اور ان حالات میں تحریک کی سربراہی کرنا چاہتے ہیں تو یہ آسان کام نہیں:رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے بیٹوں کے لیے سیاست مشکل کام قرار دے دیا۔ ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 5 اگست کی کال پر لوگوں نے رسپانس نہیں دیا ، میرے خیال میں عمران خان کے بیٹوں نے ویزہ نہیں مانگا، وہ مانگیں تو دے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے سیاست اور ان حالات میں تحریک کی سربراہی کرنا چاہتے ہیں تو یہ آسان کام نہیں۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، آئندہ 2، 3 سال میں ملک کے کئی مسائل حل ہوجائیں گے۔ شیر افضل مروت...
اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن یعنی ایف اے او کے مطابق جولائی میں دنیا بھر میں غذائی اجناس کی قیمتیں 2 سال سے زائد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ سبزیوں کے تیل میں نمایاں اضافہ اور گوشت کی قیمتوں کا ریکارڈ سطح تک جانا، اناج، ڈیری اور چینی کی قیمتوں میں کمی پر بھاری پڑ گیا۔ ایف اے او فوڈ پرائس انڈیکس، جو عالمی سطح پر غذائی اجناس کی قیمتوں کا پیمانہ سمجھا جاتا ہے، جولائی میں اوسطاً 130.1 پوائنٹس رہا، جو جون کے مقابلے میں 1.6 فیصد زیادہ ہے۔ یہ فروری 2023 کے بعد سب سے زیادہ سطح ہے، اگرچہ یہ مارچ 2022 کی بلند ترین سطح سے 18.8 فیصد کم ہے، جب روس کے...
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے صوبے کے اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات میں یکم ستمبر تک توسیع کی وجوہات واضح کر دیں۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں کو بڑھا کر یکم ستمبر تک کر دیا گیا ہے، جس کا اعلان صوبائی وزیر تعلیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتادی pic.twitter.com/Z9DTcm253l — Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) August 8, 2025 رانا سکندر حیات کے مطابق یہ فیصلہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث کیا گیا تاکہ بچوں کی صحت کو تحفظ دیا جا سکے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ تعطیلات میں توسیع سے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے، منصفانہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایران کے صدر نے پاکستان کا اہم دورہ کیا، صدرمملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت کو سراہا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کے ایسے اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان یوکرائن تنازع کے پرامن اورمذاکرات پر مبنی حل کا حامی...
سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ عدالتی عملہ نے وکیل بانی پی ٹی آئی کو با ضابطہ آگاہ کر دیا، کیس کی نئی تاریخ کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں مقرر تھی، سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ عدالتی عملے نے وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری کو با ضابطہ آگاہ کر دیا، کیس کی نئی تاریخ کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں دی جائے گی۔
سٹی 42 : سید توصیف شاہ کو وزیراعظم شہباز شریف کا سیاسی کوآرڈینیٹر تعینات کر دیا گیا۔ کابینہ ڈویژن نے سید توصیف شاہ کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سید توصیف شاہ وزیراعظم پبلک افیئرز یونٹ کے ممبر بھی ہوں گے ۔
ویب ڈیسک : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ویزا مانگیں گے تو ان کو دے دیا جائے گا۔ راناثنااللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے میں نے پہلے بھی کہا تھا بانی 4 سال وزیراعظم رہے تب بھی ان کے بیٹوں کو آنے نہیں دیا گیا اور بطور وزیراعظم حلف برداری تقریب پر بھی بیٹے نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ بات بنتی نہیں ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ملاقات کےلیے آنا چاہتے ہیں، اگر بیٹے ویزا مانگیں گے تو ان کو دے دیا جائے گا۔ 10...
چارسدہ: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے خیبرپختونخوا کے علاقے چارسدہ میں کارروائی کے دوران نوجوانوں کو لیبیا کے راستے یورپ بھجوانے اور ان کی زندگیوں سے کھیلنے والے گینگ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اسی سلسلے میں لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران منظم گینگ کا مرکزی ملزم عادل عرف شیر خان کو گرفتار کرلیا گیا اور...
خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں،مناسب وقت پر اکثریت ثابت کرینگے، امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں، مناسب وقت پر اکثریت ثابت کر کے دکھائیں گے، 53 اراکین اسمبلی کی صورت میں مضبوط اپوزیشن اتحاد خیبرپختونخوا میں پانسہ پلٹ سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہارِ انہوں نے صوابی میں ن لیگ خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد کیا۔امیر مقام نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی لیڈر...
مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی ہفتہ 9 اگست تک جاری رہے گی، درخواستیں وصولی کیلئے سٹیٹ بینک نے 14 نامزد بینکوں کو ہدایات جاری کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ حج درخواستوں کی وصولی کے لیے کل ہفتے کے دن نامزد بینک کھلے رہیں گے۔ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی ہفتہ 9 اگست تک جاری رہے گی، درخواستیں وصولی کیلئے سٹیٹ بینک نے 14 نامزد بینکوں کو ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 58 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئیں ہیں، حج درخواست گزار اپنی آسانی کے مطابق آن لائن یا بینک کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔...
ویب ڈیسک : حج درخواستیں جمع کروانے کے خواہشمند افراد کی سہولت کیلئے سٹیٹ بینک نے اہم اقدام کیا ہے، حج درخواستیں جمع کرنے کے لیے مجاز بینکوں کی برانچیں ہفتے کو بھی کھلی رہیں گی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق درخواست فارم جمع کروانے میں سہولت دینے کی خاطر وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر 14 مجاز بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے۔ ملک بھر میں مجاز برانچیں ہفتے کو صبح 9 بجے سے ڈھائی بجے دوپہر تک کھلیں رہیں گی۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مجاز بینک حج درخواست فارم 4 اگست تا 9 اگست 2025 تک وصول کرسکتے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائےداخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو دہشت گرد اپنا ہمدرد سمجھتے ہیں۔ ڈان نیوز کے پروگرام ان فوکس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف اور دہشت گردوں کی خیبرپختونخوا میں خاموش انڈر سٹینڈنگ ہے، کوئی بھی شخص جس نے ہتھیار اُٹھایا، بیرون ملک سے اسپانسرڈ ہو، ملک میں ان کی موجودگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔طلال چوہدری نے واضح کیا کہ دہشت گردوں سے حکومتی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی صوبے کو بھی ان لوگوں سے بات چیت کی اجازت نہیں ہے، خیبرپختونخوا حکومت اپنی زمہ داریوں سے بھاگ رہی ہے، وفاق...
مصنوعی ذہانت کی دنیا میں اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی نے ایلون مسک کی کمپنی xAI کے ماڈل ’گروک 4‘ کو شکست دے کر شطرنج ٹورنامنٹ جیت لیا۔ یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5 پیش کردیا، سب سے جدید اے آئی ماڈل مفت دستیاب یہ مقابلہ روزمرہ کے استعمال کے لیے تیار کردہ بڑے لینگوئج ماڈلز کے درمیان منعقد ہوا جن کا بنیادی مقصد انسانوں کے ساتھ گفتگو، مسئلہ حل کرنے، کوڈنگ اور دیگر ذہنی کاموں میں مہارت حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اوپن اے آئی کے جدید ترین ماڈل o3 نے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں xAI کے گروک...
نون لیگ کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ مناسب وقت پر اکثریت ثابت کر کے دکھائیں گے، 53 اراکین اسمبلی کی صورت میں مضبوط اپوزیشن اتحاد خیبر پختونخوا میں پانسہ پلٹ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں، مناسب وقت پر اکثریت ثابت کر کے دکھائیں گے، 53 اراکین اسمبلی کی صورت میں مضبوط اپوزیشن اتحاد خیبر پختونخوا میں پانسہ پلٹ سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارِ انہوں نے صوابی میں نون لیگ خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار...
مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی خارج از امکان نہیں، مناسب وقت پر اسمبلی میں اکثریت ثابت کرکے سیاسی صورتحال کو بدل سکتے ہیں ، 53 اراکین پر مشتمل مضبوط اپوزیشن اتحاد پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امیر مقام نے یہ گفتگو صوابی میں ن لیگ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔ انہوں نےکہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بات چیت کی خواہاں ہے، لیکن بدقسمتی سے تحریک انصاف مذاکرات سے گریزاں ہے۔ عمران...
سیکورٹی ذرائع کے مطابق خوارج باجوڑ میں آبادی کے درمیان رہ کر دہشتگردانہ اور مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، خیبر پختونخوا کی حکومت بشمول وزیر اعلیٰ اور سیکیورٹی حکام نے وہاں کے قبائل کے سامنے تین نکات رکھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ باجوڑ میں قبائل اور خارجیوں کے بارے میں بات چیت میں جان بوجھ کر ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم زمینی حقائق کچھ مختلف ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق خوارج باجوڑ میں آبادی کے درمیان رہ کر دہشتگردانہ اور مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، خیبر پختونخوا کی حکومت بشمول وزیر اعلیٰ اور سیکیورٹی حکام نے وہاں کے قبائل کے سامنے تین نکات رکھے ہیں۔ اول: ان خارجیوں کو جن کی زیادہ تعداد افغانیوں پر مشتمل...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء) سندھ ہائی کورٹ نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے صوبائی محتسب اعلی کے فیصلے کیخلاف درخواست پر مونس علوی کے وکیل کو جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے حکم امتناع میں 12 ستمبر تک توسیع کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے صوبائی محتسب اعلی کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ مونس علوی اپنے وکیل بیرسٹر عابد زبیری کے ہمراہ پیش ہوئے۔ صوبائی محتسب اور فریقین خاتون نے تحریری جواب جمع کرادیا۔ نمائندہ صوبائی محتسب اعلی نے کہا کہ مونس علوی کی درخواست...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر “جشنِ آزادی و معرکۂ حق” کے عنوان سے صوبے بھر میں خصوصی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مہم کا مقصد سرسبز و شاداب خیبرپختونخوا کے وژن کو فروغ دینا اور شہری آبادی کو درختوں کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔ مہم کا باضابطہ آغاز پشاور کے رنگ روڈ پر واقع کچرا ڈمپنگ سائٹ پر شجرکاری کی ایک تقریب سے ہوا، جہاں ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہ عالم، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر، محکمہ جنگلات کے افسران، اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ مزید پڑھیں: ملک بھر میں ’سرسبز پاکستان، بینظیر پاکستان‘ شجرکاری مہم کا...
