2025-10-14@11:38:53 GMT
تلاش کی گنتی: 14546
«پاکستان کے وزیراعظم»:
(نئی خبر)
ملائیشیا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تجارتی شراکت داری کے خواہاں ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا کوالالمپور میں خطاب
وزیراعظم شہباز شریف نے کوالالمپور میں بزنس فورم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تجارتی شراکت داری کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتیں سازگار ماحول فراہم کرسکتی ہیں لیکن معاشی نمو کیا قیادت پرائیوٹ سیکٹر کو آگے بڑھ کر کرنی چاہیے، کسی بھی حکومت کا کام کاروبار کے لیے ماحول پیدا کرنا ہے، ہم ملائیشیا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری شراکت کے خواہاں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ملائیشیا آمد پر بے حد خوش ہوں، دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی، وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا میں آبادی کا برا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں تعلیم و تربیت سے لیس کرکے مواقع حاصل کیے جاسکتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت پر بلومبرگ کی حالیہ رپورٹ کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی کا یہ سلسلہ اب نہیں رکے گا۔انہوں نے رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی جریدے کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ (CDS) میں مضمر ڈیفالٹ کے امکانات میں 2200 بیسز پوائنٹس کی نمایاں کمی آئی ہے، جو ملکی معیشت پر عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا ثبوت ہے۔وزیراعظم کے مطابق عالمی درجہ بندی میں ابھرتی ہوئی معیشتوں میں پاکستان اس وقت ترکیہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جو معیشت کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت کے اختتام پر ملک ڈیفالٹ کے قریب...
ڈنمارک کے جج محمد احسن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی دعوت پر عدالت عظمیٰ کا دورہ کیا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ مزید پڑھیں: ڈنمارک کے جج جسٹس محمد احسن کی سپریم کورٹ بار کے وفد سے ملاقات دورے کے دوران جج محمد احسن کو سپریم کورٹ کے عجائب گھر اور سہولت سینٹر کا معائنہ کرایا گیا، جہاں انہیں ڈیجیٹلائزیشن، عدالتی اصلاحات اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مزید پڑھیں: پاکستان سوسائٹی ڈنمارک کا کوپن ہیگن میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب کا انعقاد ڈنمارک کے جج نے عدالتی کارروائی کا مشاہدہ کیا اور اس موقع پر...

’اب ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا‘ وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستانی معیشت سے متعلق بلوم برگ کی مثبت رپورٹ کا خیرمقدم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی معیشت سے متعلق بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ ملکی معیشت میں عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا مظہر ہے۔ اب ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سواپ (CDS) میں 2,200 بیسس پوائنٹس کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جو ڈیفالٹ کے خدشات میں خاطر خواہ کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان نے ٹرمپ دور میں بازی پلٹ دی، بھارت پیچھے رہ گیا: بلوم برگ انہوں نے کہا کہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کی عالمی درجہ بندی میں اس وقت ترکیہ کے بعد پاکستان دوسرے نمبر پر ہے، جو ملکی معیشت...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف جو اس وقت ملائیشیاء کے سرکاری دورے پر ہیں، نے ملائیشیاء کے وزیر اعظم عزت مآب داتو سری انور ابراہیم سے آج پتراجایا میں پردانا پوترا میں ملاقات کی۔ پردانا پترا آمد پر، وزیر اعظم کا استقبال ایک سرکاری استقبالیہ تقریب میں کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے وفود کی سطح پر ملاقات میں اپنے اپنے وفد کی قیادت کی ۔ وزیراعظم نے دورہ کے دوران ان کے اور ان کے وفد کے ارکان کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر ملائیشیاء کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اپنی انتہائی تعمیری اور مفید ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے اکتوبر 2024 میں ملائیشیاء کے وزیر اعظم کے...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس اہم ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے گہرے اور تاریخی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کمیونٹی نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا اہم پل ہے بلکہ کثیر جہتی ترقی میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ محسن نقوی نے اس موقع پر واضح کیا کہ...
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پالیسی سطح کے اہم معاشی جائزہ مذاکرات جاری ہیں جن میں پاکستان کی معاشی کارکردگی اور مستقبل کی سمت پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں اور ذاتی طور پر ان اعلیٰ سطحی بات چیت میں شریک ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد کو مختلف معاشی منصوبوں اور اقدامات پر بریفنگ دی گئی ہے جنہیں آئندہ برسوں میں پاکستان کی مالیاتی صورتحال پر گہرا اثرانداز سمجھا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا رپورٹس کے مطابق ان مذاکرات میں...
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے گزشتہ 2 برس میں سامنے آنے والے تقریباً 11 ارب ڈالر کے تجارتی فرق پر وضاحت طلب کر لی ہے، جس نے حکومت کے معاشی نظم و نسق پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں جاری دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستانی حکام سے تجارتی اعدادوشمار میں اس نمایاں فرق پر تفصیلی وضاحت مانگی ہے۔ رپورٹس کے مطابق مالی سال 2023-24 میں درآمدی و برآمدی ڈیٹا کے درمیان تقریباً 5.1 ارب ڈالر کا فرق سامنے آیا، جو اگلے سال یعنی 2024-25 میں بڑھ کر 5.7 ارب ڈالر...

اب یہ ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیر مقدم
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اب یہ ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا۔ وزیراعظم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سواپ (Credit Default Swap - CDS) میں مضمر ڈیفالٹ کے امکانات میں 2200 بیسس پوائنٹس کی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، پاکستان کے سی ڈی ایس کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جو کہ اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستانی معیشت میں عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔ آپ نے زبردست کام کیا ہے، ڈی پی او تعریف کے...
آئی ایم ایف نے ریکوڈک منصوبے پر ٹیکس چھوٹ کے اثرات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان سے مختلف شعبوں میں ٹیکس استثنا کی تفصیلات مانگ لیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے مذاکرات دوسرے ہفتے جاری رہیں گے۔آئی ایم ایف کو ریکوڈک منصوبے پر ٹیکس چھوٹ پر بریفنگ دی جائے گی، ٹیکس استثنا کے ٹیکس وصولیوں پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔وزارت خزانہ کے حکام آئی ایم ایف کو چینی کی برآمد اور پھر درآمد پر بھی بریف کریں گے۔
پتراجایا (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی طرف سے پاکستان سے 20 کروڑ ڈالرمالیت کے حلال گوشت کی درآمد کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور اقتصادی ترقی کے دیگر شعبوں میں ملائیشیا کے وسیع تجربات سے استفادے اور مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے خواہاں ہیں،پاکستان اور ملائیشیا کے مابین اعلیٰ تعلیم، سیاحت،حلال سرٹیفیکیشن،بدعنوانی کی روک تھام اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نےبرصغیر پاک و ہند میں امن کے قیام کو خطے کےلئے نہایت اہمیت کا حامل قرار...
سعید احمد:سیرین ایئرکےطیارے کی مرمت مکمل ہوگئی، سیرین ایئرکوسعودیہ میں پرندہ ٹکرانےسےعارضی طورپرگراؤنڈکردیاگیاتھا۔ طیارے کے ونگ پرپرندہ ٹکرانےکےسبب جہازآپریشن سےباہرہوگیاتھا، پرواز کی جدہ سےپاکستان روانگی کیلئےگاگااورسی اےاےکودرخواست کردی گئی۔ عمرہ زائرین و دیگر 1300 مسافروں کیلئےدیگرایئرلائنوں کے متبادل جہازوں پرانتظامات مکمل کئے گئے، سعودی عرب سے 400 کے لگ بھگ مسافر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے آج 200 مزید مسافر پاکستانی سعودی عرب سے واپس پہنچیں گے، مسافروں کو کراچی،لاہور،اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر پہنچایا جارہا ہے۔ سیرین ایئر کےمعطل ہونیوالےائیر آپریٹرسرٹیفکیٹ کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں، ایئرآپریٹر سرٹیفکیٹ کو زیرو طیارے کے جواز پر معطل کیا گیا۔ سیرین ایئر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایک جہاز...
پاکستانی فلم ’موکلانی — دی لاسٹ موہناز‘ نے جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ دنیا بھر میں آسکر ایوارڈز کے متوازی سمجھا جاتا ہے۔ یہ فلم پاکستان میں موسمیاتی بحران کے پس منظر میں منچھر جھیل کے مقامی ماہی گیری برادری موہنا کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔ ہدایت کار جواد شریف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ رقم ہوگئی، ہماری فلم موکلانی پہلی پاکستانی فیچر فلم ہے جس نے جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈز 2025 اپنے نام کیا ہے۔ فلمی دنیا میں یہ ایوارڈ آسکر کے برابر سمجھا جاتا یے۔ جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ کے لیے...
گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز ہو گیا ہے۔ چترال، کالام، مالم جبہ اور گٹی میڈوز سمیت مختلف پہاڑی مقامات پر برفباری سے جہاں ایک طرف دلکش مناظر نے سیاحوں کو محظوظ کیا ہے، وہیں دوسری جانب سرد موسم اور برف کی شدت نے سفری مشکلات بھی پیدا کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے مشہور سیاحتی مقام گٹی میڈوز میں برفباری کے باعث متعدد گاڑیاں راستے میں پھنس گئی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ’گلگت بلتستان ٹوارزم‘ نامی پیج نے ایک پوسٹ میں ضلعی انتظامیہ اور حکومتِ گلگت بلتستان سے فوری کارروائی کی اپیل...

پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی کی کوششیں بارآور، پاک سعودی اکنامک کوریڈور زیر غور
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر کاوشوں نے پاکستان میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر دیا ہے۔ زراعت، کان کنی، توانائی اور آئی ٹی سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی ویژن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان پاک سعودی اکنامک کوریڈور کے قیام پر منصوبہ بندی جاری ہے۔ یہ منصوبہ تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک سعودی اکنامک کوریڈور سی پیک کی طرز پر خطے میں سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع اور...
سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے کے سبب عارضی طور پر گراؤنڈ سیرین ائیر کے طیارے کی مرمت مکمل ہوگئی۔ طیارے کے ونگ پر پرندہ ٹکرانے کے سبب جہاز آپریشن سے باہر ہوگیا تھا، پرواز کی جدہ سے پاکستان روانگی کے لیے گاکا(سعودی ایوی ایشن اتھارٹی)اور سول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان)کو درخواست کردی گئی۔ سعودی عرب سے عمرہ زائرین و دیگر 1300 مسافروں کے لیے دیگر ائیرلائنوں کے متبادل جہازوں پر انتظامات کرلیے گئے، سعودی عرب سے 400 کے لگ بھگ مسافر پاکستان پہنچ چکے ہیں، آج 200 مزید مسافر پاکستانی سعودی عرب سے واپس پہنچیں گے۔ مسافروں کو ان کی خواہش کے مطابق کراچی،لاہور،اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر پہنچایا جارہا ہے، سیرین ائیر کے معطل ہونے والے ائیر آپریٹر...
اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ کے بعد پاک سعودی اکنامک کوریڈور کا قیام زیر غور ہے۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشوں نے زراعت، کان کنی سمیت دیگر شعبوں میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد جیت لیا ہے۔ سعودی عرب کے ویژن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کی بنیاد پر اقتصادی راہداری کی منصوبہ بندی جاری ہے۔ پاک سعودی شراکت داری، گوادر پورٹ کے ذریعے جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے روابط کا نیا سنگِ میل ثابت ہوگا۔ پاک سعودی اکنامک کوریڈور سی پیک کی طرز پر ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ پاک سعودی اکنامک کوریڈور خطے میں سرمایہ کاری کے فروغ، روزگار کے مواقع...
وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز ملکی معیشت اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک اجلاس میں متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں مجموعی اقتصادی صورتحال، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اقتصادی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہوگا اور ان کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی رجحان غیر ملکی سرمایہ...
پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں کمی، مسلسل معاشی بہتری دکھانے والا واحد ملک بن گیا، بلومبرگ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلسل معاشی بہتری دکھانے والا واحد ملک بن گیا ہے۔ بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے دنیا بھر میں سب سے تیزی سے اپنے دیوالیہ ہونے کے خطرات کم کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی معاشی صورتحال میں مسلسل بہتری آرہی ہے، اور ملک اب اس حوالے سے ترکیہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ...

شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے قطر کےسابق وزیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی شیخ الفالح بن ناصر کی جانب سے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے اعزاز میں عشائیہ۔
دوحہ(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان، اور سیفران انجینئر امیر مقام کے اعزاز میں شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والےقطر کےسابق وزیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی شیخ الفالح بن ناصر کی جانب سے دوحہ میں ایک شاندار عشائیہ دیا گیا۔ انجینئر امیر مقام نے میزبانی پر انکا شکریہ ادا کیا اور پاکستان و قطر کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی باہمی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے توانائی، انفراسٹرکچر، سیاحت اور افرادی قوت کی ترقی جیسے شعبوں میں تعاون کی بے پناہ صلاحیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا: “پاکستان کے عوام قطر کی قیادت اور عوام کا دل سے احترام کرتے ہیں۔ ہمارے تعلقات مشترکہ اقدار، ایمان اور باہمی ترقی کے عزم پر...
’جیو نیوز‘ گریب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملائیشیا ہمارا دوسرا گھر ہے، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بہترین تعلقات پائے جاتے ہیں۔ملائیشیا کے وزیر اعظم محمد انور ابراہیم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی طرف سے ملائیشیا کے والہانہ استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کو ترقی یافتہ بنانے میں انور ابراہیم کا اہم کردار ہے، دوطرفہ تعلقات سے متعلق انور ابراہیم کا دورۂ پاکستان یادگار تھا، ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم نمایاں خصوصیات کے حامل شخصیت ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی، آپ کے تجربے سے استفادے کے لیے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں...
