2025-11-19@18:50:38 GMT
تلاش کی گنتی: 9500
«کارروائی نہیں»:
(نئی خبر)
کراچی (نیوز ڈیسک) منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ بچہ حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا اور اس میں بیماری جیسی علامات ظاہر ہوئیں۔ ایم ایس سندھ انسٹیٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیزز اسپتال ڈاکٹر واحد راجپوت کے مطابق تیرہ سالہ بچے میں منکی پاکس سے مشابہ علامات پائی گئی ہیں۔ متاثرہ بچے کو فوری طور پر نیپا کے انسٹیٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیزز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر واحد راجپوت نے بتایا کہ بچے میں تیز بخار اور جسم پر زخم جیسی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کے نمونے ڈاؤ یونیورسٹی کی لیبارٹری بھجوا دیے...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کراچی میں فیوچر سمیٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے جسے درست سمت میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ خیبر پختونخوا میں قدرتی وسائل کی بہتات ہے، میں تمام سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔ ہماری ترجیح ایسا ایکو سسٹم بنانا ہے جو سرمایہ کاری کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ درست سمت کا تعین اور ’کورس کریکشن‘ ہی ہمیں پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ترقی کے لیے تعاون، اعتماد اور طویل المدتی وژن ناگزیر ہیں۔ ہمیں کو ازسرِ نو متعین کرنا ہوگا،...
ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے حکومت کی طرف سے ای چالان سسٹم شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروانا ہے، حکومت کسی سے نہیں ڈرتی، ہمارے اس اقدام سے شہر میں بہتری نظر آرہی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا ٹریفک چالان پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے، لیکن ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے سے جانیں جاتی ہیں، ای چالان کا مقصد ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانا ہے، حکومت کسی سے نہیں ڈرتی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی شرجیل میمن کا کہنا تھا ٹریفک...
جوہر آباد خوشاب میں وحدت امت کانفرنس سے خطاب میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم مظلوم کے حق میں آواز اٹھائے تو نتیجہ بدل سکتا ہے، غزہ کے مظلوم بچے اور خواتین اس امتحان کے کامیاب ترین کردار ہیں، قرآن کو نصابِ حیات نہ بنانے کی سزا امت بھگت رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ ﷺ کے زیراہتمام سالانہ وحدتِ اُمت کانفرنس بعنوان "غزہ کے میدان میں اُمت کا امتحان" العزیز میرج ہال، جوہرآباد خوشاب میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت سربراہ تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ ﷺ علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ اس موقع پر مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، جید علمائے کرام، مشائخ، ماہرینِ...
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کو ان کی تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ممدانی کی جیت اس بات کی تصدیق ہے کہ روٹی، کپڑا اور مکان جیسے بنیادی حقوق آفاقی حیثیت رکھتے ہیں، یہ عزت و وقار کا منشور ہے جو کراچی سے نیویارک تک کے عوام کو یکجا کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم میئر منتخب، ’تمام نیویارکرز کے لیے لڑوں گا‘ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا بھر کے ترقی پسندوں کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ Heartiest congratulations to @ZohranKMamdani on his historic win as Mayor...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے، جسے درست سمت میں استعمال کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ کراچی میں منعقدہ فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، جہاں توانائی، معدنیات، سیاحت اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور محفوظ سرمایہ کاری کا ماحول فراہم کرے گی۔ تقریب سے دیگر مقررین اور ماہرینِ معیشت نے بھی خطاب کیا اور حکومت کی معاشی...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کسی صوبے کو خوراک اور اجناس کی ترسیل روکنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے وفد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ملاقات کی، جس میں وفد نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی آزاد نقل و حرکت پر پابندیوں کا معاملہ زیرِ غور آیا۔ اس حوالے سے سہیل آفریدی نے کہا کہ آرٹیکل 151 کے تحت بین الصوبائی تجارت تمام صوبوں کا آئینی حق ہے۔ کسی صوبے کو خوراک اور اجناس کی ترسیل روکنے کا کوئی اختیار نہیں۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر عوام کے رزق...
دنیا بھر میں آج رات سال 2025 کا سب سے بڑا اور روشن چاند آسمان پر جلوہ گر ہوگا۔ نومبر کا یہ مکمل چاند، جسے نومبر سپر مون یا بیور مون کہا جاتا ہے، آج 5 نومبر کی رات اپنے عروج پر ہوگا۔ یہ سال 2025 کے لیے 3 سپر مونز میں سے دوسرا ہے اور زمین کے سب سے قریب آنے والا مکمل چاند ہونے کے باعث یہ چاند سب سے بڑا اور زیادہ چمکدار دکھائی دے گا۔ سپر مون کیا ہوتا ہے؟ سپر مون اس وقت بنتا ہے جب چاند اپنے مدار میں زمین کے سب سے قریب (Perigee) ہوتا ہے اور اسی وقت مکمل چاند (Full Moon) بھی ہوتا ہے۔ چونکہ چاند کا مدار گول نہیں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بابا گرو نانک صاحب انسانیت، محبت، اخوت اور رواداری کے علمبردار تھے جن کی تعلیمات آج بھی ایک پُرامن اور ہم آہنگ معاشرے کی بنیاد فراہم کرتی ہیں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ بابا گرو نانک نے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے، ہمدردی، صبر اور انسان دوستی کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام شہریوں کے لیے مساوی حقوق اور سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب یا...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں ایسا نظام بنا رہے ہیں جہاں نوجوانوں کو کامیابی کے لیے صوبہ نہ چھوڑنا پڑے۔ مقامی ہوٹل میں ’’کورس کریشن: نئی سمت کا تعین‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت، تخلیق اور استقامت کی دھڑکن ہے۔دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، مصنوعی ذہانت اور موسمیاتی تبدیلی عالمی نقشے بدل رہی ہیں، سوال یہ ہے کہ سندھ ردِعمل دکھائے گا یا نئی سمت متعین کرے گا؟۔ انہوں نے کہا کہ ردِعمل کا دور ختم، اب پیشگی حکمرانی (anticipatory governance) کا زمانہ ہے۔ کورس کریکشن ناکامی نہیں بلکہ جرات، بلوغت اور...