ترجمان وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ رجسٹرڈ عازمینِ حج سے درخواستوں کی وصولی ہفتہ 9 اگست 2025 کو بھی جاری رہے گی، جس کے پیش نظر تمام نامزد بینکوں کو کھلا رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق، وزارت کی درخواست پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 14 نامزد بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہفتے کے روز بھی اپنے مخصوص حج کاؤنٹرز کھلے رکھیں تاکہ عازمین کو سہولت دی جا سکے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق، اب تک 58 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ درخواست گزار اپنی سہولت کے مطابق آن لائن یا قریبی نامزد بینک برانچ کے ذریعے اپنی درخواست جمع...
ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، مسلسل تیسرے روز نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے اضافے سے 3 لاکھ 10ہزار 956 روپے ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 400 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں تین دن کے دوران 4700 روپے اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے، منصفانہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ نے کہا کہ ایران کے صدر نے پاکستان کا اہم دورہ کیا، صدرمملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کے صدر نے وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کی، فریقین نے دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق کیا، ایران کے صدر نے...
ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ مالی سال 25-2024 کے اپنے آڈٹ شدہ مالی گوشوارے 29 اگست 2025 تک کمیشن میں جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ ہدایت الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات 204 اور 210 اور الیکشن رولز 2017 کے قواعد 159 اور 160 کے تحت جاری کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ایک اعلامیے کے مطابق سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے 60 روز کے اندرفارم ڈی پر اپنے سالانہ آمدنی و اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع اور اثاثہ جات و واجبات کی تفصیلات پیش کرنے کی پابند ہیں۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل...

نوشین افتخار کی قرارداد ، ممکنہ طور شیخ وقاص اکرام کی نشست کا فیصلہ 11 اگست کے اجلاس میں متوقع ، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر
نوشین افتخار کی قرارداد ، ممکنہ طور شیخ وقاص اکرام کی نشست کا فیصلہ 11 اگست کے اجلاس میں متوقع ، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) تحرک انصاف کے محترک اور جھنگ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلسل چالیس روز غیر حاضر رہے۔ اس دورانیہ میں نا تو کوئی رخصت کی درخواست آئی اور نا ہی وہ خود ایوان میں آئے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق رول 44/1 کے تحت اگر کوئی رکن قومی اسمبلی بغیر کسی اطلاع کے ایوان سے مسلسل چالیس اجلاسوں میں غیر حاضر ہو اور اسپیکر قومی اسمبلی ایوان...
معروف سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی جانب سے مذاق میں شوہر سے علیحدگی سے متعلق بیان اس وقت مہنگا پڑگیا جب انہیں سوشل میڈیا پر شادی کی آفرز کی لائنیں لگ گئیں۔شوہر سے ممکنہ علیحدگی کی بے بنیاد خبروں کے بعد اداکارہ کو شادی کی آفرز موصول ہونے لگیں اور ان کا ان باکس "رشتوں کی فرمائشوں" سے بھرچکا ہے۔عتیقہ اوڈھو نے ایک شو میں ہنستے ہوئے بتایا کہ میں نے مذاق میں کہا تھا کہ میری شادی خطرے میں ہے کیونکہ میں بہت زیادہ ڈرامے دیکھ رہی ہوں… اور شوہر کو مجھ سے شکایت ہے‘انھوں نے مزید کہا کہ یہ بیان وائرل ہوگیا اور لوگوں نے اسے سنجیدہ سمجھا۔ اب میرا ڈی ایم شادی کی آفرز سے بھرا ہوا...
