ایم کیو ایم پاکستان کی کراچی بچاؤ مہم
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کی ناقص صورت حال اور عوامی مسائل پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ’’کراچی بچائو مہم‘‘ کا اعلان کیا ہے، ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں متحدہ کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی بقاء اور سلامتی کراچی سے وابستہ ہے، اگر پاکستان کو بچانا ہے تو پہلے کراچی کو بچانا ہوگا اور اس شہر کو وہی فعال کردار دینا ہوگا جو ماضی میں اس کی پہچان تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کے باوجود یہ شہر 65 فی صد سے زائد وفاقی محصولات اور 95 فی صد صوبائی ریونیو میں حصہ ڈالتا ہے جبکہ ملکی ایکسپورٹس کا 50 فی صد یہ شہر دے رہا ہے، لہٰذا شہر کے بنیادی حقوق کے لیے آج سے ہم باقاعدہ طور پر ’’کراچی بچائو مہم‘‘ کا آغاز کر رہے ہیں۔ متحدہ کے رہنما نے کراچی کے حوالے سے جو صورتحال پیش کی ہے یقینا اس سے اختلاف ممکن نہیں تاہم اس امر کی حقیقت سے بھی کسی طور انکار ممکن نہیں کہ آج کراچی جس ناگفتہ بہ صورتحال سے دوچار ہے اس کی مکمل ذمے داری خود ایم کیو ایم ہی پر عاید ہوتی ہے۔ ایم کیو ایم 1988 سے اب تک مختلف حکومتوں میں شریک ِ اقتدار رہی ہے، اس نے ہر دورِ حکومت میں وزارتیں لیں، یہ کراچی کی میئر شپ پر فائز رہی، طویل عرصے تک گورنری کا عہدہ ان کے پاس رہا۔ سندھ میں بلدیات کی وزارت کا قلمدان بھی انہی کے ہاتھوں رہا مگر اس کے باوجود انہیں اپنے دورِ اقتدار میں کبھی بھی کراچی کی تعمیر و ترقی کا خیال نہیں آیا۔ کراچی جو ملک کی اقتصادی شہ رگ اور روشنیوں کا شہر تھا یہاں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد باہم شیر و شکر ہو کر رہتے تھے، اس شہر کی شناخت ہی تعلیم، تہذیب، شائستگی اور باہمی رواداری تھی مگر ایم کیو ایم نے اپنے قیام کے اوّل روز ہی سے تعصب کو ہوا دی، لسانی منافرت کی آگ بھڑکائی، مہاجروں کو پشتونوں، بلوچوں، سندھیوں اور دیگر قومیتوں سے لڑایا، تعلیمی اداروں میں قتل و غارت گری اور سیاست میں تشدد کا چل عام کیا۔ سیاسی مخالفوں کو اغوا کرنا، ان پر بدترین تشدد کر کے انہیں موت کے گھاٹ اُتارنا ایم کیو ایم کی سیاست کا جزلاینفک رہا۔ ماضی میں جب اس طرح کے الزامات عاید کیے جاتے تھے تو ان الزامات کی سختی سے تردید کی جاتی تھی مگر پچھلے دنوں مصطفی کمال کے جانب سے الطاف حسین کے حوالے سے کیے جانے والے انکشافات نے ان الزامات کی تائید کردی ہے۔ مصطفی کمال نے واضح لفظوں میں کہا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو الطاف حسین نے قتل کرویا تھا اور یہ کہ الطاف حسین 25 سال تک بھارتی خفیہ ایجنسی را سے پیسے لیتے رہے۔ یہ گھر کی وہ گواہی ہے جس سے خود ایم کیو ایم کے رہنما بھی انکار نہیں کرسکتے۔ اس صورتحال میں فاروق ستار کا یہ کہنا کہ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو پہلے کراچی کو بچانا ہوگا اور اس شہر کو وہی فعال کردار دینا ہوگا، انتہائی مضحکہ خیز محسوس ہوتا ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تو کہ شہر میں ہزاروں بے گناہوں کے بلاجواز قتل، شہر کے امن وامان و انفرا اسٹرکچر کی تباہی اور بوری بند لاشوں کی سیاست پر وہ قوم بالخصوص کراچی کے عوام سے وہ معافی مانگتے اور اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے، اس کے علیٰ الرغم وہ جس معصومیت سے پریس کانفرنس میں کراچی کا نوحہ پڑھ رہے ہیں وہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، متحدہ کے رہنماؤں کو سمجھنا چاہیے کہ کراچی کے عوام کا حافظہ اتنا کمزور نہیں کہ وہ ایم کیو ایم کے ماضی و حال کے کردار کو فراموش کردیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم کو بچانا کراچی کے ایم کی
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :