ظہران ممدانی کا بڑا اقدام، نیویارک میں یونیورسل چائلڈ کیئر سہولت فراہم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے اپنی ٹوئٹ میں اعلان کیا ہے کہ شہر میں یونیورسل چائلڈ کیئر پروگرام شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت والدین کو اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے بہتر سہولیات میسر ہوں گی اور اب وہ خاندان شروع کرنے اور شہر میں رہنے کے درمیان انتخاب کرنے پر مجبور نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ظہران ممدانی نے قرآنِ مجید پر حلف اٹھانے کی تاریخی اہمیت بتا دی
ظہران ممدانی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہماری انتظامیہ کے 8ویں دن، میں اور گورنر کیتھی ہاکول نے نیویارک میں یونیورسل چائلڈ کیئر کے آغاز کا اعلان کیا۔ اب نیویارک کے رہائشی خاندان شروع کرنے اور اس شہر میں رہنے کے درمیان مجبور نہیں ہوں گے۔ یہ سب آپ کی وجہ سے ممکن ہوا۔‘
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پروگرام والدین کو بچوں کی دیکھ بھال کے لیے مفت یا کم خرچ سہولیات فراہم کرے گا، جس کا مقصد خاص طور پر متوسط اور کم آمدنی والے خاندانوں کی مالی بوجھ کو کم کرنا اور خواتین کی ملازمت میں شمولیت کو بڑھانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی وینزویلا پر امریکی حملے کی کھلی مخالفت
اس اقدام کے ذریعے نیویارک شہر حکومت نے بچوں کی ابتدائی تعلیم اور نگہداشت کو ترجیح دیتے ہوئے معاشرتی اور اقتصادی فوائد پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ پروگرام کے تحت 4 سال سے کم عمر بچوں کے لیے پیشہ ورانہ اور محفوظ نگہداشت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ظہران ممدانی نیویارک میئر یونیورسل چائلڈ کیئر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نیویارک میئر یونیورسل چائلڈ کیئر
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer