2025-04-26@02:08:27 GMT
تلاش کی گنتی: 609
«کی اونچائی»:
(نئی خبر)
لندن:پاکستان کرکٹ کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ناردرن سپر چارجرز کا نیا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، وہ ڈربی شائر کے ہیڈ آف کرکٹ کے طور پر بھی اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ مکی آرتھر کی تعیناتی کے بعد ان کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے ناردرن سپر چارجرز کی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔ مکی آرتھر مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو فلنٹوف اور خواتین کی ٹیم کی ہیڈ کوچ لیزا کائٹلے کے ساتھ مل کر ٹیم کی حکمت عملی اور تربیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ڈربی شائر کی ٹیم نے 2024 کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں کافی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا...
پاکستانی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو کرکٹ کی دنیا میں ایک نئی اہم ذمے داری سونپی گئی ہے۔ انہیں ڈربی شائر کے ہیڈ آف کرکٹ کے ساتھ ساتھ ناردرن سپر چارجرز کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2024 کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر نے ڈویژن ٹو میں14 میں سے صرف ایک میچ جیتا اور ٹیبل پر آخری پوزیشن حاصل کی تھی۔ ٹیم ٹی20 بلاسٹ یا میٹرو بینک ون ڈے کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں بھی نہیں پہنچ سکی تھی۔ اب مکی آرتھر کو ناردرن سپر چارجرز کی ذمے داریاں سونپی گئیں ہیں۔ وہ مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو فلنٹوف اور خواتین کی ٹیم کی ہیڈ کوچ لیزا کائٹلے کے...
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو اپنے قیام کی 28ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ خلیجی ممالک سے ہندوستان کے بہتر تعلقات کے پس منظر میں تعلیم اور تحقیق کا کام کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اردو کا تعلق کسی خاص علاقہ یا مذہب سے نہیں ہے۔ یہ ایک ایسی ہندوستانی زبان ہے، جسے اب دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہے اور اس کے مداحوں میں آج غیر مسلم احباب زیادہ نظر آتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کیا۔ وہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں منعقدہ یونیورسٹی کی 28ویں یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کر رہے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جنوری2025ء) رمضان المبارک کی آمد میں 50 سے کم دن باقی رہ گئے، ماہرین فلکیات کی جانب سے ماہ مبارک کے چاند کی رویت سے متعلق اہم پیشن گوئی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ رجب المرجب کے پہلے عشرے کا اختتام ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کے آغاز میں اب 50 سے کم دن باقی رہ گئے ہیں۔ رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے ماہرین فلکیات کی اہم پیشن گوئی بھی سامنے آئی ہے۔ پاکستان میں رواں سال 2025 میں یکم رمضان المبارک اور عیدالفطر کب ہو گی اس کی متوقع تاریخیں سامنے آ گئی ہیں۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 28...
کراچی:پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 2676 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ پاکستانی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کے اضافے سے 279400 روپے ہوگئی۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 239540 روپے تک پہنچ گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 3350 روپے پر برقرار رہی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 2872.08 روپے پر مستحکم رہی۔
بیجنگ : چائنا لاء سوسائٹی کی نویں قومی کانگریس کے انعقاد کے موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ نے ایک خط ارسال کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ لاء سوسائٹی کے اراکین پل کے کردار کو بہتر انداز میں ادا کریں اور لاء سوسائٹی کی ترقی میں ایک نئی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نئے دور میں تمام سطحوں پر لاء سوسائٹیز کو اپنی تعمیر کو مزید مضبوط بنانا چاہیے، پل کا کردار بہتر طریقے سے ادا کرنا چاہیے ، قانون کی حکمرانی میں مطالعات،اعمال ،تشہیر اور باصلاحیت افراد کی تربیت سمیت امور کو مضبوط انداز میں انجام دینا چاہیئے۔انہوں نے امید...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، کیسز عالمی سطح پر لے جائیں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے انکشاف کیا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ ملکی عدالتوں میں انصاف نہ ملنے پر کیسز کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی تک رسائی کو محدود کر دیا گیا ہے، ان کے ذاتی معالج کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ رویہ ناقابل برداشت ہے اور یہ ٹارچر کے مترادف ہے۔...
لاس اینجلس میں جنگلاتی آگ نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے، جہاں متعدد افراد کو اپنے گھروں سے انخلا کرنا پڑ رہا ہے۔ مشہور بالی وڈ اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی بھی ان متاثرین میں شامل ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی صورتحال شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں فوری طور پر اپنے مقام سے نکلنے کا کہا گیا ہے۔ نورا فتیحی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے کہا: "میں لاس اینجلس میں ہوں اور یہ جنگلاتی آگ واقعی پاگل پن ہے۔ میں نے پہلے کبھی ایسی چیز نہیں دیکھی۔ ہمیں پانچ منٹ پہلے انخلا کا حکم ملا۔ میں نے جلدی سے اپنا سامان پیک کیا اور یہاں سے نکل رہی ہوں۔"...
جامعہ پشاور : فوٹو فائل خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں کے چانسلر اور بورڈز کے ارکان کی تقرری پر تتنازع کھڑا ہوگیا۔گورنر سیکریٹریٹ کی جانب سے یونیورسٹیوں کو بھیجے گئے مراسلے میں سینیٹ، سنڈیکیٹ، سلیکشن بورڈ کےلیے چانسلر کے نمائندے اور ممبرز مقرر کر دیے گئے۔ خیبر پختون خوا: مالی بے ضابطگیوں میں ملوث سابق ہیلتھ افسر گرفتارمحکمۂ اینٹی کرپشن خیبر پختون خوا نے مالی بےضابطگیوں میں ملوث سابق ہیلتھ افسر کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی۔ وزیر ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا مینا خان نے گورنر کا اقدام غیر آئینی قراردیتے ہوئے کہا کہ گورنر کے پاس اس مراسلےکا اختیار نہیں، یونیورسٹیز بل گورنر کےدستخط کیلئے بھیجا گیا ہے، گورنر کہتے ہیں یہ منی بل...