وزیراعظم شہباز شریف نے پروٹیکٹڈ صارفین کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لے لیا، اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی جائے گی جو پروٹیکٹڈ صارفین کی حد 301 یونٹ کرنے پر غور کرے گی۔ذرائع کے مطابق 201 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 6 ماہ تک پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل جاتے ہیں، صارفین کو پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکلنے کے بعد 6 ماہ تک تقریبا 5 ہزار روپے ماہانہ اضافی بل دینا پڑتا ہے، کمیٹی پروٹیکٹڈ کیٹگری کو 200 یونٹس تک محدود رکھنے یا 300 یونٹس تک ریلیف دینے پر رپورٹ تیار کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ پروٹیکٹڈ کیٹگری 201 یونٹس کی بجائے 301 یونٹس تک کرنے کی تجویز زیر غور ہے، وزیراعظم شہباز شریف کو صارفین بجلی سے ہونے والی زیادتی سے...
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے 60 دن بعد مالی گوشوارے جمع کرانے کی پابند ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارے فارم-ڈی پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی تصدیق کے ساتھ جمع کرائے جائیں، جن میں سالانہ آمدنی، اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع، اثاثے اور واجبات کی تفصیل شامل ہو۔ آڈٹ رپورٹ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے جاری شدہ اور پارٹی سربراہ یا مجاز عہدیدار کے دستخط شدہ ہوں، ساتھ ہی اس بات کی تصدیق ہو کہ ممنوعہ ذرائع سے فنڈز وصول...
سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف جاری حکمِ امتناع میں 12 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے مونس علوی کی جانب سے صوبائی محتسب کی سزا کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران صوبائی محتسب اور متاثرہ خاتون فریق کی جانب سے تحریری جوابات عدالت میں پیش کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ہراسانی کے جرم میں برطرفی، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا بیان بھی سامنے آگیا صوبائی محتسب نے مؤقف اختیار کیا کہ مونس علوی کی درخواست ناقابلِ سماعت ہے اور اسے مسترد کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دائرہ اختیار سے متعلق معاملہ سپریم...
پشاور: ترجمان خیبر پخونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت کا آغاز ناگزیر ہے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی، وفاقی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک مشترکہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ قیامِ امن میں افغانستان ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔ضم اضلاع کا افغانستان کے ساتھ 2200 کلومیٹر سے زائد...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ مالی سال 25-2024 کے اپنے آڈٹ شدہ مالی گوشوارے 29 اگست 2025 تک کمیشن میں جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ ہدایت الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات 204 اور 210 اور الیکشن رولز 2017 کے قواعد 159 اور 160 کے تحت جاری کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ایک اعلامیے کے مطابق، سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے 60 روز کے اندرفارم ڈی پر اپنے سالانہ آمدنی و اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع اور اثاثہ جات و واجبات کی تفصیلات پیش کرنے کی پابند ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’یہ گوشوارے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی تیار کردہ آڈٹ رپورٹ کے ساتھ ہوں گے،...
ویب ڈیسک: آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ بلاجواز قرار دے دیا۔ صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ پنجاب میں موسمی صورتحال کی وجہ سے کیا ہے، دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کو بلاجواز قرار دے دیا۔ اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے نیتن یاہو کے غزہ پر عسکری قبضے کی تجویز منظور کرلی ایسوسی ایشن نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا اور...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے جاری کردہ انکم ٹیکس سرکلر کے مطابق مالی سال 26-2025 کے دوران آئی ٹی اور آئی ٹی سے منسلک خدمات پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بدستور 4 فیصد ہی رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: وزارت تعلیم چینی ٹیک کمپنی ہواوے کے اشتراک سے پاکستانی طلبا کو آئی ٹی ٹریننگ فراہم کرے گی سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ فائنانس ایکٹ 2025 سے قبل انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 153 کے تحت غیر درجہ بند خدمات پر کمپنیوں کے لیے 9 فیصد اور دیگر کے لیے 11 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو تھا، اس کے علاوہ، کھلاڑیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 10 فیصد مقرر تھی۔ اسی طرح، شق 152 اور 153 کے تحت مخصوص خدمات پر 4...
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی جانب سے غزہ پر مکمل کنٹرول کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان نسل کشی، جبری بے دخلی اور ذاتی سیاسی مفادات پر مبنی ہے۔ حماس کا بیان قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے فاکس نیوز کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں جو باتیں کیں وہ جاری جنگ بندی مذاکرات سے ان کی پیچھے ہٹنے کی کوشش کو بے نقاب کرتی ہیں۔ تنظیم نے الزام عائد کیا کہ نیتن یاہو غزہ میں قید اسرائیلی مغویوں کو بھی اپنے انتہا پسند ایجنڈے کی راہ میں قربان کرنے کے لیے...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں ’کل کا بچہ‘ قرار دیا اور ان کے طرزِ حکمرانی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ وزیراعلیٰ سے ان کے نہ تو دوستانہ تعلقات ہیں اور نہ ہی علی امین صوبے کے امور میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: قائم مقام چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری، گورنر وزیراعلیٰ سے جگت بازی کرتے رہے ان کے بقول حالیہ جرگے میں علی امین گنڈا پور کا بیان غیر ذمہ دارانہ تھا جو اب فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) تک جا پہنچا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے الزام لگایا کہ پاکستان تحریک...

