چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے 2025 میں آبنائے تائیوان سے متعلق ٹاپ 10خبروں کا اجراء
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے 2025 میں آبنائے تائیوان سے متعلق ٹاپ 10خبروں کا اجراء WhatsAppFacebookTwitter 0 28 December, 2025 سب نیوز
بیجنگ ()
چائنا میڈیا گروپ نے 2025 میں آبنائے تائیوان سے متعلق جو ٹاپ 10 خبریں جاری کیں ان کی تفصیلات یہ ہیں ۔
۱۔ بیجنگ میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی اسیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس موقع پر ایک اہم تقریر کی جس میں قومی خودمختاری، چین کی وحدت اور علاقائی سالمیت کے مضبوط تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔
۲۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس میں آبنائے تائیوان کے ‘دونوں کناروں کے تعلقات کے پرامن فروغ اور مادر وطن کی وحدت کے آگے بڑھانے ‘ کو ‘پندرہویں پانچ سالہ منصوبے ‘ کے اہم حصے کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔
۳۔5 جون کو صدر شی جن پھنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو تائیوان کے معاملے کو احتیاط کے ساتھ نمٹانا چاہیے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ون چائنا پالیسی پر قائم رہے گا۔ 24 نومبر کو صدر شی جن پھنگ نے امریکی صدر ٹرمپ سے ایک اور ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں شی جن پھنگ نے تائیوان کے معاملے پر چین کے اصولی موقف کو واضح کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان کی چین میں واپسی دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظام کا ایک اہم حصہ ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ چین کے لیے تائیوان کے معاملے کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔
۴۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے چینگ لی وین کو کومنتانگ پارٹی کی چیئرپرسن منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔
۵۔قومی عوامی کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 25 اکتوبر کا دن تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کے دن کے طور پر منایا جائے گا ۔
۶۔25 اکتوبر کو بیجنگ میں تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کی اسیویں سالگرہ منانے کی تقریب منعقد ہوئی ۔
۷۔یکم سے 2 اپریل تک، چینی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے تائیوان جزیرے کے آس پاس تربیتی مشق کا اہتمام کیا، جس میں زمینی، سمندری، فضائی اور توپ خانے کی فوجیں شامل تھیں۔
۸۔ ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر نے “تائیوان کی علیحدگی ” کے حامیوں اور تائیوان کے ہم وطنوں پر ظلم کرنے والی سرگرمیوں کے خلاف رپورٹنگ کے لیے اپنی ویب سائٹ پر ایک خصوصی کالم شروع کیا۔
۹۔ پندرہ جون کو سترہوٰاں آبنائے تائیوان فورم صوبہ فوجیان کے شہر شیامن میں ہوا ۔
۱۰۔ 20 نومبر سے، تائیوان کے ہم وطنوں کے لیے مین لینڈ میں داخلے کے لیے گزر گاہوں کی تعداد 58 سے بڑھ کر 100 تک کر دی گئی ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچائنا میڈیا گروپ کی جانب سے گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کے حوالے سے 2025 کی ٹاپ 10 خبروں کا اجراء اگلی خبرعالمی اسٹریٹجک شراکت داری، پاکستان امریکا تعلقات کا نیا باب اسلام آباد میں یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی: وزیر داخلہ پنجاب میں ’’سہولت آن دی گو بازار‘‘ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا پی ٹی آئی کے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہوتے ہیں: بیرسٹر عقیل ملک الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، قائد ’را‘ سے پیسے لے رہا ہے: مصطفیٰ کمال سوات میں موسم سرما کی پہلی برف باری، سیاحوں نے مالم جبہ کا رخ کر لیا بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب پر متنازعہ پن بجلی منصوبے کی منظوریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں آبنائے تائیوان چائنا میڈیا گروپ
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