2025-04-26@04:13:51 GMT
تلاش کی گنتی: 784
«سیاحتی تعاون کے فروغ»:
(نئی خبر)
لاہور: پاکستان نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر کے ان کے وطن واپس بھیج دیا ہے۔ ان ماہی گیروں کو ہفتہ کے روز واہگہ-اٹاری بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ یہ ماہی گیر جمعہ کے روز کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیے گئے تھے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے خصوصی بس کے ذریعے ان ماہی گیروں کو کراچی سے لاہور لایا گیا۔ لاہور میں ایدھی فاؤنڈیشن کے مرکز میں انہیں ناشتہ فراہم کیا گیا، نئے کپڑے اور تحائف دیے گئے، اور بعد ازاں واہگہ بارڈر پر پہنچایا گیا جہاں پاکستان رینجرز پنجاب نے انہیں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے حوالے کیا۔ رہائی پانے والے 22 بھارتی...
پاکستان نے 22 ماہی گیروں کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر کے ان کے وطن واپس بھیج دیا ہے۔ ان ماہی گیروں کو ہفتہ کے روز واہگہ-اٹاری بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ یہ ماہی گیر جمعہ کے روز کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیے گئے تھے۔ایدھی فانڈیشن کی جانب سے خصوصی بس کے ذریعے ان ماہی گیروں کو کراچی سے لاہور لایا گیا۔ لاہور میں ایدھی فانڈیشن کے مرکز میں انہیں ناشتہ فراہم کیا گیا ، نئے کپڑے اور تحائف دیے گئے، اور بعد ازاں واہگہ بارڈر...
غزہ:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 602 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈکراس کے حوالےکر دیا ہے۔ رہا کیےگئے 3 اسرائیلی یرغمالی نصیرات کیمپ میں ریڈکراس کے حوالےکیےگئے، تقریب کے دوران اسٹیج پر کھڑے تینوں اسرائیلیوں نے ہاتھ ہلاکر فلسطینیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایک اسرائیلی عومر شيم توف نے 2 حماس کے اہلکاروں کے ماتھوں پر بوسہ بھی دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو حماس اور اسلامی جہاد کی جانب سے یرغمال بنائےگئے ان تینوں افراد نے 505 دن غزہ میں گزارے اور اب وہ اسرائیل میں پہنچ چکے ہیں جہاں ان کا طبی معائنہ کیا...
بھارتی ٹیلی وژن کی دنیا کے چاکلیٹی ہیرو کرن واہی نے اداکاری کے ساتھ ساتھ اب کاروبار کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے دبئی کے دلکش علاقے ڈی آئی ایف سی میں ’’سلے بار اینڈ کچن‘‘ کے نام سے اپنا پہلا ریسٹورنٹ کھولا ہے۔ کرن واہی نے اپنے ریسٹورنٹ کو ایک منفرد بوہیمین- شِک تھیم دی ہے، جو دبئی کے روایتی ریسٹورنٹس سے بالکل مختلف ہے۔ A post common by SLAY BAR KITCHEN (@slaybarandkitchen) ریسٹورنٹ کا اندرونی حصہ نیم سحر انگیز روشنیوں، آرام دہ فرنیچر اور دلکش آرائش سے سجا ہوا ہے۔ 180 نشستوں پر مشتمل اس ریسٹورنٹ میں انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں طرح کی بیٹھنے کی سہولت موجود ہے۔ سلے بار اینڈ کچن...
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار بریفنگ میں اردگان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہم بھارت کے اندرونی معاملات پر اس طرح کے ریمارکس کو مسترد کرتے ہیں ہم نے ترک سفیر تک اپنا احتجاج پہنچایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے کشمیر کے بارے میں حالیہ بیان پر سخت تلملا اٹھا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دلی میں ترک سفیر کو طلب کر کے اس حوالے سے اپنا احتجاج درج کرایا۔ ذرائع کے مطابق اردوان نے اپنے حالیہ دورہ اسلام آباد کے دوران مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا بھرپور اعادہ کرتے ہوئے اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر...
بھارتی حکومت کی سکھ برادری کے خلاف دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی۔ امریکہ سے ملک بدر کیے گئے بھارتی شہریوں کو جان بوجھ کر امرتسر میں اتارنے کے معاملے نے سکھ برادری میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق 5 فروری 2025 کے بعد سے اب تک تین پروازیں بھارت پہنچ چکی ہیں، جن میں 332 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا۔ رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ جلاوطن افراد کو ہتھکڑیاں اور زنجیریں پہنائی گئیں جبکہ سکھ مسافروں کی پگڑیاں دوران پرواز اتار لی گئیں، جسے سکھوں کی بے عزتی اور مذہبی اقدار کی پامالی قرار دیا جا رہا ہے۔ سکھ رہنماؤں نے اس اقدام کو مودی سرکار...
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے کو تاریخ، تہذیب اور سیاحت کا ریجنل اور انٹرنیشنل مرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے صوبے کے 170 تاریخی مقامات کو عالمی معیارکے سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تمام مجوزہ منصوبوں کی منظوری دے دی جس کے تحت پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاریخ، ورثہ اور سیاحت سے متعلق تمام ادارے اتھارٹی کے ماتحت ہوں گے جبکہ اتھارٹی کی منظوری کے لیے سمری کابینہ کو بھجوادی گئی ہے، پنجاب کی پہلی جامع ٹورسٹ پالیسی بھی تیار کرلی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تاریخی مقامات کی 3 مراحل میں بحالی کا منصوبہ...
تل ابیب: اسرائیل کے دارالخلافہ کے قریب تین خالی بسوں میں ہونے والے دھماکوں کے بعداسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے قابض فوج کو مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپے تیز کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق دھماکے جنوبی تل ابیب کے قریب واقع شہروں بات یام اور حولون میں تین بسوں میں ہوئے، پہلے دو دھماکے چند منٹوں کے وقفے سے ہوئے جبکہ تیسرا دھماکہ 15 منٹ بعد ہوا، تمام بسیں خالی اور پارکنگ میں کھڑی تھیں، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ ???? سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 بسوں میں سے بم...
خانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے کہا کہ ہم ایران کی شاہد یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی کے درمیان علمی تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تاکہ مستقبل قریب میں ہم ان دو باوقار تعلیمی اداروں کے درمیان وسیع تعاون کا مشاہدہ کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ شاہد یونیورسٹی ایران اور ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے شاہد یونیورسٹی ایران کے بین الاقوامی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ایمان زمانی اور وائس چانسلر شاہد یونیورسٹی کے خصوصی مشیر ڈاکٹر محمد حسین کے ہمراہ، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے...
