تائیوان کے شمال مشرقی ساحلی شہر ییلان کے قریب سمندر میں 7.0 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا، جس کے باعث دارالحکومت تائی پے سمیت مختلف علاقوں میں عمارتیں لرز گئیں، تاہم فوری طور پر بڑے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں:جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، زلزلہ ہفتے کے روز ییلان شہر سے تقریباً 32 کلومیٹر دور سمندر میں آیا، جس کی گہرائی 73 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ تائیوان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت فور کی سطح پر تھی، جس کا مطلب ہے کہ معمولی نوعیت کے نقصانات ہو سکتے ہیں۔

???? 7.

0-magnitude earthquake hits north-east Taiwan

A powerful quake off Taiwan’s north-eastern coast shook buildings in the capital Taipei, causing brief power cuts and minor damage but no major destruction.

Authorities warn of aftershocks as the island remains on alert.… pic.twitter.com/OzTJSNT29j

— Sputnik (@SputnikInt) December 27, 2025

تائی پے سٹی حکومت کے مطابق زلزلے کے فوراً بعد کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم بعض مقامات پر گیس اور پانی کے اخراج اور عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچنے کے واقعات سامنے آئے۔

تائیوان پاور کمپنی نے بتایا کہ ییلان کے علاقے میں 3 ہزار سے زائد گھروں کو کچھ دیر کے لیے بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا، تاہم بعد میں بجلی بحال کر دی گئی۔

عالمی شہرت یافتہ چپ ساز کمپنی ٹی ایس ایم سی نے بتایا کہ شمالی علاقے ہسینچو سائنس پارک میں اس کی چند تنصیبات میں حفاظتی اقدامات کے تحت عملے کو عارضی طور پر نکالا گیا، تاہم صورتحال معمول پر آنے کے بعد ملازمین دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر واپس آ گئے۔

台湾东部海域12月27日23:05发生7.0级地震。震中位于宜兰以东32.3公里,深度72.8公里。 https://t.co/LdYaYDQjfD pic.twitter.com/DJBJJkQyzV

— Rica (@YoooRica) December 28, 2025

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ایک دن کے دوران 5.5 سے 6.0 شدت کے آفٹر شاکس آ سکتے ہیں، اس لیے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ادارے کے مطابق چونکہ زلزلہ گہرائی میں اور سمندر میں آیا، اس لیے اس سے ہونے والا نقصان محدود رہنے کا امکان ہے۔

تائیوان کے صدر لائی چنگ تے نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ حکام صورتحال پر قابو پائے ہوئے ہیں، تاہم عوام کو آفٹر شاکس کے حوالے سے چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خضدار اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 3.3 شدت کا زلزلہ

واضح رہے کہ تائیوان دو بڑی ٹیکٹانک پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہے، جس کے باعث یہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ 2016 میں جنوبی تائیوان میں آنے والے زلزلے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ 1999 میں 7.3 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار سے زیادہ جانیں ضائع ہوئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تائی پے تائیوان زلزلہ شہر ییلان

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تائی پے تائیوان زلزلہ

پڑھیں:

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