2026-07-24@16:23:18 GMT
تلاش کی گنتی: 2129
«کی اونچائی»:
(نئی خبر)
احمد منصور : ڈی جی آئی ایس پی آر سے این پی اے سی کی جی ایچ کیو میں ملاقات، قومی بیانیے کے فروغ کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی ، پاک افواج سے غیر متزلزل یکجہتی اور ریاست دشمن بیانیوں کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا ۔ این پی اے سی نے فتنۃ الخوارج اور افغان طالبان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومی سلامتی کے امور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاق رائے وقت کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا خوارج،ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کے تناظر میں داخلی...
واٹس ایپ صارفین خبردار، ہائی جیکنگ خطرات میں اضافہ، کیسے بچا جائے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2026 سب نیوز واٹس ایپ صارفین خبردار ہوجائیں کیونکہ واٹس ایپ اکاونٹ ہائی جیک کرنے کےخطرات میں اضافہ ہوگیا۔ کابینہ ڈویژن کےتحت نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی ۔ ایڈوائزری میں واٹس ایپ ہائی جیک مہم 2026 سے خبردار کردیا گیا ، ایڈوائزری میں واٹس ایپ صارفین کوسائبرخطرات کےخلاف چوکس رہنےکا مشورہ دیاگیا۔ ہیکرزواٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹس تک غیرمجازرسائی حاصل کرنےکےلیےسرگرم ہوگئے ، یہ OTPTفراڈ ( scams) ہے۔ ایڈوائزری میں خبردار کیاگیا ہے کہ غیرمجازرسائی حاصل کرکےصارفین کاذاتی ڈیٹا چرایاجاسکتا ہے، اکاونٹ ہائی جیک کی کامیابی پراٹیکرزصارف کی کنٹیکٹ لسٹ تک رسائی پاتے ہیں۔ متاثرہ صارف کےکنٹیکٹ لسٹ...
پاکستان میں سب سے زیادہ سردی کالام میں منفی 6 پاراچنار منفی 4، دیر بالا منفی 3 اور سیدو سوات میں منفی 2 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دروش چترال ، تیمرگرہ ، بالاکوٹ منفی ایک اور میر کھنی اور چترال میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح مالم جبہ ایک ، کاکول ،چترال کا درجہ تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور بہت سرد رہنے اور بالائی ،پہاڑی اضلاع میں شدید سردی رہنے کا امکان ہے۔ صوبے کے میدانی علاقوں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان ،صوابی ،کرک، بنوں، لکی میں دھند چھانے کا امکان ہے جبکہ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان خاص طور پر موٹر وے، نیشنل...
معروف یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے حالیہ دورۂ کینیا نے نہ صرف سوشل میڈیا بلکہ نیروبی کی سڑکوں پر بھی غیر معمولی ہلچل مچا دی، جس کے بعد کینیا بھر میں آن لائن صارفین میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ اتوار کے روز نیروبی کے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں ان کی اچانک آمد پر ہزاروں مداح سڑکوں پر نکل آئے اور ان کو گھیر لیا۔ موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں ان کے ہمراہ چلتی رہیں جبکہ لوگ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر جمع ہو کر موبائل فونز کے ذریعے ویڈیوز بناتے نظر آئے۔ اس دوران ٹریفک کی روانی عارضی طور پر متاثر ہوئی، یہ منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔ IShowSpeed competes with the best jumper...
ایسٹ اینڈرز کے مشہور کردار چارلی سلیٹر سے مشہور ہونے والے اداکار ڈیریک مارٹن 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ڈیریک مارٹن نے سن 2000 میں مقبول برطانوی ڈراما سیریز ’ایسٹ اینڈرز‘ میں ایک ٹیکسی ڈرائیور چارلی سلیٹر کے کردار سے شہرت حاصل کی تھی۔ 92 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہونے والے اداکار نے باضابطہ اداکاری کی تربیت حاصل نہیں کی تھی، ان کی زندگی کا آغاز مشرقی لندن کے علاقے بو میں ہوا، جہاں انہوں نے اداکاری میں آنے سے پہلے قصاب، سڑکوں پر کام کرنے والے مزدور اور رائل ایئر فورس میں نیشنل سروس سمیت مختلف ملازمتیں کیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ’ڈاکٹر ہو‘ میں بطور اسٹنٹ مین کیا، تاہم...
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 77ڈالر کےبڑے اضافے سے 4ہزار 586ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7ہزار 700روپے کے بڑے اضافے 4لاکھ 80ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6ہزار 602روپے بڑھ کر 4لاکھ 12ہزار 347روپے کی سطح پر آگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 430روپے کے اضافے سے 8ہزار 895روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی جب کہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 369روپے کے اضافے سے 7ہزار 626روپے کی سطح پر آگئی۔
جدہ‘ مدینہ منورہ (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ روز جدہ میں قونصلیٹ جنرل پاکستان کی نئی چانسلری عمارت کا ایک باوقار تقریب میں افتتاح کیا۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، سعودی معززین، قونصل جنرل پاکستان جدہ سید مصطفیٰ ربانی، او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے سائنس و ٹیکنالوجی، ممتاز پاکستانی شہریوں، قونصلیٹ کے افسروں اور عملے نے شرکت کی۔ نئی چانسلری عمارت کے احاطے میں قومی پرچم لہرایا گیا۔ لان میں شجرکاری کی گئی، فیتہ کاٹا گیا، یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی گئی اور پاکستان و سعودی عرب کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مختصر ویڈیو رپورٹ بھی...
جدہ : سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل کی نئی چانسلری عمارت کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران نئی عمارت کے احاطے میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا اور عمارت کے لان میں شجرکاری، فیتہ کاٹنے کے ساتھ تختی کی نقاب کشائی کی گئی جب کہ پاکستان و سعودی عرب کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تقریب میں عمارت کا افتتاح کیا، جس میں سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق، سعودی معززین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ منصوبے کی خصوصیات کے متعلق ایک مختصر ویڈیو رپورٹ بھی پیش کی گئی، نائب وزیراعظم نے پاکستان قونصل جنرل کی...
فوٹو: سوشل میڈیا۔وزارت خارجہ پاکستان نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں قونصل جنرل آف پاکستان کی نئی چانسری عمارت کا افتتاح کردیا۔ تقریب میں سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، سعودی معززین، جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی، ممتاز پاکستانی شخصیات اور پاکستانی قونصل خانہ کے حکام نے شرکت کی۔ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق افتتاحی تقریب کے دوران نئی چانسری عمارت کے احاطے میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا، شجرکاری اور تختی کی نقاب کشائی کی گئی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جدہ میں پاکستانی قونصل خانے کی کاوشوں اور سعودی حکام کے تعاون کو سراہا جن کی بدولت یہ...
سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کی نئی چانسری عمارت کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک میں اتفاق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خانے کی نئی چانسلری عمارت کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی، سعودی حکام، پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور قونصل خانے کے افسران نے شرکت کی۔ Deputy Prime Minister / Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 inaugurated new chancery building of the Consulate General of Pakistan in Jeddah today. The ceremony was attended...
صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کوئٹہ میں پیش آنیوالے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری چائلڈ نرسریوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں نجی نرسری میں بچوں کی تبدیلی کے معاملے کے بعد صوبے بھر میں قائم غیر لائسنس یافتہ اور غیر معیاری چائلڈ نرسریوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا مقصد بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانا اور والدین کے اعتماد کا ہر صورت میں تحفظ کرنا بتایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کوئٹہ میں قائم ایک چائلڈ نرسری میں بچے کی تبدیلی کے سنگین اور افسوسناک واقعے کا...