ویب ڈیسک:پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی کی کوششیں بارآور،ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشوں نے زراعت، کان کنی سمیت دیگر شعبوں میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد جیت لیا۔ تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کی ویژن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کی بنیاد پر اقتصادی راہداری کی منصوبہ بندی جاری ہے، پاکستان اور سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدہ کے بعد پاک سعودی اکنامک کوریڈور کا قیام زیر غور ہے، پاک سعودی شراکت داری، گوادر پورٹ کے ذریعے جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے روابط کا نیا سنگِ میل ہے۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے پاک سعودی اکنامک کوریڈور سی پیک کی طرز پر ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے...

پاکستان ملائیشیا کو 200 ملین ڈالرز کا گوشت برآمد کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب محمد انور ابراہیم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملائیشیا کو اپنا دوسرا گھر قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا آنا اپنے خاندان سے ملنے جیسا ہے، انور ابراہیم نے اپنے سیاسی کیریئر کے دوران بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرکے اپنے ملک کو پوری دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا پہنچنے پُر پرتپاک استقبال، سڑکوں پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار وزیراعظم نے کہا کہ ملیشین رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں جس میں مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا، پچھلے سال ملائیشیا کے وزیراعظم کا پاکستان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے یادگار...
کراچی: پاکستان اس وقت ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے جہاں معیشت کی مثبت ظاہری تصویر اور عوام کی تلخ زمینی حقائق میں واضح تضاد نظر آرہا ہے،ایک طرف اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے،مہنگائی میں کمی آئی ہے اور حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تعاون سے معیشت کے استحکام کادعویٰ کر رہی ہے، لیکن دوسری طرف، عالمی بینک کی تازہ رپورٹ اس منظرنامے کے پیچھے چھپے سنگین مسائل کو بے نقاب کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاکھوں پاکستانی غربت کی دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں،جہاں مہنگائی،کمزور سماجی تحفظ اور محدود مواقع ان کی زندگی کو مزیدمشکل بنارہے ہیں، 2001 میں 60 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان دنیا کی پانچ بلند ترین چوٹیوں کے ساتھ بھرپور سیاحتی مقامات رکھتا ہے، جو ان علاقوں کے عوام کے لیے خاص طور پر سیاحتی شعبوں میں نوجوانوں کے لیے اہم اقتصادی مواقع فراہم کرتا ہے۔ تاہم، سیاحت کو پائیدار اور اخلاقی ہونا چاہیے۔ یہ بات آئی یوایف پاکستان کوآرڈینٹینگ کونسل کے جنرل سیکرٹری قمرالحسن نے کہی۔ وہ منگورہ، سوات میں سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، جو سوات سرینا ہوٹل ایمپلائز یونین، سوات اسمال ہوٹل ورکرز ایسوسی ایشن اور پاکستان ہوٹل ورکرز فیڈریشن کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناکافی بنیادی ڈھانچہ اور لیبر قوانین کے نفاذ کا ناقص نظام نوجوانوں کو بنیادی حقوق، سماجی تحفظ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مالمو فوڈز میں کم از کم تنخواہ کے حکم نامہ کے مطابق ورکرز کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار روپے ادا کی جائے، بر طرف مزدور رہنما محمد ارشد، جاوید اقبال اور دیگر 8 سرگرم کارکنوں کو ڈیوٹی پر بحال کیا جائے فیکٹری ایکٹ اور رولز کے مطابق فیکٹری کینٹین کا معیار اور ماحول قائم کیا جائے، ٹریڈ یونین کی آزادی اور لیبر قوانین کا نفاذ کیا جائے۔ لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب مالمو انتظامیہ کی قانون شکنیوں پر خاموش تماشائی بننے کے بجائے اپنی محکمانہ ذمہ داریاں سرانجام دے۔ اور لیبر لاز کی وائی لیشن کو روکنے میں موثر کردار ادا کرے۔ فیکٹری ورکرز کو فیکٹری کارڈ، تقرری نامے، سوشل سیکورٹی کارڈز اور پنشن کارڈ جاری کیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین (PCEM) سے منسلک مزدور دوست پاکستان لبریکینٹ یونین کی ڈائریکٹر لیبر کے ساتھ کامیاب میٹنگ گزشتہ دنوں منعقد ہوئی۔ PCEMکی جانب سے فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عمران علی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ تنولی اور انفارمیشن سیکرٹری رحیم خان آفریدی نے اس میٹنگز میں نمایاں کردار ادا کیا اور مزدور دوست یونین پاکستان لبریکینٹ کے جنرل سیکرٹری نوید احمد اور صدر مصائد اور جوائنٹ سیکرٹری محمد یوسف نے بھی اس میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اس میٹنگ میں وہ تمام ڈیمانڈز جنہیں پہلے منظور کیا جا چکا تھا لیکن کچھ چیزیں ان میں زیر التوا اور مسائل کا شکار تھی جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر اصغر پٹھان لالا کی ہدایت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب کی معروف کاروباری شخصیت میاں مزمل مشتاق کی جانب سے پیرسید سیدوالحسن کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سعودی کاروباری شخصیات سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے پیر سید سیدو الحسن ,میزبان میاں مزمل مشتاق , ڈاکٹر فضل سعودی برجس منور الشمری، میاں عامرمشتاق، میاں اسلم یاسین اور دیگر کا کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ولولہ انگیز قیادت میں سعودی عرب نے ترقی کے سنگ میل عبور کیے ہیں پاک سعودی تعلقات دین اسلام ، تاریخ بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں اور رہیں گے۔ پاکستان سعودیہ کی لازوال دوستی دفاعی معاہدے سے مزید مضبوط ہوگی ،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت تمام وزرائے خارجہ نے حماس کی جانب سے غزہ کا انتظام ایک عبوری فلسطینی انتظامی کمیٹی کے سپرد کرنے کی آمادگی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزرات خارجہ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل سے بمباری فوری روکنے اور تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد شروع کرنے کے مطالبے کا خیر مقدم کیا، خطے میں امن کے قیام کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔وزرات خارجہ نے اس پیش رفت کو ایک جامع اور پائیدار جنگ بندی کے قیام اور غزہ کے عوام کو درپیش سنگین انسانی صورتحال کے حل کے لیے ایک حقیقی موقع قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251006-08-23 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب، پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے حماس کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر مثبت رد عمل کا خیر مقدم کیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق آٹھوں وزرائے خارجہ نے ٹرمپ کے اسرائیل کو فوری طور پر بمباری بند کرنے کا کہنے کا بھی خیرمقدم کیا، تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد شروع کرنے کے مطالبے کا بھی خیر مقدم کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے حماس کی طرف سے غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹس کی عبوری انتظامی کمیٹی کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہونے کے اعلان کا بھی خیرمقدم کیا۔ وزرائے خارجہ نے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینیٹ نےسینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری روک دی۔ نجی ٹی وی سماء کے مطابق سینیٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے قائمہ کمیٹیز سے استعفے فی الحال منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے چیئرمین سینیٹ کو پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی نہ کرنے کا کہا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹیز کے مستعفی چیئرمینز اور ارکان کے حوالے سے یکساں پالیسی اپنائی جائے گی، چیئرمین سینیٹ استعفوں کی منظوری کے انفرادی فیصلہ کے بجائے سپیکر قومی اسمبلی کے فیصلہ...