زرداری کا رومانیہ کے سابق صدر کے انتقال پر اظہار افسوس، مستونگ میں شہید میجر رضوان، جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے رومانیہ کے سابق صدر آئن ایلیسکو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان میں صدر مملکت نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے رومانیہ کی قیادت، عوام اور مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر زرداری نے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی۔ میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے شہداء کے لیے بلندی درجات کی دعا اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
جنگ زدہ اور مشکلات میں گھرا ہوا ملک افغانستان، جہاں سے اکثر منفی خبریں آتی ہیں، وہاں سے ایک ایسا روشن اور متاثر کن واقعہ سامنے آیا ہے جس نے دنیا کو حیران کر دیا۔ یہ کہانی ہے سمیع اللہ نامی 11 سالہ نابغہ بچے کی، جو اپنی غیر معمولی ریاضی کی صلاحیتوں کی بدولت نہ صرف افغانستان بلکہ عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ سمیع اللہ کا تعلق افغانستان کے ایک پسماندہ صوبے لوگر کے ایک سادہ گھرانے سے ہے۔ جب اس کے والد نے اسے ایک مدرسےمیں داخل کرایا، تو وہاں اس نے اردو زبان کے ساتھ ساتھ ریاضی میں ایسی مہارت دکھائی کہ اساتذہ بھی دنگ رہ گئے۔ صرف تیسری جماعت میں پڑھنے والے...
پنجاب حکومت کے محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسکولز اب یکم ستمبر کو کھلیں گے، چھٹیوں میں توسیع تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز کے لیے کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کردی۔ پنجاب حکومت کے محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسکولز اب یکم ستمبر کو کھلیں گے، چھٹیوں میں توسیع تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز کے لیے کی گئی ہے۔ تاہم آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے چھٹیوں میں توسیع مسترد کردی ہے۔ اپسما کے صدر نے کہا ہے کہ چھٹیوں میں توسیع ختم کی جائے بصورت دیگر...
بھارتی ریاست بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے دوران جعلی درخواستوں کا ایسا سلسلہ سامنے آیا ہے جس نے حکومتی نظام پر کئی سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔ حالیہ حیران کن واقعے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مائیکروچپس کیا ہیں اور ان پر ٹرمپ 100 فیصد ٹیکس کیوں لگا رہے ہیں؟ بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق یہ درخواست 29 جولائی کو ایک شخص نے آن لائن جمع کرائی جس میں اس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے والدین کے اصل نام فریڈرک کرسٹ ٹرمپ اور میری این میکلیوڈ شامل کیے جبکہ پتہ ضلع سمستی پور کے گاؤں حسن پور درج کیا گیا۔...
اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان خیبر پخونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت کا آغاز ناگزیر ہے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی، وفاقی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک مشترکہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر ضم شدہ اضلاع...
رکن صوبائی اسمبلی آصف خان نے مذکورہ قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی وزیرستان خیبر پختونخوا کا حصہ ہے جہاں بنیادی طور پر محسود قبیلہ آباد ہے اور اس کا آبادی کے لحاظ سے تناسب 90 فیصد سے زیادہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے ضلع جنوبی وزیرستان کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے گزشتہ روز منعقدہ اجلاس کے دوران رکن صوبائی اسمبلی آصف خان نے مذکورہ قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی وزیرستان خیبر پختونخوا کا حصہ ہے جہاں بنیادی طور پر محسود قبیلہ آباد ہے اور اس کا آبادی کے لحاظ سے تناسب 90 فیصد سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کردی۔ پنجاب حکومت کے محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسکولز اب یکم ستمبر کو کھلیں گے، چھٹیوں میں توسیع تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز کے لیے کی گئی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ چھٹیوں میں توسیع کی خبر سامنے آتے ہی بچوں میں خوش کی لہر دوڑ گئی تاہم آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے چھٹیوں میں توسیع مسترد کردی ہے۔ اپسما کے صدر نے کہا ہے کہ چھٹیوں میں توسیع ختم کی جائے بصورت دیگر تدریسی نظام بری طرح متاثر ہوگا، موسم بھی ٹھیک ہے سیاسی حالات بھی درست ہیں چھٹی میں...
