وی ایکسکلوسیو: سہیل آفریدی میرے حلقے میں آکر جلسہ کریں چارٹر طیارہ بھی فراہم کروں گا، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
پنجاب کے وزیر برائے تعلیم رانا سکندر حیات نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کو پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میرے حلقے میں آ کر جلسہ کریں۔ چارٹر طیارے کا انتظام کرکے دینے کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اجازت بھی لے کر دوں گا۔
’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی جب لاہور آئے تو ہم نے انہیں خوش آمدید کہا، ان کے لیے اسمبلی کے دروازے کھولے لیکن وہ 100 لوگوں کے بجائے 250 افراد کو لے کر آگئے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں گورننس اور صفائی انتظامات کی نگرانی مزید سخت کردی
انہوں نے کہاکہ بغیر اجازت کسی کو پنجاب اسمبلی میں جانے کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے، یہ پنجاب اسمبلی ہے کوئی پریڈ گراؤنڈ نہیں تھا۔
رانا سکندر نے کہاکہ سہیل آفریدی کو مکمل سیکیورٹی مہیا کی گئی، انہوں نے جہاں جانا چاہا گئے لیکن لوگ اکٹھے نہیں کر سکے۔
’یہ کہتے ہیں ناں کہ عمران خان کے نام پر لوگ اکٹھے ہو جاتے ہیں، آئیں میرے حلقے بھائی پھیرو میں اور جس جگہ چاہیں جلسہ کرلیں، میں مریم نواز سے اجازت لے کر دوں گا۔ اور اسی روز میں بھی ان کے سامنے جلسہ کروں گا، پھر دیکھتے ہیں کس کے پروگرام میں لوگ زیادہ آتے ہیں۔‘
’فارم 47 کا بیانیہ جھوٹا، اپنے حلقے کا فرانزک آڈٹ کروانے کے لیے تیار ہوں‘ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کا فارم 47 کا بیانیہ جھوٹا ہے، پی ٹی آئی کے لوگ آئیں اور حلقہ کھولیں، دیکھتے ہیں کس کے ووٹ زیادہ ہیں، ٹربیونل میں جانے کی ضرورت نہیں، یہ میرے حلقے کا فرانزک کروا لیں۔
وزیر تعلیم نے کہاکہ حلقہ فرانزک کروانے کے پیسے بھی میں دوں گا، اور اگر ایک بھی پولنگ اسٹیشن میں دھاندلی ثابت ہوگئی تو میں خود اپنے ہاتھ سے استعفیٰ دے دوں گا۔
انہوں نے کہاکہ میں ان کے 14 کے قریب پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کو اس کا چیلنج دے چکا ہوں، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی ایوان میں نہیں آتے، میری شرط ہے کہ اگر میں فارم 47 والا ثابت نہ ہوا تو پی ٹی آئی والے یہ لکھ کر دیں گے کہ ان کا بیانیہ جھوٹا تھا۔
’میں حلفاً کہتا ہوں کہ مریم نواز نے کبھی کرپشن نہیں کی‘رانا سکندر نے کہاکہ میں حلفاً کہتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کبھی کرپشن نہیں کی، وزیراعلیٰ کی خدمت کی سیاست کی وجہ سے مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن جیتا۔ اب کوئی کہے نا کہ وزیراعلیٰ پیسے لے کر ڈپٹی کمشنر لگاتی ہے۔
’پی ٹی آئی دور کے ایک بیورکریٹ طاہر خورشید نے اربوں کی سلامیاں لیں، 5،5 کروڑ روپے ڈپٹی کمشنر لگانے کا ریٹ تھا۔‘
’وزیر بنا تو نواز شریف نے کہا پی ٹی آئی والوں سے بدلا نہیں لینا‘ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ میری نواز شریف سے ایک ملاقات ہوئی ہے جب میں وزیر بنا تو انہوں نے مجھے دو باتیں کہیں، اور کہاکہ تم نوجوان ہو اور اس ملک کے مسائل کا حل نوجوانوں کے پاس ہے۔
’دوسرا میاں نواز شریف نے کہاکہ تم نوجوان ہو تمہارا خون جوش مارتا ہوگا، پی ٹی آئی نے جو بھی ہمارے ساتھ کیا ہے اس کا بدلا نہیں لینا، ہمارے لیڈر نے معاف کیا ہے تو تب ہی ہم نے ان کو معاف کردیا ہے۔‘
’پنجاب میں اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد غلط بتائی گئی‘رانا سکندر نے کہاکہ وفاقی وزیر احسن اقبال کو پرانے فگرز بتائے گئے کہ پنجاب میں 3 کروڑ بچے اسکول نہیں جارہے، ایسا نہیں ہے، میرے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 50 سے 60 لاکھ بچے اس وقت اسکول سے باہر ہیں۔
’ہم اب بچوں کی میپنگ کرنے جارہے ہیں، اس میپنگ میں پرائیویٹ اور سرکاری سب اسکول ہوں گے، اس سال جولائی میں بچوں کی میپنگ مکمل ہو جائے گی۔‘
مزید پڑھیں: پنجاب کو زیادہ پیسہ ملنے کا جھوٹ بولا جاتا ہے، کام کرنے کے لیے نیت اور ارادے کی کمی ہے، مریم نواز
