اسمارٹ فون کی صفائی کا نیا انداز: ایسی مٹی جو موبائل کو نیا بنا دے
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی ایک عام شکایت یہ ہے کہ کچھ ہی عرصے میں موبائل کے اندر گرد و غبار جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں آواز مدھم پڑ جاتی ہے اور چارجنگ جیسے مسائل سامنے آنے لگتے ہیں۔ خاص طور پر اسپیکر، ایئر پیس اور چارجنگ پورٹ ایسے حصے ہیں جہاں مٹی پھنس جائے تو فون کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔
اب اس مسئلے کا ایک حیران کن مگر مؤثر حل سامنے آ چکا ہے، جو دیکھنے میں تو عام مٹی جیسا لگتا ہے مگر حقیقت میں اسمارٹ فون کی صفائی کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ دراصل ایک منفرد صفائی کی پُٹّی ہے جو موبائل فون کلینر کے طور پر استعمال ہوتی ہے اور ان باریک جگہوں سے بھی گرد و غبار نکال لیتی ہے جہاں روایتی طریقے ناکام ہو جاتے ہیں۔
یہ پُٹّی ربڑ اور نرم مٹی جیسے مواد کا امتزاج ہوتی ہے، جو نہایت لچکدار اور ہلکی سی چپچپی ہوتی ہے۔ اسی خاصیت کی بدولت یہ اسمارٹ فون کے تنگ اور حساس حصوں میں آسانی سے داخل ہو جاتی ہے اور وہاں جمع گندگی کو اپنے ساتھ چپکا کر باہر نکال لیتی ہے، بغیر کسی نقصان کے۔
صفائی کی یہ پُٹّی خاص طور پر فون کے اسپیکرز، ایئر پیس اور چارجنگ پورٹ میں جمع دھول صاف کرنے کے لیے مؤثر سمجھی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ایئرفون، چارجر اور دیگر چھوٹے الیکٹرانک آلات کی صفائی میں بھی اسے مفید قرار دیا جا رہا ہے۔ جب اسے متاثرہ حصے پر ہلکے دباؤ کے ساتھ لگایا جاتا ہے تو یہ اندر موجود گرد و غبار کو جذب کر لیتی ہے، جس سے فون دوبارہ صاف اور بہتر انداز میں کام کرنے لگتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ طریقہ روایتی صفائی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے۔ عموماً لوگ پن، سوئی یا ٹوتھ پک جیسی نوکیلی اشیا سے فون صاف کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جو اندرونی حصوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ اس کے برعکس یہ پُٹّی کسی خراش یا دباؤ کے بغیر خود ہی موبائل کی ساخت کے مطابق ڈھل جاتی ہے اور صفائی کا کام انجام دیتی ہے۔
استعمال کا طریقہ بھی نہایت آسان ہے۔ پیکٹ میں سے پُٹّی کا ایک چھوٹا سا حصہ نکال کر چند لمحے ہاتھوں میں ملا جاتا ہے تاکہ وہ نرم ہو جائے، پھر اسے اسپیکر، ایئر پیس یا چارجنگ پورٹ پر ہلکے سے دبایا جاتا ہے۔ چند سیکنڈ بعد پُٹّی کو ہٹا لیا جائے تو گندگی اس کے ساتھ باہر آ جاتی ہے، اور یوں چند ہی منٹوں میں اسمارٹ فون بغیر کسی خطرے کے صاف ہو جاتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسمارٹ فون جاتی ہے ہوتی ہے جاتا ہے ہے اور
پڑھیں:
قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان
بھارتی ریاست آسام میں قدرت کے انوکھے مظاہر میں شمار ہونے والے ہولونگ درخت کے منفرد ’ہیلی کاپٹر پھل‘ ایک بار پھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کا پیغام رساں کیسے بنا؟
ڈیپٹیروکارپس ریٹوسس المعروف ہولونگ ایک مضبوط اور بلند قامت درخت ہے جو تقریباً 60 میٹر تک بلند ہو سکتا ہے۔ یہ درخت جنوب مشرقی ایشیا میں پایا جاتا ہے اور مقامی ثقافتوں میں اسے خاص اہمیت حاصل ہے جبکہ اس کی لکڑی تعمیرات، فرنیچر سازی اور کشتیوں کی تیاری میں استعمال کی جاتی ہے۔
Hollong seeds are a stunning local example of nature's autorotating 'helicopters'! ????????
Globally, maple samaras inspired much of the research into this principle for real helicopters and drones.
The origin of helicopter autorotation (and modern drone/micro-flyer designs) is… https://t.co/jKXLuMq5nR
— Chinnu Senthilkumar (@chinnusenthil1) May 20, 2026
اس درخت کی سب سے دلچسپ خصوصیت اس کے 2 پروں والے پھل ہیں جو شاخوں سے گرنے کے دوران ننھے ہیلی کاپٹر کی طرح گھومتے ہوئے نیچے آتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ قدرتی نظام بیجوں کو درخت سے دور زرخیز زمین تک پہنچانے میں مدد دیتا ہے جہاں ان کی افزائش کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیے: کچھ درخت جان بوجھ کر آسمانی بجلی کو گرنے کی دعوت کیوں دیتے ہیں؟
خشک موسم میں جب درجنوں یہ پھل آسمان سے گھومتے ہوئے زمین کی طرف اترتے ہیں تو یہ منظر دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتا ہے۔
حال ہی میں ایسے ہی ایک منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے اس قدرتی مظہر کو عالمی توجہ دلائی۔
مزید پڑھیں: فضائی کمپنی نے مسافر کو جہاز سے اترجانے کے لیے 3 ہزار ڈالر کی پیشکش کیوں کی؟
بھارتی ریاست آسام کو اس نظارے کے لیے بہترین مقامات میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ ہولونگ وہاں بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہولونگ کو آسام کا سرکاری درخت بھی قرار دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنوب مشرقی ایشیا جنوب مشرقی ایشیا کا حیرت انگیز درخت ہولونگ درخت ہولونگ درخت کے ہیلی کاپٹر پھل‘ ہیلی کاپٹر پھل