گٹکا ماوا کی فروخت، فحاشی نائٹ ہٹ پارٹی اور ایرانی پیٹرول ڈیزل کی سپلائی کا کام جاری لاکھوں وصولی کیلئے کانسٹیبل اکرم، شعیب، تھانہ بیٹر کامران اور پرائیویٹ ہٹ بیٹر جاوید شامل (رپورٹ ایم جے کے)تھانہ ماڑی پور’ ہاکس بے چوکی انچارج صابر کی سرپرستی میں منظم جرائم جاری، گٹکا ماوا کی فروخت، فحاشی نائٹ ہٹ پارٹی اور ایرانی پیٹرول ڈیزل کی سپلائی کا کام جاری، غیرقانونی کاموں میں لاکھوں روپے وصولی کے لیے کانسٹیبل اکرم، شعیب، تھانہ بیٹر کامران اور پرائیویٹ ہٹ بیٹر جاوید بھی شامل۔ علاقہ باوثوق ذرائع کے مطابق تھانہ ماڑی پور ہاکس بے چوکی پر پچھلے پانچ سال سے اے ایس آء صابر کا چوکی انچارج کی سیٹ پر قبضہ قائم ہے، گٹکا و ماوا کی...
نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے اپنی ٹوئٹ میں اعلان کیا ہے کہ شہر میں یونیورسل چائلڈ کیئر پروگرام شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت والدین کو اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے بہتر سہولیات میسر ہوں گی اور اب وہ خاندان شروع کرنے اور شہر میں رہنے کے درمیان انتخاب کرنے پر مجبور نہیں ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:ظہران ممدانی نے قرآنِ مجید پر حلف اٹھانے کی تاریخی اہمیت بتا دی ظہران ممدانی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہماری انتظامیہ کے 8ویں دن، میں اور گورنر کیتھی ہاکول نے نیویارک میں یونیورسل چائلڈ کیئر کے آغاز کا اعلان کیا۔ اب نیویارک کے رہائشی خاندان شروع کرنے اور اس شہر میں رہنے کے درمیان مجبور...
سردیوں کے موسم میں وزن بڑھ جانا ایک عام مسئلہ بن جاتا ہے، جس پر قابو پانے کے لیے لوگ ورزش، یوگا اور مختلف ڈائٹس آزماتے ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق متوازن غذا کے ساتھ صحت بخش ڈیٹاکس مشروبات وزن کم کرنے کے عمل کو مؤثر بنا سکتے ہیں۔ انہی میں ایک سادہ مگر مفید ہربل مشروب ہلدی اور کالی مرچ کی چائے ہے، جو اضافی کلو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سلمنگ انجیکشن چھوڑنے والوں کا وزن کتنے عرصے میں دوبارہ پہلے جتنا ہوجاتا ہے؟ ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے سب سے اہم چیز صحت مند غذا اور درست معمول ہے، جبکہ ڈیٹاکس ڈرنکس میٹابولزم کو تیز کرنے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور ایران کے درمیان پہلی فیری سروس کا آغاز جنوری کے تیسرے ہفتے سے کردیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار نجی شعبے کے ذریعے پاکستان اور ایران کی بندرگاہ چابہار کے درمیان فیری سروس کا باقاعدہ ’’سافٹ لانچ‘‘ کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف زائرین بلکہ سیاحت کے شوقین افراد کے لیے بھی ایک سستا اور آرام دہ سفری متبادل ثابت ہو گا۔ فیری سروس سے پاکستان میں بحری سیاحت کی صنعت میں بھی اضافہ ہو گا،فاقی وزیربحری امور جنید انوار چوہدری نے فیری ٹرمینل کا افتتاح کر دیاہے اور کہا کہ فیری سروس کا آغاز پاکستان کی بلیو اکانومی میں اہم سنگ میل ہے، وزیراعظم اور فیلڈ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی ٹیموں کی نیلامی کو پاکستان کرکٹ کے لیے ایک تاریخی اور یادگار دن قرار دیا ہے۔ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی نیلامی غیر معمولی طور پر شاندار رہی، جس میں ریکارڈ توڑ بولیاں لگیں، پرجوش سرمایہ کار سامنے آئے اور دو نئی فرنچائزز لیگ کے خاندان کا حصہ بنیں۔ یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل فرنچائز کی سالانہ فیسیں کتنی ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں چیئرمین پی سی بی کے مطابق ایف کے ایس گروپ نے حیدرآباد کی فرنچائز 17.5 ارب روپے میں حاصل کی، جبکہ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ساتویں فرنچائز کا باضابطہ اضافہ ہوگیا ہے، جسے امریکا میں قائم ایف کے ایس گروپ نے اسلام آباد میں ہونے والی نیلامی کے دوران سب سے زیادہ بولی دے کر حاصل کیا۔ نیلامی پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اور دیگر اعلیٰ حکام کی موجودگی میں منعقد ہوئی جہاں ایف کے ایس گروپ کے سربراہ فواد سرور نے 175 کروڑ روپے (تقریباً 6.25 ملین ڈالر) کی بولی دے کر نئی فرنچائز خریدی۔ فرنچائز کی خریداری کے بعد انہوں نے نئی ٹیم کے لیے ‘حیدرآباد’ کے نام کا انتخاب کیا۔ اس موقع پر فواد سرور نے کہا کہ ان کی دیرینہ خواہش تھی کہ حیدرآباد کو پی ایس ایل میں نمائندگی ملے۔ ان...
جامعہ کراچی کی سینڈیکیٹ میں اساتذہ کی چار نشستوں پر منعقدہ انتخابات کے آفیشل نتائج جاری کردیے گئے ہیں۔ حتمی اور سرکاری نتائج کے مطابق پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرر کی ان تین نشستوں پر کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم(کے یونیورسٹی ٹی ایف) نے برتری حاصل کرلی ہے جبکہ ایسوسی ایٹ پروفیسر کی ایک نشست پرٹیگ( ٹیچر الائنس فار گڈ گورننس) کامیاب ہوگیا ہے۔ الیکشن میں پروفیسر انیلا امبر ملک آزاد حیثیت میں پروفیسر کی نشست پر امیدوار کے طور پر سامنے آئی تھیں اور بظاہر ان کا مقابلہ ان ہی کے سابق گروپ کے امیدوار اور موجودہ ڈین فارمیسی حارث شعیب سے تھا اور"کے یو ٹی ایف" کے حارث شعیب اس نشست پر 60 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے تاہم...
وی ایکسکلوسیو: سہیل آفریدی میرے حلقے میں آکر جلسہ کریں چارٹر طیارہ بھی فراہم کروں گا، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر کی پیشکش
پنجاب کے وزیر برائے تعلیم رانا سکندر حیات نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کو پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میرے حلقے میں آ کر جلسہ کریں۔ چارٹر طیارے کا انتظام کرکے دینے کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اجازت بھی لے کر دوں گا۔ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی جب لاہور آئے تو ہم نے انہیں خوش آمدید کہا، ان کے لیے اسمبلی کے دروازے کھولے لیکن وہ 100 لوگوں کے بجائے 250 افراد کو لے کر آگئے۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں گورننس اور صفائی انتظامات کی نگرانی مزید سخت کردی انہوں نے کہاکہ بغیر اجازت کسی کو پنجاب اسمبلی...
کراچی: شہر قائد میں نیو کراچی صنعتی ایریا سے یکم جنوری کو کچرا کنڈی کے قریب سے چادر میں لپٹی ہوئی نامعلوم خاتون کی ملنے والی تشدد زدہ لاش کو 36 سالہ آسیہ زوجہ جوار کے نام سے شناخت کرلیا گیا۔ مقتولہ سہراب گوٹھ کی رہائشی تھی جو یکم جنوری کو گھر سے نازک نامی شخص کے ہمراہ گئی تھی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی۔ شوہر نے سہراب گوٹھ تھانے میں 6 جنوری کو اس کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس حوالے سے مقتولہ آسیہ بی بی کے شوہر جوار نے چھیپا سرد خانے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لاسی گوٹھ احمد جمال پاڑہ کا رہائشی ہے اور اس کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ریڈ کراس کے تعاون سے غزہ شہر کے مشرقی علاقے زیتون میں آخری باقی اسرائیلی یرغمالی کی لاش کی تلاش دوبارہ شروع کر دی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تلاش اسرائیلی پولیس کے ماسٹر سارجنٹ ران گوِلی کی لاش کے لیے کی جا رہی ہے، جو حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے دوران کِبٹز الومیم کا دفاع کرتے ہوئے ہلاک ہوئے تھے۔فلسطینی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس اہلکار کی لاش کو حماس کے جنگجو اپنے ہمراہ غزہ لے آئے تھے اور لاش کو مشرقی علاقے میں رکھا گیا تھا۔بعد ازاں اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ کا مشرقی علاقہ مکمل طور پر کھنڈر بن گیا جس کے...