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے شہید رہنما ڈاکٹر غلام قادر وانی کو شاندار خراج عقیدت
غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر غلام قادر وانی صرف ایک سیاسی رہنما نہیں تھے، بلکہ وہ ایک فکری، نظریاتی اور تنظیمی شخصیت تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے زیراہتمام اسلام آباد میں تحریک آزادی کشمیر کے رہنما اور شہید قائد ڈاکٹر غلام قادر وانی کی برسی کے موقع پر ایک پروقار دعائیہ مجلس منعقد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق تقریب کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔ اس موقع پر مقررین نے ڈاکٹر غلام قادر وانی کو تحریک آزادی کو فکری معمار، نظریاتی ستون اور استقامت کی علامت قرار دیا اور انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ غلام محمد صفی نے اپنے خطاب...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تنخواہیں نہ بڑھنے اور انتظامی دباؤ کے خلاف ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں قومی ایئر لائن کی آج 7 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق ایئر کرافٹ انجینئرز کے احتجاج کے سبب ملک بھر میں آج 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ایئر کرافٹ انجینئرز کی تنظیم کے صدر کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کے سی ای او کے رویے پر ایئر کرافٹ انجنیئرز ناراض ہیں جبکہ قومی ایئر لائن کی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن میں رکاوٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انٹرنیشنل لیڈرز فورم کے زیرِاہتمام طلباء کے لئے تقریب کا انعقاد...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہوگئی۔ ٹیم کی قیادت عباس آفریدی کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کا اسکواڈ ٹورنامنٹ کے لیے تیار ہے۔ ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ کے ِٹن وانگ روڈ ریکری ایشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جس میں بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں تین تین ٹیموں کے چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان گروپ سی میں شامل ہے اور اس کے میچز جمعہ 7 نومبر کو ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ عباس آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز پر مشتمل ہے جبکہ رضا کچلو ٹیم مینجر ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہو گئی ہے جہاں وہ 7 سے 9 نومبر تک جاری رہنے والے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔تیز رفتار اور دلچسپ فارمیٹ والا ایونٹ ایک بار پھر کرکٹ شائقین کے لیے تفریح اور جوش و خروش کا باعث بننے جا رہا ہے جب کہ پاکستان ٹیم اس بار نوجوان قیادت اور تازہ توانائی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ٹیم کی قیادت ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر عباس آفریدی کے سپرد کی گئی ہے، جو پاکستان سپر لیگ میں اپنی کارکردگی کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔ ان کے ہمراہ عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز ٹیم کا حصہ ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ...
پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے لیے روانہ ہوگئی، ٹیم کی قیادت عباس آفریدی کررہے ہیں۔ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ ٹورنامنٹ7 سے9 نومبر تک ٹن وانگ روڈریکری ایشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ٹیموں کو4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان گروپ سی میں ہے اور وہ اپنا گروپ میچ جمعہ 7 نومبر کو کھیلے گا۔ پاکستان اسکواڈ کپتان عباس آفریدی عبدالصمد، خواجہ محمد نافع پر مشتمل ہے جبکہ دیگر اہم کھلاڑیوں میں محمد شہزاد، سعد مسعود، معاذ صداقت اور شاہد عزیز شامل ہیں، رضا راشد کو ٹیم منیجر مقررکیا گیا ہے۔
واشنگٹن(نیوزڈیسک) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہاکہ ظہران ممدانی کا ٹرمپ انتظامیہ پر ووٹرز کو ڈرانے کا الزام غیرذمہ دارانہ اور بےبنیاد ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا اور بھارت کی تجارتی ٹیمیں سنجیدہ مذاکرات میں مصروف ہیں، صدر ٹرمپ دونوں ممالک کے تعلقات کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں، سوڈان میں امن معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ ڈیمو کریٹس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے طویل شٹ ڈاؤن کا نیا ریکارڈ قائم ہوا، ڈیموکریٹس لاکھوں امریکیوں کی سلامتی اور خوشحالی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
نیویارک ( نیوزڈیسک) نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے عوامی خطاب میں کہا ہے کہ میں نیویارک کے ہر مزدور کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، خوف کی شکست اور امید کی جیت ہوئی ہے۔ ظہران ممدانی نے نیویارک کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےنیویارک میں تاریخ رقم کردی، عوام نے ثابت کردیا پاور ان کے ہاتھ میں ہے، نیویارک میں موروثی سیاست کا خاتمہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے میں میرا ساتھ دینے کے لیے نیویارک کے نوجوانوں کا شکریہ کرتا ہوں، گزشتہ 12ماہ کی انتخابی مہم نے تاریخ رقم کردی، آپ کی وجہ سے آج ہم وکٹری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک میں تاریخ ساز الیکشن کے نتیجے میں ظہران ممدانی پہلی بار ایک مسلم میئر کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں۔اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب ثابت کرتا ہے کہ خوف پر امید کی فتح ہوئی ہے اور نیویارک میں اب اسلاموفوبیا کی کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شہر عوام کا ہے اور مستقبل بھی عوام کے ہاتھ میں ہے۔ظہران ممدانی نے کامیابی کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ امید ابھی زندہ ہے اور عوام نے مورثی سیاست کو رد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک کے عوام نے تبدیلی پر یقین ظاہر کیا ہے، ٹیکسی ڈرائیورز،...
ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم میئر کے طور پر تاریخ رقم، پہلے خطاب میں اسلاموفوبیا کے خاتمے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک میں تاریخ ساز الیکشن کے نتیجے میں ظہران ممدانی پہلی بار ایک مسلم میئر کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں۔اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب ثابت کرتا ہے کہ خوف پر امید کی فتح ہوئی ہے اور نیویارک میں اب اسلاموفوبیا کی کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شہر عوام کا ہے اور مستقبل بھی عوام کے ہاتھ میں ہے۔ظہران ممدانی نے کامیابی کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ امید ابھی زندہ ہے اور عوام نے مورثی سیاست کو رد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک کے عوام نے تبدیلی پر یقین ظاہر کیا ہے، ٹیکسی ڈرائیورز،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) اور اس کے ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان جاری تنازع نے فضائی آپریشن کو بری طرح متاثر کردیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انجینئرز کے احتجاج اور کلیئرنس کے عمل میں رکاوٹ کے باعث ملک بھر میں درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جب کہ کئی پروازیں منسوخ بھی کردی گئی ہیں، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ایئرپورٹس پر مسافروں کی طویل قطاریں، شور و غل اور بدانتظامی کے مناظر سامنے آرہے ہیں جب کہ ایئرلائن انتظامیہ ابھی تک اس مسئلے کا کوئی واضح حل پیش نہیں کرسکی۔انجینئرز کا کہنا ہے کہ وہ صرف اُن طیاروں کو پرواز کی اجازت دیتے ہیں جو مکمل طور پر فٹ...
لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے پیش نظر اتوار کے روز کمرشل سرگرمیاں مکمل بند کرنے کی تجویز دے دی۔ عدالت نے مارکیٹیں رات دس بجے اور ریسٹورنٹس رات گیارہ بجے بند کرنے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایک دو ماہ یا چار ہفتے ایسا کرنا پڑے گا۔ شادی ہالز بھی پورے دس بجے بند ہونے چاہیئں۔ شادیوں پر ون ڈش کی خلاف ورزی بھی ہورہی ہے لیکن اس کا ماحولیات سے تعلق نہیں۔ 2023ء کے نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹیں دس بجے بند ہوں گی لیکن اس کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ نوٹیفکیشن پر پر عملدرآمد کرائیں۔ شہر میں پانچ منٹ کے لیے بھی ٹریفک بند نہیں ہونی...
راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرہ ادائیگی کے لیے روانگی کے وقت نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخ رشید عدالت سے اجازت ملنے کے بعد عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے، تاہم امیگریشن حکام نے انہیں ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود سفر کی اجازت نہیں دی۔ شیخ رشید احمد نے ایئرپورٹ ہی سے اپنے وکیل اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے واضح طور پر انہیں عمرے کے لیے جانے کی اجازت دی تھی اور عدالتی احکامات کی کاپی متعلقہ اداروں کو بھی پہنچا دی گئی تھی، حتیٰ کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مسلم امیدوار ظہران ممدانی تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوگئے۔ ان کا مقابلہ نیویارک کے سابق گورنر اور آزاد امیدوار اینڈریو کومو اور ری پبلکن امیدوار کرٹس سلوا سے تھا۔یہ الیکشن کئی حوالوں سے اہم ثابت ہوا، کیونکہ 2001 کے بعد پہلی بار نیویارک کے میئر انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹرز نے حصہ لیا۔ تقریباً 20 لاکھ سے زائد شہریوں نے پولنگ اسٹیشنز پر جا کر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کی مخالفت کے باوجود ظہران ممدانی نے واضح برتری حاصل کی۔ ٹرمپ کی حمایت کے باوجود اینڈریو کومو شکست سے دوچار ہوئے۔1991 میں یوگنڈا میں پیدا ہونے والے ظہران ممدانی کے والدین کا تعلق بھارت سے...
ریاض احمدچودھری انڈین اٹاامک انرجی ریگولیشن بورڈ نے براہموس میزائلوںکی سٹوریج سائٹ پر پاکستان کے حملے کے بعد وہاں سے جوہری مواد سے تابکاری کا الرٹ جاری کیا ہے۔بھارتی حکومت نے انڈین نیشنل ریڈیولاجیکل سیفٹی ڈویژن کے ذریعے، بیاس، پنجاب کے قریب 10مئی کو برہموس میزائل اسٹوریج سائٹ پر پاکستان کے حملے کے بعد 3سے 5کلومیٹر کے دائر ے میں مقیم لوگوں کو تابکاری کے اخراج کی وجہ سے فوری طورپر انخلاء کرنے گھرسے باہر نہ نکلنے ، کھڑکیاں بند کرنے، زیر زمین پانی کے استعمال سے گریز کرنے اور باہر نکلنے کی صورت میں حفاظتی ماسک پہننے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس تشویشناک صورتحال سے واضح ہوتاہے کہ بھارت کا جوہری پروگرام غیر محفوظ ہے جس سے خطے...
اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما سابق اسپیکر اسد قیصر، مصطفی نواز کھوکھر اور محمد زبیر پریس کانفرنس کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
گو رنر سندھ کامران ٹیسوری سے ڈاؤ یونیورسٹی کی نئی تعینات وائس چانسلر ڈاکٹر نازلی حسین ملاقات کر رہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
لاہور: لاہور میں انسداد سموگ کے حوالے سے ہائی کورٹ کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے بھرپور کارروائی شروع کر دی ہے۔ متعدد علاقوں میں ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور کمرشل مارکیٹس کو رات گیارہ بجے تک بند کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس کی نگرانی میں یہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں تاکہ اسموگ کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں جیسے گلبرگ، لبرٹی مارکیٹ، انار کلی، مال روڈ، گڑھی شاہو اور دیگر جگہوں پر دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔ تاہم شہر کے بعض علاقوں جیسے لکشمی چوک، گوال منڈی، ریلوے اسٹیشن، جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ اور بادامی باغ میں دکانیں رات دیر تک کھلی رہیں۔ ڈپٹی کمشنر...
کراچی:ایئرکرافٹ انجینئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ائیرلائن کا فضائی آپریشن شدید متاثرہو گیا، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، ایئر کرافٹ انجینئرز نے طیاروں کی کلیئرنس روک دی۔ گزشتہ رات 8 بجے کے بعد سے قومی ایئرلائن کی 6 بین الاقوامی پروازیں روانہ نہیں ہو سکیں، 12 بین الاقوامی پروازیں متاثر ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، متاثرہ مسافروں میں ایک بڑی تعداد عمرہ زائرین کی ہے۔ احتجاج کی وجہ سے لاہور سے ابوظہبی اور اسلام آباد سے دمام اور دبئی جانے والی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔ سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز کے مطابق...
وزارت صحت کی جانب سے سیفٹی میڈیسن تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے تقریب سے اہم خطاب کیا۔ خطاب میں وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا پاکستان میں ادویات کا سسٹم آئیڈیل نہیں اسکو بہتر بنانا ہے۔ ہم آپکے فلاح و بہبود کا خیال رکھنا چاہتے ہیں۔ دنیا میں لوگ لائف اسٹائل میڈیسن پر جارہے ہیں۔ بغیر دوا دیئے علاج کیا جارہا ہے۔ اب ہسپتالوں کے مشکلات بتانے کا وقت گزر گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج ہورہا ہے ہیلتھ کیئر کا نہیں، سرکار اداروں کو برا کہنے سے مریضوں کی جان نہیں بچ سکتی۔ ہمیں ہیلتھ کیئر میں جانا ہے بیمار سسٹم سے دور رہنا ہے۔ ہمارے پاس...
ایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ایئرلائن کا بین الاقوامی آپریشن زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے مدینہ اور کراچی کی پروازین پی کے 747 اور 744 متاثر ہوئی ہیں۔ اسلام آباد سے جدہ اور پشاور کی پروازیں پی کے 741 اور 736 بھی متاثر ہوئی ہیں۔ کراچی سے جدہ اور جدہ سے کراچی کی پروازیں پی کے 761 اور 832 ہوگئیں۔ اسی طرح لاہور سے ابوظہبی اور ابوظہبی سے لاہور کی پروازیں پی کے 263 اور 264، اسلام آباد سے دبئی اور پشاور کی پروازیں پی کے 233 اور 284 معطل ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے دمام اور اسلام آباد کی پروازیں پی کے 245 اور...
امریکی وزیر نے خبردار کیا کہ یہ صورتحال ائیر ٹریفک عملے پر شدید دباؤ ڈال رہی ہے، اور انہیں مجبور کر رہی ہے کہ وہ یا تو بلا معاوضہ کام جاری رکھیں یا معاشی مشکلات کے باعث دوسرا روزگار تلاش کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے وزیرِ مواصلات شان ڈیفی نے خبردار کیا ہے کہ اگر وفاقی حکومت شٹ ڈاون مزید جاری رہا تو ملک کا فضائی نظام جزوی طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔ تسنیم نیوز کی بینالاقوامی شعبے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارتِ مواصلات و ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ اگر آئندہ ہفتے تک حکومتی تعطیل ختم نہ ہوئی، تو ملک کے کچھ فضائی حصے بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ امریکی نیوز چینل این بی سی نیوز کے مطابق وزیرِ ٹرانسپورٹ نے اپنے بیان...
سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ شک و شبہ نہیں کہ ملک میں جبر کا نظام نافذ ہے، یہ عدلیہ کے ساتھ کیا کھلواڑ کر رہے ہیں۔اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان سے ہمیں 27ویں آئینی ترمیم کا پتا چلا۔ 27 ویں ترمیم منظوری، حکمران اتحاد کے ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایتحکمران اتحاد نے 27 ویں آئینی ترمیم کے منظوری تک تمام ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ آئینی بینچز بنائے تو یہ بیانیہ رکھا کہ انصاف کی فراہمی بہتر ہوگی، ایک ایسا کورٹ بنانے جا رہے ہیں، جس کی مدت...
یمن میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے خبردار کرتے ہوئے کہ مستقبل قریب میں دشمن سے بھرپور جنگ شروع ہونے کا امکان پایا جاتا ہے کہا کہ خدا کی مرضی سے ماضی کی طرح آئندہ بھی فتح سے ہمکنار ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ انصاراللہ یمن کے قائد سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے ہفتہ شہادت کی مناسبت سے تقریر کرتے ہوئے شہید اور شہادت کے مفہوم کا اعلی مقام بیان کیا اور خطے کے تازہ ترین حالات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے تقریر کے شروع میں کہا: "شہداء کی برسی کا آغاز کرتے ہیں اور اس سلسلے میں منعقد ہونے والے پروگرام ایک ہفتے تک جاری رہیں گے۔ شہداء کے تمام عزیزوں پر...
میئر نیویارک کا انتخاب: بیلٹ پر ممدانی کا نام 2 مرتبہ آنے پر ایلون مسک کی تنازع کھڑا کرنیکی کوشش WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز نیو یارک(آئی پی ایس )سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایلون مسک نے نیو یارک کے میئر کے انتخابات کے ایک بیلٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے فراڈ قرار دیا ہے۔ایلون مسک کا کہنا ہے کہ بیلٹ پر سابق گورنر اینڈریو کومو کا نام صرف ایک بار بیلٹ کے آخر میں ظاہر ہو رہا ہے جبکہ ظہران ممدانی کا نام 2 مرتبہ درج ہے۔تاہم نیو یارک سٹی بورڈ آف الیکشنز کے مطابق آزاد امیدواروں کے ناموں کی ترتیب اس بنیاد پر طے ہوتی ہے کہ وہ کب اپنی نامزدگی جمع کراتے...
راولپنڈی:۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینئرقانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ ہم نے چھبیسویں ترمیم قبول نہیں کی تو 27 ویں ترمیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سب کو پتا ہے یہ کون کروارہا ہے باقی تو سب کھلونے ہیں۔ حامد خان نے کہاکہ جس کے پاس طاقت ہوتی ہے اسی کے بارے میں بات کی جاتی ہے، آزاد کشمیر میں جس طرح گولیاں برسائی گئیں وہ بھی زیادتی ہے، آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے پیچھے خدا جانے ان کا کیا مقصد ہے؟ لگتا ہے دونوں جماعتوں کو بٹھا کے بتایا گیا ہے 27ویں ترمیم پاس کریں۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ جو لوگ شاہ محمود قریشی...
برطانیہ نے ایک نئے قانون کے تحت منتخب نمائندوں، ججوں اور مقامی کونسلروں کے گھروں کے باہر احتجاج کو جرم قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام سیاست میں بڑھتی ہوئی ہراسانی اور دھمکیوں کو روکنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ، یہ کن منفرد خصوصیات کا حامل ہوگا؟ رائٹرز کے مطابق برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ’کرائم اینڈ پولیسنگ بل‘ کے تحت پولیس کو ایسے مظاہروں کو روکنے کا اختیار حاصل ہوگا جو کسی عوامی عہدیدار کو اس کے سرکاری فرائض یا ذاتی زندگی میں متاثر کرنے کے ارادے سے کیے جائیں۔ قانون کی خلاف ورزی پر 6 ماہ تک قید کی سزا دی جا سکے...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل عملے کی بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے حقائق جانچنے والی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل کھیل، خیبر پختونخوا تشفین حیدر اور ایڈیشنل سیکریٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ ارشاد علی شامل ہیں۔ کمیٹی سات دنوں کے اندر تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت کی ہے کہ سرکاری بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ کے اصولوں پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے...
پشاور:(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل عملے کی بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے حقائق جانچنے والی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل کھیل، خیبر پختونخوا تشفین حیدر اور ایڈیشنل سیکریٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ ارشاد علی شامل ہیں۔ کمیٹی سات دنوں کے اندر تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت کی ہے کہ سرکاری بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ کے اصولوں پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں آج 4 نومبر 2025 سے مختلف مقامی اور ریاستی عہدوں کے لیے انتخابات شروع ہو گئے ہیں۔ یہ صدارتی الیکشن نہیں بلکہ وہ الیکشن ہیں جن میں شہر، ضلع اور ریاستی سطح کے نمائندے منتخب کیے جاتے ہیں۔ یہ انتخابات سٹی کونسل کے نمائندوں، اسکول بورڈ کی نشستوں، گورنر، لیفٹیننٹ گورنر اور ریاستی اسمبلی و سینیٹ کے اراکین کے انتخاب کے لیے ہو رہے ہیں جن کا تعلق مقامی قوانین، بجٹ، تعلیم، انتظامی فیصلوں اور ریاستی قانون سازی سے ہوتا ہے۔ ان ہی الیکشنز میں نیویارک میں میئر کے الیکشن میں بھی مقابلہ ہو رہا ہے جہاں مسلم امیدوار ظہران ممدانی سمیت 3 امیدوار میدان میں ہیں۔ زیادہ تر ریاستوں میں...
ویب ڈیسک :صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوحہ قطر میں عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا احترام اور سماج میں برابری کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس سماجی انصاف، برابری اور انسانی احترام کے اصولوں کی اجتماعی خواہش کا مظہر ہے، پاکستان ان اصولوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ایسی دنیا دیکھنے کا خواہاں ہے جہاں غربت کا خاتمہ ہو اور تمام لوگوں کو باعزت روزگار کے مواقع ملیں۔ آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان افراد کو پالیسی سازی میں مرکزی حیثیت دینے کا حامی ہے،...
سماجی ترقی کا خواب غزہ میں نسل کشی کو نظرانداز کرکے پورا نہیں ہوسکتا، صدر مملکت کا دوحہ کانفرنس سے خطاب
صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوحہ قطر میں عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا احترام اور سماج میں برابری کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس سماجی انصاف، برابری اور انسانی احترام کے اصولوں کی اجتماعی خواہش کا مظہر ہے، پاکستان ان اصولوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ایسی دنیا دیکھنے کا خواہاں ہے جہاں غربت کا خاتمہ ہو اور تمام لوگوں کو باعزت روزگار کے مواقع ملیں۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ کی 80ویں سالگرہ پر پاکستان کا عالمی تعاون، انصاف اور پائیدار ترقی کا عزم صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان افراد کو پالیسی سازی میں مرکزی حیثیت دینے کا حامی ہے،...
اسلام ٹائمز: اس وقت لبنان ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور لبنان آرمی لبنانی عوام اور اسلامی مزاحمت کی بھرپور حمایت سے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے بدمعاشی اور بھتہ خوری پر مبنی پالیسی کے خلاف نیا محاذ کھولنے والی ہے۔ اگرچہ دشمن طاقتیں لبنان حکومت کو اسرائیل کی جانب سے وسیع جارحانہ اقدامات کی دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل حزب اللہ لبنان کے خلاف اپنا پورا زور لگا چکی ہے اور اب اس میں مزید زور لگانے کی ہمت نہیں ہے۔ لہذا ہم دیکھتے ہیں کہ امریکہ اور اسرائیل نے لبنان کے خلاف نفسیاتی جنگ کا راستہ اپنا رکھا ہے اور وہ محض دھمکیوں کے ذریعے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہوگیا ۔ پی آئی اے کی انتظامیہ نے متبادل انتظامات کے تحت فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔پی کے 245 اسلام آباد تا دمام اور پی کے 761 اسلام آباد تا جدہ کی پروازیں روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ دیگر متاثرہ پروازوں کی ٹیک آف کلیئرنس بھی جلدی سے فراہم کی جا رہی ہے۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ائیرپورٹ پر کسی بھی طبقے کو مسافروں کو مزید مشکلات میں ڈالنے یا پروازوں کی روانگی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے کے ائیرکرافٹ انجینئرز کے ساتھ پیدا ہونے والے تنازع کے باعث قومی ائیرلائن کی پروازوں کا آپریشن رک گیا...
آغاخان میوزک ایوارڈ نے سال 2025-2023 کے لیے کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جس میں ایک پاکستانی فنکار بھی شامل ہے۔ آغاخان میوزک ایوارڈ کی جانب سے اعلان کردہ 11 حتمی امیدواروں کا فیصلہ جیوری کمیٹی نے کیا، ان امیدواروں میں دنیا بھر خصوصاً مسلم ممالک سے تعلق رکھنے فنکار شامل ہیں جن کا انتخاب دنیا بھر کے 400 نامزد امیداروں میں سے کیا گیا۔ اس ایوارڈ کے لیے منتخب امیدواروں میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے قوال استاد نصیر الدین سامی بھی شامل ہیں جن کا تعلق صوفی شاعر امیر خسرو سے منسوب ہندوستان کے کلاسیکی ‘دلی گھرانے’ سے ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا اعزاز: ’ویژن پاکستان‘ نے آغا خان آرکیٹیکچر ایوارڈ 2025 جیت لیا...
پنجاب کے ضلع بھکر کی تحصیل کلورکوٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر قرض خواہ نے مقروض کی 4 سالہ بیٹی کو اغوا کرلیا۔ پولیس کے مطابق ظہیر نامی شخص نے مبینہ طور پر بچی کو گھر کے باہر سے اغوا کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے ظہیر نامی شخص سے رقم ادھار لے رکھی تھی، اور جب رقم واپس نہ کی جا سکی تو ملزم نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچی کو اٹھا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی پی او بھکر نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور بچی کی جلد بازیابی پولیس کی اولین...
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا دوسرا روز ہے جب کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری نمائش میں دنیا بھر سے 44 ممالک کے وفود شرکت کررہے ہیں۔ 28 بین الاقوامی اور 150 مقامی کمپنیوں سمیت 176 نمائش کنندگان ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں، ایونٹ کے دوران شیڈول دو روزہ میری ٹائم کانفرنس کا انعقاد بھی آج سے ہوگیا۔ میری ٹائم کانفرنس کے دوران بحری امور سے متعلق عالمی ماہرین مقالے بھی پیش کریں گے، نمائش میں بردار اسلامی ملک ایران کا اسٹال سب کی توجہ کا مرکز ہے جب کہ ترکیہ کی جانب سے بھی نمائش میں اسٹال لگایا گیا ہے۔ پائمک کے انعقاد کا مقصد بلیو اکانومی کو پروان چڑھانا اور بحری تجارت کو فروغ دینا ہے، پاک بحریہ...
عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں مگر اس کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو گزشتہ 78 برس سے دیرینہ تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 78 برس سے اس حل طلب تنازعے کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ...
پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال، انتظامیہ نے پروازوں کے لیے متبادل راستے اپنانا شروع کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہونے کی طرف گامزن ہو گیا ہے۔ پی آئی اے کی انتظامیہ نے متبادل انتظامات کے تحت فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ پی کے 245 اسلام آباد تا دمام اور پی کے 761 اسلام آباد تا جدہ کی پروازیں روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ دیگر متاثرہ پروازوں کی ٹیک آف کلیئرنس بھی جلدی سے فراہم کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ائیرپورٹ پر کسی بھی طبقے کو مسافروں کو مزید مشکلات میں ڈالنے...
پشاور: افغانستان سے خیبر پختونخواہ میں منشیات کی بڑی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات خیبر پختونخوا اور وادی تیراہ میں اسمگل کی جا رہی ہیں، جہاں ڈرگ مافیا اور دہشت گرد گروہ (خوارج) مل کر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ اور خیبر کے مختلف علاقوں میں تقریباً 12 ہزار ایکڑ رقبے پر منشیات کی کاشت کی جا رہی ہے، جس سے 18 سے 25 لاکھ ڈالر تک کا غیر قانونی منافع حاصل کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق، اس منافع کا ایک بڑا حصہ خوارج کو دیا جاتا ہے، جو اسے دہشت گردی کی مالی معاونت اور غیر قانونی دھندوں کے...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا، ایئر کرافٹ انجینئرز نے طیاروں کی کلیئرنس روک دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ایئرکرافٹ انجینئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ائیرلائن کی پروازیں شدید متاثر ہوئی ہیں، گزشتہ رات 8 بجے کے بعد سے قومی ایئرلائن کی 6 بین الاقوامی پروازیں روانہ نہیں ہو سکیں، 12 بین الاقوامی پروازیں متاثر ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، متاثرہ مسافروں میں ایک بڑی تعداد عمرہ زائرین کی ہے۔ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست احتجاج کی وجہ سے لاہور سے ابوظہبی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد میں ڈمپر حادثے میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ ڈمپرز ایسوسی ایشن کے سربراہ نے سپر ہائی وے بند کرنے کی دھمکی دے دی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گارڈن تھانے میں نوجوان شاہ زیب کی ہلاکت کا مقدمہ اس کے والد شاہد کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس کے بعد سماجی کارکن عبدالقادر نے بھی لیاقت محسود اور ان کے ساتھیوں کے خلاف دہشت گردی اور فائرنگ کے الزامات پر علیحدہ مقدمہ درج کرایا۔عبدالقادر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ لیاقت محسود دہشت گردوں کے ساتھ علاقے میں داخل ہوئے اور ان کے آتے ہی ہوائی فائرنگ شروع ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے...
