بلوچستان بھر میں غیر رجسٹرڈ چائلڈ نرسریز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کوئٹہ میں پیش آنیوالے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری چائلڈ نرسریوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں نجی نرسری میں بچوں کی تبدیلی کے معاملے کے بعد صوبے بھر میں قائم غیر لائسنس یافتہ اور غیر معیاری چائلڈ نرسریوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا مقصد بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانا اور والدین کے اعتماد کا ہر صورت میں تحفظ کرنا بتایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کوئٹہ میں قائم ایک چائلڈ نرسری میں بچے کی تبدیلی کے سنگین اور افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حساس معاملے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کے لیے کیس بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے بچے کی شناخت اور تمام حقائق سامنے لانے کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے جانچ کا بھی حکم دیا ہے۔ تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جا سکے اور کسی قسم کا ابہام باقی نہ رہے۔
بخت محمد کاکڑ نے واضح کیا کہ غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری چائلڈ نرسریوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بچوں کے تحفظ سے متعلق کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور والدین کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ صوبائی وزیر صحت نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں قائم تمام چائلڈ نرسریوں کی جامع جانچ پڑتال کی جائے اور لائسنسنگ کے عمل کو تیز کیا جائے، تاکہ صرف وہی ادارے کام کر سکیں جو مقررہ معیار اور قوانین پر پورا اترتے ہوں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب نرسری مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس ضمن میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چائلڈ نرسریوں اور غیر کے خلاف
پڑھیں:
ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
کراچی:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔
جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