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ریڈ کراس کے تعاون سے غزہ شہر کے مشرقی علاقے زیتون میں آخری باقی اسرائیلی یرغمالی کی لاش کی تلاش دوبارہ شروع کر دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تلاش اسرائیلی پولیس کے ماسٹر سارجنٹ ران گوِلی کی لاش کے لیے کی جا رہی ہے، جو حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے دوران کِبٹز الومیم کا دفاع کرتے ہوئے ہلاک ہوئے تھے۔ فلسطینی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس اہلکار کی لاش کو حماس کے جنگجو اپنے ہمراہ غزہ لے آئے تھے اور لاش کو مشرقی علاقے میں رکھا گیا تھا۔ بعد ازاں اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ کا مشرقی علاقہ مکمل طور پر کھنڈر بن گیا جس...
چار کروڑ روپے مالیت کے مکان کی جعلی این ڈی سی پر ٹرانسفر کا انکشاف، سی ڈی اے افسر کے خلاف مقدمہ درج، مکمل تفصیلات سب نیوز پر
چار کروڑ روپے مالیت کے مکان کی جعلی این ڈی سی پر ٹرانسفر کا انکشاف، سی ڈی اے افسر کے خلاف مقدمہ درج، مکمل تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد میں چار کروڑ روپے مالیت کے مکان کی جعلی این ڈی سی کے ذریعے ٹرانسفر کرنے کا سنگین معاملہ سامنے آ گیا ہے۔ اس سلسلے میں سی ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ بحالیات انوار الحق کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق مدعی ملک محمد کاشف نے سیکٹر آئی ٹین فور میں واقع چار کروڑ روپے مالیت کا مکان خریدا اور سی ڈی اے کی ون ونڈو سہولت کے...
محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیشگوئی کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 January, 2026 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم شعبان 1447 ہجری 21 جنوری 2026 (بروز بدھ) کومتوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شعبان المعظم کا چاند 19 جنوری 2026 کو رات 12 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوگا، تاہم 19 جنوری کی شام کراچی سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔ غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 17 سے 18 گھنٹے کے درمیان ہوگی جبکہ اتنی کم عمر میں چاند کا نظر آنا ممکن نہیں، رویت کیلئے چاند...
لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب پنجاب کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں بڑی تعداد میں میدانِ عمل میں نکلتی ہیں تو پنجاب کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خواتین نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کی طاقت ہیں اور ان کی خدمات سے صوبے کی تقدیر بدلنے جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ، جھنگ، مظفرگڑھ، قصور، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بھکر، وہاڑی، خانیوال، بہاول نگر، راولپنڈی، میانوالی سمیت پورے پنجاب سے ہزاروں کی تعداد میں بیٹیاں اور بہنیں آج یہاں موجود ہیں۔ جب یہ خواتین عوام کی خدمت کے لیے گھروں سے نکلیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260107-11-14 بدین (نمائندہ جسارت ) ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے کہا ہے کہ بچوں کا تحفظ ریاست کی اہم ذمے داری ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے چائلڈ پروٹیکشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ بچوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی، تشدد، جبری مشقت اور حق تلفی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ اسکول سے باہر بچوں کی نشاندہی کر کے انہیں...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک جبکہ چار زخمیوں سمیت مجموعی طور پر چھ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ گلشن معمار کے علاقے ناردرن بائی پاس ایم ڈی کٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں جبکہ اس کا ساتھی گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ڈاکو ارمان اللہ کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ گرفتار ملزم بجران کو تھانے لے جایا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی، جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کی ناقص صورت حال اور عوامی مسائل پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ’’کراچی بچائو مہم‘‘ کا اعلان کیا ہے، ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں متحدہ کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی بقاء اور سلامتی کراچی سے وابستہ ہے، اگر پاکستان کو بچانا ہے تو پہلے کراچی کو بچانا ہوگا اور اس شہر کو وہی فعال کردار دینا ہوگا جو ماضی میں اس کی پہچان تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کے باوجود یہ شہر 65 فی صد سے زائد وفاقی محصولات اور 95 فی صد صوبائی ریونیو میں حصہ ڈالتا ہے جبکہ ملکی ایکسپورٹس...
فوٹو: فائل جامعہ کراچی میں اساتذہ کی نمائندگی پر مشتمل سنڈیکیٹ کی نشستوں کے لیے انتخابات 8 جنوری کو ہوں گے۔انتخابات میں دو گروپس کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے تاہم سب سے دلچسپ مقابلہ کی توقع پروفیسر کی نشست پر کی جارہی ہے جہاں آزاد امیدوار اور انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی دو مرتبہ صدر رہنے والی پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک میدان میں ہیں جب کہ کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فیڈریشن کے ڈاکٹر حارث شعیب اور ٹیگ کے محمد علی انتخاب لڑ رہے ہیں۔ ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی نشست کے لیے ٹیگ کے ڈاکٹر محسن علی اور کے یو ٹی ایف کے ڈاکٹر محمد ایاز امیدوار ہیں۔ اسسٹنٹ پروفیسرز کے زمرے میں ٹیگ کی ڈاکٹر ندا علی، آزاد امیدوار ڈاکٹر...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی6 سے بڑھ کر 8 فرنچائزز تک توسیع کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ نئے فرنچائز لائسنس کے لیے بولی لگانے کے اہل 10 گروپس کی تصدیق کردی گئی ہے۔ بولی 8 جنوری کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی اور کامیاب فرنچائزز پی ایس ایل 11 میں حصہ لیں گی، جو 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک شیڈول ہے۔ انویرکس (تجدیدی توانائی) انویرکس سولر انرجی، پاکستان کی معروف تجدیدی توانائی کمپنی، پی ایس ایل کی سابقہ اسپانسر شپ اور کارپوریٹ شراکت کے ساتھ نئے فرنچائز کے حصول کی خواہشمند ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی توسیع کی جانب اہم پیشرفت، 2 نئی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) سیکرٹری دفاع سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع اجلاس میں شہریوں کو چارٹر ہیلی کاپٹر سروس کی سہولت دینے کی خوشخبری سنا دی گئی۔ پندرہ ماہ کے دوران پی آئی اے میں ایک سو پچیس ارب روپے کی سرمایہ کاری ہو گی۔ پی آئی اے کے امریکا کیلئے روٹس دوبارہ کھلنے کا امکان بھی ظاہر کردیا گیا ہے ۔ سینیٹر طلحہ محمود کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں سیکریٹری دفاع نے کمیٹی کو اہم امور پر بریفنگ دی۔اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون، پاک افغان سرحدی صورتحال اور پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق معاملات پر تفصیلی ان کیمرا بریفنگ دی گئی۔سیکریٹری دفاع کے مطابق ایئرکرافٹس اور دستیاب...
نیویارک(نیوز ڈیسک) وینز ویلا کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چین اور روس نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اوران کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا، اجلاس میں امریکی فوجی کارروائی کو اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ وینزویلا کی صورت حال پر بحث کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس کے ایجنڈے میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرات پر غور کرنا شامل ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے وینزویلا کا معاملہ افہام اور تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ پاکستان کے قائم مقام مندوب عثمان جدون نے کہا کہ تنازع کو...
پاکستان نے وینزویلا میں فوجی کارروائی کو یو این چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیدیا، کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتکاری پر زور
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں وینزویلا میں امریکی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کردیا۔ وینزویلا کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی قائم مقام مندوب عثمان جدون نےکہاکہ کیریبین خطے میں عدم استحکام علاقائی اور عالمی امن وسلامتی کےلیے نیک شگون نہیں کیونکہ دنیا پہلے ہی کئی بحرانوں سے دوچار ہے۔ پاکستانی قائم مقام مندوب نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی بھی ملک کی سرحدی سالمیت یا سیاسی آزادی کے خلاف طاقت کا استعمال یا دھمکی سے گریز کرنا لازم ہے، یو این منشور دوسروں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کا پابند بناتا ہے۔ سابق...
اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی ایک عام شکایت یہ ہے کہ کچھ ہی عرصے میں موبائل کے اندر گرد و غبار جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں آواز مدھم پڑ جاتی ہے اور چارجنگ جیسے مسائل سامنے آنے لگتے ہیں۔ خاص طور پر اسپیکر، ایئر پیس اور چارجنگ پورٹ ایسے حصے ہیں جہاں مٹی پھنس جائے تو فون کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ اب اس مسئلے کا ایک حیران کن مگر مؤثر حل سامنے آ چکا ہے، جو دیکھنے میں تو عام مٹی جیسا لگتا ہے مگر حقیقت میں اسمارٹ فون کی صفائی کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ دراصل ایک منفرد صفائی کی پُٹّی ہے جو موبائل فون کلینر...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 نئی ٹیموں کے لیے بولی لگانے والے 2 خریدار سامنے آگئے ہیں۔ انویریکس سولر انرجی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیمز آکشن کے لیے اہل قرار پانے والے 10 بولی دہندگان میں سب سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ کامیابی انویریکس کے وژن، پختہ عزم اور اسٹریٹجک سوچ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ فہرست میں سب سے پہلے آنے کا مطلب یہ ہے کہ کمپنی مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ A strong start to the next chapter ⚡ Inverex Solar Energy has been confirmed as the 1️⃣st of 1️⃣0️⃣ qualified bidders for the HBL PSL Teams Auction.#HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/uIETBlwwXc — PakistanSuperLeague...
رپورٹ کے مطابق انھیں منشیات کے انسداد کے امریکی ادارے (ڈی ای اے) کے متعدد اہلکاروں کی نگرانی میں لے جایا جا رہا ہے۔ وہ ایسے لباس میں نظر آ رہے ہیں جو قیدیوں کے یونیفارم معلوم ہوتے ہیں، اور مادورو ہلکا سا لنگڑاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی فوجیوں کی کارروائی کے نتیجے میں پکڑ کر امریکہ لائے جانے والے وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک کی اس عدالت میں پہنچا دیا گیا ہے، جہاں آج ان کے خلاف عائد الزامات پڑھ کر سنائے جائیں گے۔ مین ہیٹن میں ایک خاتون کے ساتھ مادورو کو ہیلی کاپٹر سے باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ خاتون بظاہر ان کی اہلیہ ہیں۔ رپورٹ کے...
پاکستان میں رمضان المبارک اور عیدین کے چاند سے متعلق ممکنہ تاریخوں کی پیش گوئی سامنے آ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر بتایا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے مطابق یکم رمضان 19 فروری بروز جمعرات ہو سکتا ہے۔ اسی طرح شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ منائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خالد اعجاز مفتی کے مطابق عیدالاضحیٰ کے حوالے سے بھی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے تحت یکم ذوالحجہ 17 مئی...
پاکستان میں رمضان المبارک، عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں سے متعلق پیشگوئی سامنے آ گئی ہے۔ رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر اسلامی مہینوں کے آغاز اور اہم مذہبی تہواروں کی ممکنہ تاریخوں سے آگاہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سال 2030 میں 36 روزے رکھنے ہوں گے، فلکیاتی ماہرین خالد اعجاز مفتی کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے بعد یکم رمضان المبارک 19 فروری کو ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں...
پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے شامل ہیں، مرنے والوں میں ماں اور 3 بیٹیاں بھی شامل ہیں، گھر میں شادی کی تقریب تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں مکان کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 5 خواتین زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق شبقدر کے علاقے خیرآباد میں بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے شامل ہیں، مرنے والوں میں ماں اور 3 بیٹیاں بھی شامل ہیں، گھر میں شادی کی تقریب تھی۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال...
بلوچستان کے بالائی علاقوں میں حالیہ برفباری نے زیارت، کان مہترزئی اور گردونواح کے پہاڑوں کو سفید چادر اوڑھا دی ہے۔ سرد موسم، برف سے ڈھکے دیودار کے جنگلات اور دھند میں لپٹے پہاڑ ایک بار پھر سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کررہے ہیں۔ کوئٹہ سے قریبی سیاحتی مقام زیارت کی سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت میں اضافہ تو ہوا ہے، مگر یہ رش ماضی کے مقابلے میں کہیں کم ہے۔ وہ دن جب ہزاروں سیاح سردیوں میں بلوچستان کا رخ کرتے تھے، اب صرف وہ یادیں باقی رہ گئی ہیں۔ مزید پڑھیں: عیدالفطر پر بلوچستان کے کون سے سیاحتی مقامات کی سیر کی جاسکتی ہے؟ سیاحت کے شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ 2 سال قبل تک بلوچستان...
اسلام آباد: ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے سائنسی بنیادوں پر رواں سال کے اہم اسلامی تہواروں کی تاریخوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ ڈاکٹر فہیم ہاشمی کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے مطابق یکم رمضان 19 فروری کو ہوگا، شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے اور عیدالفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی۔ ماہرفلکیات نے مزید بتایا کہ ذوالحج کا آغاز 17 مئی سے ہونے کا امکان ہے اور سائنسی حساب کے مطابق عیدالاضحی 27 مئی کو ہوگی۔ ڈاکٹر فہیم ہاشمی کا کہنا ہے کہ یہ تاریخیں سائنسی اندازوں اور فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر بتائی گئی ہیں اور حقیقت میں چاند...
ویب ڈیسک: ماہر فلکیات کی جانب سے پاکستان میں یکم رمضان المبارک، عیدالفطر اور عیدالاضحی کی ممکنہ تاریخوں کے حوالے سے پیشگوئی سامنے آئی ہے۔ ماہرِ فلکیات کے مطابق رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آ سکتا ہے، اور یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ ماہرِ فلکیات نے مزید بتایا کہ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے، اس طرح عیدالفطر 21 مارچ کو ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ یکم ذوالحجہ 17 مئی کو ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جا سکتی ہے۔ کراچی میں ایک اور ناخوشگوار واقعہ، 3 افراد کنوئیں میں گر گئے
ویب ڈیسک: ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک، عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے مطابق یکم رمضان 19 فروری کو ہو سکتا ہے۔ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کے امکان کے پیش نظر عید الفطر 21 مارچ کو منائی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب ڈاکٹر فہیم ہاشمی کے مطابق ذوالحج کا آغاز 17 مئی سے ہونے کا امکان ہے اور سائنسی بنیادوں پر عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے سال 2026 میں ملک بھر کی سرکاری تعطیلات کا مکمل شیڈول جاری کر...
کراچی: شہر قائد کی ابتر حالات کے پیش نظر ایم کیو ایم پاکستان نے ’کراچی بچاؤ مہمُ کا اعلان کردیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے بہادرآباد مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر فاروق ستار، حیدر عباس رضوی، سید امین الحق اور دیگر رہنما شریک تھے۔ پریس کانفرنس میں شہر کے بنیادی مسائل، معیشت میں کردار اور مستقبل کی حکمت عملی پر مؤقف پیش کیا گیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کو ایک بار پھر وہ حیثیت دینا ہوگی جس کا یہ شہر حقدار ہے۔ کراچی سے 65 فیصد قومی اور 95 فیصد صوبائی ریونیو جاتا ہے جب کہ ملک کی 50 فیصد...
رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کراچی سے 65 فیصد قومی اور 95 فیصد صوبائی ریونیو جاتا ہے جبکہ ملک کی 50 فیصد سے زائد ایکسپورٹ بھی اسی شہر کی مرہون منت ہے، اس کے باوجود شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی ابتر حالات کے پیش نظر ایم کیو ایم پاکستان نے ’کراچی بچاؤ مہم‘ کا اعلان کر دیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے بہادرآباد مرکز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر فاروق ستار، حیدر عباس رضوی، سید امین الحق اور دیگر رہنما شریک تھے۔ پریس کانفرنس میں شہر کے بنیادی مسائل، معیشت میں کردار اور مستقبل کی حکمت عملی...
سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ خلاف ورزی خطے کے استحکام کو نقصان پہنچائےگی، پاکستان نے بھارت پر واضح کردیا
پاکستان نے کہا ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا، بھارت کی جانب سے معاہدے کی یکطرفہ خلاف ورزی خطے کے استحکام کو نقصان پہنچائےگی۔ یہ بیان دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارتی وزیر خارجہ کے پاکستان کے حوالے سے حالیہ بیانات کے جواب میں جاری کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان کا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر پھر شدید احتجاج ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی الزامات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ بھارت بار بار اپنی دہشتگردی اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے میں کردار سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کا خطے میں دہشتگردی...
سال 2026 کا پہلا سپر مون آسمان پر نمودار ہو گیا ہے، جس میں چاند غیر معمولی طور پر بڑا اور روشن دکھائی دے گا۔ فلکیات میں اس سپر مون کو روایتی طور پر ’وولف مون‘ کہا جاتا ہے۔ یہ سپر مون دراصل گزشتہ سال اکتوبر 2025 کے آغاز ہونے والے سپر مون کا اختتام بھی ہے اور سال 2026 کا پہلا فلکیاتی مظاہرہ بھی شمار ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ واقعہ فلکیاتی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسی دوران کواڈرینٹڈ شہابی بارش اپنی شدت پر پہنچتی ہے۔ پاکستان میں یہ سپر مون شام 5 بجکر 51 منٹ پر طلوع ہوا، جس وقت چاند کی روشنی تقریباً 99.8 فیصد ہوگی۔ ماہرین کے مطابق یہ مظہر 3 اور...
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 January, 2026 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد ہفتے کو سونا اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی واقع ہوئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کو فی اونس سونے کی قیمت 47ڈالر کی کمی سے 4ہزار 332ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 700روپے کی کمی سے 4لاکھ 55ہزار 562روپے کی سطح پر...
نریندر مودی اور ہندوستان کی ہندوتوا شناخت پر وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کھلی چارج شیٹ ہے جب کہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ عیسائی اقلیت بھی بدترین صورتحال کا شکار ہے اور ہندوستان کا مشن ہندوتوا عالمی سطح پر باعث شرمندگی ہے۔ عالمی جریدے وال اسٹریٹ جنرل نے کہا کہ مودی حکومت فاشسٹ ہے، مودی حکومت صرف ہندو اکثریت کی ترجمان ہے، ی جے پی حکومت اقلیتوں سے مذہبی اور نسلی امتیاز برت رہیہے، نریندر مودی کے دور میں بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد میں خطرناک اضافہ ہوا، 2014 کے بعد مودی کے ہندوستان میں مسلمان رہائش، ملازمت، تعلیم اور ووٹ کے حق تک امتیاز کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کا سیکولر دعویٰ بے نقاب ہو چکا ہے، صرف...
ویب ڈیسک: نادرا نے عوام کو مزید سہولت فراہم کرنےکیلئے گمشدہ شناختی کارڈ کی ری پرنٹ اور تجدید کی نئی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ای سہولت فرنچائزز پر شناختی خدمات کے پائلٹ منصوبے کا اجرا کیا گیا ہے، تاکہ شہریوں کو نادرا مراکز کے بجائے گھر کے قریب خدمات میسر آ سکیں۔ اس منصوبے کے تحت شہری اب منتخب ای سہولت فرنچائزز سے گمشدہ شناختی کارڈ کی ری پرنٹ اور تجدید کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں قائم 18 ای سہولت فرنچائزز پر دستیاب ہوگی۔ ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ سندھ بھر میں منانے کا اعلان نادرا کے مطابق ہر...
GAMBIA: گیمبیا کے شمال مغربی علاقے میں ایک کشتی کے الٹنے کے نتیجے میں سات افراد کی لاشیں برآمد اور 96 افراد کو زندہ بچا لیا گیا، جو ممکنہ طور پر 200 سے زائد تارکین وطن لے کر جا رہی تھی۔ گیمبیا کے محکمہ دفاع کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاشی اور بازیابی کا عمل ابھی بھی جاری ہے۔ یہ واقعہ دنیا کے سب سے خطرناک مہاجر راستوں میں سے ایک پر پیش آیا، جہاں زیادہ تر مغربی افریقی باشندے اسپین پہنچنے کے لیے کنری جزائر کے راستے سفر کرتے ہیں۔ محکمہ دفاع کے بیان کے مطابق کشتی آدھی رات کے قریب گیمبیا کے نارتھ بینک ریجن کے ایک گاؤں کے قریب الٹ گئی تھی اور بعد ازاں ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) نادرا نے عوام کی سہولت کیلیے گمشدہ شناختی کارڈ کی ری پرنٹ اور تجدید کیلیے نئی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ پائلٹ پروجیکٹ کے تحت اب یہ سہولت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی کی 18 منتخب ای سہولت فرنچائزز پر دستیاب ہوگی۔ ہر فرنچائز پر نادرا کا افسر موجود ہوگا اور سرکاری فیس کے علاوہ 100 روپے اضافی سروس چارجز وصول کیے جائیں گے۔ نادرا کے مطابق ملک بھر میں 22 ہزار ای سہولت مراکز موجود ہیں، پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد یہ دائرہ کار پورے ملک تک وسیع کیا جائے گا جس سے نادرا سینٹرز پر رش کم ہوگا اور شہریوں کو گھر کے قریب سہولت ملے گی۔ فرنچائزز کی فہرست...
نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے سیکٹر الیون جی عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب کچرا کنڈی سے چادر سے لپٹی ہوئی 25 سالہ لڑکی کی تشدد زدہ لاش ملی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوکراچی صنعتی ایریامیں کچرا کنڈی سے لڑکی کی تشدد زدہ لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے اور مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔ ایس ایچ او نیو کراچی صنعتی ایریا افتخار آرائیں نے بتایا کہ فوری طور پر مقتولہ کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 25 سے 30 کے درمیان بتائی جاتی ہے جسے نامعلوم سفاک ملزم یا ملزمان نے کسی اور مقام...
