2025-07-04@18:33:35 GMT
تلاش کی گنتی: 19448
«ایک مومن»:
(نئی خبر)
ربیعہ اعجاز کا کہنا تھا کہ ’’بی جے پی، آر ایس ایس کے تحت بھارت ایک اکثریتی آمریت میں تبدیل ہو چکا ہے، جہاں تمام اقلیتیں مسلمان، عیسائی اور دلت مسلسل خوف و جبر کے سائے تلے زندگی گزار رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں بھارت کا بھیانک چہرہ اور ناپاک عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ بھارتی بیان کے جواب میں سیکنڈ سیکرٹری ربیعہ اعجاز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جوابی بیان دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ’’مجھے بھارتی مندوب کے ریمارکس کا جواب دینے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ یہ ایک کلاسیکی مثال ہے جس میں مظلوم بننے کا دعویٰ اصل میں مظالم ڈھانے والا کرتا ہے۔‘‘ انہوں...
جولائی کا مہینہ فلکیات کے شوقین لوگوں کیلئے بہت خاص ہے۔ اس مہینے آپ چاند، سیارے، ستارے اور شہابی بارات کو دیکھ سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں اس مہینے کے وہ 8 اہم مناظر جنہیں آپ ضرور دیکھیں۔ 1. میسیر 22 کا جھرمٹ (1 جولائی): رات کو آدھی رات کے قریب، ایک بڑا ستاروں کا جھرمٹ جو زمین سے 10,000 سال روشنی دور ہے، آسمان میں سب سے اوپر ہوگا۔ یہ جھرمٹ جنوبی علاقوں میں آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوربین سے اس کی خوبصورتی اور ستارے واضح ہوتے ہیں۔ 2. سیارہ مرکری کا بہترین موقع (4 جولائی): 4 جولائی کو غروب آفتاب کے بعد مغرب کی طرف، horizon کے قریب سیارہ مرکری دیکھنا آسان ہوگا۔ اگر بادل ہوں...
بھارت میں پاکستانی یوٹیوب چینلز اور فنکاروں پر عائد کی گئی پابندی اچانک ختم کردی گئی ہے جس کے بعد بھارتی شائقین ایک بار پھر پاکستانی مواد تک رسائی حاصل کرسکے ہیں۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے جہاں پاکستانی یوٹیوب چینلز اور اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندیاں لگائی تھیں، وہیں فواد خان اور ہانیہ عامر سمیت پاکستانی فنکاروں کی فلموں کی ریلیز بھی روک دی گئی تھی۔ اس کے باوجود ہانیہ عامر کی فلم دنیا بھر میں کامیاب ریلیز ہوئی، تاہم بھارت میں ریلیز نہ ہوسکی۔ اب بھارتی حکومت نے اچانک یہ پابندیاں ختم کرتے ہوئے پاکستانی یوٹیوب چینلز کو دوبارہ کھول دیا ہے، جس پر بھارتی شائقین خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ اگرچہ پابندی کے دوران...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: خود پر اعتماد کریں۔ اپنی کامیابی کے راستے پر اعتماد کریں۔ جب آپ اپنے شوق، اپنی حکمت، اپنے جذبات اور اپنے ذہن کو اپنے تخلیقی مواصلاتی مہارتوں کے ساتھ ملا دیتے ہیں، تو ایک جادو ہوتا ہے۔ اور جبکہ ہر چیز کو محض انعام حاصل کرنےکے لیے کرنے کا مطلب نہیں ہے، اکثر، جب آپ بے لوث ہو کر کچھ کرتے ہیں تو یہ آپ کی زندگی میں مختلف طریقوں سے برکتوں کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ اپنے ماضی کو جانے دیں۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ لوگوں کی توقعات کو جانے دیں۔ منفی: بہت زیادہ حساس ہونے کی وجہ سے دباؤ میں...
کراچی: شہر قائد میں نیوکراچی اور ڈیفنس پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیوکراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب گلزار ہوزری سیکٹر الیون سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 26 سالہ عابد ولد خلیل الرحمٰن کے نام سے کی گئی ، گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار ملزم سے ایک پستول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چینی میڈیا نے ایک ایسا ’بلیک آؤٹ بم‘ متعارف کرایا ہے جو دشمن کے پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے جمعرات کو ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی جس میں ایک جدید گرافائٹ بم کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ یہ بم دشمن کے بجلی گھروں کو نشانہ بنا کر انہیں عارضی طور پر غیر فعال کر سکتا ہے۔ویڈیو کو سی سی ٹی وی کے ذیلی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا گیا، جس میں دکھایا گیا کہ یہ ہتھیار زمین سے فائر ہوتا ہے اور فضا میں جا کر 90 سلینڈر نما ’سب میونیشنز‘ خارج کرتا ہے۔ یہ کیپسول زمین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ کے فوری بعد رات کی تاریکی میں عوام پر پیٹرول بم گِراکر مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی سے بدحال اور نڈھال عوام پر ایک اور ظلم کیا ہے۔ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 36 پیسے اور ڈیزل 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر کے بڑے اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی۔ حسب دستور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ ہوگا اور ضروریاتِ زندگی کی ہر چیز مہنگی ہوگی جس سے عام آدمی کی زندگی مزید مشکلات کا شکار ہوجائے گی۔ قبل ازیں گزشتہ...
کراچی کے ایک اور تاجر کو ڈاکوؤں نے کچے کے علاقے سے اغوا کرلیا۔ یہ واقعہ ایک بار پھر اس سوال کو جنم دیتا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے سنگم پر واقع خطرناک ‘کچے’ کے علاقے میں تاجر کیسے جا پہنچتے ہیں، اور انہیں وہاں اغوا کرنا اتنا آسان کیوں ہے؟ اغوا ہونے والے تاجر کی شناخت معین الدین کے نام سے ہوئی ہے، جو اسکریپ کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ وہ 21 جون کو لانڈھی ریلوے اسٹیشن سے صادق آباد روانہ ہوئے تھے، تاہم چند روز بعد، 24 جون کو ان کے اغوا کی خبر منظرِ عام پر آئی، اور 27 جون کو ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں برہنہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا ، تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ، یہ اضافہ قابل قبول نہیں ہے ،حکومت نے ایک ماہ کے اندر پیٹرول کی قیمت 14 میں روپے اور ڈیزل کی قیمت 17 روپے اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جس سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا اور عوام کی قوت خرید مزید کم ہونے سے کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ جائیں گی جبکہ معیشت شدید مشکلات کا شکار ہو گی ، حکومت کے اس اقدام سے بجلی مزید مہنگی ہو گی جس سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں سینیٹرز کی جانب سے اسلحہ لائسنس مانگنے پر اعلان کیا ہے کہ ہر پارلیمنٹیرین کو ممنوعہ بور کا ایک لائسنس دیا جائے گا۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ہوا ۔
سٹی42: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر عائد مختلف چارجز اور ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آ گئیں. رپورٹ کے مطابق فی لیٹر قیمت میں اضافے کا بڑا حصہ مختلف اقسام کے چارجز اور لیویز پر مشتمل ہے۔ یکم جولائی 2025 سے ڈیزل 10 روپے 39 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے۔ ایک لیٹر ڈیزل 262.59 سے بڑھ کر 272.98روپے تک پہنچ گیا ہے۔ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 177 روپے 24 پیسے ہے، ایک لیٹر ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کی مد میں 74روپے 51پیسے کی وصولی جاری، ایک لیٹر ڈیزل پر نیا ٹیکس کاربن لیوی 2روپے 50پیسے عائد کیا گیا ہے، ڈیزل فی لیٹر پر آئل مارکیٹنگ مارجن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی/اسلام آباد(کامرس رپورٹر+ اے پی پی) مالی سال 26-2025 کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 2500 سے زاید پوائنٹس کے اضافے سے بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا، وزیراعظم نے مارکیٹ کی شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر و سرمایہ کار ملکی ترقی میں ساتھ دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا زبردست آغاز ہوا، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں ڈھائی ہزار سے زاید پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیٹرول کی قیمت میں اضافے اور ٹرانسپورٹ کے کرایے بڑھ جانے پر پہلے سے ہی مہنگائی کے ستائے عوام پھٹ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق عوام نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عوام کا کہنا تھا کہ پیٹرول اتنا مہنگا کردیا، غریب عوام کہاں جائے؟ اشرافیہ کو نوازا جارہا ہے غریب کو مارا جارہا ہے۔شہریوں نے کہا کہ حکومت کوچاہیے کہ عام آدمی کیلیے آسانیاں پیدا کرے۔ ایک مسافر نے بتایا کہ2 ہزار روپے دے کر صادق آباد سے آئے تھے اب 2300 روپے مانگ رہے ہیں۔ ایک اور مسافر نے بتایاکہ میرپور خاص سے 2500 کرایہ دے کر آئے تھے اب ٹرانسپورٹر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز “ٹروتھ سوشل” پر ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے ماسک کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایلون مسک کی کمپنیوں کا انحصار سرکاری سبسڈی پر ہے اور ایلون مسک عوام پر زبردستی برقی گاڑیاں مسلط کرنے کے حامی ہیں، ٹرمپ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری کفایت شعاری کا نگران ادارہ مسک کی کمپنیوں کو دی جانے والی مالی معاونت کا ازسر نو جائزہ لے۔ ٹرمپ کی اس شدید تنقید کے جواب میں ایلون مسک نے کہا ہے کہ “میری کمپنیوں کو دی جانے والی تمام حکومتی امداد ابھی بند کر دی جائے”۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر امریکا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (آن لائن) مودی سرکار کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں خواتین مسلسل عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ بھارتی حکومت کی جانب سے سات لاکھ فوج تعینات کیے جانے کے باوجود مقبوضہ وادی غیر محفوظ ہے۔آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر کے عوام اور سیاح دونوں غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں پہلگام میں پیش آنے والے فالس فلیگ کے بعد ایک 70 سالہ بزرگ سیاح خاتون کے ساتھ زیادتی نے سیاحتی تحفظ پر سنگین سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹو ڈے کے مطابق مہاراشٹر سے آئی ایک بزرگ سیاح خاتون کو پہلگام کے ہوٹل کے کمرے میں ایک درندہ صفت شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ نہ صرف...
دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی تاریخ میں ایک اور اہم باب کو محفوظ کر لیا گیا ہے۔ سنہ 1954 میں کے ٹو کو پہلی بار سر کرنے والی اطالوی ایکسپڈیشن ٹیم کا اصل رہائشی ٹینٹ جو بیس کیمپ پر نصب تھا اب اسکردو میں ایک میوزیم کا حصہ بن چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ اسکردو کے عوام نے کیسے کیا؟ یہ قدم ملک میں کوہ پیمائی کی تاریخ کو محفوظ بنانے کی ایک کوشش ہے۔ یہ تاریخی ٹینٹ سنہ 1954 میں اس وقت لگایا گیا تھا جب اطالوی کوہ پیماؤں نے کے ٹو کو پہلی مرتبہ سر کیا۔ 50 برس بعد سنہ 2004 میں اسی ٹینٹ میں بیس کیمپ پر گولڈن جوبلی تقریبات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد وفاداری تبدیل ہونے کے خدشے کے پیش نظر اراکین اسمبلی سے ایک بار پھر وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سے دوسری پارٹی میں شمولیت نہ کرنے کا حلف نامہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی کے 35 آزاد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی میڈیا پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے والا ’بلیک آو¿ٹ بم‘ سامنے لے آیا۔ساو¿تھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے جمعرات کو ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی ہے جس میں بظاہر ایک نئے قسم کے گرافائٹ بم کو دکھایا گیا ہے جو دشمن کے بجلی گھروں کو ناکارہ بناسکتا ہے۔یہ ویڈیو سی سی ٹی وی کے ایک ذیلی سوشل میڈیا چینل پر شیئر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ یہ ہتھیار زمین سے فائر کیا جاتا ہے جو فضا میں جا کر 90 سلنڈر نماسب میونیشنز خارج کرتا ہے۔ یہ کیپسول زمین سے ٹکرا کر اچھلتے ہیں اور فضا میں پھٹ کر بہت باریک کاربن فائبرز پھیلاتے...
احمد پور شرقیہ ٹول پلازہ کے قریب طالبات کی وین میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے باعث ایک طالبہ جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق وین میں آگ ایل پی جی کی لیکیج کے باعث لگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا حکم، واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چاغی( آئی این پی )دالبندین شہر اور نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کی روز افزوں تعداد شہریوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ گلیوں، محلوں، بازاروں اور رہائشی کلیوں میں ان کتوں کی آزادانہ نقل و حرکت نے عوام ، بالخصوص خواتین، بچوں اور طلبہ و طالبات کی زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔فیصل کالونی سمیت متعدد علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ دینی مدارس میں زیرِ تعلیم ہزاروں بچے، بچیاں اور خواتین روزانہ ان کتوں کے حملے کے خطرے سے دوچار رہتے ہیں، خاص طور پر رات کے اوقات (ایک سے دو بجے کے درمیان) میں ان کی موجودگی ایک مستقل خطرہ بن چکی ہے۔ بعض اوقات یہ کتے گھروں کے دروازوں تک پہنچ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ ( آئی این پی ) واسا ایمپلائز یونین کوئٹہ کے جاری کردہ اعلامیہ میں یونین ہذا کے عہدے داران نے کہا کہ محکمہ واسا کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے مٹینگ میں ایک والمین کو گریڈ گیارہ میں فریش بھرتی کے آرڈرز کی منظوری لینا غیر قانونی اقدام ہے جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ یہ ملازم آٹھ ماہ قبل لواحقین کے کوٹہ پر بطور والمین کے پوسٹ پر بھرتی ہوا اور آٹھ ماہ کے بعد اس کو کلرک کے پوسٹ پر غیر قانونی طور پر لانا ادارے میں پڑھے لکھے ملازمین کے ساتھ نا انصافی ہے اور یہ کلرک کی پوسٹ پرموشن پوسٹ ہے اس پر ایک جونیئر والمین کے آرڈرز کرنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گولارچی (نمائندہ جسارت ) گولارچی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم ملزم اعجاز احمد عرف ججی بھٹی کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 500 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم ایک سابقہ مقدمے میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی بدین کی ہدایات پر ایس ایچ او گولارچی انسپکٹر انور لغاری کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چرس فروخت کرنے والے روپوش ملزم اعجاز احمد عرف ججی بھٹی کو دھر لیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ ملزم پہلے ہی شہید فاضل راہو پولیس اسٹیشن میں درج کیس نمبر 59/2025، دفعہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت )سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سکھر ایکسپریس (اپ) کی روانگی کا وقت رات 10:30 مقرر کرنے اور ڈاؤن ٹرین کے موجودہ شیڈول پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانیکا مطالبہ کر دیا، سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے پاکستان ریلویز کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقات کی۔ وفد میں کنوینر ریلوے کمیٹی جناب خورشید اعظم شمسی، ڈپٹی کنوینر عبدالغفار میمن، اراکین کاشف حسین قاضی، محمد زاہد جاوید، ناظم الدین شیخ اور عبدالصمد فاضلانی شامل تھے، جبکہ پاکستان ریلویز کی نمائندگی ڈویڑنل سپریٹنڈنٹ، ڈپٹی ڈویڑنل سپریٹنڈنٹ سکھر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریلویز لینڈ ریونیو نے کی۔اجلاس کے دوران وفد نے سکھر ایکسپریس (اپ) کی روانگی کا وقت رات 10:30 مقرر کرنے اور ڈاؤن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن ( نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے عشرہ محرم الحرام 1447 ہجری کے لئے ڈپٹی کمشنرآفس نوشہرو فیروز میں ایک کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔واضح رہے کہ یہ کنٹرول روم چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ٹو) کو کنٹرول روم کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔غلام بشیر ملاح، ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر کنٹرول روم کے کنٹرول کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔محرم الحرام کے دوران کنٹرول روم پر امن و امان اور انتظامات کا جائزہ لینے اورعوامی شکایت وصول کرنے کے بعد فوری طور پر متعلقہ افسران کے علم میں لائے گا۔
ریاض احمدچودھری غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سول سوسائٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ آر ایس ایس کی سرپرستی میں قائم بی جے پی کی بھارتی حکومت جموں و کشمیرکی مسلم شناخت کو مٹانے اور پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کے جذباتی اور تاریخی رشتوں کو کمزور کرنے کی سرتوڑ کوششیں کررہی ہے۔ سول سوسائٹی کے ارکان نے کہا کہ اگست 2019میں دفعہ370اور 35A کی منسوخی اور حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کشمیر کے منفرد تشخص کو ختم کرنے اور ظلم وجبر کے ذریعے آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے منظم بھارتی منصوبے کا حصہ ہیں۔انہوں نے گرفتاریوں، جائیدادوں پر قبضے اور آزادی پسندوں کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر...