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ کہ بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو رہا ہے جب کہ پاکستان کو مختلف ممالک کی طرف سے پذیرائی مل رہی ہے، بھارت سمجھتا تھا کہ ہمارا کوئی مقابلہ نہیں اور وہ خود کو خطے کا لیڈر سمجھتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ممکنہ ایڈونچر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کسی بھی ایڈونچر سے پہلے یہ ضرور سوچے گا کہ جواب میں اسے کیا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سیاسی طور پر مودی کو بھارت میں بہت زیادہ نقصان...
پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد ایک اور بڑی پیشرفت، اعلی سطح پر کمیٹی قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے اٹھارہ ارکان پر مشتمل ایک اعلی سطح کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی 18 رکنی اعلی سطح کی کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، یہ کمیٹی دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی مذاکرات کی قیادت کریگی۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے یہ اعلی سطح کی کمیٹی قائم کی ہے،...

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے اٹھارہ ارکان پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے اٹھارہ ارکان پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی 18 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، یہ کمیٹی دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی مذاکرات کی قیادت کرے گی۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے یہ اعلی سطح کی کمیٹی قائم کی ہے، جو پاکستان سعودی عرب اقتصادی فریم ورک کے تحت بات چیت کی نگرانی کرے گی اس فیصلے کا اعلان تین...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کسی قسم کے ایڈونچرکو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا لیکن جو بھارت کو نقصان پہنچے گا اس متعلق یہ ضرورسوچیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ سیاسی طور پر بھارت میں بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے، ہم نے بھارت کو جو نقصان پہنچانا تھا پہنچا دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام ان سے پوچھ رہے ہیں ملک کے ساتھ کیا کیا ہے؟ بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو رہا ہے اور پاکستان کو مختلف ممالک کی طرف سے پذیرائی مل رہی ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ کچھ کرنے سے پہلے یہ سوچیں...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں ایک اور بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ وفاقی حکومت نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی جہت دینے کے لیے ایک 18 رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی ۔ کمیٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری میڈیارپورٹس کے مطابق یہ کمیٹی وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی کا مقصد پاکستان – سعودی اقتصادی فریم ورک کے تحت مذاکرات کی قیادت اور نگرانی کرنا ہے۔ دو شریک چیئرمین، بااختیار ٹیمیں کمیٹی کی قیادت کے لیے دو شریک چیئرمین نامزد کیے گئے ہیں ،سینیٹر مصدق مسعود ملک (وفاقی...
کوالا لمپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے۔ بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال کے بعد وزیراعظم کو شاہی پروٹوکول میں ملائیشیا کے وزیر اعظم کی رہائش پر لایا گیا۔ رہائش پر آمد کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں ملائیشیا آمد پر خوش آمدید کہا۔ یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، تعلیم، توانائی اور حلال انڈسٹری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کا نیا باب ثابت ہوگا۔ ’’ ریاست صرف فلسطین اور قیادت صرف حماس ہے ٗ‘‘کراچی میں غزہ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان و دیگر رہنماؤں...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کسی قسم کے ایڈونچر کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کسی بھی ایڈونچر سے پہلے یہ ضرور سوچے گا کہ جواب میں اسے کیا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی وقتی، یہ محاذ کسی وقت بھی دوبارہ کھل سکتا ہے، خرم دستگیر خان خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی طور پر مودی کو بھارت میں بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے اور ہم نے بھارت کو جو نقصان پہنچانا تھا، پہنچا دیا۔ اُن کے بقول بھارت کے عوام بھی اس سے پوچھ رہے ہیں کہ ملک کے ساتھ کیا...
عالمی مالیاتی ادارے بلوم برگ نے پاکستانی معیشت کے بارے میں ایک مثبت اور حوصلہ افزا رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں سب سے بڑی کمی دکھائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی کارکردگی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر رہی ہے، جس میں صرف ترکی پاکستان سے آگے ہے۔ 15 ماہ میں دیوالیہ ہونے کے خدشات میں 2200 پوائنٹس کی بہتری بلوم برگ کے تازہ ڈیٹا کے مطابق، جون 2024 سے ستمبر 2025 کے درمیان پاکستان میں دیوالیہ ہونے کے امکانات میں 2200 پوائنٹس کی زبردست کمی آئی ہے، جو کہ نہ صرف ایک بڑی پیش رفت ہے بلکہ اس بات کا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکی، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں جنگ کے خاتمے، تمام یرغمالیوں کی رہائی، اور عمل درآمد کے طریقہ کار پر مذاکرات کے فوری آغاز سے متعلق تجویز کے جواب میں حماس کے اٹھائے گئے اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق آٹھوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل پر بمباری فوری طور پر روکنے اور تبادلہ معاہدے پر عمل درآمد شروع کرنے کی اپیل کا بھی خیرمقدم کیا اور خطے میں امن کے قیام کے لیے ان کی وابستگی کی تعریف کی۔ وزرائے خارجہ نے اس...

مریم نواز سیاسی محاذ پر جس انداز سے کھیلتی نظر آرہی ہیں وہ دیکھ کر نواز شریف کی یاد آگئی، پیپلز پارٹی اور پنجاب حکومت کےسیاسی تناؤپر سلمان غنی کا تبصرہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار سلمان غنی نے ئے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے صوبےکے مفادات اور ترجیحات کے حوالے سےبہت کلیئر ہیں، اس لیے انہوں نے کہا کہ میں کسی سے معافی مانگنے کے لیے تیار نہیں ۔ مریم نواز سیاسی محاذ پر جس انداز سے کھیلتی نظر آرہی ہیں وہ دیکھ کر ہمیں نواز شریف کی یاد آگئی، نواز شریف بھی اسی انداز سے فیصلے کرتے تھے اور انہوں نے کبھی دفاعی انداز نہیں اپنا یا۔ نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام 'تھنک ٹینک، میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں پیپلز پارٹی سے معاملات بہتر کرنے کاایجنڈہ نہیں تھا ، اس سے بڑے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی تجزیہ کار فاران جعفری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف دو محاذ کھولنے کی تیاری کر رہا ہے، وہ اپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے پاکستان کے کچھ علاقے پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ اس مقصد کیلئے بھارت یا تو آزاد کشمیر میں قبضہ کرے گا یا پھر وہ پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑے گا، جب پاکستان مشرقی محاذ پر مصروف ہوگا تو مغربی محاذ پر طالبان خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں پر قبضہ کرلیں گے۔ اپنی ایک طویل ایکس پوسٹ میں فاران جعفری نے کہا کہ تمام علامات بتاتی ہیں کہ اگلے تنازعے میں بھارت پاکستان کے خلاف دو محاذی جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔ معرکہ حق کے بعد...