ہری پور: نیشنل سائبرکرایم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ این سی سی آئی اے سے جاری اعلامیے کے مطابق این سی ایم ای سی کی سائبر ٹپ لائن پر کارروائی گئی اور ملزم وقاص احمد کو ہری پور سے گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملزم کے قبضے سے چائلڈ پورنوگرافی کا بھاری مواد برآمد ہوا، ملزم موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال کرتا تھا۔ مزید بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پی ایس ایل کے موجودہ ایڈیشن کے اختتام کے ساتھ ہی ملتان سلطانز کا سفر باضابطہ طور پر ختم ہو گیا ہے۔ پی سی بی اگلے ایڈیشن میں ٹیم کے انتظامات خود سنبھالے گا اور اس کے بعد فرنچائز کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سابقہ اونرز کی جانب سے تندوتیز بیانات اور بعد میں نوٹس پھاڑنے جیسے اقدامات کے باعث پی سی بی اور ملتان سلطانز کے درمیان معاملات کو مزید جاری رکھنا ممکن نہ رہا۔ اسی وجہ سے دیگر فرنچائزز کے برعکس ملتان سلطانز کو معاہدے کی تجدید کی پیشکش نہیں کی گئی۔ بورڈ نے معاہدہ فوری طور پر ختم کرنے کے بجائے 31 دسمبر تک انتظار کیا، اور اب فرنچائز کا کنٹریکٹ...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ڈیپارٹمنٹ پاکستان کسٹمز نے چار بسوں سمیت پچیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 30.5 میٹرک ٹن اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی۔ ایف بی آر کے مطابق انفورسمنٹ کلکٹریٹ گڈانی نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے فرنٹیئر کور اور مقامی پولیس کی معاونت سے ضلع حب میں اشوک پمپ کے قریب کارروائی میں غیر ملکی ساختہ 30.5 میٹرک ٹن اسمگل شدہ چھالیہ اور چار مسافر بسیں ضبط کرلیں۔ ضبط شدہ سامان اور گاڑیوں کی مجموعی مالیت کا تقریباً پچیس کروڑ پچیس لاکھ روپے لگایا گیا ہے، یہ کارروائی چیف کلکٹر (انفورسمنٹ) کی طرف سے ملنے والی مصدقہ خفیہ معلومات کی بنیاد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)خاتون کی موت معمہ بن گئی، گھر سے پھندا لگی نعش برآمد، پولیس اور ورثاء کا موقف دینے سے انکار، نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود گاؤں لیٹ نگر چانڈیو کی رہائشی ایک خاتون مسمات شہناز چانڈیو کی گھر سے پھندا لگی نعش ملی ہے جسے پولیس نے تحویل میں لیکر سول اسپتال نوشہرو فیروز منتقل کر دیا ہے خاتون کی پراسرار موت کا سبب جاننے کیلئے پولیس اورورثاء سے رابطہ کیا گیا لیکن دونوں نے موقف دینے سے انکار کر دیا، پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے پر تحقیقات کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔دوسری جانب پولیس کارروائی میں 2 منشیات فروش، 1 رہزن گرفتار، شراب، چرس، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد، ایس ایچ...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ڈسکوز کے ماہ نومبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ سے متعلق عوامی سماعت ہوئی ۔نیپرا اعلامیے کے مطابق عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی، جس میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) کے عہدے دار، بزنس کمیونٹی اور وزارت توانائی کے نمائندے شریک ہوئے۔نیپرا اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ(ایف سی اے) مد میں تقریباً 72 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی ہے، جس کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لیے ہوگا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق اطلاق ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا لیکن لائف لائن، پروٹیکٹڈ، پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اطلاق نہیں ہوگا۔نیپرا اعلامیے کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران غزہ کی نئی انتظامی حکومت سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں ہونے والی اس ملاقات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو یقین دلایا کہ حماس خود کو غیر مسلح کرنے کے وعدے پر جلد عمل کرے گی۔ امریکی صدر نے متنبہ کیا کہ حماس کو ہتھیار ڈالنے کے لیے بہت تھوڑا وقت دیا جائے گا اگر اس نے یہ نہیں کیا تو اس کی بھاری قیمت ادا کرنے اور جہنم جیسے انجام کے لیے تیار رہے۔ امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ حماس نے ابتدائی مرحلے میں ہتھیار ڈالنے پر رضامندی ظاہر کی تھی، تاہم حماس اس کی تردید کرتی آئی ہے۔ حماس کا...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 85 کروڑ روپے کی سینٹرل پول گارنٹی کی پیشکش صرف دو نئی ٹیموں کے لیے مخصوص کی گئی ہے، جبکہ موجودہ فرنچائزز اس میں شامل نہیں ہیں۔ موجودہ پانچ فرنچائزز سے صرف ایک اضافی صفحے پر دستخط لیے گئے، اصل کنٹریکٹ پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کو پی ایس ایل 11 سے اگلے پانچ ایڈیشنز تک کم از کم 85 کروڑ روپے دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسے “کم از کم سینٹرل پول انکم گارنٹی” کا نام دیا گیا ہے، جس کے تحت اگر کسی بھی ٹورنامنٹ میں ٹیم کا شیئر اس مقررہ رقم سے کم ہو...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چینی سفیر نے وزیر خارجہ وانگ یی کی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو نئے سال کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اس موقع پر اسحاق ڈار نے بھی نئے سال کی مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور قومی ترقی کے لیے چین کی بھرپور حمایت کو سراہا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے چین کے تمام بنیادی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، جن میں ون چائنا پالیسی کی مکمل پاس داری شامل ہے، انہوں...
راولپنڈی: پاکستان میں سپر فلو سامنےآگیا، راول پنڈی میں سپر فلو کے چار مریض رپورٹ ہوئے ہیں، انتظامیہ نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں سپرفلو کا مرض سامنے آگیا، 22 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی جس میں انفلوئنزا سپر فلو کے 4 مریض سامنے آگئے۔ دریں اثنا ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے ضلع بھر میں انفلوئنزا اے (H3) "سپر فلو کی صورتحال کو مکمل کنٹرول میں ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے شہریوں کے لیے ہاتھ کو صاف رکھنے اور سانس سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ایڈوائزری جاری کردی۔ محکمہ ہیلتھ نے شہریوں سے کہا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، دسمبر میں 22 مشتبہ کیسوں میں سے صرف...
سالِ نو قریب ہے اور حسب معمول توقعات، خدشات اور پیشن گوئیوں کا بازار گرم ہے جس کے درمیان میں ایک سنسنی خیز پیشن گوئی وائرل ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جدید دور کے نوسٹرے ڈیمس کہلوانے والے ماہر نجومی اتھوس سالومے نے برطانوی شہزادے اور ان کی اہلیہ کے بارے میں حیران کن پیشن گوئی کی ہے۔ اس پیشن گوئی کو جاننے سے قبل یہ معلوم ہونا ضروری ہے کہ پرنس ہیری نے شاہی روایات کو توڑتے ہوئے اور ملکہ کی ناراضگی کے باوجود خود سے عمر میں بڑی ایک طلاق یافتہ اداکارہ میگھن مارکل سے شادی کی تھی۔ بعد ازاں شہزادے نے شاہی اعزازات اور شاہی محل کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ کر اہلیہ کے ہمراہ امریکا میں...
کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک کم عمر بلوچ بچی کو خودکش حملے کے منصوبے سے بچا لیا۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد آزاد خان کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ مذکورہ بچی کودہشت گرد تنظیمیں خودکش حملہ آور بنانے کی کوشش کر رہی تھیں، فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد عناصر کم سن بچوں کو اپنا نیا ہدف بنا رہے ہیں اور سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہوئے معصوم ذہنوں کی ذہن سازی کی جا رہی ہے۔سندھ کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ اس مخصوص واقعہ میں کالعدم تنظیموں بی ایل اے اور بی ایل ایف سے منسلک نیٹ ورک...
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں مسلسل چھ روز تک برقرار رہنے والے اضافے کے بعد پیر کے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 55 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 478 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی واضح رہے، جس کے نتیجے میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 70 ہزار 162 روپے ہو گئی، جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 715 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 03 ہزار 088 روپے پر آ گئی۔ اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی...
ہالی ووڈ کی مقبول ترین فلموں میں شامل اواتار کے ہدایتکار جیمز کیمرون نے نئی فلم اواتار: فائر اینڈ ایش کی ریلیز کے بعد فرنچائز کے مستقبل پر بات کی ہے۔ 71 سالہ فلم ساز نے انٹرٹینمنٹ ویکلی سے گفتگو میں کہا کہ وہ ابھی یہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ اواتار کی کہانی فائر اینڈ ایش کے بعد بھی آگے بڑھے گی یا نہیں۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے، لیکن ہر نئی فلم کے لیے اس کی تجارتی کامیابی کو ثابت کرنا ضروری ہوگا۔ کیمرون نے مزید کہا کہ اگر کسی وجہ سے اواتار 4 اور 5 نہیں بن سکیں گے تو وہ مداحوں کو باقاعدہ پریس کانفرنس کے...
چین نے اپنے مقامی طور پر تیار کردہ مسافر طیارے سی 919 کے لیے پہلی خاتون پائلٹ کو کپتان مقرر کردیا ہے۔ یو یوئے اس سے قبل چائنا سدرن ایئرلائنز میں بوئنگ 737 کی پائلٹ رہ چکی ہیں اور رواں سال سخت تربیت کے بعد سی 919 پروگرام کا حصہ بنی ہیں۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یو یوئے نے 2015 میں ایئرلائن میں شمولیت کے بعد سے اب تک اپنا کسی بھی غلطی سے پاک ’زیرو ایرر‘ ریکارڈ برقرار رکھا ہے۔ ????????✈️????????She’s the world’s first female C919 captain pilot, flying with China Southern Airlines! Congratulations!???? Only the best of the best can become a C919 captain. She made zero mistakes in her 9-year career.✈️ pic.twitter.com/3cEYx9vBsK — Li Zexin...