کراچی‘ اسلام آباد (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ + خبر نگار خصوصی+اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ 30 جون کو مالی سال کے آخری دن 100 انڈیکس ایک ہزار 248 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 627 پر بند ہوا تھا اور مالی سال 2025ء میں 100 انڈیکس میں 47 ہزار 182 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 2500 سے زائد پوائنٹس کے اضافہ سے بنچ مار ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔ ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ مالی سال کے پہلے دن کاروبار کے آغاز...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم رانا ثناء اﷲ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جوڈیشل کمشن کی جانب سے درست فیصلے ہو رہے ہیں۔ جوڈیشل کمشن کے فیصلے کے مطابق ہی یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان بنے۔ جوڈیشل کمشن کے فیصلے سے ہی چاروں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس تعینات ہوئے ۔کیا یہ چیف جسٹس اس لئے غلط ہیں کہ وہ ایک مخصوص لابی کی مرضی سے نہیں بنے؟ سنیارٹی کا فیصلہ ججز نے کیا کہ تین سینئر ترین ججز میں سے ایک چیف جسٹس ہو گا۔ پی ٹی آئی تحریک چلائے ہم سختی سے نمٹیں گے، آج جن لوگوں کو خط اچھے لگ رہے ہیں انہیں جسٹس فائز عیسیٰ کے خط اچھ نہیں لگ رہے تھے۔...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں سینیٹرز کی جانب سے اسلحہ لائسنس مانگنے پر اعلان کیا ہے کہ ہر پارلیمنٹیرین کو ممنوعہ بور کا ایک لائسنس دیا جائے گا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ہوا جہاں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی پراراکین نے شدید اعتراضات کیے تاہم انہوں پاکستانی سیٹیزن شپ بل 2025 میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک شہریت ترک کرنے والوں کو دوبارہ پاکستانی شہریت لینے کی اجازت دی جا رہی ہے تاکہ وہ وطن میں کاروبار، سرمایہ کاری اور خیرات کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں اور یہ لوگ...
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے گذری تھانے کے سب انسپکٹر اختر حسین کو معطل کر کے ایک درجہ تنزلی بھی کر دی جس کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔ پولیس افسر کے خلاف انکوائری کا عمل بھی جاری ہے جبکہ انھیں گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں قائم بی کمپنی تبادلہ کر دیا گیا۔ معطل پولیس افسر کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ روز صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک اپنی حاضری کو یقینی بنائینگے ۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسو سی ایشن آف پاکستان ملک محمد بوستان نے ایکسچینج کمپنیوں کو پاکستان ریمیٹنس انیشیٹو (پی آر آئی) میں شامل کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے ملک کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا اورانہوں نے جو ہم پر اعتماد کیا ہے ہم اس پر پورا اتریں گے، حکومت نے ایکسچینج کمپنیوں پر اعتماد کرتے ہوئے ایکسچینج کمپنیوں کو پی آر آئی میں شامل کیا ہے تو اس سال اگر ایکسچینج کمپنیوں نے 4ارب دیئے تو اگلے سال ایکسچینج کمپنیاں8 سے 10 ارب ڈالر حکومت پاکستان کے انٹربینک کے ذریعے فراہم کرینگی کیونکہ ہمیں ابھی لیو ل پلیئنگ فیلڈ کا پورا موقع ملا ہے اور ہم اس لیول پلیئنگ فیلڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)پیس ویلی کی عظیم الشان لانچنگ اور نارتھ کراچی اسٹیٹ ڈیلر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی حلف برداری – اتحاد، ترقی اور خودمختاری کا جشن کراچی کی ریئل اسٹیٹ برادری کے لیے ایک یادگار دن بن گیا، جب پیس ویلی جیسے عوام دوست ہاؤسنگ منصوبے کی شاندار لانچنگ اور نارتھ کراچی اسٹیٹ ڈیلر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نئی باڈی کی حلف برداری ایک ہی پلیٹ فارم پر ولولے، اتحاد اور جذبے کے ساتھ منعقد ہوئی۔جنہوں نے اس عظیم اجتماع کو ممکن بنایا اور ریئل اسٹیٹ انڈسٹری میں یکجہتی، دیانتداری اور عوامی خدمت کا عملی مظاہرہ کیا۔ پیس ویلی خواب نہیں، حق دار کا حق پیس ویلی (اسکیم 45، کراچی) ایک ایسا ہاؤسنگ پروجیکٹ ہے جو ہر اْس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان میں پہلی بار جدید طرز کے ملٹی برانڈ ڈائننگ تجربے، ”دی کمیون بائے فوڈ پانڈا” متعارف کرادیا گیا ہے۔فوڈ پانڈا نے یہ انقلابی تصور کھانے کے تجربے کو ایک نئی جہت دینے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جہاں صارفین کو مختلف اعلیٰ معیار کے فوڈ برانڈز ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گے۔اس سہولت کے تحت صارفین ایک ہی QR کوڈ اسکین کر کے متعدد پسندیدہ ریسٹورانٹس اور کیفے سے بیک وقت آرڈر کر سکتے ہیں، اور مختلف پکوان ایک ہی میز پر بیٹھ کر کھا سکتے ہیں۔ اس موقع پر فوڈ پانڈا پاکستان کے سی ای او منتقیٰ پراچہ نے کہا کہ”دی کمیون ا پنی نوعیت کا پہلا ایسا منفرد مقام ہے جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد نے ایک بار پھر حکومت کی توجہ ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم (ای ایف ایس) کے تحت بغیر ڈیوٹی خام مال درآمدکرکے مقامی مارکیٹ میں فروخت کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کی طرف مبذول کرواتے ہوئے نشاندہی کی ہے کہ کیمیکلز اینڈ ڈائز کے چیپٹر27 سے چیپٹر 32 بالخصوص 3204 کے درآمدی اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 سے 2024 کے دوران اس چیپٹر کے تحت درآمد میں 80 فیصد اضافہ ہوا مگر اس کے مقابلے میں برآمدات میں کوئی اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بڑے پیمانے پر چوری ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کی شمال مغربی ریاست سینالوا میں ہائی وے پل کے قریب سے 20 لاشیں برآمد ہوئیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ 4لاشیں سڑک کے کنارے ملیں جبکہ دیگر 16 لاشیں ایک لاوارث گاڑی سے ملی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ تمام لاشوں پر گولیوں کے نشانات تھے۔واضح رہے کہ میکسیکو میں تقریبا ایک سال قبل سینالوا کارٹل کے شریک بانی اسماعیل ایل میو زمبادہ کو گرفتارکیا گیا تھا،جس کے بعد سے علاقے میں تشدد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی جانب سے غیر ملکی امداد کے خاتمے سے دنیا کے سب سے کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد جان سے جا سکتے ہیں۔ ان میں ایک تہائی تعداد چھوٹے بچوں کی ہے۔ یہ تحقیق معروف طبی جریدے دی لینسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں اس وقت سامنے آئی جب دنیا اور کاروباری رہنما اسپین میں اقوام متحدہ کے ایک اجلاس میں امدادی شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مارچ میں کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے تمام پروگراموں میں سے 80 فیصد سے...
تہران کی سڑکوں پر دوڑتی ہوئی لڑکیاں ہاتھوں میں بینر، آنکھوں میں آنسو اور دلوں میں آگ کوئی احتجاج کر رہی ہے ،کوئی خاموش کھڑی ہے مگر سب کی نگاہیں کسی بہترکل کی متلاشی ہیں۔ ایران میں آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ فقط ایک ملک کی اندرونی سیاست نہیں بلکہ عورت کے وجود اس کی خود مختاری کی بات ہے۔ دو سال قبل ایک نوجوان لڑکی مہسا امینی صرف اس لیے ماری گئی کہ اس کے اسکارف کا انداز ایران کی اخلاقی پولیس کو پسند نہیں آیا۔ اس ایک موت نے ایک صدی کی خاموشی توڑ دی۔ زن زندگی آزادی فقط نعرہ نہیں رہا ،یہ احتجاج یہ فریاد یہ دعا بن چکا ہے۔مگر آج جب ہم ان بہادر...