لاہور: سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے سرفراز احمد کو پی سی بی کے سلیکشن معاملات میں شامل کرنے کی تجویز کی حمایت کردی ۔ سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں سلیکشن کمیٹی کی ممکنہ ذمہ داری ملنے کے حوالے سے محمد عامر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو اگر سلیکشن میں کوئی ذمہ داری دی جاتی ہے تو یہ درست قدم ہوگا۔ سرفراز احمد بہت اچھے دیانتدار انسان ہونے کے ساتھ موجودہ کھلاڑیوں کی خوبیوں اور خامیاں جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک میڈیا رپورٹس میں ہی سرفراز احمد کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنائے جانے کا سنا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں محمد عامر نے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ واپس لینے کی خبروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت پاکستان نے ذہنی صحت کے علاج کی سہولیات دیہی اور پسماندہ علاقوں تک پہنچانے کے لیے ’’برین آن وہیلز‘‘ کے نام سے ایک نیا پروگرام شروع کردیا ہے جس کے تحت دیہی اور پسماندہ علاقوں خاص طور پر سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کو ذہنی صحت کے علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔الخدمت پاکستان کے مطابق ملک میں تقریباً ڈھائی کروڑ افراد ڈپریشن، اینگزائٹی اور دیگر نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں، جبکہ پورے ملک میں تربیت یافتہ ماہرینِ نفسیات کی تعداد پانچ سو سے بھی کم ہے، ان حالات میں دیہی اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو ذہنی صحت کے مسائل سے نبٹنے کے لیے سہولیات کی شدید کمی ہے۔یہ اقدام ایسے وقت میں...
سعودی وزارتِ صحت نے ایک پاکستانی کی کہانی نشر کی ہے، جس کا مرکزی کردار سعودی وزارت صحت ہے۔ اس کہانی کا مرکزی خیال یہ ہے کہ ایک غیر معمولی کامیاب طبی کارروائی سے پاکستانی شہری نواز کی جان بچالی گئی تھی۔ محمد نواز .. طمّنا عليك. pic.twitter.com/cowut71ZWM — وزارة الصحة السعودية (@SaudiMOH) October 3, 2025 2022 میں سعودی عرب کے شہر سکاکا میں کام کے دوران نواز کے سینے میں 13 سینٹی میٹر لمبی لوہے کی سلاخ گہرائی تک پیوست ہوگئی تھی۔ وزارتِ صحت کے مطابق مریض کو سانس لینے میں شدید دشواری کے باعث فوری طور پر سکاکا شہر کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسکین سے انکشاف ہوا کہ سلاخ سینہ چیر کر اندرونی حصے...

سابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کی مخالفت کر دی
سابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کی مخالفت کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سینئر سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان میں مقیم مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کی مخالفت کر دی،عوامی ایکشن کمیٹی مہاجرین سے انکی شناخت چھیننے کی کوشش نہ کرے، اشرافیہ نے پاکستان کا بیڑہ غرق کیا انکی مراعات کے خاتمے کے حق میں ہوں،نیشنل پریس کلب پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں،ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت ترین ایکشن ہونا چاہیئے۔ سینئر سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی آزاد...

بھارتی ہٹ دھرمی برقرار: ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں بھی بھارتی کپتان کا پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز
ایشیا کپ میں کھیل کے جذبے سے دوری کے بعد بھارت نے ویمنز ورلڈ کپ کے دوران بھی اسپورٹس مین شپ کو نظر انداز کردیا۔ پاکستان اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں کی کپتانوں کے درمیان مصافحہ نہ ہونا ایک بار پھر سوالات کو جنم دے گیا۔ یہ پہلا موقع نہیں اس سے قبل 14 ستمبر کو ہونے والے ایشیا کپ کے مینز میچ میں بھی پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے آگاہ کیا تھا کہ بھارتی کپتان مصافحہ نہیں کریں گے۔ بھارتی ٹیم کے مسلسل رویے سے یہ تاثر مزید گہرا ہو رہا ہے کہ وہ میدان میں صرف کھیلنے نہیں بلکہ...
لاہور: پاکستان ریلوے نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کا اطلاق آجسے ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پاکستان ریلوے نے کہا کہ ریل کار سبک خرام اور سبک رفتار کے کرایوں میں 150 سے 250 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کرایوں میں اضافے کے باوجود ریلوے انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ مسافروں کو اب سفر کے دوران ریفریشمنٹ بھی فراہم کی جائے گی تاکہ سہولت میں بہتری لائی جا سکے۔ ترجمان کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے درمیان مختلف کلاسز کے نئے کرائے درج ذیل ہیں ، اے سی پارلر کلاس کاکرایہ 2500 روپے ہوگیا ہے، اے سی بزنس کلاس کا...
پاکستان کے بہترین تشخص کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے، چودھری شجاعت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دیں، پاکستان کا جو بہترین تشخص ابھرا ہے، اسے ذاتی مفادات اور سیاست کے بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین سے پارٹی کے سینئر رہنماوں نے ملاقات کی جس میں پارٹی کے تنظیمی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی، پارٹی ترجمان مصطفی ملک نے موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ملاقات کرنے والے سینئر رہنماں میں چودھری شافع حسین، چودھری سالک حسین، ڈاکٹر محمد امجد، طارق حسن اور مسز فرخ خان...
بھارت میں ہندو مسلم فسادات، گودی میڈیا کا ایجنڈا بھارتی نشریاتی ادارے کے ہاتھوں بے نقاب ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت میں جاری ہندو مسلم فسادات سے متعلق گودی کا ایجنڈا بھارتی نشریاتی ادارے کے ہاتھوں بے نقاب ہوگیا۔غاصب مودی نے بھارت کو انتہا پسندی کے اکھاڑے میں بدل دیا، نفرت کی آگ میں اندھی بی جے پی حکومت نے نواراتری پر مسلمانوں کے کاروبار بند کرنے کا حکم سنا دیا۔گودی میڈیا آئی لو محمد پر جاری احتجاج کو اسلامو فوبیا کا رنگ دے کر پیش کر رہا ہے۔ بھارتی نشریاتی ادارے نیوز لانڈری نے مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے مودی کے میڈیا کا پول کھول دیا...
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا پاکستان، یو اے ای، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن، انڈونیشیا اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے حماس کے امریکی امن منصوبے پر ردِعمل کا خیر مقدم کیا ہے۔متحدہ عرب امارات سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نہ کرنے اور مکمل اسرائیلی انخلاء کا مطالبہ کر دیا۔ ابوظبی سے اماراتی وزارتِ خارجہ کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں غزہ کی تعمیرِ نو اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر پائیدار امن کی اپیل کی گئی ہے۔ وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے فوری بمباری روکنے کی اپیل کی ہے۔وزرائے خارجہ نے حماس کے امریکی صدر ٹرمپ کے امن منصوبے پر ردِعمل کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ صدر ٹرمپ کے...