پنجاب میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار، خرید و فروخت یا کسی بھی طرح کے نقصان پہنچانے والوں کے خلاف اب سخت کارروائی کی جائے گی۔ نئے قانون کے تحت نہ صرف شکار شدہ جانور یا پرندے کا محکمانہ معاوضہ ادا کرنا ہوگا بلکہ شکار کے دوران استعمال ہونے والی گاڑی، موٹر سائیکل، اسلحہ یا دیگر آلات پر بھی بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ تاہم ماہرینِ جنگلی حیات نے وائلڈ لائف ایکٹ میں کی گئی حالیہ ترامیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان تبدیلیوں سے تحفظِ جنگلی حیات کے بجائے نقصان کا اندیشہ ہے۔ ماہر جنگلی حیات اور سابق اعزازی گیم وارڈن بدر منیر نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سینئر وزیر...
وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے۔ اس سے پہلے امریکا کے صدر ٹرمپ نے انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب ابراہام معاہدے میں شامل ہوگا، ہم حل نکال لیں گے۔ میزبان نے سوال کیا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک ابراہام معاہدہ میں شامل نہیں ہونگے جب تک دو ریاستی حل نکالا نہیں جاتا۔ صدر ٹرمپ نے کہا انہیں یقین نہیں کہ آیا، یہ دو ریاستی حل ہوگا کیونکہ یہ اسرائیل اور خود ان پر منحصر ہے۔
ایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ایئر لائن کی پروازیں متاثر، فلائٹ آپریشن رک گیا۔ ذرائع کے مطابق پیر کی رات 8 بجے کے بعد سے قومی ایئر لائن کی بین الاقوامی پروازیں روانہ نہیں ہوسکیں، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، متاثرہ مسافروں میں بڑی تعداد عمرہ زائرین کی ہے۔ سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز کے مطابق وہ سی ای او قومی ایئر لائن کے رویے ٹھیک کرنے تک کام نہیں کرینگے اور انہوں نے طیاروں کو اڑان کے لیے کلیئرنس دینے سے روک دیا ہے۔ سی ای او قومی ایئر لائن نے ایئر کرافٹ انجنیئرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان قومی ایئر...
کراچی میں ایک مزدور کی بلندی پر بغیر کسی حفاظتی انتظامات کے کام کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مزدور کئی سو فٹ کی اونچائی پر عمارت کے سریوں پر کھڑا ہے اور بغیر کسی حفاظتی سامان کے اپنا کام انجام دے رہا ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مزدور نے نہ تو ہیلمٹ پہنا ہے، نہ سیفٹی جیکٹ، اور نہ ہی کسی حفاظتی رسی یا مشین کی مدد حاصل کی ہے۔ خطرناک بلندی پر بغیر حفاظتی اقدامات کے اس طرح کا کام کسی بھی وقت سنگین حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ کلفٹن ہائپر اسٹار ڈالمن مال کراچی ہے۔۔غریب مزدور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی تاریخ میں پہلی بار نیویارک کے میئر کا الیکشن عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں ڈیموکریٹک پارٹی کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی ری پبلکن امیدوار کرٹس سلوا اور آزاد امیدوار اینڈریو کومو کے مدِمقابل ہیں۔پولنگ سے قبل ظہران ممدانی نے اپنے حامیوں کے ساتھ بروکلین برج سے سٹی ہال تک ایک ریلی نکالی۔ ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی مخالفت ان کے لیے حوصلے کا باعث ہے۔ ممدانی کے مطابق ان کی مہم کا بنیادی ہدف نیویارک میں بڑھتے ہوئے رہائشی اخراجات کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے عوام سے بھرپور حمایت اور ووٹ دینے کی اپیل بھی کی۔صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کی مخالفت کے باوجود ظہران ممدانی کے...
امریکی تاریخ میں پہلی بارنیویارک میئر کے الیکشن پر پوری دنیا کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ڈیموکریٹک اور مسلم امیدوار ظہران ممدانی کا مقابلہ ری پبلکن حریف کرٹس سلوا اور آزاد امیدوار اینڈریو کومو سے ہے۔ پولنگ سے پہلے ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی نے حامیوں کےساتھ بروکلین بریج سے سٹی ہال تک مارچ کیا۔ اپنے خطاب میں ظہران ممدانی نے صدر ٹرمپ کی جانب سے مخالفت کو اپنی طاقت قراردیا۔ انہوں نےکہا کہ انکی توجہ نیویارک میں رہائش پرآنیوالے اخراجات کم کرنے پر ہے۔ ممدانی نے نیو یارک میں ریلی کے دوران شہریوں سے ووٹ کی اپیل کردی۔ صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کی جانب سے ممدانی کی مخالفت کے باوجود مسلم امیدوارکے پہلی بار نیویارک شہر کا میئر بننے...
حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم رواں ماہ ہی منظور کروانے کا پلان تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم رواں ماہ منظور کروانے کا پلان تیار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت آئینی ترمیم پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہی ہے، 27 ویں آئینی ترمیم کا مقصد وفاق کے اختیارات میں اضافہ کرنا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کمانڈ آف آرمڈ فورسز سے متعلق آرٹیکل 243 میں ترمیم کی تجاویز بھی تیار کر لی گئی ہیں، آئین کے آرٹیکل 243(4) کے مطابق صدرِ مملکت وزیر اعظم کے مشورے سے مسلح افواج کے سربراہان کا تقرر کرتے ہیں۔...
ذرائع کے مطابق مقبوضہ علاقے میں صحافت کا منظرنامہ ڈرامائی طور پر تبدیل ہو چکا ہے، نیوز رومز خالی ہو چکے ہیں اور رپورٹرز کے لیے مستقبل کے راستے تقریبا بند ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نوجوان صحافیوں کو شدید بحران کا سامنا ہے جو حکومتی دبائو کے باعث بڑھتی ہوئی بیروزگاری کا شکار ہیں اور اس سے علاقے کی ایک وقت کی متحرک پریس بالکل خاموش ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ علاقے میں صحافت کا منظرنامہ ڈرامائی طور پر تبدیل ہو چکا ہے، نیوز رومز خالی ہو چکے ہیں اور رپورٹرز کے لیے مستقبل کے راستے تقریبا بند ہو گئے ہیں۔ نئے آنے والے نوجوانوں کو بہت سے...
