2025-09-18@08:39:21 GMT
تلاش کی گنتی: 314

«سمیت مختلف»:

(نئی خبر)
    لاہور : محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دنوں میں اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، جبکہ مری، گلیات، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔   بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جبکہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ ناران، کاغان، چترال، سوات، کوہستان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے۔   دوسری طرف لاہور، شیخوپورہ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند کا راج رہے گا، جس سے حد...
    (بسیم افتخار)بلوچستان اورسندھ کے علاقوں میں موسم سردہونے سے گیس بحران بھی سنگین ہوگیا۔  کراچی کے مختلف علاقے جہاں گیس کی لوڈشیڈنگ سے متاثرہیں تووہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بھی جاری ہے۔   بلوچستان اورسندھ کے علاقوں میں موسم سردہونے سے گیس بحران بھی سنگین ہوگیاہے،شدیدسردی کی وجہ سے ہیٹراور گیزرسمیت گیس سے چلنے والی مصنوعات کااستعمال بڑھ گیا ہے۔  کراچی کے مختلف علاقے گیس اوربجلی کی لوڈشیڈنگ سے متاثرہوئے ہیں جن میں اورنگی ٹائون،ملیر،اولڈسٹی ایریا سمیت شہرقائدکے مختلف علاقے شامل ہیں۔ فاسٹ باؤلر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئی  مہنگی لکڑی اورمن مانی قیمتوں پرفروخت ہونے والی ایل پی جی بھی شہریوں کی معاشی مشکلات بڑھانے کاسبب ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ نے بھی شہریوں کے معمولات...
    لاہور کے نجی ہوٹل میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نےپاکستان کی پہلی انٹرنیشنل اینیمل اینڈ انوائرنمنٹل رائٹس کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل انیمل اینڈ انوائرمنٹ کانفرنس پر مبارکباد دیتا ہوں ،کہا جاتا ہے پاکستان میں انسان محفوظ نہیں تو جانوروں کی بات کیوں کی جائے ۔جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ ججوں پر بات کی جاتی ہے قانون تو ایک ہے لیکن ججمنٹ کیوں مختلف ہوتی ہے ،قانون ایک ہوتا ہے لیکن کیس کی نوعیت مختلف ہوتی ہے ،بچپن میں سنا ہے شیر پرائڈ اور جرات کی نشانی ہوتا ہے جب لندن زوو گیا تو دیکھا یہاں تو شیر قید ہے ،ہر مذہب میں زندگی...
    پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں آگئے، حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، موٹر وے ایم 3 سمندری سے درخانہ جبکہ ایم 4 گوجرہ سے ملتان تک ٹریفک کیلئے بند کی گئی ، موٹر وے ایم 5 پر ملتان سے روہڑی تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔اس کے علاوہ قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔موٹر وے پولیس  نے کہا  کہ ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال کریں تاکہ...
    WASHINGTON: دنیا کی دو سب سے بڑی طاقتیں امریکا اور چین کے صدور نے ٹیلی فونک رابطے میں تائیوان، ٹک ٹاک اور تجارت سمیت مختلف تنازعات پر تبادلہ خیال کیا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دور صدارت کا حلف اٹھانے سے محض چند روز قبل اور چینی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کے اعلانات کے باوجود چین کے صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں بڑی طاقتوں کے صدور اس رابطے پر مطمئن ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے ایک نہایت اچھی کام قرار دیا اور چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ٹرمپ اور...
    بدین: کارروائیوں میں گرفتار منشیات فروش پولیس کی تحویل میں بدین (نمائندہ جسارت) پولیس نے 5 دیسی شراب کی بٹھیوں سمیت دیگر مقامات پر کارروائیاں کرکے 1230 لیٹرز دیسی شراب اور 3750 سفینا/ گٹکے برآمد کر لیے۔ کارروائیوں کے دوران ایک روپوش سمیت 16 منشیات فروش ملزمان گرفتار، مقدمات درج، ایس ایس پی بدین محمد اسلم لانگاہ کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی بدین شہزاد علی سومرو، ڈی ایس پی ٹنڈو باگو راج کمار، ڈی ایس پی سی آئی اے عبد الرحیم خاصخیلی اور ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری کی سربراہی میں پولیس نے شہر بھر میں منشیات کے مختلف اڈوں پر کارروائیاں...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات میں خواتین سمیت 13افراد جاںبحق ہوگئے، کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب گیس کی لائن میں آگ لگ گئی خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واٹر پمپ چورنگی کے قریب جھگڑے میں تشدد سے55سالہ فضل الرحمن ولد عبدالمنان جاں بحق ہوگیا ۔ منگھوپیر تھانے کی حدود مائی گاڑی درگاہ کریش پلانٹ کے قریب ڈمپر سے بجری گراتے ہوئے بجری کے ڈھیر تلے دبنے سے30سالہ عبدالرزاق ولد قادر بخش جاں بحق ہوگیا ۔ شارع فیصل بلوچ کالونی کے قریب تیز رفتار سوزوکی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا موٹر سائیکل سوار جناح اسپتال میں دوران علاجزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ گلبرگ سمن آباد موڑ کے قریب نا...