بلوم برگ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں سب سے بڑی کمی دکھائی ہے، اور تمام خدشات دم توڑ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سال 2024 پاکستان کی معیشت کے لیے کیسا رہا؟ پاکستان کی کارکردگی دنیا بھر کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر رہی ہے، صرف ترکیہ پاکستان سے آگے ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 15 مہینوں میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات میں 2200 پوائنٹس کی نمایاں بہتری۔ یہ پاکستان کی پائیدار معاشی بہتری کا ثبوت ہے، کیونکہ ملک وہ واحد معیشت ہے جس نے ہر سہ ماہی میں مسلسل بہتری دکھائی ہے۔ اس کے برعکس جنوبی افریقہ، ایل سلواڈور اور...
اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے آسمان پر منگل 7 اکتوبر کی شب شاندار سپر مون کا نظارہ کیا جاسکے گا، جو 2025 کے دوران نظر آنے والے تین سپر مون میں پہلا ہوگا۔سپر مون اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب چاند اپنے بیضوی مدار میں زمین کے سب سے قریب ترین مقام پر پہنچتا ہے. جس کے باعث وہ معمول کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن (تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن) دکھائی دیتا ہے۔سپارکو کے ترجمان کے مطابق پہلا سپر مون منگل کی شب 8 بج کر 47 منٹ پر (پاکستانی وقت) ظاہر ہوگا، جو غروب آفتاب کے فوراً بعد مشرق سے طلوع اور طلوعِ...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2025ء ) حکومت کے تجارتی ڈیٹا میں 11 ارب ڈالر کے فرق کا انکشاف ہوا ہے جس پر عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ دو مالی سالوں کے دوران سرکاری اداروں کے رپورٹ کردہ تجارتی اعداد و شمار میں 11 ارب ڈالر کے فرق کو عوامی طور پر ظاہر کیا جائے جس سے ملک کے بیرونی شعبے کے اعشاریوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ صحافی شہباز رانا کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کی رپورٹ کردہ درآمدات پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) کے اعداد و شمار کے مقابلے میں مالی سال 2023/24ء کے دوران 5.1 ارب...
غزہ امن منصوبہ،پاکستان سمیت 8مسلم ممالک کا حماس کے ردعمل کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سعودی عرب، پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے حماس کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر مثبت رد عمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیش رفت جنگ بندی کے حصول میں مثبت ثابت ہوگی، غزہ میں لوگوں کو درپیش سنگین انسانی حالات سے نمٹنے کے لیے اہم موقع کی نمائندگی کرتی ہے،جنگ کے فوری خاتمے، انسانی امداد کی فراہمی اور فلسطینی عوام کے عدم انخلا کو یقینی بنایا جائے، کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کیا...
پاکستان سمیت مسلم ممالک کو حماس کے جواب کا خیرمقدم اور حمایت کرنی چاہیے،امیرجماعت اسلامی اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا بین الاقوامی نہیں بلکہ فلسطینی ٹیکنوکریٹس کا سیٹ اپ سو فیصد جائز مطالبہ ،بیان امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو حماس کے جواب کا خیرمقدم اور حمایت کرنی چاہیے۔اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ تحریک مزاحمت حماس نے ایک بار پھر نہایت ذمہ داری کا ٹبوت دیتے ہوئے مجوزہ امن پلان پر اپنا باوقار رد عمل دیا ہے جو فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق اور حماس کی بصیرت کا آئینہ دار ہے۔ درحقیقت حماس عارضی نہیں مستقل جنگ بندی چاہتی ہے، قیدیوں کے تبادلے پر آمادگی...
بائیو میٹرک تصدیق کے بعد نئے کنکشنز کا اجرا ، آئیسکو اور نادرہ میں معاہدہ طے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت پاکستان اور وزارت توانائی کے پاور سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن اور کسٹمر فرینڈلی پالیسیوں کے احکامات پر عمل کرتے ھوئے چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینئرچودھری خالد محمود نے آئیسکو ہیڈ آفس اسلام آباد میں سی ای او نادرہ ٹیکنالوجیز عمر خان آزاد کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت اب مستقبل میں بجلی کے نئے کنکشنز اور ری کنکشنز کیلئے صارف کے بائیو میٹرک تصدیق کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس اقدام سے جعلی اور غیر قانونی بجلی کنکشنز کا خاتمہ ممکن ہو گا، آئیسکو کو صارفین کی درست معلومات دستیاب ہوں...
اب ہم عزت کے قابل ٹھہرے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبالپاکستان آج اپنی تاریخ کے ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہے جہاں دنیا کی نظریں اس پر اب ایک کمزور یا جدوجہد کرتی ریاست کے طور پر نہیں بلکہ اعتماد اور قوت سے دوبارہ جنم لینے والی ایک قوم کے طور پر ٹکی ہوئی ہیں۔ شاید کرکٹ کے میدان کے سوا، یہ ملک ہر شعبے میں اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی عزت اور کامیابی سے بہرہ مند ہوا ہے، چاہے وہ سفارت کاری ہو یا دفاع۔ قرآن مجید ایک لازوال اصول یاد دلاتا ہے: ”بے شک اللہ کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت نہ بدلے” (سورہ رعد:...
پیپلز پارٹی کے رہنما تسنیم احمد قریشی کی عمرہ ادائیگی، جدہ میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیرِ مملکت برائے امورِ داخلہ تسنیم احمد قریشی نے حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی جدہ سٹی کے صدر راجہ اعجاز حسین جنجوعہ اور پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیراہتمام جدہ کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں معزز مہمان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ میں صدر پیپلز پارٹی سعودی عرب تصور چوہدری، مرکزی سینئر نائب صدر ملک جاوید حسین اعوان، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری آفتاب ترابی، نائب صدر جدہ ملک تکاثر عباس اعوان،...
پاکستان کا حماس کیجانب سے غزہ کا انتظام عبوری فلسطینی انتظامیہ کے سپرد کرنے کی پیشکش کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس)پاکستان نے مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے غزہ کا انتظام ماہر ٹیکنوکریٹس کی عبوری فلسطینی انتظامی کمیٹی کے سپرد کرنے کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ کی جانب سے مشترکہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ جنگ کے خاتمے سے متعلق تجویز پر حماس کے مثبت ردعمل کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ بیان میں حماس کے یرغمالیوں...

مریم نواز جاگ پنجابی جاگ کے نعرے لگا رہی ہیں، اگر پنجابی جاگ گئے تو تیرا کیا ہوگا ،مفتاح اسماعیل نے سوال اٹھا دیا
کراچی (آئی این پی )سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی تک معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے، اگر نچلی سطح پر اختیارات منتقل نہیں کرنے تو پھر صوبے بنائیں۔ انڈس کونکلیو کے دوسرے روز سوشل سیکٹر ڈویلپمنٹ پر پینل ڈسکشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چہرے بدلے لیکن ترقی نہیں ہوئی، لاہور کے مال روڈ پر ہر جگہ تصاویر ہی نظر آتی ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر گورننس ٹھیک نہیں تو پھر تبدیلی لانی پڑے گی، پاکستان بہت عرصے سے ٹھیک نہیں چل رہا، حکومت نے کبھی ڈلیور نہیں کیا، حکومت نے کبھی اچھی تعلیم اور صحت کی سہولیات نہیں...
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جن 20 نکات کا اعلان کیا ہے وہ ہمارے نہیں ہیں اس ڈرافٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ ڈرافٹ نہیں جو مسلم ممالک نے تیار کیا تھا، بلکہ اس میں غیر منظوری شدہ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اور 20 نکاتی ڈرافٹ میں تبدیلیاں ہمیں قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہمیں 20 نکاتی ایجنڈا دیا گیا تو اسلامی ممالک کی طرف سے ہم نے ترمیم شدہ 20 نکاتی پلان دیا لیکن جو 20 نکاتی ڈرافٹ فائنل ہوا اس میں تبدیلیاں کی گئیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم نے ٹرمپ کے پہلے ٹویٹ کی جواب میں ٹویٹ کیا اور...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2025ء ) عالمی جریدے فنانشل ٹائمز کی پاکستان کی طرف سے امریکہ کو پسنی بندرگاہ کی تعمیر کی پیشکش کی خبر پر سکیورٹی ذرائع نے وضاحت جاری کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پسنی بندرگاہ کے آپریشنز کمرشل بنیادوں پر چلائے جانے کی تجاویز ہیں اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، یہ بندرگاہ پاکستانی معدنیات کو شراکت دار ممالک تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گی مگر اس بندرگاہ کی سکیورٹی کسی بھی صورت کسی دوسرے ملک کے حوالے نہیں کی جائے گی، پاکستان کی سکیورٹی کی ذمہ داری صرف پاکستان کی ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستان کام سب کے ساتھ...
— فائل فوٹو محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان شکتی شمال مغربی بحیرۂ عرب میں موجود ہے مگر پاکستان کے ساحلی علاقوں کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کراچی سے تقریباً 700 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں ہے۔ 6 اکتوبر تک طوفان اپنا رخ تبدیل کر کے مشرق کی جانب مڑے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے زیر اثر سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آج کہیں کہیں ہلکی بارش متوقع ہے۔ سمندری طوفان ’شَکتی‘ مزید شدت اختیار کر گیا، کراچی سے 390 کلو میٹر دور موجودسمندری طوفان ’شَکتی‘ مزید شدت اختیار کر گیا، جو کراچی سے تقریباً 390 کلو میٹر جنوب، جنوب مغرب کی سمت میں ہے۔ محکمہ...
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سیاست کے بعد بارش سے بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے آغاز سے قبل بارش شروع ہونے کا امکان ہے جو وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔ خیال رہے کہ مینز ایشیا کپ کی طرح ویمنز ورلڈکپ میں بھی بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کھیل کی روح کے منافی اقدامات کرنے کا ارادہ کر رکھا ہے۔ ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان ٹیم سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مسلسل بارش کے باعث...
وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے سمود فلوٹیلا میں سوار پاکستانی شہریوں کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ بھرپور رابطے میں ہے تاکہ غیرقانونی طور پر قابض اسرائیلی افواج کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے پاکستانی شہریوں کی حفاظت اور فوری واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ترجمان نے تصدیق کی کہ ایک دوست یورپی ملک کے سفارتی ذرائع کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد قابض اسرائیلی افواج کی تحویل میں ہیں، تاہم وہ محفوظ اور صحت مند ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا مزید بتایا گیا کہ مقامی قانونی تقاضوں کے تحت...
استنبول (نیوز ڈیسک) اسرائیل کی حراست سے رہائی پانے کے بعد گلوبل صمود فلوٹیلا کے 137 سماجی کارکن استنبول پہنچ گئے ہیں جن میں 36 ترک شہریوں سمیت امریکا، برطانیہ، اٹلی، اردن، کویت، لیبیا، الجزائر، ماریطانیہ، ملائیشیا، بحرین، مراکش، سوئٹزرلینڈ اور تیونس کے کارکن شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق صمود فلوٹیلا کے 450 سماجی کارکن اب بھی اسرائیلی حراست میں موجود ہیں جن میں بدستور سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ ادھر اسرائیلی جارحیت کے باوجود امدادی سامان لے کر ایک اور فلوٹیلا غزہ کی طرف روانہ ہوگیا، کشتیوں پر بین الاقوامی سماجی کارکن موجود ہیں۔ استنبول پہنچنے پر ترک صحافی ایرسن سیلک نے ہولناک انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) آئی ایس پی آر نے بھارتی سکیورٹی اداروں کی اعلیٰ قیادت کے غیر حقیقی، اشتعال انگیز اور جنگی جنون پر مبنی بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ غیر ذمہ دارانہ بیانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بھارت ایک بار پھر جارحیت کیلئے من گھڑت بہانے تراشنے کی کوشش کر رہا ہے، ایسے بیانات جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارت نے خود کو مظلوم اور پاکستان کو منفی انداز میں پیش کرنے کا فائدہ اٹھایا ہے، درحقیقت بھارت جنوبی ایشیا...
اسلام آباد(آئی این پی )ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے۔پاکستان اور آسیان ممالک کے سفیروں کی وزارت تجارت اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی ۔جس میں دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان نے نئی تجارتی پالیسی اور ٹیرف اصلاحات پیش کیں، پاکستان کی جانب سے آسیان کمپنیوں کو سی پیک سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔وزیرِ تجارت جام کمال خان کے مطابق ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور زرعی ویلیو ایڈیشن سے پاکستان میں نئے تجارتی مواقع متوقع ہیں، پاکستان وسطی ایشیا کا گیٹ وے بن کر آسیان کے ساتھ نئے تجارتی مواقع...
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کی روایتی حریف ٹیمیں کل ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم دباؤ سے نہیں ڈرتی اور میدان میں بھرپور اعتماد کے ساتھ اترے گی۔ فاطمہ ثنا نے پری میچ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم جانتے ہیں جب بات پاکستان بمقابلہ بھارت کی ہو، تو پوری دنیا دیکھ رہی ہوتی ہے۔ دباؤ ضرور ہوتا ہے، لیکن اصل بات یہ ہے کہ ہم اسے کس طرح سنبھالتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی حکمتِ عملی پر توجہ دیں گے اور ویسا ہی کھیل پیش کریں گے جیسا تیاری کے دوران کیا۔ ناکامی کے باوجود حوصلہ...
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے پہلے 6 ماہ یعنی جنوری سے جون 2025 تک 2 لاکھ 42 ہزار 337 پاکستانی ملازمتوں کے حصول کے لیے سعودی عرب گئے۔ بیرونِ ملک ملازمت کے لیے جانے والے پاکستانیوں کی کل تعداد کا یہ 70 فیصد ہے۔ مجموعی طور پر اِس وقت 26 لاکھ 40 ہزار پاکستانی سعودی عرب میں ملازمتیں کرتے ہیں اور سعودی عرب پاکستان کے لیے زرمبادلہ ترسیلاتِ زر کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے شروع کیا گیا وژن 2030 جو کہ ایک ہمہ جہت بے مثال ترقیاتی منصوبہ ہے پاکستانی اُس وژن کے تحت شروع کیے گئے منصوبوں میں بھی ملازمتیں...