ڈیرہ اسماعیل خان جامعتہ النجف کوٹلی امام حسین میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے سے مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔قائد شہید اور شہدائے ملت جعفریہ کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعتہ النجف کوٹلی امام حسینؑ میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے سلسلے میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا، قائد شہید اور شہدائے ملت جعفریہ کے لئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔ جس میں وائس پرنسپل مولانا حاجی حنیف رکنو، مولانا شبیر حسن عسکری، مولانا ناصر عباس توکلی، مولانا حافظ مشتاق حسین، مولانا مجاہد حسین، مولانا تنویر تنویر عباس اور مولانا احسن ثقلین اصفہانی نے قائد شہید کی دینی و ملی خدمات کے حوالے سے اپنے...
کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ یاسین ملک پر بہت تشددد کیا گیا ہے، ان کے جسم میں مختلف ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جھوٹے مقدمات میں لوگوں کو بند کردیا گیا ہے، وہاں صحافت کی آزادی نہیں ہے، باہر کی دنیا بھی اس ساری صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پہلگام واقعے کی کوئی توجیح نہیں یہ انہوں نے خود کرایا تھا، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہی ممکن ہے، کشمیر کا خطہ وہ جگہ ہے جہاں صرف آہنی پردے پڑے...
نیب ذرائع کے مطابق نظام پور میں سونا نکالنے کا ٹھیکہ 6 ارب کی بجائے چار ارب پر دیا گیا ہے، من پسند افراد کو کم قیمت پر ٹھیکہ دیکر سرکاری خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیب خیبر پختونخوا نے صوبے میں دریاؤں سے سونا نکالنے کے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی مبینہ خوردبرد کے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔ نیب ذرائع نے کہا کہ دریاؤں سے سونا نکالنے کے لیے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی غبن ہوئی ہے، دریائے سندھ میں نظام پور، صوابی، کوہستان اور کوہاٹ سمیت دیگر علاقوں سے سونا نکالا جاتا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نظام پور میں سونا نکالنے کا ٹھیکہ 6 ارب کی بجائے چار ارب پر دیا...
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ جمعرات کو مختلف الیکشن کیسز پر سماعت کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ: 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی قانونی کوششیں تیز رکنی بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس ماں گل حسن اورنگزیب شامل ہوں گے۔ عقیل اسلم کی پی پی 182 الیکشن دھاندلی کیس سے متعلق دائر درخواست، محمدرفیق اورعلی عمران کی حلقہ بندیوں سے متعلق تنازع پر الگ الگ درخواستوں، سربلندخان اور صالح بھوتانی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق الگ الگ درخواستوں، غضنفر رسول اور میجر ریٹائرڈ فیصل عزیز کی کاغذات نامزدگی کی نا منظوری کے خلاف الگ الگ درخواستوں پر سماعت ہوگی۔ مزید پڑھیے: مراد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے قنزعہ میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنائے جانے والے بزدلانہ آئی ای ڈی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد عناصر ملک کے امن، استحکام اور ترقی کے دشمن ہیں جن کا صفایا ناگزیر ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی اور امن کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے یہ بہادر سپوت پوری قوم کے ہیرو اور فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں...
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب تعطیلات 14 اگست 2025 سے 31 اگست 2025 تک بڑھا دی گئی ہیں۔ Schools In Punjab Will Re open from the 1st of September. — Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) August 7, 2025 نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اسکول اب پیر، یکم ستمبر 2025 سے دوبارہ کھلیں گے، اور تمام کلاسز کے لیے معمول کے مطابق تدریسی عمل بحال کر دیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق تعطیلات میں یہ توسیع اعلیٰ حکام کی منظوری کے بعد کی گئی ہے، اور تمام ضلعی تعلیمی افسران (CEOs) کو ہدایت کی گئی...
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے ضلع جنوبی وزیرستان کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے گزشتہ روزمنعقدہ اجلاس کے دوران رکن صوبائی اسمبلی آصف خان نے مذکورہ قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی وزیرستان خیبرپختونخوا کا حصہ ہے جہاں بنیادی طور پر محسودقبیلہ آباد ہے اور اس کا آبادی کے لحاظ سے تناسب 90فیصد سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ضلع کے موجودہ نام میں ثقافتی مطابقت نہیں ہے اور یہ خطے کی غالب شناخت کی عکاسی نہیں کرتا اس لیے یہ ایوان ضلع کانام تبدیل کرکے محسود وزیرستان رکھنے کی سفارش کرتا ہے تاکہ ثقافتی شناخت مقامی آبادی کی شناخت کے ساتھ ہم آہنگ ہوسکے۔
بجلی ایک روپیہ 88پیسے فی یونٹ سستی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 88 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی اپریل تا جون سہ ماہی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔قیمتوں میں کمی کی اطلاق اگست تا اکتوبر 2025 کے تین ماہ کیلئے ہوگا، قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے تک کا ریلیف ملے گا۔فیصلے کے مطابق اس کمی کا اطلاق ڈسکوز...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا آئندہ چند روز میں امریکا کا دورہ متوقع ہے، جہاں وہ اپنے امریکی ہم منصبوں سے اہم مشاورت کریں گے۔ یہ دورہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے حالیہ دورۂ پاکستان کے جواب میں کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ جنرل کوریلا جولائی کے آخر میں پاکستان آئے تھے اور اس موقع پر انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے نشانِ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا تھا۔ سینٹ کام نے 4 اگست کو جاری کردہ ایک بیان میں جنرل کوریلا کے پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا تھا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اس...