’8 فروری کو پی ٹی آئی کا احتجاج ناکام ہوگا‘رانا سکندر نے کہاکہ 8 فروری کو کوئی پہیہ جام ہڑتال نہیں ہوگی، سب کچھ کھلا ہوا ہوگا، پی ٹی آئی کو اپنے صوبے پر توجہ دینی چاہیے، احتجاج کی کالز آپ نے بہت دے دیں۔ اصل میں یہ چند لوگ اکٹھے کرکے تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews رانا سکندر مریم نواز نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب وزیر تعلیم پنجاب وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مریم نواز نواز شریف وزیر اعلی پنجاب وزیر تعلیم پنجاب وی نیوز رانا سکندر نے کہاکہ وزیر تعلیم مریم نواز نواز شریف پی ٹی آئی انہوں نے کے لیے دوں گا
پڑھیں:
سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
پاکستان نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی آئل ٹینکر پر حملے اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور سعودی عرب کی سلامتی و خودمختاری کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے بحرِ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔وزیراعظم نے حملے کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں. یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں“۔وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خود، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت اور مملکت کے برادر عوام کے ساتھ مضبوطی اور عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ پاکستان مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور بحرِ احمر، آبنائے ہرمز اور خطے میں سمندری تجارت کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی اس مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قائم قریبی برادرانہ تعلقات کی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے خادمِ حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے بھی نیک خواہشات اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب، دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”گزشتہ ہفتے بھی حوثیوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا. جس کی وزیراعظم پاکستان نے فوری مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا“۔طاہر اندرابی نے کہا کہ ہمارے بحری جہازوں پر حملہ ریڈلائن ہوگی. ہم سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور سعودی عرب کے ساتھ تمام معاہدوں کی پاسداری کریں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ یمن کے مسلح گروہوں کی جانب سے سعودی عرب پر ایسے حملے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، اس لیے پاکستان تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مسائل کا پرامن حل سفارتی راستے سے نکالنے کی اپیل کرتا ہے۔خطے میں امن قائم کرنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان نے اپنی سفارتی رفت و آمد میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق حال ہی میں ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وفاقی وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں تاکہ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔اس کے علاوہ پاکستان اور کویت کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا، جبکہ منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر، عمان، فلپائن، روس اور بنگلہ دیش کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کی تفصیل بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ”مصر کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تمام ممالک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے احترام پر زور دیا، جبکہ عمان کے وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا“۔اس کے ساتھ ساتھ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمان سے بھی باہمی تعلقات اور تعاون کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اب شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک پہنچیں گے. جہاں ان کی کرغزستان کے صدر اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے بھی حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ہے، جو گزشتہ بیس سالوں میں کسی کینیڈین وزیر خارجہ کا پہلا دورہ تھا اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے اعلیٰ سطح پر بات چیت کی گئی۔