آزاد کشمیر میں مظاہرین کے ساتھ مذاکرات دانشمندانہ فیصلہ، بھارتی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ماہرین
بالآخر آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوئے اور مظاہرین گھروں کو واپس چلے گئے، لیکن ان مظاہروں میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ان مظاہروں کو ختم کرانے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی بھیجنا ایک دانشمندانہ فیصلہ تھا اور اس قسم کی سازش کے پیچھے بھارت کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ یہ بھی پڑھیں: ’بھارت کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے‘، آزاد کشمیر میں ہڑتال ختم ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع مذکرات کی کامیابی کا اعلان گزشتہ روز مظفرآباد میں ہونے والی مشترکہ نیوز کانفرنس میں کیا گیا،...
اسلام آباد:۔ وزیراعظم شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مشرق وسطیٰ میں امن خطے کے لوگوں کی ترقی و خوش حالی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حماس کا بیان خطے میں امن کی راہ ہموار کرنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا نادر موقع ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی اور دونوں رہنماﺅں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان نے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے سراہا اور کہا کہ پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان خودمختار فلسطینی ریاست کا حامی ہے، جس کا دارالحکومت القدس شریف ہوجیسا کہ بین الاقوامی قوانین اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس پیش رفت کو سراہتا ہے، جس کے نتیجے میں فوری جنگ بندی اور غزہ میں امن کی بحالی کا موقع فراہم ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف دوٹوک ہے کہ غزہ میں معصوم فلسطینیوں کے خون کا بہاؤ روکا جائے، یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے، انسانی بنیادوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے ہیں، پاکستان فلسطینیوں کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الحمدللہ، ہم اس نسل کشی کے آغاز کے بعد فلسطینی عوام کے لیے جنگ بندی کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔شہبا زشریف نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں صدر ٹرمپ کے ساتھ ساتھ قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، اردن، مصر اور انڈونیشیا کی قیادت کا، جنہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام بھیکے وال موڑ، وحدت روڈ لاہور پر غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔ خواتین مارچ کی قیادت ڈاکٹر حمیرا طارق سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین، جماعت اسلامی پاکستان، دیگر مرکزی قائدین اور مقامی رہنماؤں نے کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں فلسطینی جھنڈے، فلیکس اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید مذمتی نعرے درج تھے۔غزہ مارچ کی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے 2ریاستی حل کو پاکستان کی ریاستی پالیسی قرار دیے جانے کو...
سٹی42: الحمدللہ، جب سے فلسطینی عوام پر یہ نسل کشی شروع کی گئی ہے، آج ہم سب سے زیادہ جنگ بندی کے قریب ہیں۔ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ یہ بات پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کی حالیہ کوششوں کے متعلق ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی پوسٹ میں لکھا، " شکریہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ساتھ قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، اردن، مصر اور انڈونیشیا کی قیادتوں کا بھی ہے جنہوں نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے #UNGA80 کے موقع پر صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کے لیے وزارتِ تجارت میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں آسیان ممالک کے سفیروں اور پاکستانی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان نے نئی تجارتی پالیسی اور ٹیرف اصلاحات پیش کیں، جن کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانا اور دوطرفہ تجارت کو فروغ دینا ہے۔ آسیان کی کمپنیاں خاص طور پر سی پیک اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ہے تاکہ پاکستان کو وسطی ایشیا کا گیٹ وے بنانے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ملائیشیا کے سفیر نے پاکستانی کمپنیوں کو سیمی...

بھارت شاید اپنے تباہ شدہ لڑاکا طیاروں کو بھول گیا'، آئی ایس پی آر کا بھارتی قیادت کے بیانات پر ردعمل
ترجمان پاک فوج نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دے دیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی سکیورٹی اداروں کے جارحانہ اور اشتعال انگیز بیانات انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹ کیے ہیں، یہ غیر ذمے درانہ بیانات جارحیت کے لیے من گھڑت بہانوں کی نئی کوشش ہے، ایسے بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین خدشات لاحق ہوسکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بھارت پچھلی کئی دہائیوں سے پاکستان کو منفی انداز میں پیش کر کے اور پاکستان پر الزامات لگا کر خود کو مظلوم ظاہر کرنے کا کارڈ کھیل رہا ہے حالانکہ خطے میں تشدد کو ہوا دے کر بھارت نے اصل میں خود ہی دہشت گردی کی سرپرستی کی ہے۔...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مشتاق احمد سمیت غزہ جانے والے فلوٹیلا سے گرفتار افراد کی اسرائیل کی قید سے رہائی کے لیے کوششیں کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ریاستی فارمولا قبول نہیں ہے۔ لاہور میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے، حماس قانونی تحریک ہے، حماس پوری دنیا میں امید کی شمع روشن کر رہی ہے، حماس مزاحمت کی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا وجود کروڑوں انسانوں کی لاشوں پر قائم ہوا، ٹونی بلئیر عراق میں جنگی جنون میں ملوث ہیں، عراق میں جھوٹ کی بنیاد...
سرینڈر ہونے والا نوجوان المعروف ساحل کالعدم تنظیم سے وابستہ تھا، ساحل نے خٹک اتحاد کی وساطت سے پولیس اور ریاستِ پاکستان کے سامنے خود سپردگی کی۔ اسلام ٹائمز۔ کرک پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جب کہ کالعدم تنظیم کے اہم کارندے نے ریاست کے سامنے سرینڈر کردیا۔ سرینڈر ہونے والا نوجوان المعروف ساحل کالعدم تنظیم سے وابستہ تھا، ساحل نے خٹک اتحاد کی وساطت سے پولیس اور ریاستِ پاکستان کے سامنے خود سپردگی کی۔ ڈی پی او کرک شہباز الٰہی نے کہا کہ غلطی کا اعتراف کرنے والوں کے لیے ریاست کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، قومی دھارے میں واپس آنے والوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ خٹک اتحاد کے صدر الحاج مدثر ایوب نے کہا کہ مزید...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف اور سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر تبادلۂ خیال ہوا۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حقوق کے لیے ساتھ دیتا رہےگا، غزہ میں جنگ بندی سے فلسطینیوں کے قتل عام کی روک تھام ہوگی اور فلسطینی ریاست کے قیام کا دیرینہ خواب پایۂ تکمیل کو پہنچےگا۔ مشرق وسطیٰ میں امن خطے کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جاپان کے مشرقی ساحل ہونشو کے قریب 6 شدت کا زلزلہ ...

شہباز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، پاک سعودیہ معاہدے اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر جمیعت علما اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے سراہا اور کہاکہ پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی سعادت نصیب ہونا قابل مسرت ہے۔ دونوں رہنماؤں کی مشرق وسطیٰ اور غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو کی، جبکہ غزہ میں مستقل امن اور اس میں پاکستان کی کوششوں میں اہم کردار پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان فلسطینیوں کے حقوق کے لیے نہ صرف ان...