پنجاب میں سرمایہ کاری کا موزوں وقت آ چکا، ری ایکشن نہیں پروایکٹو گورننس پر یقین رکھتے ہیں: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے پہلے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام لانچ کردیا۔ پنجاب ہاکی سٹیڈیم میں صوبے بھر سے 55ہزار کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کی پنجاب ہاکی سٹیڈیم آمد پر کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر زنے جوش وخروش نعرے لگائے جس پر مریم نواز نے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پراجیکٹ کا ڈیجیٹل افتتاح کیا۔ مریم نواز حوصلہ افزائی کیلئے ہاکی سٹیڈیم کے ٹریک پر ہر انکلیوژرکے سامنے گئیں۔ ہاکی سٹیڈیم کے ٹریک پر طویل چکرلگاکرہرضلع سے آنے والی کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرزکا خیر مقدم کیا۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب ری ایکشن نہیں بلکہ پروایکٹو گورننس پر یقین رکھتا ہے۔55ہزار کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز میدان عمل میں نکلیں گی تو پنجاب سے بیماریاں بھاگ جائیں گی۔حکومت اب انتظار نہیں کرے گی بلکہ خود چل کر گھروں تک جائے گی۔ جب بیماری ہوجائے تو علاج کی تکلیف برداشت کرنا پڑتی ہے،ہم پہلے ہی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرزپراجیکٹ لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مائیں، بہنیں، بیٹیاں میدان عمل میں نکل آئیں تو پنجاب کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔ مائیں،بہنیں،بیٹیاں پنجاب کی تقدیر بدل دیں گی۔پنجاب کی بیٹی ڈٹ جائے تو پنجاب کا لینڈ سکیپ بدل سکتی ہے۔ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کئی ماہ کی ٹریننگ کے بعد تکلیف میں مبتلاانسانیت میں شفاء باٹنے کیلئے تیار ہیں۔کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز میری آنکھیں،کان اورمیرا فخر اور میرا مان ہیں۔ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر کام کر کے دکھائیں تو تنخواہ بڑھائیں گے۔مجھے احساس ہے یہ بہنیں،بیٹیاں،گلی گلی جا کر محنت کرے گی تو موازانہ بھی اچھا دینا ہوگا۔کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر ز پراجیکٹ کے ذریعے ہر گھر کا ہیلتھ پروفائل تیار ہوگا،بیماریوں کا اندازہ ہوگا،ڈیجیٹل ٹیپ میں پورا ریکارڈ رکھا جائے گا۔اب قوم کی بیٹی خدمت کررہی ہیں،اس کی عزت سب پر فرض ہے۔کوئی بھی بیماری ہو اس کا چیک اپ کر کے علاج کیلئے متعلقہ ہسپتال بھیجا جائے گا۔وقت آگیا ہے حکومت کے پاس کسی کو نہ آنا پڑے،حکومت خود چل کر آئے۔ قبل ازیں مریم نواز سے متحدہ عرب امارات کے معروف کاروباری ادارے داماک گروپ(Damac Group) کے وفدنے ملاقات کی۔ داماک گروپ کی سی ای او امیرا حسین سجوانی اور منیجنگ ڈائریکٹرز علی حسین سجوانی نے6رکنی وفد سربراہی کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے داماک گروپ کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ داماک گروپ کے وفدنے پروقار خیرمقدم پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے داماک گروپ کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ ملاقات میں حکومتی اور تجارتی اثاثوں کی ٹوکنائزیشن تیزکرنے پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو ڈیجیٹل اثاثہ جات اور نئی ٹیکنالوجی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) کیلئے پاکستان کا گیٹ وے بنارہے ہیں۔پنجاب آئی ٹی برآمدات میں 65فیصد شیئر کے ساتھ پاکستان کی سب سے بڑی آئی ٹی اور ڈیجیٹل اکانومی ہے۔پنجاب میں ہر سال 25,000 سے زیادہ آئی ٹی گریجویٹس کی قابل قدر افرادی قوت سامنے آرہی ہے۔ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، اور گوجرانوالہ ابھرتے ہوئے متحرک ٹیکنالوجی ہب ہیں۔دنیا بھر میں پاکستان آئی ٹی اور ڈیجیٹل انوویشن کا ابھرتا ہوا مرکز بنائیں گے۔پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین اور موزوں وقت آچکا ہے۔ پنجاب نوجوانوں کے لئے وسیع تر مواقع کی سرزمین ہے۔ مریم نواز نے ٹرائی اینگولر انڈر 19کرکٹ سیریزجیتنے پرپاکستانی ٹیم مبارکباد دی۔ پاکستانی انڈر19 کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انڈر19 ون ڈے میں تیز ترین سنچری بنانے پر سمیر عباس کو بھی مبارکباد دی۔ جبکہ جھنگ اور تلہ گنگ کے قریب حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کیا اور زخمیوں کو فوری طور پر علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز مریم نواز نے سرمایہ کاری داماک گروپ ا ئی ٹی
پڑھیں:
گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف —فائل فوٹومسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے، کسی پارٹی نے یہاں کسی منصوبے کی اینٹ بھی نہیں لگائی، جس جی بی کو میں سینے سے لگا کر رکھتا تھا۔
گلگت میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ایئر پورٹ کے باہر اس کی سڑکوں کا حلیہ دیکھا تو افسوس ہوا، جو منصوبے ہم نے شروع کیے تھے وہ مکمل کیوں نہیں ہوئے؟ آخر وہ پیسہ کہاں لگایا گیا؟
نواز شریف کا کہنا ہے کہ جو سڑک میں نے شروع کی اسے خنجراب تک پہنچنا چاہیے تھا، ووٹ ملتا ہے یا نہیں، اللّٰہ جانتا ہے، ہم آپ کو ان چیزوں سے محروم نہیں کر سکتے۔
اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت پارٹی کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ آپ ووٹ دیں گے یا نہیں دیں گے، میں تب بھی آپ کے لیے بات کروں گا، شہباز شریف اور مریم نواز دونوں کو کہوں گا کہ یہاں آئیں، ایئر پورٹ کو بڑا کر کے یہاں بوئنگ طیارے آنے چاہیے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے کہوں گا کہ ایئر پورٹ کو بڑا کریں گے، میں ہر دوسرے تیسرے مہینے یہاں آتا جاتا رہوں گا اور منصوبوں کی نگرانی کروں گا۔
اس سے قبل نواز شریف بذریعہ طیارہ گلگت پہنچے تھے، وفاقی وزیر امیر مقام، سابق وزیرِ اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
وفاقی وزراء خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللّٰہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمٰن، کاظم پیرزادہ نواز شریف کے ہمراہ گلگت پہنچے ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن شمس میر کے مطابق نواز شریف گلگت بلتستان میں ن لیگ کے امیدواروں، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران سے ملاقاتیں اور خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر الیکشن 7 جون کو ہو گا۔