مریم نیا لیاری میں رہتی ہے۔ یہ بستی شاہراہِ پاکستان سے 18 کلومیٹر دور ہے جہاں کی آبادی کی اکثریت غریبوں پر مشتمل ہے۔ نیا لیاری سے کوئی بس نہیں چلتی۔ جب سے چین کے تیارکردہ چنگ چی رکشے چلنے شروع ہوئے تو اس بستی کے لوگوں کو ایک سواری کی سہولت مل گئی۔ چنگ جی میں بشمول ڈرائیور 8 سے 10 افراد سفرکرتے ہیں۔ نیا لیاری میں خواتین کی اکثریت مختلف نوعیت کے کام کرتی ہے۔ ان میں سے بیشتر عورتیں نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، شادمان ٹاؤن اور فیڈرل بی ایریا کے گھروں میں کام کرتی ہیں۔ چنگ چی کا کم از کم کرایہ 10 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 110 روپے تھا۔ نئی بستی کی محنت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں تیز رفتار اور لاپرواہ واٹر ٹینکرز موت کی علامت بن گئے۔ سائٹ ایریا، کورنگی اور شرافی گوٹھ میں پیش آنے والے مختلف حادثات میںبزرگوں سمیت 4 شہری جان کی بازی ہار گئے، جبکہ پولیس کی مبینہ غفلت اور ناقص ٹریفک نظام نے شہریوں میں شدید خوف و غصہ پیدا کر دیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، سائٹ ایریا ولیکا کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں 25 سالہ امیر معاویہ ولد محمد درویش خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔متوفی نوجوان قصبہ کالونی کا رہائشی اور بنوری ٹاون مدرسے میں زیر تعلیم تھا۔کورنگی ویٹا چورنگی پر ایک اور دلخراش واقعے میں واٹر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران پر اسرائیلی حملوں کا آغاز 13جون کو ہوا اور 24 جون کو جنگ بندی ہوئی، اس میں بلاشبہ تناسب کے اعتبار سے ایران کا نقصان بہت زیادہ ہوا ہے۔ اعلیٰ فوجی قیادت منظر سے ہٹ گئی، بعض ایٹمی مراکز، حساس دفاعی تنصیبات اور شہری مقامات پر اندھا دھند بمباری کی گئی ہے۔ لیکن امریکا، اسرائیل اور اہل ِ مغرب کے تمام تر اندازوں کے برعکس ایران نے ہتھیار نہیں ڈالے، بلکہ جرأت واستقامت کے ساتھ مقابلہ کیا۔ ایران کی بعض کمزوریاں بھی سامنے آئیں کہ موساد، را اور سی آئی اے کے اشتراک سے دشمن کا جاسوسی نظام اُن کی صفوں کے اندر نفوذ کرچکا تھا حتیٰ کہ ایران کے اندر ڈرون تیار کرنے کا کارخانہ بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ میں اسرائیل کی بدترین دہشت گردی جاری ہے، پناہ گاہوں اور امدادی قافلوں پر بمباری کے نتیجے میں روزانہ ستر، اسی افراد شہید ہورہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی اسرائیلی بمباری سے 68 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بھی فضائی حملے کیے گئے، اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک پناہ گزین اسکول پر بمباری کی گئی، دیر البلاح میں الاقصیٰ شہدا اسپتال پر حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب بچوں میں گردن توڑ بخار کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 35 ہوگئی ہے، نومولود بچے دودھ کے لیے بلبلا رہے ہیں، شیر خوار بچوں کی جان بچانے...
کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حالیہ دنوں میں تین غیر ملکی ایئرلائنز کے طیارے مختلف تکنیکی مسائل اور حادثات کے باعث عارضی طور پر گراؤنڈ کردیئے گئے تھے۔ ترک ایئرلائن (Turkish Airlines) کا طیارہ مرمت مکمل ہونے کے بعد اپنی منزل ترکی کے لیے روانہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ترک ایئرلائن کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکسی کے دوران پرندہ انجن سے ٹکرا جانے کے باعث متاثر ہوا تھا۔ واقعے کے بعد طیارے کو کئی روز کے لیے گراؤنڈ کردیا گیا تھا۔ طیارے کی مرمت کے لیے ترک ایئرلائن نے پاکستان کی مقامی ایوی ایشن کمپنی کی خدمات حاصل کیں، جس نے کامیابی سے مرمتی کام مکمل کیا، جس کے بعد طیارہ بحفاظت روانہ ہوگیا۔ ادھر سعودی ایئرلائن...
یوسف پلازہ پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 16 فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے قریب پولیس نے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو 25 سالہ عمران خان کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں اور موبائل فون برآمد ہوا ہے جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ یوسف پلازہ پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اس کا تلاش ایپ کی مدد سے اس کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک مختلف شخص دکھائی دیے جب انہوں نے اپنے سروس پرووائیڈر کے بارے میں آن لائن شکایت کی۔ ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ وہ ملک بھر کے مذہبی رہنمائوں کے ساتھ کانفرنس کال کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن تکنیکی خرابی کی وجہ سے کال شروع نہیں کر سکے۔ریپبلکن صدر نے ایک پوسٹ میں کہا “AT&T اپنے آلات کو صحیح طریقے سے کام کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔یہ دوسری بار ہوا ہے۔ اگر AT&T کا باس، جو بھی ہو، ملوث ہو سکتا ہے، تو یہ بہت اچھا ہوگا، لائن پر ہزاروں لوگ موجود ہیں!”اے ٹی اینڈ ٹی (امریکی ٹیلی فون اینڈ ٹیلی گراف کمپنی)...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے گستاخانہ خاکے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ اور دیگر انبیاء کی شان میں بے ادبی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،ہم اس معاملے کو ہر سطح پر دیکھیں کریں گے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ترکی کے ایک طنزیہ جریدے “لیمان” (Leman) نے اپنی 26 جون کی اشاعت میں گستاخانہ کارٹون شائع کیا، کارٹون میں حالیہ ایران اسرائیل تنازعے کا حوالہ دیتے ہوئے ایک تباہ شدہ شہر کے پس منظر میں حضرت محمد ﷺ اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کو ہاتھ ملاتے ہوئے دکھایا گیا، جسے ترکی کی عوام اور قیادت نے سخت توہین قرار دیا۔ترک صدر نے کہاکہ یہ شائستگی کے پردے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی:بھارت میں فضائی سفر دن بہ دن خطرناک ہوتا جارہا ہے،انڈین ائیر لائن کے طیارے موت کی مشینیں بن گئیں،ایک اور طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کے دو دن سے بھی کم وقت بعد دہلی سے ویانا جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز AI-187 (بوئنگ 777) ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی ہوا میں 900 فٹ نیچے گر جاتی۔ یہ واقعہ 14 جون 2025 کو صبح 2:56 بجے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد پیش آیا تھا۔ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا کی دیکھ بھال اور آپریشنل خامیوں کی گہرائی سے تحقیقات شروع کی ہے۔ ٹریکنگ ڈیٹا اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تلنگانہ : جنوبی بھارت کی دو ریاستوں تلنگانہ اور تامل ناڈو میں پیش آنے والے دو الگ الگ ہولناک حادثات میں کم از کم 41 افراد جاں بحق ہو گئے، پہلا واقعہ تلنگانہ کے سنگا ریڈی ضلع میں واقع ایک دوا ساز فیکٹری میں پیش آیا جبکہ دوسرا دھماکہ تامل ناڈو کے سیواکاشی علاقے میں ایک آتش بازی کی فیکٹری میں ہوا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں واقع معروف دوا ساز ادارے Sigachi Industries کی ایک یونٹ میں زوردار دھماکہ اور اس کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث 36 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے فیکٹری کی عمارت کا ایک حصہ گر گیا، جس کے...
