چار کروڑ روپے مالیت کے مکان کی جعلی این ڈی سی پر ٹرانسفر کا انکشاف، سی ڈی اے افسر کے خلاف مقدمہ درج، مکمل تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
چار کروڑ روپے مالیت کے مکان کی جعلی این ڈی سی پر ٹرانسفر کا انکشاف، سی ڈی اے افسر کے خلاف مقدمہ درج، مکمل تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد میں چار کروڑ روپے مالیت کے مکان کی جعلی این ڈی سی کے ذریعے ٹرانسفر کرنے کا سنگین معاملہ سامنے آ گیا ہے۔
اس سلسلے میں سی ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ بحالیات انوار الحق کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے کے مطابق مدعی ملک محمد کاشف نے سیکٹر آئی ٹین فور میں واقع چار کروڑ روپے مالیت کا مکان خریدا اور سی ڈی اے کی ون ونڈو سہولت کے ذریعے اس کی ٹرانسفر کروائی۔
بعد ازاں انکشاف ہوا کہ مذکورہ مکان ٹرانسفر ایبل ہی نہیں تھا اور اس مقصد کے لیے جعلی این ڈی سی جاری کی گئی تھی۔
مدعی کے مطابق رقم وصول کرنے کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ بحالیات نے مبینہ طور پر مکان کی ٹرانسفر منسوخ کروا دی، جس کے باعث سائل کو چار کروڑ روپے کا بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
مقدمے میں جعل سازی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر پر پیسے لینے کے سنگین الزامات بھی سامنے آئے ہیں جبکہ سی ڈی اے سے منسلک کاروباری برادری کی جانب سے اس افسر کے خلاف چیئرمین سی ڈی اے کو متعدد شکایات بھی کی جاتی رہی ہیں۔
تاہم تاحال چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے اس معاملے پر کوئی عملی کارروائی سامنے نہیں آ سکی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میں پاک پی ڈبلیو ڈی ملازمین کے تنخواہوں اور ایڈجسٹمنٹ کا جائزہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میں پاک پی ڈبلیو ڈی ملازمین کے تنخواہوں اور ایڈجسٹمنٹ کا جائزہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کیلیے وزیراعظم نے گرین سگنل دیدیا چترال پروازوں کی بندش پر سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا سخت اظہارِ تشویش اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی اسکرونٹی کا مرحلہ مکمل عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی چکوال میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جعلی این ڈی سی سی ڈی اے کے خلاف مکان کی سب نیوز
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