اسلام آباد:(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کسی ملک کی سرزمین دہشت گردی کے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے،افغان عبوری حکومت سے کہا ہے کہ اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح سٹرٹیجک اجلاس کی پاک ترکیہ قیادت نے مشترکہ صدارت کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاک ترکیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 فروری 2025ء) جاوید میانداد کا کرن مورے کو فیلڈ پر تنگ کرنا، ونکٹیش پرساد کا عامر سہیل کو پویلین واپس بھیجنا، یا پھر گوتم گھمبیر اور شاہد آفریدی کے درمیان تکرار - پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران نہ صرف کھلاڑی بلکہ شائقین بھی گرم جوش رہتے ہیں۔ آئیے چیمپئنز ٹرافی کے دوران اتوار کے روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل ایسے ہی چند واقعات کو یاد کرتے ہیں۔ میانداد کی کرن مورے کی نقل پاکستان کے لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد اپنی بلے بازی کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ اسمارٹنیس کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔ انہوں نے 1992ء کے ورلڈ کپ کے ایک میچ...
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوجیاکھون نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین، موجودہ چیرمین ملک کے طور پر اپنے تمام امور کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے اور تمام فریقوں کے ساتھ مل کر شنگھائی تعاون تنظیم کو زیادہ متحد، زیادہ کوآپریٹو، زیادہ متحرک اور زیادہ فعال معیاری ترقی کے نئے مرحلے میں لے جا رہا ہے۔جمعہ کے روزترجمان نے کہا کہ چین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے علاقائی انسداد دہشت گردی کے ادارے کی کونسل میٹنگ، بارڈر محکمے کے سربراہان کی کانفرنس، مشترکہ انسداد دہشت گردی کی مشقوں سمیت متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے ، جس سے رکن ممالک کے درمیان سلامتی کے تعاون اور باہمی اعتماد کو مزید مضبوط کیا گیا ہے۔ ان...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھنشری ورما کے درمیان علیحدگی کی خبریں بالآخر سچ ثابت ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر کئی ماہ سے ان کی علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، دونوں نے سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹس بھی کیں، جو اشارہ دے رہی تھیں کہ وہ الگ ہو چکے ہیں۔ تاہم کسی نے بھی واضح طور پر اس معاملے پر بات نہیں کی اور نہ ہی علیحدگی کی اصل وجوہات بتائیں۔ رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز ممبئی کے باندرہ فیملی کورٹ میں ان کی طلاق کی حتمی سماعت مکمل ہوئی، جہاں دونوں فریقین عدالت میں موجود تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے جوڑے کو تقریباً 45 منٹ تک مشاورت (کاؤنسلنگ) کے لیے کہا تاکہ معاملات...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان فوج کو اپنا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے اور اقتدار سے محرومی کے بعد ان کی جماعت انتشار کی سیاست میں مصروف ہے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اس وقت برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفارتی عسکری اور معاشی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے ماضی میں آرمی چیف کو قوم کا باپ قرار دیا تھا مگر اب انہی کے خلاف بدزبانی کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان فیض حمید کو آرمی چیف بنوانا چاہتے تھے تاکہ فوج ان کے سیاسی مقاصد...
کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی اخبارʼدی ہندوʼ گروپ کے معروف میگزین ” فرنٹ لائن” نے مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی طاقت کے توازن کو ہلا کر رکھ دیا ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا “وشواگرو” کا بیانیہ زمین بوس ہو گیا، سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا بھارتی خواب بھی چکنا چور ہوگیا ۔ وائٹ ہاؤس میں مودی کو سرد استقبال ملا، جبکہ ٹرمپ نے بھارت کو مہنگے معاہدوں کی طرف دھکیل دیا، جس سے اسٹریٹجک خودمختاری اب محض انحصار دکھائی دیتی ہے۔ یاد رہے وشواگرو” ایک عظیم الشان تصور ہے جو بھارت کو عالمی رہنما کے طور پر پیش کرتا ہے۔ میگزین کے مطابق چھ ماہ قبل اگست 2024...
18 فروری سے بلوچستان گڈز ٹرالرز اونر ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مالکان نے احتجاجاً مال بردار ٹرکوں کو قومی شاہراہوں پر کھڑا کردیا ہے جبکہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خوا سے اشیائے خورونوش سمیت دیگر سامان کو لانے لے جانا بند کردیا گیا ہے۔ 4 روز سے جاری احتجاج کے باعث بلوچستان میں اشیائے خورونوش کی قلت کا خدشہ پیدا ہونے لگا ہے۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مرغی کے گوشت، سبزیوں، دالوں سمیت دیگر خوردنی اشیاء کے دام بڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیےبلوچستان سے دوسرے صوبوں کو پھلوں سمیت اشیا خورونوش کی ترسیل معطل مارکیٹ ذرائع کے مطابق 2 روز کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں...
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے علاقے رنجل منڈل میں ایک ہی خاندان کے 3افراد کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ساٹاپور گاؤں سے تعلق رکھنے والے گنگا رام اس کی اہلیہ بالا منی اور بیٹا کشن جنگلی جانوروں کو پکڑنے کے لیے جنگل گئے تھے، اسی دوران کھیتوں کے قریب کرنٹ کی تار سے چھو جانے کے سبب تینوں موقع پر ہی اپنی جان گنوا بیٹھے۔ پولیس واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بودھن اسپتال منتقل کردیا گیا اور تحقیقات شروع کردی گئی ۔
اسلام آباد(زبیر قصوری)لاہور کے ایک ذہنی صحت کے مرکز اور جیل میں درجنوں قیدیوں، جن میں اکثریت بھارتی شہریوں کی ہے، کی دریافت پر تشویش بڑھ رہی ہے۔ حال ہی میں لاہور میں حراست میں لیے گئے 36 افراد کی ایک فہرست سامنے آنے کے بعد ان کی قید اور علاج کے حوالے سے سوالات کا طوفان کھڑا ہو گیا ہے۔ فیڈرل ریویو بورڈ کو حکومت نے بتایا کہ گزشتہ 12 برسوں کے دوران قصور بارڈر اور دیگر مقامات سے پکڑے گئے 36 افراد اب بھی پاکستانی حراست میں ہیں۔ پاکستانی عدالتوں میں اپنی سزائیں پوری کرنے کے بعد یہ افراد اب بے وطن ہو چکے ہیں، نہ ان کے آبائی ممالک اور نہ ہی کسی دوسرے ملک نے انہیں...
ضلع کشتواڑ میں ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریاست ہمارا حق ہے اور ہم اپنے حق، وقار، شناخت اور حیثیت کی بحالی کے لیے بھیک نہیں مانگیں گے بلکہ اس کے لیے لڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر طارق حمید قرہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت ریاستی حیثیت کی بحالی کے معاملے پر علاقے کے لوگوں کے جذبات سے کھیل رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموں و کشمیر شاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے جموں خطے کے ضلع کشتواڑ میں ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست ہمارا حق ہے اور ہم اپنے حق، وقار،...
بہاولپور کے علاقے بستی کھوکھراں میں شوہر نے ساتھی کے ساتھ مل کر بیوی اور بیٹی پر تیزاب پھینک دیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب سے متاثرہ ماں اور بیٹی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تیزاب پھینک کر ملزمان فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
جہلم میں پولیس بھرتی کے لیے آنے والے امیدوار لڑکوں اور لڑکیوں پر پولیس ملازمین نے لاٹھی چارج کر دیا، امیدوار جی ٹی روڈ پر سراپا احتجاج بن گئے۔ جہلم میں پنجاب پولیس میں بھرتی کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، امیدواروں کو دوڑ کے لیے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بلایا گیا تھا، دوڑ کا مرحلہ مکمل ہونے سے قبل ہی امیدوار لڑکے اور لڑکیاں سراپا احتجاج بن گئے اور جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا۔ مظاہرین نے کہا کہ پولیس ملازمین نے افسران کے حکم پر لاٹھی چارج شروع کر دیا، جس سے متعدد امیدوار زخمی اور بے ہوش ہو گئے۔ انہوں نے اسکروٹنی کمیٹی پر الزام لگایا کہ دوران دوڑ من پسند امیدواروں کو...
وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے وفد کو حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سیعالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد نے ملاقات کی، حکومت کے معاشی استحکام کیلئے اقدامات سے پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آرہی ہے، عالمی بینک نے پاکستان کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے کی تعریف کی، وزیر خزانہ نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال جاری اصلاحات پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں معاشی صورتحال اور اصلاحاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال ہوا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفد کا پاکستان کی آمد پر خیر مقدم کیا اور عالمی بینک کے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو سراہا۔وزیر خزانہ نے معاشی و...
حکومتی اصلاحات کے ثمرات: ریاستی اداروں کی آمدن اور منافع میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں ریاستی ملکیتی اداروں نے مالی سال 24-2023 میں 13 ہزار 524 ارب روپے کی آمدن اور 820 ارب روپے کا منافع حاصل کیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں بالترتیب 5.2 فیصد اور 14.61 فیصد اضافی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں ریاستی ملکیتی اداروں کی مالی سال 24-2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، گزشتہ مالی سال کے دوران سرکاری اداروں کے منافع میں اضافہ ہوا اور نقصانات میں کمی آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 24-2023 کے دوران سرکاری اداروں کا...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ماہ رمضان میں چاروں صوبوں میں چینی کی سبسڈائز فروخت کا فارمولا طے پاگیا۔شناختی کارڈ پر ہر شہری زیادہ سے زیادہ 5 کلو چینی خرید سکے گانجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سبسڈائز چینی سے متعلق اجلاس میں سیکرٹری فوڈ کے پی نے ملز کو سبسڈائز چینی کا مراسلہ نہ ملنے کا شکوہ کیا۔میٹنگ منٹس کے مطابق رمضان المبارک میں چینی پر 20 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور رمضان المبارک میں چاروں صوبوں میں فی کلو چینی 130 روپے میں دی جائے گی۔میٹنگ منٹس میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں چینی سستے ماڈل بازاروں میں فروخت کی جائے گی اور سبسڈائز چینی چھوٹے بڑے سٹورز پر ڈی سی کاو¿نٹر...
منگل کی شب بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رڑکن میں کوئٹہ پنجاب قومی شاہراہ، این 70 پر نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ لگا کر کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی بس سے شناختی کارڈز دیکھ کر 7 مسافروں کو بس سے اتارا اور پہاڑوں میں لے جاکر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت عدنان مصطفی، عاشق حسین، شوکت علی، محمد عاشق، عاصم علی، محمد اجمل اور محمد اسحاق کے نام سے ہوئی جو پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان: بارکھان میں مسلح افراد نے بسوں سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کر دیا واقع کے عینی شاہد ذیشان مصطفی کے مطابق 10 سے 12 مسلح...
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کو تیلگو فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو بلاک بسٹر فلم ’ڈاکو مہاراج‘ 21 فروری 2025ء سے نیٹ فلکس پر اسٹریم ہو گی۔ نیٹ فلکس نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جو پوسٹر شیئر کیا ہے اُس میں سے اداکارہ اروشی روٹیلا کو غائب کر دیا گیا ہے جس پر مداح حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Netflix India (@netflix_in) اس حوالے سے ایک صارف نے لکھا ہے کہ 105 کروڑ روپے سے زائد بزنس کرنے والی فلم کے پوسٹر سے ہٹائی جانے والی پہلی بھارتی اداکارہ۔ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ فلم...
کمیٹی کے 77ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فائی نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ حقوق شہری اور سیاسی آزادیوں سے الگ نہیں اور عالمی تعاون سے ان کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قبضے کے تحت رہنے والے لوگوں کے بگڑتے ہوئے معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق کی طرف مبذول کرائی ہے۔ ذراِئع کے مطابق جنیوا میں مصر کے محمد عزالدین عبدالمنیم کے زیر صدارت اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے بارے میں کمیٹی کے 77ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فائی نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا...
راولپنڈی: راولپنڈی صدر واہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو اغواء کرنے والے تین اغواء کاروں کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرکے تین مغوی بحفاظت بازیاب کروا لیے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اجمل، بلال اور عبداللہ کے نام سے ہوئی۔ مغویوں میں افغان فیملی کی ایک خاتون اور ان کے دو نوجوان بیٹے شامل ہیں، ملزمان نے افغانستان سے آئی فیملی کو یورپی ملک کا ویزا دلوانے کے بہانے بلا کر اغواء کیا۔ واقعے کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے مغویوں کی فوری بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ایس پی پوٹھوہار...