چائینہ 2033تک دنیا کو حیران کردینے والے پاور پلانٹ لگا رہا ہے ۔ ایسے پاور پلانٹ جن کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ۔ چائینہ ایک ایسے پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے جیسے گریٹ وال آف چائینہ کہا جاتا ہے ۔ یہ وہ وال نہیں جسے ہم جانتے چلے آرہے ہیں ۔ بلکہ یہ رینوایبل انرجی کی وال ہے ۔ اس وال میں ونڈ ملز بنائی جائینگی جس کے ذریعے لاکھوں صارفین کو بجلی ملے گی۔ اس وقت چائینہ میں بڑے بڑے سولر پارک موجود ہیں اُن میں سے ایک سولر پارک زنگ جیانگ ریجن میں موجود ہے۔ اس سولر پارک کا رقبہ نیویارک شہر سے زیادہ بڑا ہے۔ جو اس وقت چائینہ کو بجلی فراہم کر رہا...
’اپنی خوشیوں کو سائبر مجرموں کا نشانہ بننے سے بچائیں‘، نئے سال کی آمد سے قبل عوام کے لیے اہم ہدایات جاری
نئے سال کی آمد کے موقع پر آن لائن فراڈ کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن اتھارٹی (این سی سی آئی اے) نے عوام کے لیے حفاظتی الرٹ جاری کردیا۔ مزید پڑھیں: ڈکی بھائی نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھا دیے اتھارٹی کے مطابق نئے سال کی مبارکباد کے نام پر مشتبہ لنکس اور جعلی انعامی پیغامات سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپس پر گردش کررہے ہیں۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی نامعلوم لنک پر کلک نہ کریں اور اپنا واٹس ایپ ویری فکیشن کوڈ کسی کے ساتھ شیئر کرنے سے گریز کریں۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنی خوشیوں کو سائبر مجرموں کا...
کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔ آئی...
سعودی عرب کے وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے مسجد الحرام میں فرائض کی انجام دہی کے دوران زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکار سے رابطہ کرکے اس کی بہادری اور فرض شناسی کو سراہا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے مسجد الحرام کی بالائی منزل سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی، تاہم ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکار نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کی جان بچا لی۔ یہ بھی پڑھیے: ایک ماہ میں حرمین شریفین کی زیارت کرنے والوں کی تعداد 6 کروڑ 90 لاکھ سے تجاوز کر گئی سعودی حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت مداخلت کرکے ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا۔ مکہ مکرمہ ریجن کی امارت کے سرکاری...
چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے 2025 میں آبنائے تائیوان سے متعلق ٹاپ 10خبروں کا اجراء WhatsAppFacebookTwitter 0 28 December, 2025 سب نیوز بیجنگ () چائنا میڈیا گروپ نے 2025 میں آبنائے تائیوان سے متعلق جو ٹاپ 10 خبریں جاری کیں ان کی تفصیلات یہ ہیں ۔ ۱۔ بیجنگ میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی اسیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس موقع پر ایک اہم تقریر کی جس میں قومی خودمختاری، چین کی وحدت اور علاقائی سالمیت کے...
چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کے حوالے سے 2025 کی ٹاپ 10 خبروں کا اجراء
چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کے حوالے سے 2025 کی ٹاپ 10 خبروں کا اجراء WhatsAppFacebookTwitter 0 28 December, 2025 سب نیوز بیجنگ () چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کے حوالے سے 2025 کی ٹاپ 10 خبریں جاری کی گئیں ۔ ان خبروں میں گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی اعلی معیاری ترقی کو فروغ دینا، چین کے پندرہویں نیشنل گیمز کا صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگچو میں انعقاد ، ہانگ کانگ کی رہائشی عمارتوں میں آتشزدگی کا افسوس ناک واقعہ اور اس پر صدر شی جن پھنگ کی اہم ہدایات ، ہانگ کانگ اور مکاو میں آٹھویں قانون ساز کمیٹی کے...
’’ پہلے میری دوائیں ڈھائی ہزار روپے میں آتی تھیں، اب وہی دوائیں پانچ ہزار روپے میں آ رہی ہیں چند سالوں میں دواؤں کی قیمتوں میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔‘‘ مہنگائی کی تیز رفتاری نے جہاں ہمارے ملک میں ایک تشویش ناک صورت حال پیدا کر دی ہے، وہیں شدید بیماریوں کے مریض بھی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ امراض قلب، شوگر،کینسر اور دیگر ایسے امراض جن میں مریض مستقل دوائیں ایک روٹین کے مطابق کھاتے ہیں، جو ان کی صحت کے لیے اشد ضروری ہیں، ایسے میں ان کی قیمتوں میں آگ لگ جائے تو کیا کیا جاسکتا ہے۔ ایک ڈیڑھ صفحے کے مضمون کو پڑھ کر سوچ کے کئی در وا ہوئے تھے، یہ درست ہے...
ناسا سال 2026 میں انسانوں کو ایک بار پھر چاند کی طرف روانہ کرنے کے لیے تیار ہے، آئندہ سال 4 خلا باز تقریباً 10 روز کے مشن پر چاند کے گرد پرواز کریں گے۔ یہ پرواز، جسے آرٹیمس II کہا جاتا ہے، فروری کے اوائل میں ہو سکتی ہے۔ یہ مشن نیکسٹ جنریشن اسپیس لانچ سسٹم راکٹ اور اوریئن خلائی جہاز کی انسانوں کے لیے پہلی پرواز ہوگی۔ یہ نظام گزشتہ دہائی سے تیار ہو رہا ہے اور متعدد مالی اور تکنیکی مشکلات کا سامنا کر چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: جاپانی کمپنی آئی اسپیس کا دوسرا چاند مشن بھی ناکام، ریزیلینس لینڈر چاند پر گر کر تباہ صدر ٹرمپ کے پہلے دور حکومت سے امریکا کے چاند پر...
وائس چانسلر خالد عراقی عملی اقدامات سے گریزاں، لینڈ مافیا کے حوصلے بڑھنے لگے قیمتی اراضی پر پیٹرول پمپ کی تعمیر تکمیل کے آخر مراحل میں، مٹھائی کی تقسیم کے دعوے کراچی یونیورسٹی کی قیمتی اراضی ،لینڈ مافیا کے نشانہ پر آگئی ہے۔بدقسمتی سے وائس چانسلر خالد عراقی کی نااہلی اور عملی اقدامات سے گریزاں ہونے کے باعث لینڈ مافیا کے حوصلے مسلسل بڑ ھ رہے ہیں۔ اگرچہ وائس چانسلر نے زمین بچانے کے لیے ا عدالت سے رجوع کرنے کے دعوے تو کئے ہیں ، مگر دوسری جانب اپنی مبینہ فرنٹ مین اسٹیٹ آفیسر نورین شارق کے ذریعے ، پیٹرول پمپ تعمیر کرنے والی پارٹی کو کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی کی ہیں، کہا جاتا...
برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس سوم نے کینسر کے علاج میں مثبت پیش رفت کے بعد 2026ء میں متعدد غیر ملکی دوروں کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ شاہی خاندان کے ذرائع کے مطابق کنگ چارلس اپنی اہلیہ ملکہ کمیلا کے ہمراہ آئندہ سال 15 ہزار میل سے زائد کا سفر کریں گے۔ ان دوروں میں امریکا اور کیریبین کے ممالک بھی شامل ہیں۔ فروری 2024ء میں کینسر کی تشخیص کے بعد کنگ چارلس کے بیرونِ ملک سفر محدود ہو گئے تھے کیونکہ اِنہیں ہفتہ وار علاج کی ضرورت تھی۔ حالیہ دنوں میں اُنہوں نے ایک دورے کے دوران بتایا کہ اِن کی صحت میں بہتری کے سبب علاج میں کمی کی جا رہی ہے۔ شاہی خاندان کے...
