کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی 12 پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
فائل فوٹو
موسم کی خرابی کے باعث کراچی ایئر پورٹ سے جانے والی ملکی و غیرملکی 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام کی پرواز پی کے 300 آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کی کراچی سے پشاور کی پرواز 2 بج کر 45 منٹ پر شیڈول ہے۔
شدید دھند کے باعث ملک بھر کا فلائٹ آپریشن درہم برہم ہوگیا۔ ملک بھر کی 8 پروازیں منسوخ، 63 میں تاخیر، ایک کو متبادل ایئر پورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔
سیالکوٹ ایئرپورٹ پر دھند کے باعث دبئی اور مسقط کی پرواز 2 گھنٹے تاخیر سے دوپہر 1 بجے لینڈ ہوئی۔
ملتان ایئرپورٹ سے جانے والی غیرملکی اور ملکی پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز 2 گھنٹے تاخیر سے دن11 بجے روانہ ہوئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پروازیں منسوخ کی پرواز کے باعث
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