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی اپریل تا جون سہ ماہی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کی اطلاق اگست تا اکتوبر 2025ء کے 3 ماہ کیلئے ہوگا، قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے تک کا ریلیف ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 88 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی اپریل تا جون سہ ماہی فیول کاسٹ...
وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کوئی نیا آپریشن شروع نہیں ہوگا البتہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ہوکر رہے گی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا خود بھتہ دے کر رہے رہیں ہیں وہ کیا لڑیں گے، آپ فیصلہ کریں کہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشتگردوں کے ساتھ کھڑے ہیں یا پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہ ملک میں کوئی نیا آپریشن شروع نہیں کیا جا رہا، تاہم نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، یہ کارروائیاں کوئی نہیں روک سکتا، پاکستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 9...
— فائل فوٹو خیبرپختونخوا کی سرکاری جامعات کے پنشن واجبات کی ادائیگی کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے۔سیکریٹری اعلیٰ تعلیم کو محکمۂ خزانہ کا فنڈز کے اجراء سے متعلق خط ارسال کر دیا گیا ہے۔محکمۂ خزانہ نے بتایا کہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کو 5 ارب 22 کروڑ 32 لاکھ روپے جاری کیے جارہے ہیں۔محکمۂ خزانہ نے مزید بتایا کہ فنڈز میں 3 ارب 63 کروڑ 10 لاکھ روپے پنشن واجبات کی ادائیگی کے لیے مختص ہیں۔محکمۂ خزانہ نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کو تمام زیر التواء پنشن واجبات کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جامعات آئندہ پنشن واجبات جمع ہونے سےگریز کریں اور خود انحصاری پر عمل کریں۔
— فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی سربراہی میں مقامی جرگوں کا سلسلہ جاری ہے، جو اگلے ہفتے تک مکمل کرلیا جائےگا۔ مقامی جرگوں کے بعد گرینڈ جرگہ منعقد کیا جائے گا۔ گرینڈ جرگے میں پائیدار امن کے لیے جامع سفارشات مرتب کی جائیں گی۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگے بھی قیام امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی سفارش کرتے ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے وفاق، صوبائی، قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر صوبے میں قیام امن ممکن نہیں، امن...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں صارفین اکثر مہنگے انٹرنیٹ اور غیر معیاری سروسز کی شکایت کرتے ہیں لیکن اب ان شکایات میں مزید اضافہ ہوسکتاہے کیونکہ انٹرنیٹ فراہم کرنے والے مختلف اداروں نے اپنے پیکجز کی فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنے انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے یہ شکایات بھی سامنے آئی ہیں کہ موبائل انٹرنیٹ کمپنیوں زونگ، جاز، یوفون اور ٹیلی نار کے پیکجز مہنگے ہیں۔ عرب خبر رساں ادارے نے اس رپورٹ میں یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا پی ٹی سی ایل اور دیگر کمپنیوں نے واقعی اپنے انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے...
ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی مقدمات میں سزا کے بعدخالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنےرہنماؤں کوکاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔ اس حوالے سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ کسی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میاں اظہرکےانتقال سےخالی نشست این اے129میں انتخاب لڑےگی۔ اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی87پر رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔ اسی طرح این اے 66 کی خالی نشست پر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )حکومت کی جاری ٹیرف اصلاحات پاکستان کی برآمدی مسابقت اور ملکی صنعتوں کی ترقی کی جانب ایک قدم ہے، صنعت کے ذرائع نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ یہ اصلاحات نیشنل ٹیرف پالیسی کا حصہ ہیںجو پاکستان کی تجارتی توجہ کو درآمدی متبادل سے برآمدی ترقی کی طرف منتقل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے پالیسی ایک پانچ سالہ منصوبہ مرتب کرتی ہے جس کا مقصد ٹیرف کے ڈھانچے کو آسان بنانا، تحفظ پسندی کو کم کرنا اور صنعتی توسیع کی حوصلہ افزائی کرنا ہے.(جاری ہے) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف پالیسی کے نفاذ سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا حال ہی میں اسلام آباد میں اجلاس...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ظفر راجپوت نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ پولیس کا بس چلے تو گھروں کا سامان بھی اٹھا کر لے جائے، تفتیش کریں لوٹ مار نہیں شاہ لطیف ٹاﺅن سے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی. جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو شاہ لطیف ٹاﺅن سے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساتھ علی حسن اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر آصف عدالت میں پیش...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )خیبر پختونخوا حکومت نے مختلف پھلوں، سبزیوں، تیل داربیجوں، چائے اور فصلوں کے نئے بیج کی کاشت کی منظوری دے دی ہے صوبائی وزیر زراعت سجاد بارکوال کی زیرصدارت صوبائی سیڈ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ہر بیج کی پیداوار، کاشت کے موزوں علاقے، بیماریوں کے خلاف مدافعت اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی. سیڈ کونسل کے اجلاس میں 53 بیج زیر غور لائے گئے جن میں سے 38 کی کاشت کی منظوری دی گئی وزیر زراعت کے پی نے کہا کہ منظور شدہ بیجوں میں مکئی کی چار اقسام اور چاول و گندم ایک ایک قسم شامل ہے، پھلوں کی کیٹیگری میں کیوی، خوبانی، مالٹے، انگور کی دو اور...