آبِ حیات کو ضائع نہیں کرنا چاہیے، بلکہ اسے دوبارہ قابلِ استعمال بنایا جانا چاہیے، کیونکہ ملک میں پانی کی سطح مسلسل نیچے جا رہی ہے۔ ایسے میں چارسدہ میں ایک ماحول دوست سروس اسٹیشن قائم کیا گیا ہے، جہاں نہ صرف صفائی کی جاتی ہے بلکہ پانی کے تحفظ پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔ مزید پڑھیں:پاکستان میں ماحول دوست تعمیرات وقت کی اہم ضرورت ہیں، احسن اقبال ’اب آپ کی گاڑیوں کو وہ صفائی ملے گی جو نہ صرف شاندار ہے بلکہ ہمارے ماحول کے لیے بھی ذمہ دار ہے۔‘ وہاں پر موجود ایک ذمہ دار نے ’وی نیوز‘ کو بتایا کہ اس سروس اسٹیشن میں ہم صرف گاڑیاں نہیں دھوتے، بلکہ پانی بھی بچاتے ہیں۔ مزید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251215-5-16 ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام میونسپل کارپورشن کی نا اہلی کی وجہ سے مصوم بچہ کو آوارہ کتوں نے شدید زخمی کر ڈال بچہ شدید زخمی حالت میں اسپتال میں منتقل گاوں اور شہر میں کتوں کی وجہ سے عوام پریشان تفصیلات کے مطابق گوٹھ بہادر خان چانڈیو میں دس سالہ ابرار چانڈیو اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اس پر اچانک آوارہ کتے نے حملہ کر کے شدید زخمی کردیا اور اسے بری طری سے کاٹ لیا بچے کی چیخ وپکار سن کر گھر والے اور محلہ والے نکال کر آئے تو بچہ خون سے لت پت پڑا تھا اور کتا اسے کاٹ رہا تھا گاوں نے اسے کتے سے چھڑا کر اسے مار دیا اور بچے کو...
پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نےکہا ہےکہ سڈنی واقعہ سیاہ دن ہے، لوگوں کی زندگیاں بچانے والا مسلم شہری آسٹریلیا کا ہیرو ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین کو فون کیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ دکھ کی گھڑی میں ہرپاکستانی آسڑیلیا کے ساتھ ہے۔آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین کا کہنا تھا کہ سڈنی واقعہ سیاہ دن ہے، لوگوں کی زندگیاں بچانے والا مسلم شہری آسٹریلیا کا ہیرو ہے۔آسڑیلوی ہائی کمشنر نے اظہار تعزیت پرگورنر سندھ سے اظہار تشکر کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سڈنی کے بونڈی بیچ پر پیش آیا جہاں 2 مسلح افراد نے شہریوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں...
اللہ تعالیٰ نے جس کائنات کی تخلیق کی وہ بے حد وسیع ، خوبصورت ، حسین وجمیل ، صفاف وشفاف اور اجلی ہے۔لیکن انسان اپنی نت نئی ایجادات اور مصنوعات کے ذریعے اس کائنات کو آلودہ اور تباہ کر رہا ہے۔ یہ آلودگی درحقیقت زہر ہے جو انسانی صحت اور زندگی کو برباد کررہی ہے۔ اس وقت جو چیزیں کائنات کو آلودہ اور انسانی صحت کو تباہ کررہی ہیں ان میں سر فہرست اسموگ ہے۔ اسموگ بنیادی طور پر ایسی فضائی آلودگی ہے جو انسانی آنکھ ،دماغ اور جسم کو بُری طرح سے متاثر کرتی ہے، اسموگ کو زمینی ’’ اوزون ‘‘ بھی کہا جاتا ہے ،یہ ایک ایسی بھاری اور سرمئی دھند کی تہہ کی مانند ہو تی ہے...
پنجاب کے شہر سرائے مغل کے نواحی علاقے ہیڈ بلوکی کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 4 دوست جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو ترجمان چاروں دوست موٹرسائیکل پر ہیڈ بلوکی سے پھول نگر جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکر ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں، جاں بحق افراد کی شناخت 19 سالہ وسیم، 22 سالہ علی حسن، 17 سالہ حسنین اور 20 سالہ عمر کے ناموں سے ہوئی۔ فیملی ذرائع نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد گہرے دوست تھے، زخمیوں میں 40 سالہ نیاز اور 35 سالہ خالد شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی 2 نئی ٹیموں کے لیے بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔ پی سی بی کے مطابق یورپ، امریکا اور مشرقِ وسطیٰ سے بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل، 2 نئی فرنچائزز کے لیے بنیادی قیمت کتنی مقرر کی گئی ہے؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ جو پہلے 15 دسمبر مقرر تھی، اب بڑھا کر 22 دسمبر 2025 کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف خطوں سے سرمایہ کاروں...
بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار زوبین گارگ کی اچانک اور پُراسرار موت کا معمہ اب تک حل نہ ہوسکا تاہم ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کے معمے کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے 12 ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ یہ چارج شیٹ کئی ماہ کی باریک بینی اور محنت کے بعد بنائی گئی ہے جس کے لیے ٹیم سنگاپور بھی گئی تھی اور 300 گواہان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلی چارج شیٹ میں آنجہانی گلوکار کے قریبی عزیزوں اور ساتھیوں پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں کزن سندیپن گارگ بھی شامل ہیں۔ چارج شیٹ میں شامل سب سے نمایاں نام سندیپن گارگ ہے جو...
فیض حمید کیخلاف مزید چارجز ہیں، سازشی عناصر اب بھی عمران خان کو واپس لانےکےلیے کوشاں ہیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق آئی ایس آئی سربراہ فیض حمید کو 2017 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی برطرفی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف ابھی اور چارجز بھی ہیں، کچھ سازشی عناصر اب بھی عمران خان کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ‘آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کو 15 ماہ تک چلنے والے مقدمے میں سزا سنائی گئی، ابھی اور بھی الزامات ہیں جن پر جلد قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔ وزیر دفاع نے الزام لگایا کہ "فیض حمید کی نگرانی میں نواز شریف کو ان کے عہدے سے ہٹایا گیا اور عمران کو...
سیالکوٹ (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہٹانے اور بانی کو لانے کے پراجیکٹ انچارج فیض حمید کے خلاف مزید قانونی کارروائی ہوگی۔ سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فیض حمید کو15 ماہ کارروائی چلا کر سزا سنائی گئی، مزید قانونی کارروائی کی جائے گی، جنرل فیض اب جنرل نہیں رہے، ان سے جنرل کا ٹائٹل بھی چھین لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چند دنوں میں ہونے والے واقعات کی مثال نہیں ملتی، فوج کے ادارے نے شفافیت سے سابق آئی ایس آئی کے سربراہ کو سزا سنائی ہے، ابھی اور بھی چارجز ہیں جن پر قانونی کارروائی کی جائے گی، بانی پی ٹی...
پاکستان نے اپنی چائے کی کاشت اور اس کی تجارت کا فیصلہ کیا ہے جس میں چین،پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چینی سرمایہ کاری کو سب سے زیادہ امید افزا ء اور تبدیلی لانے والا آپشن سمجھا جا رہا ہے، ابتدائی طور پر چینی اور سری لنکن چائے کے بہترین معیار کے پودے قومی نرسریوں کے ذریعے تقسیم کرنے ، کلسٹر فارم اور پودا لگانے کے ماڈلز کے ذریعے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اس حکمت عملی کے تحت پاکستان کے 650 ملین ڈالر سالانہ چائے کے درآمدی بل کو کم کرنے کے لیے خیبر پختونخوا ہ میں بڑے پیمانے پر چائے کی کاشت کا منصوبہ بنایا...
اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے 30 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور چاندی ضبط کرلیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق رواں سال کے 5 ماہ کے دوران پاکستان کسٹمز نے ملک بھر کے بین الاقوامی ائیر پورٹس پر2.73 کلوگرام سونا اور 359 کلوگرام چاندی ضبط کر لیا جبکہ ملک میں چاندی کی اسمگلنگ کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایف بی آر نے بتایا کہ چاندی کی درآمدات اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت تجارت کے قواعدو ضوابط کے تحت ہوتی ہیں اور مارکیٹ جائزوں کے مطابق چاندی کی قیمت میں گزشتہ 10 ماہ...