فیصل آباد : چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور اس کے موثر استعمال کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی دوڑ میں شامل نہیں ہو سکتی۔ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز اور والنٹیئرفورس پاکستان کے باہمی اشتراک سے فیوچریوتھ لیڈرز انٹرنیشنل کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ محنت...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے محض ایک روز قبل بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ مورنے مورکل ٹیم کو دبئی میں چھوڑ کر اچانک گھر روانہ ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے بالنگ کوچ مورنے مورکل کو اپنے والد کی موت کی وجہ سے دبئی سے واپس اپنے وطن روانہ ہوگئے ہیں، مورکل 15 فروری کو بھارتی ٹیم اور دیگر سپورٹ اسٹاف کے ہمراہ دبئی پہنچے تھے جہاں گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا تھا۔ فاسٹ بولنگ کوچ کی واپسی کے شیڈول سے متعلق فی الحال کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ مزید پڑھیں: بیویوں، گرل فرینڈز کو ٹورز پر ساتھ لے جائیں، مگر کس شرط پر؟ بھارتی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 20...
لاہور پولیس نے گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ڈیفنس بی پولیس نے 15 کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے زیادتی کرنیوالے ملزم، گھر کے مالک مقصود کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ملازمہ اسیہ بی بی کو اپنے کمرے کی ضفائی کے لیے بلایا، اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم مقصود نے ملازمہ کو ذیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی۔ ترجمان نے کہا کہ متاثرہ خاتون کے شوہر عاطف علی کی مدعیت میں نامزد ملزم مالک مکان مقصود کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کیا گیا ہے۔ ایس...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں اور دیگر افراد کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پنجاب کے رہائشی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کے لیے رجوع کریں۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سماعت کے دوران جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ راہداری اور حفاظتی ضمانت دینے کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ایک پارلیمنٹرین کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دی گئی تھی، جس کا غلط فائدہ اٹھایا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کے لیے بھی ایسی ضمانتوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے تاکہ قانون کا غلط استعمال نہ...
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے یورپ بھجوانے والے منظم گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے 2کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن سرکل نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے ایک منظم گینگ کو بے نقاب کر دیا جو شہریوں کو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے پانچ مسافروں سے تفتیش جاری ہے، جن کا تعلق حافظ آباد، گجرانوالہ اور سوات سے ہے، ان مسافروں کو یورپ بھیجنے کا...
اسلام آباد(صباح نیوز+آن لائن)ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت حبیب الرحمن اور نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ کشتی حادثے میں کرم سے تعلق رکھنے والے 14متاثرین جاں بحق ہو گئے تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیارکرلی گئی ،حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی اسمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق فعال انسانی اسمگلرز میں سے 39کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ ہے، خیبرپختونخوا میں 50،بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 اسمگلرز متحرک ہیں،15 اسمگلروں کے نام...
ملتان/فیصل آباد/لاہو ر (نمائندگان جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی، مجلس قائمہ سیاسی قومی اُمور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ سیاسی عدم استحکام قومی سلامتی کے لیے مسلسل بڑا خطرہ ہے۔ آئین، عدلیہ، انتخابات اور بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ بے یقینی اور عدم تحفظ کا شکار ہے۔ سیاسی جمہوری قیادت سیاسی بحرانوں کے خاتمے کے لیے قومی سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے جمہوریت اور آئینی حقوق کا تحفظ نہیں کرے گی تو یہ اُس کی بڑی ناکامی ہوگی۔ قومی سیاسی قیادت ذاتی اور وقتی مفادات سے بالاتر ہوکر ضِد، اَنا، ہٹ دھرمی ترک کرتے ہوئے اپنی غلطیوں کے اعتراف کے ساتھ قومی ترجیحات کی بنیاد پر حل تکاش کرے۔ فرضی نمائشی اور بے روح مذاکرات سے مزید مایوسیاں پھیل...
کراچی: پاکستان میں تعمیراتی صنعت کے لیے ایک انقلابی پیشرفت سامنے آئی ہے، این ای ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر طارق جمیل نے ماحول دوست، سستی اور پائیدار سیمنٹ تیار کر لی ہے، اس سیمنٹ کی تیاری میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو نمایاں طور پر کم کیا گیا ہے، جو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پروفیسر طارق جمیل نے آٹھ سال کی تحقیق اور محنت کے بعد ایک ایسی سیمنٹ تیار کی ہے جو روایتی کالی سیمنٹ کے مقابلے میں 40 فیصد کم کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتی ہے۔ پروفیسر طارق جمیل کاکہنا تھا کہ یہ ماحول دوست سیمنٹ روایتی سیمنٹ کے مقابلے میں 25...
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودیہ کے درمیان حکومتی سطح پر (G2G) کئی معاہدے زیر غور ہیں، پاکستان سے سعودی عرب کو ہنرمند افرادی قوت کی برآمد بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق العلا کانفرنس کے موقع پر عرب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ سعودی عرب کی وژن 2030ء سے سیکھنے کے لیے پاکستان پُرعزم ہے، پاکستان اور سعودی عرب کی شراکت داری طویل المدتی اور انتہائی مضبوط ہے، سعودی عرب وژن 2030ء کے اہداف وقت سے پہلے حاصل کر رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب کی کامیابیوں سے پاکستان کو اپنی اقتصادی اصلاحات میں رہنمائی مل سکتی ہے۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی سعودی...
کوئمبتور: تامل ناڑو کے شہر کوئمبتور میں ایک بھارتی کمپنی نے اپنے 140 وفادار ملازمین کو 14.5 کروڑ بھارتی روپے کے بونس سے نوازا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 46 کروڑ 7 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ کمپنی کا یہ اقدام "ٹوگیدر وی گرو” (Together We Grow) انیشی ایٹیو کا حصہ ہے، جس کا مقصد طویل عرصے تک کمپنی کے ساتھ وابستہ رہنے والے ملازمین کی وفاداری کو سراہنا ہے۔ کمپنی اپنے ملازمین کی کارکردگی کی بجائے ان کی وفاداری کو ترجیح دیتی ہے اور اس بنیاد پر انہیں بونس دیتی ہے۔ کمپنی کے بانی اور سی ای او سراوان کمار نے وضاحت کی کہ یہ بونس ان ملازمین کے لیے مخصوص ہے جو 2022 سے پہلے یا اس...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اعلی سطح اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک پہنچ گئے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے۔ وہ 18 فروری کو طے شدہ کثیر جہتی پر عمل: اصلاحات اور گلوبل گورننس میں بہتری کے موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلی سطح اجلاس میں شرکت کے لیے نیو ہارک پہنچے ہیں۔اسحاق ڈار کا امریکہ میں ہوائی اڈے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندوں منیر اکرم اور عاصم افتخار احمد نے استقبال کیا۔ اس موقع پر نیویارک میں قونصل جنرل عامر اتوزئی بھی موجود تھے۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ اور سخت پابندیاں عائد کرنے کے باوجود بھی معشیت ہچکولے کھا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب نیپرا کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی تین گنا تک اضافہ کر لیاہے جس کے بعد افسران کا مجموعی پیکج 32 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گیاہے اور وہ اب اعلیٰ عدالتوں کے ججز سے بھی زیادہ ماہانہ تنخواہ وصول کریں گے ۔ تفصلات کے مطابق چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32 لاکھ 50 ہزار روپے ہے ، نیپرا عہدیداروں کی تنخواہ 29 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ، نظر ثانی شدہ معاوضہ پیکج میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی...
