کراچی: واٹر ٹینکر ریورس کرتے ڈرائیور نے 7 سالہ بچے کی جان لے لی
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
کراچی (نیٹ نیوز) کراچی کے علاقے منگھو پیر غریب نواز کالونی میں ریورس ہوتے واٹر ٹینکر نے ایک اور کمسن بچے کی جان لے لی۔ متوفی بچے کی شناخت سات سالہ عارف کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واٹر ٹینکر کو قبضے میں لیکر اس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت وزیر محمد کے نام سے ہوئی۔ والد غلام عباس نے بتایا کہ عارف کی کا تین سال قبل انتقال ہوگیا تھا۔ معصوم عارف دو بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ واٹر ٹینکر گلی میں پانی ڈال کر واپس جا رہا تھا۔ ریورس کرتے بچے کو کچل دیا۔ واٹر ٹینکر کے ڈرائیور نے کان میں ہیڈ فری لگائی ہوئی تھی لوگوں نے شور کر کے ڈرائیور کو آوازیں دیکر روکنے کی کوشش کی لیکن اس نے لوگوں کی آواز نہیں سنی۔ بچے کے والد نے انصاف فراہم کرنے اور گرفتار ڈرائیور و مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: واٹر ٹینکر
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