کراچی کے علاقے شریف آباد میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں گبول برادری کے 3 نوجوانوں کی موت پر پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے سندھ حکومت کو ایک ہفتے میں کارروائی کا الٹی میٹم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے گبول برادری کے 3 نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے، اور اگر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائےگا۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ ایس ایچ او شریف آباد نے مبینہ طور پر ان نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے۔ نبیل گبول نے بتایا کہ اس معاملے پر انہوں نے سندھ کے وزیر داخلہ ضیاالحسن سے رابطہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یورپ میں عام طور پر استعمال ہونے والا کھانسی کا ایک شربت ایمبروکسول پارکنسنز کے مریضوں میں ڈیمینشیا کی رفتار کو سست کر سکتا ہے۔تحقیقات کے مطابق، پارکنسنز کا شکار تقریباً نصف مریض 10 سال کے اندر ڈیمینشیا میں مبتلا ہو جاتے ہیں، جس سے یادداشت کی خرابی، ذہنی الجھن، نظر کے دھوکے، اور مزاج کی تبدیلی جیسے مسائل بڑھ جاتے ہیں، جو نہ صرف مریض بلکہ ان کے خاندان اور صحت کے نظام پر بھی گہرے اثرات ڈالتے ہیں۔کینیڈا کی ویسٹرن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہرِ اعصابیات ڈاکٹر اسٹیفن پاسٹرناک کے مطابق، موجودہ علاج صرف علامات کو کم کرتے ہیں، بیماری کو روکنے میں مؤثر نہیں ہیں۔اب ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر جاری نسل کش جنگ میں شہدا کی تعداد56 ہزار647 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 1لاکھ 34 ہزار105 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق فلسطینی وزارتِ صحت نے کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 116 لاشیں اسپتالوں میں لائی گئیں، جب کہ 463 زخمیوں کو طبی امداد دی گئی، اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور امدادی کارکنوں کو وہاں تک رسائی نہیں دی جا رہی، جس کے باعث شہدا کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔خیال رہےکہ اسرائیل نے 18 مارچ 2024 کو جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو توڑتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بمباری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی وزیرستان: پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو سے متاثر ہوگیا، متاثرہ بچوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔اسلام آباد سے قومی ادارہ صحت کے ذرائع مطابق پولیو کیس شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوا ہے، پولیو سے متاثرہ 19ماہ کا بچہ یو سی میرانشاہ 3 کا رہائشی ہے۔رواں سال خیبر پختونخوا سے 8 اور سندھ سے 4 پولیو کیس سامنے آئے ہیں جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کے مطابق شمالی وزیرستان کی 11 یونین کونسلز میں جلد خصوصی ویکسینیشن مہم شروع کی جائے گی۔نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ والدین بچوں کو ہر مہم میں پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں، پولیو سمیت دیگر بیماریوں سے...
ملک بوستان نے کہا کہ پی آر آئی اسکیم سے انٹرنیشنل منی ٹرانسفر کمپنیوں کی بلیک میلنگ ختم ہو جائے گی اور اس اسکیم کے تحت ترسیلات زر کی حد 100 ڈالر سے بڑھ کر 200 ڈالر ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریمیٹینس انیشیٹو اسکیم میں ایکسچینج کمپنیوں کو شامل کر لیا گیا، جس کے نتیجے میں تجارتی بینکوں کے بعد اب ایکسچینج کمپنیاں بھی پی آر آئی میں شامل ہوگئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس ضمن میں سرکلر نمبر 4 جاری کر دیا گیا ہے۔ ایکسچینج ایسوسی آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ پی آر آئی میں شامل ہونے کے بعد اب ترسیلات زر میں 100 فیصد اضافہ متوقع ہے، تجارتی بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کا فی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: کنگز کالج لندن کی ایک نئی تحقیق Circulation: Cardiovascular Interventions نامی طبی جریدے میں شائع ہوئی ہے، جس میں دریافت ہوا ہے کہ ایک عام طور پر استعمال ہونے والا قلبی ٹیسٹ دل کی سب سے خطرناک حالت، یعنی لیفٹ مین کورونری آرٹری (LMCA) بیماری کی تشخیص کرنے میں ناکم ہے اور اس بیماری کو تقریباً 28 فیصد تک چھپا رہا ہے۔ بیماری کی تشخیص کا پس منظر:LMCA (لیفٹ مین کورونری آرٹری) قلب کی سب سے بڑی اور اہم شریان ہے، جو دل کے زیادہ تر عضلات کو خون فراہم کرتی ہے۔ اگر یہ تنگ ہو جائے تو “وڈو میکر” یعنی ایسا دل کا دورہ ہوتا ہے جس میں بچنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔موجودہ ٹیسٹ کا...
ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ریموٹ سے چلنے والے ’سائبورگ بِیٹلز‘ کو استعمال کرتے ہوئے منہدم عمارتوں میں پھنسے لوگوں یا بارودی سرنگوں کی تلاش کی جا سکتی ہے۔ آسٹریلیا کے سائنس دانوں نے اس کیڑے پر ایک بیک پیک نصب کیا ہے (جو ہٹایا جا سکتا ہے) جس کو ویڈیو گیم کے ریموٹ سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے محقق ڈاکٹر تھینگ وو-ڈوان (جن کی رہنمائی میں تحقیق کی گئی) نے بتایا کہ کیڑے پر لدا بیگ پیک الیکٹروڈز کے ذریعے ان کے اینٹینا اور فور ونگز (Forewings) کو کنٹرول کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹلز میں متعدد قدرتی صلاحیتیں ہوتی ہیں جو ان کو چڑھنے اور ملبے جیسی چھوٹی...
مالی سال 26-2025 کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 2500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا، وزیراعظم نے مارکیٹ کی شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق منگل کو مالی سال کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، بینچ مارک 100-انڈیکس 2 ہزار 572 پوائنٹس یا 2.05 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ پیر کو کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 248 پوائنٹس یا ایک...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس کے پہلی بار ایک لاکھ 27 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نیا مالی سال ایک اچھی خبر اور معاشی میدان میں ایک اہم پیشرفت سے شروع ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ ہنڈرڈ انڈیکس کا اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنا اس امر کا مظہر ہے کہ ملکی معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط و مستحکم ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے مالی سال...
اداکارہ فریال محمود ایک بار پھر اپنے نازیبا لباس اور متنازع ڈانس ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گئیں۔ فریال محمود نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ’نہیں جینا گانے پر بولڈ انداز میں رقص کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو میں فریال نے انتہائی چھوٹا لباس پہن رکھا ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فریال محمود نے کیپشن میں لکھا کہ یہ ویڈیو پچھلے سال کی ہے جسے وہ پہلے شیئر نہیں کرنا چاہتی تھیں کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ وہ اس میں موٹی نظر آ رہی ہیں۔ تاہم، اب وہ...
اداکار اور گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی ڈیٹنگ کی افواہیں پھر سے گرم ہونے لگیں۔ حال ہی میں اداکارہ و ماڈل میرب علی سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کرنے کے بعد سے گلوکار عاصم اظہر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عاصم منگنی ختم کرنے کے بعد پھر سے اپنی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کو ڈیٹ کر رہے ہیں، اور اب گلوکار کی ایک حالیہ ویڈیو اور ہانیہ عامر کی انسٹاگرام اسٹوری نے صارفین کو قیاس آرائیوں پر مجبور کردیا ہے۔ A post common by FUCHSIA Magazine (@fuchsia_magazine) سوشل میڈیا پر عاصم اظہر ایک ویڈیو میں ’پیلے رنگ گا کیپ‘ پہنے نظر آئے جس کے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں سینیٹرز کی جانب سے اسلحہ لائسنس مانگنے پر اعلان کیا ہے کہ ہر پارلیمنٹیرین کو ممنوعہ بور کا ایک لائسنس دیا جائے گا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ہوا جہاں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی پراراکین نے شدید اعتراضات کیے تاہم انہوں پاکستانی سیٹیزن شپ بل 2025 میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک شہریت ترک کرنے والوں کو دوبارہ پاکستانی شہریت لینے کی اجازت دی جا رہی ہے تاکہ وہ وطن میں کاروبار، سرمایہ کاری اور خیرات کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں اور یہ لوگ ملک کے لیے...
ذرائع این آئی ایچ کے مطابق پولیو کیس شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوا ہے، پولیو سے متاثرہ 19ماہ کا بچہ میرانشاہ یوسی 3 کا رہائشی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، جس کے بعد رواں سال سامنے آئے کیسز کی تعداد 14 تک پہنچ گئی۔ ذرائع این آئی ایچ کے مطابق پولیو کیس شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوا ہے، پولیو سے متاثرہ 19ماہ کا بچہ میرانشاہ یوسی 3 کا رہائشی ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال خیبر پختونخوا سے آٹھ، سندھ سے چار پولیو کیس سامنے آئے ہیں، پنجاب سے ایک اور گلگت بلتستان سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری اور مسلسل محاصرے کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں بچوں کے درمیان خطرناک دماغی بیماری “میننجائٹس” کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے جو ایک نئی انسانی تباہی کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق حماس نے کہا کہ حالیہ دنوں میں غزہ میں سیکڑوں بچوں میں میننجائٹس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ علاقے کے معصوم بچے ایک اور مہلک بحران کی زد میں آچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ میننجائٹس کا تیزی سے پھیلاؤ ایک سنگین المیے کا پیش خیمہ ہے جبکہ اسرائیلی حملوں اور ناکہ بندی کے سبب پہلے ہی غزہ کا نظام صحت مکمل...
اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر وکٹر GAO نے کہا کہ چین اور امریکہ کو چین،امریکہ تعلقات کی بنیاد رکھنے پر ہمیشہ پاکستان کا شکرگزار رہنا چاہیے، جو کہ جدید تاریخ کے سب سے بڑے کھیل کو تبدیل کرنے والے واقعات میں سے ایک ہے۔ وہ ثالث کے طور پر پاکستان کے کردار کو ثالثی کی روشن مثال سمجھتے ہیں۔ پاکستان نے مکمل طور پر مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے ممالک کو اکٹھا کرکے انسانیت کی بہترین خدمت کی ہے جس سے ترقی اور امن کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ ان کا خیال تھا کہ چین امریکہ تعلقات نے عالمی...
دنیا میں ماں اور باپ کی اپنی اولاد سے محبت لازوال ہوتی ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا، ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ نے اپنی بیٹی کو بچانے کے لئے اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر گہرے سمندر میں چھلانگ لگادی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق باپ نے کروز شپ سے گرنے والی اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگا کر اولاد سے محبت کی نئی مثال قائم کردی اور دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ معاملہ 29 جون کو پیش آیا جب ڈزنی ڈریم نامی 14 منزلہ بحری جہاز کی چوتھی منزل سے ایک کم عمر لڑکی سمندر میں...
سٹی 42:پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا،ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوا قومی ادارہ صحت میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسدادِ پولیو نے تصدیق کر دی نیشنل ای او سی کے مطابق ،اس سال کا 14واں پولیو کیس شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوا،پولیو سے متاثرہ 19ماہ کا بچہ یو سی میرانشاہ 3 کا رہائشی ہے۔اس سال خیبرپختونخوا سے 8، سندھ سے 4 پولیو کیسز سامنے آئے ہیں، پنجاب سے 1 ، گلگت بلتستان 1 پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے،2025 میں پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی، خیبرپختونخوا سے 8، سندھ سے 4، پنجاب اور جی بی سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا جوڈیشل کمیشن کا...

بھارتی میڈیا کشمیری استاد کو دہشتگرد ثابت کرنے میں ناکام، عدالت کا 2 میڈیا ہاؤسز کے خلاف مقدمے کا حکم
ہندوستانی مرکزی میڈیا کی جانب سے دہشتگرد قرار دیے گئے کشمیری استاد قاری محمد اقبال کے خلاف تمام الزامات پونچھ کی عدالت نے مسترد کردیے، اور سچ سامنے آنے پر زی نیوز اور نیوز 18 انڈیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ 47 سالہ قاری محمد اقبال جو پونچھ کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ایک مدرس تھے، 7 مئی کو پاک بھارت کشیدگی میں شہید ہوگئے تھے۔ تاہم ان کی شہادت کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک منظم مہم کے تحت ان پر دہشتگردی کے جھوٹے الزامات عائد کیے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا کا پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ظاہر کرنے کا پروپیگنڈا بے نقاب بھارتی میڈیا کے مختلف چینلز نے...
پاکستان نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک کے لیے فیری (کشتی) سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان کی وزارت بحری امور کی جانب سے گوادر کی بندرگاہ پر نئی شپنگ لائنیں قائم کرنے اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک کے لیے فیری سروس متعارف کروانے کے ایک جامع منصوبے کا اعلان کیا گیا۔ وزیر بحری امور جنید انوار چودھری کی زیرصدارت منگل کو ایک اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’اس فیصلے کا بنیادی مقصد علاقائی رابطوں کو فروغ دینا ہے۔ یہ اقدام پاکستان کی سمندری تجارت کو بڑھانے اور گوادر کو بحیرہ عرب میں ایک بڑے ٹرانس شپمنٹ اور لاجسٹک مرکز کے طور پر ترقی دینے کی...
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے 9 اور دس محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ، 5 اور 6 جولائی کو تمام تر سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق 9 اور 10 محرم کو بلدیاتی کائونسل اور باختیار اتھارٹیز میں بھی عام تعطیل ہوگی ، محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشنن وکو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔ مزیدپڑھیں:اسرائیل جنگوں پر کتنے ارب ڈالر پھونک چکا؟ زیادہ پیسے کس نے دیے؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رام اللہ:اقوام متحدہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں اسرائیلی آبادکاروں کے حالیہ مہلک حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں “منظم اور امتیازی قانون نافذ کرنے کے ایک واضح نمونے” کا حصہ قرار دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان ثمین الخطیب نے کہا ہے کہ یہ واقعات معمولی نہیں بلکہ ایک واضح تسلسل کا حصہ ہیں جس میں اسرائیلی قابض افواج فلسطینی آبادی کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو رہی ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق 25 جون کو درجنوں مسلح اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ اور نابلس کے کئی دیہات پر منظم حملے کیے، جن میں فلسطینی گھروں اور گاڑیوں کو نذر آتش کیا...

پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں سے محروم ہونے کے بعد اراکین اسمبلی کے حوالے سے بڑا فیصلہ، ایک بار پھر وفاداری کا حلف لیا جائیگا
پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں سے محروم ہونے کے بعد اراکین اسمبلی کے حوالے سے بڑا فیصلہ، ایک بار پھر وفاداری کا حلف لیا جائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد وفاداری تبدیل ہونے کے خدشے کے پیش نظر اراکین اسمبلی سے ایک بار پھر وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے ایک نئی اور پراسرار دفاعی ٹیکنالوجی کا انکشاف کیا ہے جسے پاور انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے والا ’بلیک آؤٹ بم‘ قرار دیا جا رہا ہے، یہ ہتھیار دشمن کے بجلی گھروں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کو مکمل طور پر مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے جدید جنگی حکمت عملیوں میں ایک نیا باب کھلنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق سی سی ٹی وی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی گئی جس میں گرافائٹ بم کی طرز پر ایک جدید میزائل کو دکھایا گیا ہے، ویڈیو میں بتایا گیا کہ یہ میزائل زمین سے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹر سٹی بس سروس کرایوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ مختلف انٹر سٹی بس سروس کے مسافروں کرائے بڑھنے پر اپنی پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ ایک مسافروں نے بتایا کہ صادق آباد کا کرایہ 2 ہزار دے کر آئے تھے اب 2 ہزار 300 چارج کر رہے ہیں۔ ایک اور مسافر کا کہنا تھا کہ میرپور خاص سے ڈھائی ہزار کرایہ دے کر آئے تھے اب ٹرانسپورٹر واپسی 3 ہزار روپے مانگ رہے ہیں۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ہمارے کاروبار پر اثر پڑتا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا مزید کہنا ہے کہ کرایے بڑھانا ہماری مجبوری ہے، ہم نے سب اخراجات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹں: معروف طبی جریدے ’’دی لانیسٹ‘‘ کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی امداد ’’USAID‘‘ میں کٹوتیوں سے عالمی سطح پر تقریباً ڈیڑھ کروڑ اموات ہوسکتی ہیں۔ اس رپورٹ سے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بوسٹن یونیورسٹی کے بیماریوں کے ماہر بروک نکولس کی حال ہی میں اپ ڈیٹ کی گئی ایک ٹریکر رپورٹ کے مطابق امریکی امداد میں کٹوتیوں کے نتیجے میں اب تک تقریباً ایک لاکھ 8 ہزار افراد اور 2 لاکھ 24 ہزار سے زاید بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ٹریکر کے مطابق اس کا مطلب ہے کہ ہر گھنٹے میں اوسطاً 88 افراد اس کٹوتی کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی سیاسی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی لاتے ہوئے پارٹی اراکین کو دوبارہ سے وفاداری کے حلف نامے دینے کا پابند بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پارٹی کو خدشہ ہے کہ مخصوص نشستوں سے محرومی کے بعد سیاسی وفاداریاں تبدیل ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس کا راستہ روکنے کے لیے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا ایک اہم اجلاس کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں قومی اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام اراکین کو شرکت...
گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)گوجرانوالہ میں گزشتہ روز مضرِ صحت کھانا کھانے سے پولیس اہلکار اور انٹرنیشنل کبڈی کے کھلاڑی نوید پہلوان کا مزید 1 بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، جس کے بعد ان کے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 3 ہو گئی۔ پولیس اہلکار و انٹرنیشنل کبڈی کے کھلاڑی نوید پہلوان کی بیوی اور 3 بچے اب بھی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ نوید پہلوان کے مطابق مقامی دکانوں سے شوارمہ، بار بی کیو اور دودھ منگوایا تھا، جس کو کھانے کے بعد حالت غیر ہو گئی تھی۔ پولیس کے مطابق دکانوں کو سیل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، 6 دکانداروں کو گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ...
عالمی سطح پر لگژری گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں لگژری ایس یو وی ماڈلز لیکسسایل ایکس 570 اور ایل ایکس 600 کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ حکومت کی جانب سے درآمدی ڈیوٹی (RD) میں 40 فیصد اور اضافی کسٹمز ڈیوٹی (ACD) میں ایک فیصد کمی کے بعد ان ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ کمی کی وجوہات حکومت کی جانب سے درآمدی ڈیوٹی میں یہ کمی ایک اہم قدم ہے جو نہ صرف مقامی خریداروں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی بلکہ اس سے لگژری گاڑیوں کے صارفین کی تعداد میں بھی اضافے کی امید کی جا رہی ہے۔ اگرچہ اضافی کسٹمز ڈیوٹی میں کمی کا اثر کم نظر...

آپریٹر نے ایمرجنسی کی نوعیت کو غلط سمجھا اور اسے میڈیکل ایمرجنسی سمجھ کر کارروائی کی، سانحہ سوات سے متعلق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122شاہ فہد کا انکشاف
سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ سوات سے متعلق نئے حقائق سامنے آگئے ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل شاہ فہد نے روزنامہ ڈان کو بتایا کہ ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں سیاحوں کو صبح 9:37 پر دریا کے کنارے داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ "اس وقت دریا خشک تھا، لیکن چند منٹوں میں پانی اچانک بڑھ گیا۔ 9:45 تک دریا کا پانی خطرناک حد تک بلند ہو چکا تھا،" انہوں نے بتایا۔ان کے مطابق، 9:49 پر مدد کے لیے پہلا کال موصول ہوا۔ تاہم، ایک مہلک غلط فہمی ہوئی۔ آپریٹر نے ایمرجنسی کی نوعیت کو غلط سمجھا اور اسے میڈیکل ایمرجنسی سمجھ کر کارروائی کی، حالانکہ یہ ایک ریسکیو آپریشن تھا۔ ہانیہ عامر کی ہم شکل...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 2572 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا شاندار آغاز ہوا ہے، مارکیٹ میں زبردست تیزی کے نتیجے میں ایک نیا سنگ میل عبور ہوگیا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 1100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 26 ہزار 669 پوائنٹس کیساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ:مہنگی پروازوں سے تنگ ایک چینی شخص نے ایسا انوکھا فیصلہ کیا کہ سوشل میڈیا اور پولیس دونوں کو حیرت میں ڈال دیا۔اپنے آبائی علاقے تک جانے کے لیے ہوائی جہاز کا ٹکٹ خریدنے کے بجائے اس شخص نے ایک ایسا راستہ چنا جس نے اسے جیل کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ 8 گاڑیاں چوری کرنا، 7 شہروں سے گزرنا اور پولیس سے بچنے کے نت نئے حربے اپنانا ، یہ سب کچھ اس نے صرف فلائٹ کے پیسے بچانے کے لیے کیا۔یہ غیرمعمولی واقعہ چین کے صوبہ لیاؤننگ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ’’چِن‘‘کے ساتھ پیش آیا، جس کا اصل مقصد صرف گھر پہنچنا تھا،مگر اس نے جس طریقے کا انتخاب کیا، وہ نہ صرف...
اٹلی نے 2026ء سے 2028ء تک غیر یورپی ممالک کے لئے 5 لاکھ ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام ملک میں بڑھتی ہوئی لیبر کی قلت کو پورا کرنے اور قانونی امیگریشن کے دروازے کھولنے کی ایک حکمت عملی کا حصہ ہے۔ حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ 2026ء میں ایک لاکھ 64 ہزار 850 نئے افراد کو کام کی اجازت دی جائے گی جبکہ 2028ء تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 97 ہزار 550 نئے ورک ویزے جاری کیے جائیں گے۔ یہ اقدام وزیراعظم جیورجیا میلونی کی قیادت میں قائم دائیں بازو کی حکومت کی جانب سے دوسرا بڑا امیگریشن پلان ہے۔ اس سے قبل 2023ء سے 2025ء کے دوران...
سپریم کورٹ میں 9 مئی مقدمات کے خلاف فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت ہوئی، فواد چوہدری نے کہا کہ ایک واقعہ کی ایک سے زائد ایف آئی آرز درج نہیں ہو سکتی، ایک ہی واقعہ پر مختلف تھانوں میں 35 مقامات درج ہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فواد چوہدری کی اپیل پر سماعت کی۔ فواد چوہدری نے دلائل دیے کہ تمام مقدمات کو یکجا کرکے ایک ہی ٹرائل چلایا جائے، جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ بظاہر پہلی ایف آئی آر پر ہی کارروائی ہوسکتی ہے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ لاہور کورٹ میں دو رکنی بنچ نے فواد چوہدری کی اپیل پر سماعت کی ، دو رکنی بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل تین...
روم(نیوز ڈیسک)اٹلی نے 2026ء سے 2028ء تک غیر یورپی ممالک کے لیے 5 لاکھ ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ اقدام ملک میں بڑھتی ہوئی لیبر کی قلت کو پورا کرنے اور قانونی امیگریشن کے دروازے کھولنے کی ایک حکمت عملی کا حصہ ہے۔ حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ 2026ء میں ایک لاکھ 64 ہزار 850 نئے افراد کو کام کی اجازت دی جائے گی جبکہ 2028ء تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 97 ہزار 550 نئے ورک ویزے جاری کیے جائیں گے۔ یہ اقدام وزیراعظم جیورجیا میلونی کی قیادت میں قائم دائیں بازو کی حکومت کی جانب سے دوسرا بڑا امیگریشن پلان ہے۔ اس سے قبل 2023ء سے 2025ء...
کارٹونسٹ نے مبینہ طور پر پیغمبر اسلامۖ کے توہین آمیز خاکے شائع کیے ،رپورٹ ترکی میں ایک سیکولر قانونی نظام ہے، جس نے 1920 کی دہائی میں اسلامی قانون کو ختم کر دیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ ترکی میں طنزیہ لیمن میگزین کے لیے کام کرنے والے ایک کارٹونسٹ کو پولیس نے اس وقت پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا، جب پیغمبر اسلامؐ سے متعلق ایک کارٹون پر تنازع برپا ہو گیا۔ نشریاتی ادارے نے ملک کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حکومتی استغاثہ نے 26 جون کو میگزین کے شائع کردہ ایک کارٹون کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے جس میں مذہبی اقدار کی کھلے...
جونیئر افسران کی اعلیٰ عہدوں پر ترقیاں ، 19 اور 20 گریڈ کے عہدوں کی بندر بانٹ 6 لاکھ میں سے ایک لاکھ 50 ہزارکو کارڈ کا اجرائ، انتظامیہ وصولی کا ہدف حاصل نہ کرسکی محکمہ لیبر کے ماتحت ادارے سیسی میں 2 ارب روپے خرچ کرنے کے باوجود 6 لاکھ میں سے ایک لاکھ محنت کشوں کو بینظیر مزدور کارڈ جاری ہو سکے، جونیئر افسران اضافی چارجز پر گریڈ 19، 20 کے عہدوں پر براجمان ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق محکمہ محنت کے ذیلی ادارے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن سیسی میں مبینہ بدانتظامی و بدعنوانی اپنے عروج پر ہے، رواں مالی سال 2024/25 میں وصولی کاہدف 22 ارب روپے رکھا گیا لیکن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول:ترکی میں طنزیہ مواد پر مبنی ایک میگزین کے چار ملازمین کو ایسا خاکہ چھاپنے پر گرفتار کرلیا ہے جو بظاہر پیغمبر اسلام ﷺکی شبیہہ پیش کر رہا تھا۔خیال رہے اسلام میں پیغمبرِ اسلام کے خاکے بنانا ممنوع عمل ہے۔ترکی کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا نے لیمین میگزین میں چھپنے والے خاکے کوشرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ایڈیٹر، گرافک ڈیزائنر، ڈائریکٹر اور کارٹونسٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔میگزین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں پیغمبر اسلام کا خاکہ چھاپنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کام میں کہیں بھی پیغمبر محمد کا ذکر نہیں کیا گیا۔پیر کو استنبول میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا...
پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے نجی اسکول میں لیکچر کے دوران استاد دل کی تکلیف کے باعث انتقال کرگئے، افسوسناک واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق اساتذہ کی ٹریننگ کے دوران نیازاحمد لیکچر دے رہے تھے کہ اس دوران لیکچر نیاز احمد کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی اور زمین پرگرگئے۔ رپورٹ کے مطابق صرف 4 سیکنڈز کے اندراستاد کی موت ہوگئی، نیاز احمد کو فوری قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/1797868354483380/ مرحوم استاد کی دوران لیکچرویڈیو بن رہی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ دل تھام دینے والا لمحہ۔۔۔ اللہ کا بلاوا آجائے تو ایک لمحہ تاخیر ممکن نہیں۔ کریسنٹ ماڈل سکول لاہور کے معزز اُستاد...
پاکستان میں فائیوجی کی لانچنگ نہ ہوسکی، موجودہ حکومت بھی 30 جون کی ڈیڈلائن کے مطابق فائیو جی لانچ کرنے میں ناکام ہوگئی، مقررہ مدت میں فائیو 5 لانچنگ تو دور کی بات اسپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی نہ ہو سکا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کہتی ہیں فائیوجی کی نیلامی میں تاخیر قانونی معاملات کی وجہ سے ہوئی، وزیر خزانہ سے اسپیکٹرم آکشن کمیٹی اجلاس کے انعقاد کی درخواست کی ۔ پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کی چوتھی ڈیڈلائن بھی یونہی گزر گئی، موجودہ حکومت صارفین کو تیزرفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کا وعدہ پورا نہ کرسکی۔ وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے فائیو جی لانچنگ کیلئے جون 2025ء کی ڈیڈلائن دی تھی۔ سابق وفاقی وزیر امین الحق نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی کرکٹ کے سابق اسٹار وریندر سہواگ کے ایک حالیہ انکشاف نے دنیائے کرکٹ کو حیرت میں ڈال دیا ہے، جس میں انہوں نے بین الاقوامی امپائروں کو رشوت دینے کا اعتراف کیا ہے۔سہواگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ کچھ امپائروں کو ذاتی تحائف دے کر اپنے حق میں فیصلے لیتے رہے، جس پر عالمی سطح پر امپائرنگ کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔سہواگ کے مطابق انہوں نے جنوبی افریقی امپائر روڈی کوٹزن کو اُن کے بیٹے کے لیے پیڈ دیے تھے، جس کے بعد امپائر نے انہیں دو تین بار آؤٹ نہیں دیا۔ اسی طرح انگلینڈ کے ڈیوڈ شیفرڈ کے بارے میں بھی انہوں نے بتایا کہ ایک میچ کے دوران شیفرڈ نے...
ملک میں سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں ایک پھر بڑا اضافہ ہوا، جس کے باعث سونا غریب کی پہنچ سے باہر ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 66ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 3ہزار 348ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 6ہزار 600روپے کے اضافے سے 3لاکھ 56ہزار 800روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5ہزار 658روپے بڑھ کر 3لاکھ 5ہزار 898روپے کی سطح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کی کسی کھلاڑی کو ابتدائی 30 میں جگہ نہ مل سکی، جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔بیٹرز کی فہرست میں آسٹریلیا کی اسٹار کرکٹر بیتھ مونی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ بھارتی بلے باز سمریتی مندھنا ایک درجے ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آ گئی ہیں۔ مندھنا نے اپنے کیریئر کے سب سے زیادہ 771 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے ہیں، جو ان کی شاندار فارم کا مظہر ہیں۔بولنگ رینکنگ میں البتہ پاکستان کو ضرور فخر کا موقع ملا ہے، اسپنر سعدیہ اقبال بدستور دنیا کی نمبر ون ٹی ٹوئنٹی...

لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے،اسلام آباد پولیس جرائم کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے، طلال چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے،اسلام آباد پولیس نے قتل کی کئی وارداتوں میں ملزم کا سراغ لگایا،جرائم کی شرح کم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،اسلام آباد پولیس فرض شناسی سے جرائم کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے۔منگل کو یہاں آئی جی اسلام آبادسید علی ناصر رضوی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ آئی جی اسلام اباد اور ان کی ٹیم کی ذمہ داری اور فرض ہے کہ وہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کریں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند ماہ...
بیجنگ :بدعنوانی کا مسئلہ سیاسی جماعتوں کو حکمرانی کے عمل میں درپیش ایک مشترکہ مسئلہ ہے۔ مغربی سیاسی جماعتیں بدعنوانی سے لڑنے کے لئے سرجری جیسے طریقہ کار پر انحصار کرتی ہیں ،جب کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے “خود انقلاب” کا طریقہ اختیار کیا ہے۔ یہ طریقہ کار 100 ملین سے زائد ارکان کی حامل مسلسل 76 سال سے حکمران کرنے والی پارٹی کی کامیابی کا ایک کوڈ بن چکا ہے۔2012 میں جیسے ہی شی جن پھنگ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے، انہوں نے “آٹھ نکاتی ریگولیشن” کا اعلان کیا، جس میں کفایت شعاری،سرکاری دوروں اور میٹنگ کے انتظامات کو سادہ کرنے سمیت آٹھ پہلوؤں پر ٹھوس ضوابط پیش کیے گئے ۔ اس...
پروین شاکر نے کیا خوب کہا ہے، اتنے گھنے بادل کے پیچھے کتنا تنہا ہوگا چاند اب چاند کے اکیلے پن کو دور کرنا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے، مگر پل پل بدلتے موجودہ دور میں انسان کی تنہائی دور کرنے کے ایسے طریقے ہیں کہ خواب سا لگے۔ برسوں پہلے انٹرنیٹ کی دنیا آئی، فاصلے سمٹ گئے، ہر قسم کی معلومات ایک کلک کی دوری پر آ گئی، واٹس ایپ نے بھی رابطوں کو آسان نہیں، بہت آسان کر دیا، اے آئی نے تو زندگی کا رخ ہی بدل دیا، اسے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک انقلاب کہیں تو بے جا نہ ہوگا۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئے شہر بستے ہیں، نئے مکین...
بیرسٹر سیف— فائل فوٹو مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ شندور فیسٹول کے موقع پر حکومت کا ہیلی کاپٹر ایک مرتبہ استعمال ہوا، فیسٹول کے لیے میں اور صوبائی وزیر کھیل ہی ہیلی کاپٹر میں گئے تھے۔وزیرِ اعلیٰ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے مردان کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کی کابینہ سے حلف لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، 5 سال پورے کریں گے۔صوبائی مشیر اطلاعات کے مطابق جنید اکبر سے اگر ذمے داری پوری نہیں ہوتی تو کسی اہل کو یہ ذمے داری سونپے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جنید اکبر کو مشکل وقت میں صرف...

وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000 کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار 127000 کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نیا مالی سال ایک اچھی خبر اور معاشی میدان میں ایک اہم پیشرفت سے شروع ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کا اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنا اس امر کا مظہر ہے کہ ملکی معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط و مستحکم ہو رہا ہے ۔ شہبازشریف نے کہاکہ پچھلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی افریقا کے تجربہ کار اور جارح مزاج بلے باز فاف ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔میجر لیگ کرکٹ کے ایک سنسنی خیز میچ میں ٹیکساس سپر کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے ایم آئی نیو یارک کے خلاف صرف 53 گیندوں پر 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 9 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔اس اننگز کی بدولت فاف ڈوپلیسی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ ان کے کھاتے میں اب 8 سنچریاں ہیں، جبکہ پاکستان کے بابر اعظم 7 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ڈوپلیسی نے 40 برس کی عمر...