— فائل فوٹو پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 62 فیصد تک بھر چکا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے ایک بار پھر افغانستان کے ساتھ مذاکرات کو امن کے قیام کا اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے جامع بات چیت کی تجویز دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کا دہشتگردی کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات ناگزیر ہیں۔ ان کے مطابق اس مقصد کے لیے وفاق، صوبائی حکومت اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک نمائندہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہاکہ مقامی سطح پر ہونے والے جرگے بھی افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی سفارش کررہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیاکہ افغانستان کو اعتماد میں...
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی مقدمات میں سزا کے بعدخالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنےرہنماؤں کوکاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔ اس حوالے سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ کسی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میاں اظہرکےانتقال سےخالی نشست این اے129میں انتخاب لڑےگی۔ اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی87پر رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔ اسی طرح این اے 66 کی خالی نشست پر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 129 لاہور میں کاغذات نامزدگی...
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے تین جوان شہید جبکہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اگست کی درمیانی شب، بھارتی پراکسی گروپ "فتنہ الہندستان" سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے مستونگ ضلع میں سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو دیسی ساختہ بارودی سرنگ (IED) سے نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے تین بہادر سپوت مادرِ وطن پر قربان ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین، لانس نائیک محمد یونس، شہید ہو گئے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ میجر رضوان...
لاہور میں پہلی بار جدید برقی ٹرام سروس کے آغاز کے بعد وہاں کے شہری خوش ہیں اور اسے شہر کی ترقی کا ایک اہم قدم قرار دے رہے ہیں، لیکن کراچی کے عوام میں شدید احساسِ محرومی پایا جا رہا ہے۔ لاہور میں چلنے والی یہ برقی ٹرام چین سے درآمد کی گئی ہے جس میں قریباً 250 مسافروں کی گنجائش ہے اور یہ ایک بار 10 منٹ چارج کرنے پر 25 سے 27 کلومیٹر کا سفر کر سکتی ہے۔ کراچی میں عوامی نقل و حمل کے نظام کی خراب حالت، سڑکوں کی خستہ حالی اور ٹرام جیسی سہولیات کی عدم موجودگی شہریوں کے روزمرہ مسائل کو مزید بڑھا رہی ہے جس کے باعث شہریوں نے لاہور کی ٹرام...
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ 15 اگست کو ختم ہونے والی گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سکول کھولے جائیں یا چھٹیوں میں مزید توسیع کی جائے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید موسم کے پیش نظر چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ادھر صوبائی وزیر تعلیم رانا اسکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے میں موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے متعلقہ حکام سے مشاورت جاری ہے۔ امید ہے کہ جلد کوئی فیصلہ ہو جائے گا۔ Post Views: 3
سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر سے خراب تعلقات کا ذکر کرنے کے بعد انہیں رشتے بھیجے جا رہے ہیں۔ عتیقہ اوڈھو کے مطابق گزشتہ ہفتے میں نے کہا تھا کہ ڈرامے دیکھ دیکھ کر میری شادی خطرے میں ہے وہ بیان اتنا وائرل ہوا کہ اس کے بعد سوشل میڈیا پر مجھے بہت ساری ہمدردیاں مل رہی ہیں میرا ڈی ایم میسجز سے بھرا ہوا ہے اور لوگ مجھے واقعی میں رشتے بھیج رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اسی لیے میں تیار ہو کر غرارہ پہن کر دلہن کی طرح بیٹھ گئی ہوں کہ کوئی پتہ نہیں۔ ساتھ ہی انہوں ے کہا کہ خواتین! اپنے شوہروں کو تھوڑا سا دباؤ میں رکھنا...