نیشنل ڈائیلاک کمیٹی کا اجلاس؛ صدر، وزیراعظم اور نواز شریف پر مشتمل کمیٹی بنانے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پر مشتمل ایک مذاکراتی کمیٹی بنائی جائے، جو سیاسی قیدیوں کے ساتھ مل کر مذاکرات کو آگے بڑھائے۔
پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور محمود مولوی پر مشتمل نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے بدھ کو اسلام آباد میں اجلاس کی میزبانی کی۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی طرف سے کوئی شریک نہیں ہوا البتہ عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا طریقہ کار اور درجہ حرارت میں کمی کی تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس کے اختتام پر فواد چوہدری نے اعلامیہ پڑھ کر سنایا، جس میں زور دیا کہ پاکستان اس وقت سنگین سیاسی، معاشی اور سماجی چیلنجز سے دوچار ہے، جن کا حل صرف سنجیدہ اور جامع مکالمے میں ہے۔
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے، جو سیاسی قیدیوں کے ساتھ مل کر ڈائیلاگ کے عمل کو آگے بڑھائے۔
اعلامیہ کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی میں فوری طور پر اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کی جائے، خواتین سیاسی ورکروں کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔ میڈیا کی سنسر شپ کو ختم کیا جائے اور سیاسی افراد پر مقدمات ختم کیے جائیں۔
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے سیاسی کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ سیاسی قیدیوں کی رہائی کے بعد حکومت پر مذاکرات کا اعتماد بڑھے گا۔ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا آئندہ اجلاس ملتان میں ہو گا۔
اجلاس کے آغاز میں مقررین نے کہا کہ ملک میں استحکام کے سیاسی استحکام ضروری ہے اور اس کے لیے پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ایک میز پر بیٹھنے کی ضرورت ہے، ملک میں سیاسی تقسیم، سول ملٹری تعلقات میں تناؤ، دہشت گردی، انصاف کی عدم فراہمی، میڈیا پر قدغنیں اور غیر منصفانہ انتخابی عمل نے ریاست کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