ویب ڈیسک: لیبیا کشتی حادثہ 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت حبیب الرحمٰن اور نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تازہ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ ان کے دیگر ساتھی اٹلی سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے۔ وہ 18 فروری کو طے شدہ ’’کثیر جہتی پر عمل: اصلاحات اور گلوبل گورننس میں بہتری‘‘ کے موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے لیے نیو ہارک پہنچے ہیں۔ اسحاق ڈار کا امریکا میں ہوائی اڈے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندوں منیر اکرم اور عاصم افتخار احمد نے استقبال کیا۔ اس موقع پر نیویارک میں قونصل جنرل عامر اتوزئی بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق میر واعظ نے بڈگام میں ایک بین المذاہب کانفرنس کے دوران اپنی گفتگو میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں امن و اماں کی حالت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا کہ جامع مسجد اکثر بند رہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ علاقے میں حالات پرامن ہونے کا بھارتی بیانیہ حقائق کے یکسر منافی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ جامع مسجد سرینگر کو اکثر سیل کر دیا جاتا ہے اور اس مرتبہ بھی مسلسل چھٹے برس شب برات کے موقع پر مسجد بند کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ نے بڈگام میں ایک...
حال ہی میں فلم نایاب میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی یمنٰی زیدی نے اپنی زندگی کے تلخ تجربات کے بارے میں بتایا۔ یمنیٰ زیدی منجھی ہوئی اداکاری اور معیاری کام کے باعث ڈراما انڈسٹری میں جلد ہی اپنا ایک الگ مقام بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ تاہم کامیابی کے اس سفر میں اداکارہ کو کئی رکاوٹوں اور تلخ تجربات کا بھی سامنا رہا ہے۔ ایک انٹرویو میں اپنے انہی مشکل دور کے بارے میں بات کرتے ہوئے یمنیٰ زیدی نے بتایا کہ مشکل وقت میں خود کو خدا کے زیادہ قریب محسوس کرتی ہوں۔ اداکارہ نے بتایا میرے والد بہت جلد مجھ سے جدا ہوگئے ان کے انتقال کے بعد زندگی بہت بدل گئی۔ مجھے اس غم نے میرے رب کے قریب کیا۔ یمنیٰ زیدی نے کہا کہ...
معروف بھارتی اداکارہ 34 سالہ کیرتی سینن کی کاروباری خاندان کے چشم و چراغ 25 سالہ کبیر باہیا کے ساتھ شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کی ایک دوسرے کے ساتھ تفریح مقامات پر سیاحت اور ہوٹلز میں کھانوں کی تصاویر اور ویڈیوز آئے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ کرسمس کے موقع پر بھی دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ عمر میں واضح فرق کے باوجود ان کی کمیسٹری بہت اچھی ہے۔ جوڑے نے ممبئی میں بھی ایک خفیہ ملاقات کی تھی اور جیسے ہی دونوں ریسٹورینٹ سے باہر نکلے میڈیا کو دیکھ کر الگ الگ ہوگئے۔ کیرتی سینن کے مداح بھی جلد دونوں کی شادی کے اعلان کے منتظر رہتے ہیں...
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کا طویل عرصے تک ٹیسٹ فارمیٹ میں سربراہی کرنے والے روہت شرما کا بطور ٹیسٹ کپتان کیرئر ختم ہونے کے قریب ہے اور حال ہی میں ٹیسٹ میچز میں بھارت کی مایوس کن کارکردگی کے بعد روہت کی آئندہ بطور کپتان شمولیت پر خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ایس موقع پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے روہت شرما کے بعد جسپریت بمراہ کو بطور ٹیسٹ کپتان ذمہ داریاں سونپنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں جسپریت بمراہ کی عدم شرکت کی وجہ بھی انہیں جون میں انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کی سربراہی کی ذمہ داریوں کے لیے تیار رکھنا ہے۔ بھارتی...
حال ہی میں فلم نایاب میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی یمنٰی زیدی نے اپنی زندگی کے تلخ تجربات کے بارے میں بتایا۔ یمنیٰ زیدی منجھی ہوئی اداکاری اور معیاری کام کے باعث ڈراما انڈسٹری میں جلد ہی اپنا ایک الگ مقام بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ تاہم کامیابی کے اس سفر میں اداکارہ کو کئی رکاوٹوں اور تلخ تجربات کا بھی سامنا رہا ہے۔ ایک انٹرویو میں اپنے انہی مشکل دور کے بارے میں بات کرتے ہوئے یمنیٰ زیدی نے بتایا کہ مشکل وقت میں خود کو خدا کے زیادہ قریب محسوس کرتی ہوں۔ اداکارہ نے بتایا میرے والد بہت جلد مجھ سے جدا ہوگئے ان کے انتقال کے بعد زندگی بہت بدل گئی۔ مجھے اس غم نے میرے رب کے قریب کیا۔ یمنیٰ زیدی نے کہا کہ تلخ...
نریندر مودی کے دورے کے محض 2 روز بعد ہی امریکا نے مزید 116 بھارتیوں کو ڈی پورٹ کرکے واپس بھارت بھیج دیا۔ بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکا سے 116 بھارتیوں کو لے کر ایک اور طیارہ امرتسر ہوائی اڈے پر پہنچا، یہ 10 دن میں اس طرح کی دوسری پرواز ہے، جو ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے کریک ڈاؤن اور غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے فیصلے کا حصہ ہے۔ بھارتی شہریوں کو امریکا سے نکالنے کا پہلا مرحلہ 5 فروری کو دیکھنے میں آیا تھا، جب ایک امریکی فوجی طیارے نے 104 بھارتیوں کو امرتسر پہنچایا تھا، توقع ہے کہ 157 افراد کو لے کر تیسرا طیارہ آج بھارت...