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کر دی۔ الیکشن ٹربیونل کے سربراہ زاہد محمود نے پی پی 159 سے پی ٹی آئی کے مہر شرافت کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنایا۔ ٹربیونل نے قرار دیا انتخابی عذرداری میں الیکشن ایکٹ 2017ء کے رول 144 کو پورا نہیں کیا۔ انتخابی عذرداری کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں ہیں۔ بیان حلفی میں اوتھ کمشنرکی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام موجود نہیں، اس لئے انتخابی عذرداری کو باقاعدہ ٹرائل کے لیے پیش نہیں کیا جا سکتا۔
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال ہونے کی طرف گامزن ہو گیا ہے۔ پی آئی اے کی انتظامیہ نے متبادل انتظامات کے تحت فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ پی کے 245 اسلام آباد تا دمام اور پی کے 761 اسلام آباد تا جدہ کی پروازیں روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ دیگر متاثرہ پروازوں کی ٹیک آف کلیئرنس بھی جلدی سے فراہم کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ائیرپورٹ پر کسی بھی طبقے کو مسافروں کو مزید مشکلات میں ڈالنے یا پروازوں کی روانگی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے کے ائیرکرافٹ انجینئرز...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رام سوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے قیمتی جان کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہریوں پر گارڈ کی فائرنگ کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ عوام پر فائرنگ کے واقعے کے خلاف پولیس نے فوراً کارروائی کیوں نہیں کی؟ گورنر سندھ نے فوری قانونی کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاملات کو بگاڑنے کے بجائے افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔
کراچی: رواں سال 2025 میں کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے باعث 731 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جب کہ 10,628 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں جن میں مردوں کی تعداد 567، خواتین کی 72 اور بچوں کی 92 ہے۔ سب سے زیادہ حادثات ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے ہوئے ہیں جن میں ڈمپر، ٹریلر اور واٹر ٹینکر کے حادثات شامل ہیں۔ 308 دنوں میں 217 افراد ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ڈمپر کی ٹکر سے 40، ٹریلر کی ٹکر سے 81 اور واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 49 افراد کی موت ہوئی۔ چھیپا ذرائع کے...
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز گوگل فار ایجوکیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گوگل کروم بک کا معائنہ کر رہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
جسارت میڈیا گروپ کی ڈیجیٹل شعبے کی تقریب سے سی ای او ڈاکٹر واسع شاکر خطاب کر رہے ہیں،جبکہ نمایاں کارکردگی پر کارکنان کو سر ٹیفکیٹ دیے جارہے ہیں‘ چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی اور سید طاہر اکبر ودیگربھی موجود ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> قنبرشہداد کوٹ(جسارت نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ آزادی کو 78سال گزرنے کے باوجود آج بھی ملک میں امیر کے لیے الگ اور غریب عوام کے لیے الگ قانون ہے عوام اب ایک ملک اور ایک نظام چاہتے ہیں، پاکستان محض ایک ملک کا نہیں بلکہ ایک نظریے،فکر وفلسفے کا نام ہے،عوام نظریہ پاکستان اور ملک کے اسلامی تشخص کو مٹانے کے لیے کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ پاکستان بنانے کا ایک مقصد تھا جس کے لیے ہمارے اسلاف نے عظیم قربانیاں دی تھیں، آج مقتدر قوتوں، اشرافیہ اور کرپٹ سیاستدانوں کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ملک میں آئین، قانون، عدلیہ اور جمہوریت دفن جبکہ بدترین شخصی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251104-08-5 کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ویمن ونگ کراچی کی ناظمہ اور جے آئی یوتھ کراچی کی جنرل سیکرٹری جاوداں فہیم نے کہا ہے کہ ملک و ملت سے محبت کرنے والی جواں اور متحرک قیادت پاکستان کی امید ہے ۔آرٹس کونسل آف کراچی، ڈسٹرکٹ سینٹرل نیو کراچی میں ضلع شمالی یوتھ کے تحت منعقدہ پروگرام ‘‘صبح نو’’ میںخطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ موجودہ نظام سے متنفر نظریے سے محبت کرنے والی یہ جواں نسل ہی ملک کا روشن مستقبل ہے، پاکستانی نوجوان مرد و زن باصلاحیت ہیں اور کچھ کر دکھانے کا جذبہ رکھتے ہیں انہوں نے شرکا کو اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ محفوظ اور مضبوط پاکستان کی تعمیر کے...
اسرائیل کے غزہ،لبنان میں تازہ حملے ، 7 شہید, کارروائیوں سے متعلق امریکاکو آگاہ کرتے ہیں اجازت نہیں مانگتے‘ نیتن یاہو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-01-12 غزہ /تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک/ صباح نیوز) اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ روز بھی غزہ اورلبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رہیں، جہاںقابض فوج نے مزید 7 اور کو شہید کردیا۔ غزہ میں 3اور لبنان میں 4 شہید ہوئے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، جنگ بندی کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 236 فلسطینی شہید جبکہ 600 زخمی ہوچکے ہیں۔غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایاکہ مغربی علاقے میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے باعث تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے مزید 2 فلسطینیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ خان یونس سمیت دیگر علاقوں میں بھی لاشوں کو نکالنے...
مردان : گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کی برطرفی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ انہیں کیوں نکالا گیا ، کیا وہ کرپٹ تھے، نااہل تھے یا میر جعفر کا کردار ادا کر رہے تھے؟ مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اُن کے ہم شہر، ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے وہ اُن کے معاملات سے واقف ہیں۔ اُنہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اب اڈیالہ جیل سے پوچھنا پڑے گا کہ ہمارے شہر کے وزیراعلیٰ کو کیوں ہٹایا گیا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے الزام لگایا کہ علی امین گنڈاپور نئے وزیراعلیٰ کو دہشت...
سی بی ایس نیوز کیساتھ انٹرویو کے دوران ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ اگر چین نے تائیوان پر فوجی کارروائی کی تو کیا وہ امریکی افواج کو حرکت میں لائیں گے۔؟ اسکے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو آپ جان جائیں گے اور وہ اسکا جواب جانتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ اگر چین نے تائیوان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج کیا ہوں گے، تاہم امریکی صدر نے یہ واضح کرنے سے گریز کیا کہ آیا امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا یا نہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کو انٹرویو دیتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قابض اسرائیلی آبادکاروں اور فوج کی فائرنگ سے مقبوضہ مغربی کنارے میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے، 19 سالہ احمد ربحی الاَطرش کو الخلیل (ہیبرون) کے شمالی داخلی مقام پر ایک غیر قانونی اسرائیلی آبادکار نے سر میں گولی مار کر شہید کیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق عینی شاہدین کاکہنا ہےکہ فائرنگ کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے ریڈ کریسنٹ کے طبی عملے کو زخمی نوجوان تک پہنچنے سے روک دیا، جس کے باعث وہ شدید خون بہنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا بعدازاں اس کی میت اہلخانہ کی شناخت کے بعد قبضے میں لے لی گئی۔ایک اور واقعے میں فلسطینی وزارتِ صحت نے بتایا کہ 17 سالہ جمیل عاطف حنّانی گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے چھاپے...
رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عالمی اداروں، بالخصوص اقوام متحدہ، او آئی سی، افریقی یونین اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالیں اور انسانی بنیادوں پر امدادی راہیں کھولیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری کا کہنا تھا کہ سوڈان میں جاری خانہ جنگی، انسانی المیے اور مظلوم عوام پر ہونے والے لرزہ خیز مظالم پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتی ہے، گزشتہ دو برس سے سوڈان کے مختلف شہروں خصوصاً دارفور اور الفاشر میں فوجی گروہوں کے مابین جاری خونریز جھڑپوں نے پورے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، ہزاروں معصوم...
