صدر زرداری، نواز شریف اور وزیراعظم کی مشاورت سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جائے، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت کے عمل کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اہم تجاویز سامنے آگئیں۔
اجلاس میں صدر مملکت آصف زرداری، مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی۔
اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت، بیرسٹر سیف، عمران اسماعیل اور شہزاد وسیم شریک ہوئے۔
شرکا نے مذاکرات کے طریقہ کار اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر تفصیل سے بات چیت کی۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اپوزیشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو سیاسی قیدیوں کے معاملے پر بھی ڈائیلاگ کمیٹی کے ساتھ رابطے میں رہے گی۔
مزید کہا گیا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں فوری طور پر اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی ضروری ہے، سیاسی کارکنوں کی رہائی کے بعد حکومت پر عوام اور سیاسی حلقوں کا اعتماد بڑھے گا، میڈیا کی سنسرشپ ختم کی جائے اور سیاسی شخصیات پر مقدمات ختم کیے جائیں۔
اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ نیشنل ڈائیلاگ کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے، اور آئندہ اجلاس ملتان میں منعقد ہوگا تاکہ مذاکرات کے عمل کو مزید تقویت دی جا سکے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ روز ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے ایک بیان میں کہاکہ ایک نام نہاد نمائشی ڈائیلاگ کمیٹی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ افراد کو گمراہ کن پیغامات ارسال کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ وہی عناصر ہیں جنہوں نے مشکل ترین وقت میں چیئرمین عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑا، کھلے عام پریس کانفرنسیں کیں، سوشل میڈیا پر اعلانات کے ذریعے پارٹی سے لاتعلقی اختیار کی اور عملاً منحرف ہو گئے۔
’ان افراد نے نہ صرف اپنی سیاسی وابستگی ختم کرنے کا خود اعلان کیا بلکہ بعد ازاں دیگر سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کر کے وہاں باقاعدہ عہدے بھی حاصل کیے۔‘
ترجمان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تمام رہنماؤں، عہدیداران اور کارکنان کو واضح اور دوٹوک ہدایات جاری کی جاتی ہیں کہ وہ اس نام نہاد نمائشی ڈائیلاگ کمیٹی یا اس طرز کے کسی بھی سیاسی تماشے سے مکمل طور پر ہوشیار اور دور رہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تجویز مذاکرات نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تجویز مذاکرات نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی وی نیوز نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