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور ہر دلعزیز اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں خود کو زیادہ روحانی اور خدا کے قریب محسوس کرتی ہوں۔ ایک انٹرویو کے دوران یمنیٰ زیدی نے کہا کہ میں نے زندگی میں بہت کچھ دیکھا اور تجربہ کیا ہے، دوسری چیزیں آتی جاتی رہتی ہیں جو چیز باقی رہتی ہے وہ صرف محبت اور وفاداری ہے۔ معروف اداکارہ نے اپنے والد کے انتقال اور اس کے بعد کی زندگی پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح غم نے زندگی میں اہم کردار ادا کیا اور اللّٰہ تعالیٰ کے قریب تر کیا۔ اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے یمنیٰ نے کہا کہ...
بونیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے جب بھی احتجاج کیا ہم پرامن رہے اور ہماری پارٹی سیاسی اختلافات کو تسلیم کرتی ہے لیکن سیاسی دشمنی پر یقین نہیں رکھتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ان کی جماعت پرامن احتجاج پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا مؤقف پیش کرتی رہی ہے۔ بونیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے جب بھی احتجاج کیا ہم پرامن رہے اور ہماری پارٹی سیاسی اختلافات کو تسلیم کرتی ہے لیکن سیاسی دشمنی پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں منعقد سیاسی و مذہبی اکابرین کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کے ساتھ بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیے جائیں اور اعلان کیا گیا کہ اس مقصد کے لیے ایک جرگہ تشکیل دیا جائے گا جو سرحدی علاقوں میں امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گا۔ پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر...
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کے مشاورتی اجلاس میں صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بااثر سیاسی و مذہبی شخصیات پر مشتمل جرگہ تشکیل دینے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ شرکا نے مطالبہ کیا کہ ملک میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سدباب کیا جائے۔ وزیراعلی ہاؤس پشاور میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدرات وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کی۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق شرکا نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جرگہ تشکیل دیا جائے، جو بااثر...
پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین شامل تھے۔ شرکا نے متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے، دہشتگردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات جلد شروع کیے جائیں۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سیاسی اور مذہبی جماعتیں ملکر کام کریں گی، قیام امن سب سے اہم ہے، قومی مفاد کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پشاور میں...
بھارت ہر سال 13 فروری کو خواتین کا قومی دن مناتا ہےتاہم تلخ حقیقت یہ ہے کہ ملک میں خواتین کو بڑے پیمانے پر تشدد، آبروریزی اور بدسلوکی کا سامنا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی کے دور حکومت میں بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہےاور بھارت اس وقت عصمت دری اور صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات میں دنیا میں سرفہرست ہے۔ رپورٹ میں کہا گیاکہ بھارت میں ہر 16 منٹ میں ایک عورت آبروریزی کا نشانہ بنتی ہے جبکہ ہر 30 گھنٹے میں ایک خاتون کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا جاتا ہے،دہلی کو عصمت دری کی راجدہانی کا نام...
لاہور: پولیس نے زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے ریلوے ٹریک پر پھینکنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق ایک خاتون کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیے جانے کا کیس انجام کو پہنچا۔ چوکی جیا بگا پولیس نے اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے مقتولہ سونیا بی بی کے ساتھ کچھ عرصہ سے تعلقات استوار تھے ۔ مقتولہ نے ملزم سے رقم کا مطالبہ کیا، جس پر ملزم نے قتل کا منصوبہ بنایا اور بہانے سے خاتون کو جودو ڈھیر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔ ملزم لاش کے مختلف حصوں کو کاٹ...
معروف اداکارہ اور پروڈیوسر سرگن مہتا نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ اور روی دوبے اپنا پہلا ٹی وی شو ’اُڈاریاں‘ بنا رہے تھے، تو انہیں 70 لاکھ روپے کے فراڈ کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ چونکا دینے والا انکشاف انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کیا، جہاں انہوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی کی مشکلات پر روشنی ڈالی۔ سرگن مہتا نے بتایا، "اُڈاریاں کے وقت ہم نے اپنی ساری جمع پونجی لگا دی تھی۔ اور جب ہمارا سیٹ بن رہا تھا، تو کسی نے ہمارے ساتھ 70 لاکھ کا فراڈ کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اُس وقت شو آن ایئر جانے میں صرف 15 دن رہ گئے تھے، اور ہمارے پاس بس ایک خالی فلور تھا۔ سرگن نے...
ماہرینِ فلکیات نے ایک انتہائی تیز رفتار ستارے کے گرد گھومتے ہوئے ایک سیارے(ایگزو پلینٹ) کو دریافت کیا ہے۔ یہ ستارہ اور سیارہ کا جوڑا تقریباً 12 لاکھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے حرکت کر رہا ہے، جو بجلی کی رفتار سے بھی 4گنا سے بھی زیادہ ہے۔ یہ دریافت نہ صرف فلکیات کے میدان میں ایک اہم پیش رفت ہے بلکہ یہ کائنات کی وسعتوں کے بارے میں ہمارے علم کو بھی بڑھاتی ہے۔ یہ تحقیق ناسا کے محقق شان ٹیری کی سربراہی میں کی گئی ہے اور اس کے نتائج آسٹرونومیکل جرنل میں شائع ہوئے ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ سیارہ ایک کم وزن ستارے کے گرد گھوم رہا ہے جو زمین اور زہرہ کے درمیانی فاصلے...
فوٹو: فائل پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ملاقات کے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان سے متعلق حوالے کو یکطرفہ، گمراہ کن، حیران کن اور سفارتی اقدار کے منافی قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور امریکا کے تعاون کے باوجود مشترکہ اعلامیے میں ایسا حوالہ آجانا حیران کن ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کسی مشترکہ بیان میں ایسے حوالے کو شامل کروا کر بھارت کی جانب سے دہشتگردی کی سرپرستی، محفوظ پناہ گاہوں اور اپنی سرحدوں سے باہر نکل کر ماورائے عدالت قتل کی وارداتوں پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا۔خیال رہے کہ امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ججز کی سنیارٹی لسٹ کو تازہ ترین اپڈیٹ کے بعد ترتیب دی گئی ہے۔ اس لسٹ کے مطابق، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد جسٹس منصور علی شاہ کو سینئرترین جج قرار دیا گیا ہے، جبکہ جسٹس منیب اختر تیسرے، جسٹس امین الدین خان چوتھے اور جسٹس جمال مندوخیل پانچویں نمبر پر ہیں۔ اس کے بعد جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ، اور جسٹس حسن اظہر رضوی کی سنیارٹی کا نمبر آتا ہے۔ اسی طرح، جسٹس شاہد وحید نویں، جسٹس مسرت ہلالی دسویں اور جسٹس عرفان سعادت گیارھویں نمبر پر ہیں۔ اس اپڈیٹ کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان بارہویں، جسٹس شہزاد ملک تیرہویں اور جسٹس عقیل عباسی چودھویں نمبر...
تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائیگا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے والی اور ناممکن کو ممکن بنانے والی ٹیم پاکستان جیت کے لیے پُرعزم ہے۔ کیوی ٹیم نے میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی، نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ فائنل کی تیاری کے لیے اچھا وقت مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ میچز ہائی اسکورنگ ہورہے ہیں، امید ہے فائنل میں بھی زبردست مقابلہ ہوگا۔ دوسری جانب بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم پاکستان نے فائنل سے پہلے آرام کو ترجیح دی۔
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں تجارتی شراکت داروں پر جوابی ٹیکس لگانے کے فیصلے کو امریکہ کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے شفافیت آئے گی۔ ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ کے اتحادی تجارتی معاملات میں دشمنوں سے زیادہ بدتر ہیں، اور ان کے ساتھ تجارت میں امریکہ کو اپنے مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔ صدر ٹرمپ نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے روس کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں جنگ کا آغاز نہیں ہونا چاہیے تھا اور امریکہ کو اس معاملے میں مزید فعال ہونا چاہیے تھا۔ فوجی...
مفت پلاٹ اسکیم کے حوالے سے عوام کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا، پہلے مرحلے میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ضرورت منداور ناداربے گھر افراد کیلئے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ کا اعلان کردیا۔پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا ہے، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے۔ راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 اسکیموں میں 658 تین مرلہ کے پلاٹ دئیے جائیں گے جبکہ فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 اسکیموں میں 288 تین مرلہ پلاٹ ملیں گے۔لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 اسکیموں میں 518 تین مرلہ پلاٹ...
اسلام آباد: ایثار رسٹ اور انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی، رفاہ یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر دوسراراؤنڈ ٹیبل اجلاس برائے قومی سلامتی منعقد کیا، جس کا عنوان تھا سیاسی کشیدگی اور اس کے قومی سلامتی پر اثرات۔یہ اجلاس ای ایس آر کے صدر، سید بلال کی صدارت میں ہوا اور اس میں معزز مقررین میجر جنرل (ر) ڈاکٹر سمرز سالک، پروفیسر ڈاکٹر تغرل یمین، ڈاکٹر سید اختر علی شاہ، ڈاکٹر رضیہ سلطانہ (سابق وائس چانسلر)، اور ڈاکٹر راشد آفتاب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ شدید سیاسی کشیدگی نہ صرف حکمرانی بلکہ قومی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے، جیسا کہ دنیا کے کئی ممالک میں دیکھا گیا ہے۔ پاکستان میں،...
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 فروری 2025ء ) عمران خان نے آرمی چیف کے نام پیغام میں کہا ہے کہ سیاسی و معاشی استحکام اور ملکی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان خلیج کم ہو، فوج اور عوام کے درمیان بڑھتی خلیج کو کم کرنے کی صرف ایک ہی صورت ہے کہ فوج اپنی آئینی حدود میں واپس جائے، سیاست سے خود کو علیحدہ کرے اور اپنی متعین کردہ ذمہ داریاں پوری کرے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل سے آرمی چیف کے نام تیسرا کھلا خط لکھا گیا ہے۔ اپنے خط میں عمران خان کا کہنا ہے کہ " میں اپنی ذات کے لیے...
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی شادی کے بعد جہاں مداحوں نے انہیں مبارکباد دی، وہیں ان کے بالی وڈ فلم "صنم تیری قسم" کے ہیرو ہرشوردھن رانے نے بھی ایک خاص انداز میں انہیں نیک تمنائیں پیش کیں۔ ماورا حسین اور امیر گیلانی 5 فروری 2025 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، اور اسی خوشی کے موقع پر 7 فروری کو ان کی 2016 کی فلم ’صنم تیری قسم‘ دوبارہ بھارتی سینماؤں میں ریلیز کی گئی۔ حیران کن طور پر فلم نے پہلی بار سے زیادہ بزنس کیا، جو ماورا کے لیے ایک بڑا سرپرائز ثابت ہوا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ہرشوردھن رانے سے پوچھا گیا کہ انہوں نے ماورا حسین کی شادی پر کیا تحفہ دیا؟ تو انہوں نے...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 5ارب ڈالر کے تجارتی حجم کیلئے پُرعزم ہیں۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پاک ترکیہ بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں ترک صدر سے برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بات ہوئی ان کی قیادت میں ترکیہ نے ترقی کے نئے منازل طےکئے ترکیہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 5ارب ڈالر کے تجارتی حجم کیلئے پُرعزم ہیں۔ مزید نئے اور دلچسپ فیچرز ، واٹس ایپ کیلئے اچھی خبر شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کو...

چین اور امریکہ کے تعلقات میں مجموعی طور پر استحکام رہا ہے، چینی سفیر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بھی بڑھ گیا ہے، شے فنگ
بیجنگ : امریکہ میں چین کے سفیر شے فنگ کو امریکہ میں چائنا جنرل چیمبر آف کامرس کی 20 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا اور انہوں نے کلیدی تقریر کی تھی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ 300 سے زائد چینی اور امریکی تاجروں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے سامنے شے فنگ نے کہا کہ گزشتہ سال ایک پیچیدہ اور شدید صورتحال کے باوجود چین اور امریکہ کے تعلقات میں مجموعی طور پر استحکام رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بھی بڑھ گیا ہے۔ امریکی تجارتی خسارے کی ریکارڈ بلند سطح کے برعکس، چین کا غیر ملکی تجارتی پیمانہ ایک نئی بلند...
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتیں ( ایم او یز) پر دستخط کردیے گئے جن کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، دفاع سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی، تقریب میں تجارتی حجم بڑھا کر 5 ارب ڈالر کی سطح پر لانے پر اتفاق ہوا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، دونوں ممالک کے تجارت، دفاع اور دیگر شعبہ جات کے وفاقی وزرا و اعلیٰ حکام نے شرکت کی، تقریب میں دونوں ممالک نے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلامیہ پر دستخط کیے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید...
مفت پلاٹ اسکیم کے حوالے سے عوام کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا، پہلے مرحلے میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ضرورت منداور ناداربے گھر افراد کیلئے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ کا اعلان کردیا۔پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا ہے، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے۔راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 اسکیموں میں 658 تین مرلہ کے پلاٹ دئیے جائیں گے جبکہ فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 اسکیموں میں 288 تین مرلہ پلاٹ ملیں گے۔لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 اسکیموں میں 518 تین مرلہ پلاٹ ، بھکر...