     اسلام آباد (خبرنگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے   پارلیمنٹ ہاؤس کے مختلف حصوں سمیت  جامع مسجد کا دورہ کیا۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا۔
    لاہور: (نیوزڈیسک)صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ دھند میں نمایاں کمی ،لاہور، منچن آباد، بصیرپور اور دیگر شہروں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا، قصور، ننکانہ صاحب، پتوکی، عارف والا، ساہیوال اور رینالہ خورد میں بھی بادل برس پڑے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، کشمیر، مری، گلیات اور گردونواح میں مزید بارش کی توقع ہے۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، تاؤ بٹ میں پارہ منفی 21، لہہ میں پارہ منفی 13، پاراچنار منفی 12، استور میں منفی 11 رہا، گوپس منفی 10، سکردو منفی 9، کالام منفی 7 اور ہنزہ میں منفی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ دھند میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ لاہور، منچن آباد، بصیرپور اور دیگر شہروں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا، قصور، ننکانہ صاحب، پتوکی، عارف والا، ساہیوال اور رینالہ خورد میں بھی بادل برس پڑے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، کشمیر، مری، گلیات اور گردونواح میں مزید بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، تاؤ بٹ میں پارہ منفی 21، لہہ میں پارہ منفی 13، پاراچنار منفی 12، استور میں منفی 11 رہا، گوپس منفی 10، سکردو منفی 9، کالام منفی...
    سجاول (نمائندہ جسارت) 3 دن پہلے بدین ایڈ موڑ پیٹرول پمپ سجاول/ کراچی روڈ پر مسافر وین سے اُترتے ہوئے سجاول کی معصوم بچی جو تھیلیسیمیا کی مریضہ اور خون چڑھانے کے لیے بدین گئی تھی کہ موٹر سائیکل کے ٹکر میں زخمی ہوگئی، اسے حیدرآباد انڈس اسپتال میں داخل کروایا گیا جو مسلسل 3 قومہ میں رہنے کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئی۔ جبکہ دوسرے واقعے میں سجاول میرپور بٹھورو روڈ پر ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم، حادثے میں ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی ہو گیا، متوفی اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق ہونے والے کی شناخت نوجوان نعمان خاصخیلی کے نام سے ہوئی اور زخمی کی شناخت علی محمد لغاری...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ ایسا سسٹم بنارہے ہیں جو سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کا باعث بنے پاکستان کی معیشت کو ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ جنوبی ایشیا کے معاشی منظرنامے سے متعلق کانفرنس میں نائب وزیراعظم و وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہےمستحکم معیشت اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے اصلاحات کی ہیں ایسا سسٹم بنارہے ہیں جو سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کا باعث بنے۔
    صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے،حد نگاہ صفر ہوگئی ،لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر جبکہ کئی مقامات پر موٹر ویز کو بھی بند کر دیا گیا،ہائی ویز وشاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ڈرائیورزکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق شدید دھند کا یہ سلسلہ مزید چند دن جاری رہنے کا امکان ہے۔ لاہور ایئرپورٹ پر بھی دھند کی وجہ سے متعدد پروازیں متاثر ہوئیں اور بعض پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔ قطر ایئرلائن کی پرواز بھی لاہور نہ پہنچ سکی جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اسی طرح شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو...
    لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، مختلف مقامات سے 4 جرائم پیشہ گرفتار، ملزمان سے پسٹل، گولیاں، چھینا جانے والا موبائل، چرس، شراب اور پٹاخے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق نوڈیرو پولیس نے اچھن شاہ والے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے روپوش و مطلوب ملزم خالد گوپانگ کو 30 بور پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، مذکورہ ملزم ڈکیتیوں، چوریوں، مقابلوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے جیسے آدھا درجن مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران شہری اختر بھٹو کا چھینا گیا قیمتی موبائل بھی مذکورہ ملزم سے برآمد ہوا ہے۔ نوڈیرو پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے سکھر روڈ والے علاقے سے ملزم عاصم...