سینیٹر فیصل وائوڈا (فائل فوٹو)۔ سینئر سیاسی رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری شطرنج کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں، 27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہوجائے گی۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بلاول بھٹو نے 27ویں ترمیم سے متعلق بیان دے کر اچھا اقدام کیا ہے، پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق 27 ویں ترمیم پر چھوٹی موٹی بحث بھی کروالیں گے۔ یہ بھی پڑھیے فیصل واوڈا نے نئے صوبے بنانے کی تجویز دی فیصل واوڈا کی 10 فیصد سرکاری فنڈز مسلح گروہوں کو جانے کے فضل الرحمان کے بیان کی تائید انھوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی اور بقا کے لیے 27ویں ترمیم...
ایسے شواہد موجود ہیں کہ بھارت اس بار سمندر کے راستے سے کوئی کارروائی کرسکتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کچھ ایسے شواہد موجود ہیں کہ بھارت اس بار سمندر کے راستے سے کوئی کارروائی کرسکتا ہے، ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھاکہ ہمیں لگ رہا ہے کہ بھارت سمندر کے راستے کوئی فالس فلیگ آپریشن کرے گا، بھارت سمندر کے اندر کوئی کارروائی کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کرکے بھارت جھوٹ بولے گا کہ پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ کچھ ایسے شواہد موجود ہیں کہ بھارت اس بار سمندر...
اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جو ملکی مفادات، علاقائی تعاون اور عالمی سطح پر اعتماد و استحکام کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا ہر موسم کا دوست ہے اور دونوں ممالک سی پیک فیز تھری پر تیزی سے کام بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں میں اپنی خارجہ پالیسی میں واضح پیش رفت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط بنیادوں پر استوار ہو رہے ہیں، جبکہ سی پیک فیز تھری کے...
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)الیکشن ٹربیونل لاہور نے وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔پی ٹی آئی کے امیدوار مہر شرافت علی نے درخواست دائر کی تھی جنہوں نے لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 159 سے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار نے الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 144 کی شرائط پوری نہیں کیں، اس لیے درخواست قابلِ سماعت نہیں۔فیصلے کے مطابق، درخواست گزار کے الیکشن پٹیشن کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں...
طالبان دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں، پاکستان اپنی سیکیورٹی خود یقینی بنائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کی ذمہ داری اور ضمانت مسلح افواج ہیں اور یہ ضمانت کسی بیرونی دارالحکومت یا کابل کو نہیں دی جا سکتی، دہشت گردی، منشیات کی کشتکاری اور غیر ریاستی عناصر کے ساتھ مل کر کام کرنے والے گروپس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان نے کبھی طالبان کی آمد پر جشن نہیں منایا اور واضح کیا کہ ریاستی اداروں کا رویہ واضح ہے، ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آپریشنز جاری ہیں، ملک کی سکیورٹی کا نظم و...
لاہور: الیکشن ٹربیونل لاہور نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔ پی ٹی آئی کے امیدوار مہر شرافت علی نے درخواست دائر کی تھی جنہوں نے لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 159 سے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار نے الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 144 کی شرائط پوری نہیں کیں، اس لیے درخواست قابلِ سماعت نہیں۔ فیصلے کے مطابق، درخواست گزار کے الیکشن پٹیشن کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں تھے، جبکہ بیانِ حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر درخواست گزار کا...
الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔ جسٹس رانا زاہد محمود کی سربراہی میں ٹربیونل نے پی پی 159 سے متعلق پی ٹی آئی امیدوار مہر شرافت علی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست میں الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 144 کی شرائط پوری نہیں کی گئیں، کیونکہ عذرداری کے تمام صفحات پر امیدوار کے دستخط موجود نہیں تھے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق بیانِ حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام درج نہ ہونے کے باعث یہ درخواست سماعت کے قابل نہیں۔ واضح رہے کہ مہر شرافت علی نے عام انتخابات میں مریم نواز کی...
چین پاکستان کا سدا بہار دوست، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، جبکہ چین پاکستان کا ہر موسم کا دوست ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، پاکستان اور چین سی پیک فیز تھری پر کام بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک میں اتفاق انہوں نے کہاکہ امریکا، چین، سعودی عرب اور دبئی کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی، پاکستان اب عالمی سطح پر قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان میں مختلف...
ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں: احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے۔ ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔ پیر کو ایکسپو سینٹر کراچی میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو میں تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان نے میری ٹائم کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں سمندری حیاتیات کے تحفظ...
—فائل فوٹو الیکشن ٹربیونل لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری کو مسترد کر دیا۔جج رانا زاہد محمود نے پی پی 159سے مہر شرافت کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنایا۔الیکشن ٹربیونل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عذرداری میں الیکشن ایکٹ2017 کے رول 144 کو پورا نہیں کیا گیا، انتخابی عذرداری کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں ہیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بیان حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام نہیں، انتخابی عذرداری کو باقاعدہ ٹرائل کے لیے پیش نہیں کیا جاسکتا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مہر شرافت علی نے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر حکومت سندھ کی جانب سے عائد کیے گئے بھاری جرمانوں نے عام اور متوسط طبقے کو شدید مالی دباؤ اور ذہنی اذیت میں ڈال دیا ہے۔نئے نافذ کیے گئے قوانین کے مطابق موٹر سائیکل کے لیے تیز رفتاری کا سب سے چھوٹا جرمانہ 5 ہزار روپے اور غلط سمت گاڑی چلانے کا جرمانہ 25 ہزار روپے تک ہے۔ کار یا جیپ کے لیے بغیر رجسٹریشن کے ڈرائیونگ پر 50 ہزار اور ہیوی ٹریفک وہیکل کے لیے یہی جرمانہ 1 لاکھ روپے تک ہے۔ان نئے قوانین سے شہر میں کام کرنے والے موٹر سائیکل رائیڈرز سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ ایک رائیڈر نے بتایا کہ ان کی ماہانہ آمدنی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کردی۔جج رانا زاہد محمود نے پی پی 159سے مہر شرافت کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنایا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے کہاکہ عذرداری میں الیکشن ایکٹ2017کے رول 144کو پورا نہیں کیاگیا،انتخابی عذرداری کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں ہیں،بیان حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام نہیں ،انتخابی عذرداری کو باقاعدہ ٹرائل کیلئے پیش نہیں کیا جا سکتا۔ محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے مہر شرافت علی نے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں متعدد ٹیکس دہندگان اپنی ظاہر کردہ آمدنی کے برعکس انتہائی پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ افراد مہنگی گاڑیوں، برانڈڈ کپڑوں، قیمتی گھڑیوں اور غیر ملکی دوروں پر لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن اپنے ٹیکس گوشواروں میں معمولی آمدنی ظاہر کرتے ہیں۔ایف بی آر کے لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل کے مطابق ایسے افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے جن کے طرزِ زندگی اور آمدن میں نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنی دولت اور طرزِ زندگی ظاہر کرنے والے کئی افراد کے کیسز ریجنل ٹیکس دفاتر کو بھجوا دیے گئے ہیں تاکہ ان کے خلاف باضابطہ کارروائی کی جا سکے۔ذرائع...