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی۔تقریب میں وزیراعظم شہباشریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان موجود تھے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 21معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سٹریٹجک تعلقات مزید مستحکم کرنے کے اعلامیے پر دستخط ہوئے۔ایئرفورس الیکٹرانک وارفیئر کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت ،ملٹری ہیلتھ کے شعبے میں تربیت اور تعاون کاپروٹوکول ہائیڈرو کاربنز کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر ترمیم کا پروٹوکول، انرجی ٹرانزیشن کے شعبے میں تعاون کی مفاہمی یادداشت پر دستخط ہوئے۔کان کنی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمی یادداشت پر دستخط ،سامان کی تجارت بڑھانے سے متعلق مشترکہ وزارتی اسٹیٹمنٹ کی مفاہمی یادداشت پر دستخط ،تجارت...
اسلام ٹائمز: حال ہی میں اسکردو جنسی زیادتی کیس سوشل میڈیا پر شہ سرخی بنی ہوئی ہے سرزمین اہل بیت پر اسطرح کی قبیح عمل روز بہ روز کیوں رونما ہوتے جارہے ہے ؟ ا جتماعی زیادتی جو کہ ایک انتہائی سنگین جرم ہے جو نہ صرف متاثرہ فرد کی زندگی کو تباہ کرتا ہے، بلکہ اس کے معاشرتی اثرات بھی دور رس اور گہرے ہوتے ہیں۔ ایسے کیسز کے اثرات پورے معاشرتی ڈھانچے پر پڑتے ہیں اور اس سے فرد، خاندان اور پورے معاشرے میں مختلف نوعیت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ تحریر: کلثوم ایلیا شگری ایڈووکیٹ اسلام میں فرد کی روحانیت اور اخلاقی ترقی کے ساتھ ساتھ اس کا سماجی کردار بھی اہم ہے۔ جب افراد دین...
پاکستان اور ترکیہ کے مابین اہم شعبوں میں 24 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیر اعظم اور ترک صدر نے یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاک ترکیہ پاکستان ترکیہ شہباز شریف طیب اردوان
ٹبی سٹی پولیس لاہور نے کارروائی کرکے 14 سالہ لڑکے سے زبردستی زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق مزدوری کے لیے آئے معصوم لڑکے کو ملزمان بہانے سے اپنے کواٹر پر لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا، ٹبی سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں فیضان عرف گوگا اور علی رضا شامل ہیں، ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی نے سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ممبئی پولیس کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک امریکی دہشت گرد گروہ نے مودی کے طیارے میں بم رکھ دیا ہے۔ کالر نے یہ بھی کہا کہ یہ وہی گروہ ہے جس نے 6ماہ قبل امریکا میں ایک طیارے کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 6افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دھمکی موصول ہونے کے بعد بھارتی سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر کارروائی شروع کر دی اور طیارے کو مکمل چیک کرنے کے بعد ہی پرواز کی اجازت دی گئی۔...

شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں

فلپائن کا “ٹائفون” درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا میزائل نظام کی تنصیب کے لئے امریکہ کے ساتھ تعاون دوسروں اور خود کو نقصان پہنچائے گا، چینی وزارت خارجہ
فلپائن کا “ٹائفون” درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا میزائل نظام کی تنصیب کے لئے امریکہ کے ساتھ تعاون دوسروں اور خود کو نقصان پہنچائے گا، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فلپائن میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی امریکی تنصیب کے معاملے پر، چین نے بارہا اس کے سنگین نقصان کی وضاحت کرتے ہوئے سخت مخالفت کی ہے. فلپائن میں امریکہ کی جانب سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تنصیب نے علاقائی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور دیگر ممالک کے جائز سلامتی مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔ فلپائن...
سعودی اسلامی فوجی اتحاد کی جانب سے سیکرٹری جنرل میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی جبکہ اقوام متحدہ کے انسداد دہشتگردی سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ولادیمیر وورینکوف نے مفاہمتی یادداشت کی دستاویز پر دستخط کئے۔ اسلام ٹائمز۔ ریاض میں قائم سعودی اسلامی فوجی اتحاد اور اقوام متحدہ کے سینٹر برائے انسداد دہشتگردی نے نیویارک میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مل کر کام کرنیکی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر استحکامِ، امن اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کی کوششوں کو تیز کیا جائے گا۔ مفاہمتی یادداشت کا مقصد کسی بھی پلیٹ فارم سے ہونے والی دہشتگردی کے چیلنجز سے نمٹنے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی وفاقی حکومت کے اخراجات میں کٹوتی کے خلاف عدالتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اخراجات میں کٹوتی کے خلاف ججوں کی جانب سے مخالفت پر تنقید کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امید ہے جج مجھے وہ کرنے دیں گے جس کے لیے عوام نے مجھے منتخب کیا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر نے حکومت سنبھالنے کے بعد یو ایس ایڈ اور عالمی ادارہ صحت سمیت کئی اداروں کی فنڈنگ روک دی تھی، ان فیصلوں کو امریکی عدالتوں میں چیلنج کیا جاچکا ہے جس کے بعد ان پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یو ایس ایڈ کو کیوں بند کرنا...
لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے لیبیا میں پاکستانیوں سمیت تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہونا قابل مذمت ہے ہر سال سیکڑوں نوجوان غیر قانونی راستوں سے یورپ جاتے ہوئے لقمہ اجل بن جاتے ہیں جبکہ حکومت اور اس کے تمام متعلقہ ادارے ڈنگی روکنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ہر سال تقریباً 15 ہزار افراد غیر قانونی راستوں سے ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پہلے اس سفر میں کامیابی سے منزل پر پہنچنے کی شرح 50 فی صد تھی لیکن اب یہ...
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)سہ ملکی سیریز کا تیسرا ڈے اینڈ نائٹ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آ ج (بدھ کو) کو پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان فیصلہ کن میچ ہوگا جو جیتے گا وہ سہ ملکی سیریز کا فائنل میچ ڈے اینڈ نائٹ 14 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔ تین ملکی سیریزکے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد نیوزی لینڈ فائنل کھیلنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے ۔
دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق، گرفتار اہلکاروں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اور اگر الزامات ثابت ہو گئے تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت میں سیاحوں کو لوٹنے کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گلگت پولیس کو سیاحوں کی جانب سے ایک درخواست دی گئی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ گزشتہ شب گلگت میں کلمہ چوک پر پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا اور تلاشی کے بہانے ان سے 50 ہزار روپے کی رقم چھین لی۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے انہیں کئی گھنٹے تک ایک کمرے میں بند رکھا۔ درخواست گزار کے مطابق...